Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'پاکستان'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...148 149 150 Next

مقتدر قوتیں ملک میں پیسے کی سیاست کر رہی ہیں، مولانا فضل الرحمن

March 19th, 2010 · Comments Off

ڈیرہ اسماعیل خان ۔قومی اسمبلی میں امور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مقتدر قوتیں ملک میں نظریاتی سیاست کی بجائے پیسے کی سیاست کر رہی ہیں‘ یہ قوتیں نظریات کی سیاست کو ختم کر رہی ہیں اور ہمیشہ اقتدار کی سیاست کرتی ہیں جمعیت اس کو مسترد کرتی ہے‘ پی پی پی‘ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتیں امریکہ کی اتحادی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ہم خیال گروپ کے شاہد نواز خان کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مشرف ڈکٹیٹر تھا اس نے کہا کہ ہم امریکہ کے اتحادی ہیں ہماری جماعت کا موقف ہے کہ ہم امریکہ کے اتحادی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اور اسلحہ کی صلاحیت امریکہ کے پاس ہے ہمارے پاس نہیں۔ دلیل کی صلاحیت ہمارے پاس ہے ان کے پاس نہیں۔ مسائل کا حل طاقت نہیں ہے امریکہ کہتا تھا کہ ہم عراق اور افغانستان میں فتح حاصل کریں گے لیکن آج وہ اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہے۔ امریکہ نے انسانیت پر جنگ مسلط کی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ایک نشست پر حکومتیں بنتی اور گرتی نہیں تاہم پالیسیوں کی تائید ضرور ہوتی ہے۔ ضمنی انتخاب میں امریکہ اور اس کے حواریوں کو عوام مسترد کر کے جے یو آئی کے امیدوار مولانا لطف الرحمن کو کامیاب بنائے گی۔ عشائیے سے سابق وزیر اعلیٰ سرحد اکرم خان درانی‘ شاہد نواز خان اور لطیف الرحمن خان نے بھی خطاب کیا۔

Tags: پاکستان

اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 10دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

March 19th, 2010 · Comments Off

اورکرزئی ۔اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ مشی خان اور زرخون میں سیکیورٹی فورسز کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی آپریشن میں دس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے

Tags: پاکستان

حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آنے والے اخراجات کے باعث توانائی و ملازمتوں کے لیے نئے منصوبے شروع نہیں کر سکتی۔ ۔ ۔ سید یوسف رضا گیلانی

March 19th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں آنے والے اخراجات کے باعث حکومت توانائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نئے منصوبے شروع نہیں کر سکتی۔ بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے ضرورت مند لوگوں تک رقم کی شفاف اور بروقت تقسیم نے ثابت کیا ہے کہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے ذریعے معاشرے کے غریب اور بے یار و مددگار لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کے ذریعے صرف مستحق خواتین میں رقوم تقسیم کیں جائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو وفاقی وزراء اور ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کے پسماندہ علاقوں میں اہم ترقیاتی منصوبے شروع کر رکھے ہیں تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر بناتے ہوئے ان کی معاشی حالت کو بہتر کی جا سکے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف مہم میں آنے والے اخراجات کے باعث توانائی کی ضروریات اور بے روزگاری ختم کرنے کے لیے مزید منصوبہ شروع نہیں کر سکتی۔انھوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کے بعد بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبہ شروع کیے جائیں گے ۔ملاقات کرنے والے وزراء میں نجکاری کے وزیر سید نوید قمر،وزیر اعظم کے مشیر میاں رضا ربانی ، بے نظیر انکم سپورٹ کی چیئر مین فرزانہ راجہ ، ماحولیات کے وزیر حمید اﷲ جان آفریدی،وزیر مملکت برائے امور خزانہ حناء ربانی کھر، وزیر اعظم کے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ، وزیر اعظم کے پولیٹکل مشیر نواب زادہ غضنفر علی گل،سینیٹرنیئر حسین بخاری،وزیر مواصلات ڈاکٹر ار باب عالم گیر،ممبران قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالم گیر ، وزیر و افرادی قوت سید خورشید شاہ ،وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل شامل تھے ۔

Tags: پاکستان

شباب ملی کی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجا ج کرنے والے طلباء پر پولیس فائرنگ کی شدید مذمت

March 19th, 2010 · Comments Off

کرایوں میں کمی نہ کی گئی تو احتجاج کا سلسلہ پنجاب بھر میں شروع کریں گے۔ہماایوب

روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے حکمران عوام سے دووقت کا نوالہ بھی چھین رہے ہیں۔ شباب ملی پنجاب کے صدر کا بیان

اسلام آباد۔شباب ملی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر پولیس کی فائرنگ اور وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کی گئی تو پورے صوبہ پنجاب میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ شباب ملی صوبہ پنجاب کے صدر ہما ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں حکومت کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ حکومت ٹرانسپورٹر کی ملی بھگت سے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کرکے عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی چھیننا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو وارننگ دیتے ہیں کہ فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور عوام کوریلیف فراہم کیا جائے ۔ ورنہ شباب ملی پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کرنا شرمناک ہے غریب عوام کو پانے حقو ق کے حصول کے لیے مظاہرہ کرنے سے روکنا ان کے جمہوری حق پر پابندی لگانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے معصوم طلباء پر فائرنگ کی ا ور ایک طلباء کو زخمی کیا گیا ہے۔ ہم حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر تشدد کے راہ کو ترک کرے ۔ ہماایوب نے کہا کہ وہ حکومت جو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی تھی لیکن اس نے عوام کے منہ سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد کی 90 فیصد گاڑیاں سی این جی پر چلتی ہیں لیکن پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی گاریوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا حکومت فوری طور پر عوام کش پالیسیوں کو ترک کرے اور پرامن مظاہرین پر تشدد کی پالیسی ختم کرے ورنہ حکومت پنجاب بھر میں نوجوانوں اور طلباء کا احتجاج روکنے میں ناکام ہو جائے گی ۔

Tags: پاکستان

راولپنڈی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کا اطلاق اسلام آباد پر بھی ہوتا ہے۔ رحمن ملک

March 19th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد۔وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کرایوں میں اضافہ کا اطلاق اسلام آباد پر بھی ہوتا ہے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر قابو پانے کے لیے مجبورا شیلنگ کرنا پڑی تھی جلد صورت حال معمول پر آجائے گی ایوان میں ارکان کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء نے کرایوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔ راولپنڈی اسلا م آباد کے درمیان ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو پنڈی اتھارٹی ریگولیٹ کرتی ہے ان کا اطلاق اسلام آباد پر بھی ہوتا ہے پولیس کو مظاہرین پر فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی مجبورا شیلنگ کرنا پڑی تھی انہوں نے کہاکہ پولیس فائرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہیں سڑکیں کھلوا لی گئی ہیں ۔ صورت حال جلد معمول پر آجائے گی انہوں نے کہا کہ راجن پور فائرنگ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Tags: پاکستان

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس پیر تک ملتوی

March 19th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس پیر تک ملتوی کردئیے گئے ۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے ایوان بالا کا اجلاس نہ چلنے دیا ۔ جمعہ کو چیئرمین سینٹ نے ایوان بالا کا اجلاس پیر کی شام سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کیا ہے۔دونوں ایوانوں کے اجلاس دو دن کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوں گے۔

Tags: پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 37 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا

March 19th, 2010 · Comments Off

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 37 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا۔ اس بات کا فیصلہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین محسن حسن خان کی مشاورت کے بعد کیا گیاجبکہ کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سال کا سنٹرل کنٹریکٹ کیا گیا ہے جو یکم جنوری 2010ء سے نافذالعمل ہو گا ۔پی سی بی نے کھلاڑیون کے سنٹرل کنٹریکٹ چار کیٹاگریز میں متعارف کرایا ہے جنمیں کیٹاگری اے۔بی۔سی اور ڈومیسٹک سیزن میں بہترین پرفارمنس اورانڈر 19کھلاڑیوں کو سپیشل سٹائپینڈ دیا گیا ہے ۔کیٹا گری اے میں عمر گل۔سلمان بٹ۔دانش کنریا۔عبدلرزاق۔محمد آصف۔شاہد آفریدی۔کامران اکمل، کیٹا گری بی میںعمر اکمل۔محمد عامر۔سعید اجمل۔فیصل اقبال۔مصبا ح الحق۔عمران فرحت، کیٹا گری سی میں فواد عالم۔یاسر عرفات۔محمد حفیظ ۔وہاب ریاض۔عبدل رحمان شامل ہیں جبکہ سپیشل سٹائپینڈ کیٹا گری ۔ڈومیسٹک سیزن میںسپیشل سٹائپینڈ حاصل کر والوں میں اسد شفیق۔جنید خان۔عامر سجاد۔نوید یاسین۔اظہر علی۔خالد لطیف۔خرم منظور،تنویر احمد۔سرفراز احمد۔ذولقرنین حیدر۔عمیر خان۔محمد طلح۔شاہ ذیب حسن ہیں۔ انڈر 19 نیوزی لینڈ وولڈ کپ فائینل میں بہترین پر فارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں میں عظیم گھمن۔حمد اعظم۔بابر اعظم۔رضا حسن۔سرمد بھٹی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

Tags: سپورٹس , پاکستان

غربت ‘ بے روز گاری ‘ ناخواندگی اور سماجی ناانصافی انتہاپسندی و دہشت گردی کی بڑی وجوہات ہیں۔میاں شہباز شریف

March 19th, 2010 · Comments Off

تعلیم کو بھی عام کرنا ہو گا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف

وزیر اعلی پنجاب سے جرمنی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان اور افغانستان کے لئے جرمنی کے خصوصی نمائندے ایمبیسڈربرنڈموزل برگ اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر مائیکل کوچ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال ‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان ‘ رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ریٹائرڈ) شجاع خانزادہ ‘ انسپکٹر جنرل پولیس اور ہوم سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور اسے انتہا پسندی و دہشت گردی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنے کے لئے متحد ہے اور قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غربت ‘ بے روز گاری ‘ ناخواندگی اور سماجی ناانصافی انتہاپسندی و دہشت گردی کی بڑی وجوہات ہیں اور اس کے خاتمے کے لئے سماجی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو بھی عام کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اسی مقصد کے پیش نظر صوبے سے جہالت ‘ ناخواندگی اور بے روزگاری کے خاتمے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور افتادہ علاقوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ دانش سکول قائم کئے جا رہے ہیں جہاں طلبا و طالبات کو قیام و طعام کی مفت سہولتوں کے علاوہ اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولتیں بھی میسر ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے اس منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ چولستان کی ترقی کے ساتھ ساتھ لائیوسٹاک کے شعبے کی بہتری پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور بہاولپور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے وابستہ ہے اور اس مقصد کے لئے ٹیوٹا کو ایک فعال اور متحرک ادارہ بنایا گیا ہے ۔ نصاب کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور ٹیوٹا کو ہر سالمارکیٹ کی ضروریت کو مدنظر رکھتے ہوئے پانچ لاکھ طلبا و طالبات کو ہنرمند بنانے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات سے دوچار ہونہار طلبا و طالبات کے تعلیمی سلسلے کی تکمیل کے لئے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کی مدد سے اب ہونہار طلبا و طالبات کا ملک کی اعلیٰ درس گاہوں میں تعلیم حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی کو فنی تعلیم کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل ہے اور جرمنی کا فنی تعلیم کا ادارہ جی ٹی زیڈ پہلے ہی پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ میں تعاون کر رہا ہے لیکن وہ فنی تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے جرمنی کی پرائیویٹ کمپنیوں سے بھی تعاون کے خواہشمند ہیں تاکہ پنجاب میں فنی تعلیم کے پروگرام کو تیزی سے وسعت دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کے قیام کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کی کارکردگی میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اور اس کی جدید خطوط پر تربیت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں جنوبی ایشیا کی بہترین فرانزک لیب بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس سے جرائم کی بیخ کنی اور ان کی تفتیش میں بڑی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے اتحاد اور عزم سے دہشت گردی پر قابو پا کرملک کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے ۔ خطے کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے۔پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ اگر افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں بھی امن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور وہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے ملکی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں طویل آمریت کی وجہ سے ادارے مستحکم نہیں ہو سکے اور ملک میں سیاسی پارٹیوں‘ وکلاء اور سول سوسائٹی کی جدوجہد کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اداروں کے استحکام کا باعث بنتی ہے اور جمہوری نظام انصاف کی بالادستی اور عوام کی خدمت کا نام ہے۔ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل سے ہی جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف ملک میں جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے لئے جرمنی کے خصوصی نمائندے ایمبیسڈربرنڈموزل برگ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں موثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اس جنگ میں یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور سوات‘ وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں امن کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے تعلیم کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور وزیراعلیٰ کے اس ضمن میں کئے گئے اقدامات نہایت حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ملک میں جمہوریت کی بحالی اورجمہوری اداروں کے استحکام کے حوالے سے کردار بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گا جبکہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لے گا۔

Tags: پاکستان

نواز شریف 17ویں ترمیم پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں ۔ چوہدری پرویز الہی

March 19th, 2010 · Comments Off

شریف برادران 24 مارچ تک پیپلز پارٹی کے خلاف بولنے کی جرات نہیں کر سکتے

ن لیگ کے موجودہ دو سال اور ان کی پچھلی حکومتوں کا موازنہ کر لیں ہماری حکومت نے پنجاب میں ان تمام کی نسبت زیادہ کام کیے

گجرات۔پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شریف برادران 24 مارچ تک پیپلزپارٹی کے خلاف بولنے کی جرأت نہیں کر سکتے جب تک گجرات میں ضمنی الیکشن نہیں ہوتا انہیں پیپلزپارٹی میں ہر اچھائی نظر آتی رہے گی۔ انہیں پنجاب کے عوام کا جو دکھ اور درد ہے اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی ہو جاتا ہے کہ بلڈ پریشر وزیراعلیٰ نے پنجاب کو دیوالیہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کپور فیملی کے پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ وہ گجرات میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جس سے امیدوار میاں عمران مسعود، کامل علی آغا، سابق رکن پنجاب اسمبلی سلیم بریار، شیخ محمد رفیق، مرکزی صدر انجمن تاجران خاور بشیر بٹ، افضل کپور اور میاں پرویز اختر پگانوالہ سابق ناظم نے بھی خطاب کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات الیکشن میں شریف برادران کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ گجرات میں ضمنی الیکشن کے بعد شریف برادران پھر آصف زرداری کو ہدف تنقید بنائیں گے۔ شریف برادران منافقت کی سیاست کرتے ہیں ہم نے ان کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ عام آدمی بھی کوئی بات کرنے سے پہلے سوچتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے مگر نواز شریف اور شہباز شریف کو مکرنے کا کوئی ملال نہیں ہوتا۔ نواز شریف 17ویں ترمیم پر لوگوں کو بیوقوف بنا رہے ہیں جب ان کے پاس دو تہائی اکثریت تھی اس وقت یہ تمام اعلیٰ عہدیدار اپنی مرضی سے مقرر کرتے تھے تب انہوں نے عوام کی کیا خدمت کی؟ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انہوں نے پہلے اور اب کوئی کام نہیں کیا۔ ن لیگ کے موجودہ دو سال اور ان کی پچھلی حکومتوں کا موازنہ کر لیں ہماری حکومت نے پنجاب میں ان تمام کی نسبت زیادہ کام کیے۔ لاہور سے وزیروں، مشیروں کی فوج شاید لاہور میں ہونیوالے دھماکوں سے اپنی جان بچانے کیلئے یہاں ڈیرے جمائے ہوئے ہے اور یہ ڈر کے مارے لاہور نہیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراء والوں کو گجرات کا کیا درد ہو سکتا ہے۔ انہوں نے تو ملتان کے ترقیاتی فنڈز بھی جاتی امراء میں لگا دئیے ہیں ہم نے ہر کام غریبوں کی بھلائی کیلئے کیا۔ انہوں نے ہماری دی گئی سہولتیں بھی ختم کر دیں۔ تمام اچھے لوگ بلڈ پریشر وزیراعلیٰ کے تحت کام کرنے کو تیار نہیں۔ یہ کیسا وزیراعلیٰ ہے جس کو دھماکوں کی انفارمیشن پہلے مل گئی لیکن ان کو کنٹرول نہ کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ملک اور صوبے میں تبدیلی چاہتے ہیں تو میاں عمران مسعود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو ایک بار پھر ہم دوائیاں اور تعلیم مفت کرنے کے علاوہ عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے خواتین کیلئے بلدیاتی اداروں، صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نشستیں بڑھائیں، خواتین کیلئے نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا اس لیے خواتین کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ کو ووٹ دیں۔ قائداعظم نے اقلیتوں کو دہرے ووٹ کا جو حق دیا تھا پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے دوبارہ انہیں یہ حق دیا۔

Tags: پاکستان

امریکہ ، بھارت اور اسرائیل اسلام و مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے خوفناک منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، حافظ سعید

March 19th, 2010 · Comments Off

بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں انہیں مغرب زدہ تعلیمی اداروں میں داخل نہ کروائیں ہندوؤانہ رسوم و رواج ترک کر دیں

لاہور۔جماعۃالدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ ، بھارت اور اسرائیل اسلام و مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے خوفناک منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، مسلمان بھی فرقہ بندی و پارٹی بازی ترک کرتے ہوئے متحد و بیدار ہو جائیں، صلیبیوں و یہودیوں کو مسلم تنظیموں و رفاہی اداروں کا دعوت دین اور خدمت خلق کا کام کرنا بھی گوارا نہیں ہے، حکمران بیرونی قوتوں کی غلامی سے نکل آئیں دفاع اسلام و پاکستان کے لئے قوم کو تیار کیا جائے وہ گزشتہ روز جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کر رہے تھے اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی امیر جماعۃالدعوۃ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کا پراپیگنڈہ درست نہیں ہے انتہائی افسوسناک بات ہے کہ مسلم خطوں و علاقوں پر قبضے کرنے والے ہندو ، صلیبی و یہودی دنیا میں امن کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اور اپنی عزتوں و حقوق کے تحفظ کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلماں گھروں میں قرآن و سنت نافذ کریں خواتین پردہ کریں بچوں کی تربیت دینی بنیادوں پر کریں انہیں مغرب زدہ تعلیمی اداروں میں داخل نہ کروائیں ہندوؤانہ رسوم و رواج ترک کر دیں فتنوں کے اس دور میں اسلام کا چراغ روشن کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے حافظ محمد سعید نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیا ملک پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے مگرافسوس کہ جس مقصد کیلئے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا اسکو پورانہیں کیاگیا پاکستان میں اسلامی شریعت نافذ کی جائے پھراللہ کی مددآسمانوں سے اترے گی اور کوئی پاکستان کونقصان پہنچانے کی سازشوں میںکامیاب نہیں ہو سکے گا انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہونے سے ہی امت کاوجودمستحکم ہوگا اسلام وپاکستان کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کومتحدوبیدار ہوکر کردار ادا کرناچاہئے انہوں نے کہا کہ نماز، روزہ ، حج اور زکوٰۃ کی طرح مسلمانوں کا ہر عمل اسلامی شریعت کے مطابق ہونا چاہئے کتاب و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے۔

Tags: پاکستان