اسلام آباد ۔ صدارتی انتخاب بارے آئینی فارمولے کے تحت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سینٹ، قومی اسمبلی اور بلوچستان کے فی رکن کا ایک ایک ووٹ گنا جاتا ہے جبکہ دیگر اسمبلیوں میں ڈالے جانے والے ووٹوں کو 65 سے ضرب دے کر متعلقہ صوبائی اسمبلی کی کل نشستوں میں تقسیم کریں گے تو جو بھی حاصل آ جائے گا وہ ووٹ گنے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق کے مطابق ہفتہ کو صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی کے کل تین سو بیالیس میں سے ایک سو ننانوے اراکین نے ووٹ ڈالے جبکہ سینیٹ کے ایک سو اراکین میں سے اٹھاون اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میں کل ملا کر دو سو ستاون ووٹ پڑے جن میں سے جنرل پرویز مشرف کو دو سو باون ووٹ ملے۔ دو ووٹ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو ملے جبکہ تین ووٹ مسترد کر دیے گئے۔پاکستان میں صدارتی انتخاب کے بارے میں آئینی فارمولے کے مطابق پارلیمان کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے فی رکن کا فی ووٹ گنا جاتا ہے جبکہ دیگر اسمبلیوں میں کاسٹ ہونے والے ووٹوں کو پینسٹھ سے ضرب دے کر متعلقہ صوبائی اسمبلی کی کل نشستوں سے تقسیم کریں گے تو جو بھی حاصل آئیگا وہ ووٹ گنے جائیں گے۔بلوچستان اسمبلی کے کل پینسٹھ اراکین ہیں اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے اعلان کے مطابق وہاں کل تینتیس ووٹ کاسٹ ہوئے جو صدر جنرل پرویز مشرف کو ملے۔ ان کے فارمولے کے مطابق تینتیس ووٹ ہی گنے جائیں گے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور پنجاب اسمبلی میں پریزائڈنگ افسر کے مطابق تین سو اکہتر کے ایوان میں کل دو سو ستاون ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ووٹ مسترد کردیا گیا، تین ووٹ جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور دو سو تریپن ووٹ جنرل پرویز مشرف کو ملے۔صدارتی انتخاب میں آئینی فارمولے کے مطابق پنجاب میں جنرل پرویز مشرف کے ووٹ اصل میں چوالیس ووٹ گنے جائیں گے۔ صوبہ سرحد کے پریزائیڈنگ افسر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے اور ان کے اعلان کے مطابق ایک سو چوبیس اراکین پر مشتمل ایوان میں کل چونتیس ووٹ ڈالے گئے جن میں سے جنرل مشرف کو اکتیس اور ایک ووٹ جسٹس(ر) وجیہہ الدین کو ملا جبکہ دو ووٹ مسترد ہوگئے۔ جنرل پرویز مشرف کو ملنے والے اکتیس ووٹ صدارتی آئینی فارمولے کے مطابق اٹھارہ ووٹ گنے جائیں گے۔صوبہ سندھ میں ایک سو اڑسٹھ اراکین کے ایوان میں ایک سو چار اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں جن میں سے جنرل مشرف کو 102 ووٹ ملے ہیں اور آئینی فارمولے کے مطابق انہیں ڈالے جانے والے ووٹوں کی تعداد انتالیس ہے۔
Entries Tagged as 'Presidential election 2007'
صدارتی انتخاب کے آئینی فارمولے پر اک نظر
October 6th, 2007 · No Comments
Tags: Pakistan , Presidential election 2007 , Urdu News
عدالتی فیصلہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کو صدر بنا سکتاہے
October 6th, 2007 · No Comments
اسلام آباد۔ عدالتی فیصلہ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کو صدر بنا سکتاہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ لینے پر صدر جنرل پرویز مشرف آئندہ پانچ سال کیلئے صدر منتخب ہو چکے ہیںتاہم 17اکتوبر تک صدر جنرل پرویز مشرف کی اہلیت کے حوالے سے عدالتی فیصلہ اس بات کا یقین کریگا کہ آئندہ مدت کیلئے صدر کون ہوگا۔پاکستان کے آئین کے مطابق اگر کسی صدارتی امیدوار کو نا اہل قرار دے دیا جائے تو دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والاامیدوار کسی رکاوٹ کے بغیر صدر بن جاتاہے۔جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد نے صدر جنرل پرویز مشرف کی مخالفت میں الیکشن لڑا اور 5ووٹ حاصل کئے جن میں سے تین مسترد کر دیئے گئے اسطرح وہ 2ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیںجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار امین فیہم نے مقابلے کا بائیکاٹ کیا ہے۔
Tags: Pakistan , Presidential election 2007 , Urdu News
وکلاء کے صدارتی امید وار جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے پولنگ ایجنٹ اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ نے ووٹنگ کی گنتی کے خلاف احتجاجاًرزلٹ شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا
October 6th, 2007 · No Comments
کوئٹہ۔ وکلاء کے صدارتی امید وار جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے پولنگ ایجنٹ اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ نے ووٹنگ کی گنتی کے خلاف احتجاجاًرزلٹ شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ۔ان کا مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے تحت صرف ووٹ ہوسکتی تھی ووٹنگ کی گنتی اور نتیجے کا اعلان پر پابندی تھی لیکن اس کے باوجود پرئزایڈنگ آفیسر نے گنتی اور نتائج کا اعلان کرکے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جناب جسٹس امان اللہ یاسین زئی کا مؤقف تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے میں صرف نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ممانعت تھی ۔صوبائی وزیر خزانہ سید احسان شاہ جنرل پرویز مشرف جبکہ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ جسٹس (ر) وجہیہ الدین احمد کے پولنگ ایجنٹ تھے۔۔
Tags: Pakistan , Presidential election 2007 , Urdu News
متحدہ مجلس عمل کے منحرف اراکین اسمبلی آغا فیصل داؤد اور آمنہ خانم نے صدر مشرف کے حق میں ووٹ استعمال کیا
October 6th, 2007 · No Comments
کوئٹہ۔متحدہ مجلس عمل کے منحرف اراکین اسمبلی آغا فیصل داؤد اور آمنہ خانم نے صدر مشرف کے حق میں ووٹ استعمال کیا۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر آغا فیصل داؤد اور جمعیت اہلحدیث کی خاتون آمنہ خانم نے اے پی ڈی ایم کے فیصلے سے لا تعلقی کا اظہا ر کرتے ہوئے استعفیٰ ہونے سے انکار کردیا تھا تاہم سپیکر نے پارٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے ان کی استعفے منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا جسے انہوںنے بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت بحال کردی تھی ۔ ہفتے کے روز دونوں اراکین نے جنرل پرویز مشرف کے حق میں ووٹ استعمال کیا۔ ۔
Tags: Pakistan , Presidential election 2007 , Urdu News
وکلاء کے صدارتی امید وار جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کوبلوچستان سے کوئی ووٹ نہیں ملا
October 6th, 2007 · No Comments
کوئٹہ ۔ وکلاء کے صدارتی امید وار جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کوبلوچستان سے کوئی ووٹ نہیں ملا ۔ اے پی ڈی ایم کے اراکین کے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن کے صرف دو اراکین ر ہ گئے تھے جنہوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا اس طرح اپوزیشن کے حمایت یافتہ امیدوار جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔
Tags: Pakistan , Presidential election 2007 , Urdu News












































