نئی دہلی ۔بھارت میں جاری ہاکی ورلڈپ میں گیارہوں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 2 سے ہرانے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے تمام قومی کھلاڑیوں نے ہائی ورلڈکپ میں اپنی ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی بری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ انھوںنے آج کی ہار پر تمام ٹیم افسردہ ہے ۔ اس لیے آج تمام کھلاڑیوں نے میٹنگ کے بعد ہاکی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کسی دباؤ نہیں بلکہ اپنی ناقص کارکردگی کے باعث کیا ہے ۔اس سے قبل ہاکی ورلڈکپ میں گیارہویں پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میںآخری پوزیشن حاصل کر سکی ۔نئی دہلی کے درمیان چند اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔پاکستان نے کھیل کے آغاز میں ہی ریحان بٹ کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی لیکن تیرہو یں منٹ میں کینیڈا کے کونر گرائمز نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ 47 منٹ میں اختر علی نے گول کر کے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر برتری دلائی جو زیادہ دیرتک برقرار نہ رہ سکی اور 10 منٹ بعد مارک پیئرسن نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دو دو گول سے برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ کن بنانے کے لیے اضافی وقت دیا گیا جس کے دوسرے ہاف میں کینیڈا نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے میچ جیت لیا۔ پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بارہویں پوزیشن حاصل کی ۔ اس سے قبل پاکستان کی سب سے خراب کارکردگی 986 کے ورلڈ کپ میں رہی تھی جس میں قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر گیارہویں پوزیشن حاصل کی تھی ۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں چھ میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی۔
Entries Tagged as 'سپورٹس'
ہاکی ورلڈکپ: پاکستان کی 12 ویں پوزیشن قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا اعتراف کر کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
March 11th, 2010 · No Comments
Tags: سپورٹس
کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی بدترین شکست اور ناکامی کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی برطرف کر دی گئی
March 11th, 2010 · No Comments
چیف سلیکٹر حسن سردار از خود مستعفی، فیصلہ بطور صدر لیا ، ایشیاء کپ حاصل نہ کرسکے تو خود بھی مستعفی ہونے کے بارے سوچوں گا ۔ قاسم ضیا ء
لاہور۔ورلڈ کپ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کی بد ترین کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کو فارغ کر دیا جبکہ ٹیم کے چیف سلیکٹر حسن سردار نے اس اعلان سے پہلے ہی اپنا استعفی فیڈریشن کے صدر کو پیش کر دیا ۔ فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ بدستور اپنے عہدہ پر کام کرتے رہیں گے جبکہ قاسم ضیاء نے کہا کہ ایشیئن کپ میں ناکامی کا سامنا ہوا تو خود بھی مستعفی ہونے کے بارے میں سوچوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم میں ایک روز قبل بڑے اپریشن کلین اپ کے بعد ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی بارہ ٹیموں میں بارھویں نمبر پر آنے پر قومی ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا گیا جس کی تصدیق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے کر دی ہے ۔ قاسم ضیا نے بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ بطور صدر فیڈریشن کیا ہے اوریہ فیصلہ پاکستان ٹیم کے کینیڈا جس نے کوئی میچ نہیں جیتا تھا سے ہارنے کے فورا بعد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف باجوہ کو بحیثیت ٹیم مینجر برطرف کر دیا گیا ہے تا ہم وہ ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے طور پر کام کرتے رہیں گے اس سوال پر کہ کیا وہ خود بھی اس ناکامی پر مستعفیک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ جب میں فیڈریشن کا صدر بنا تو سب سے پہلی پریس کانفرنس میں ہی ایشیاء کپ کے حصول کو اپنی منزل قرار دیا تھا اگر ہاکی ٹیم یہ کپ حاصل نہ کر سکی تو استعفے کے بارے میں سوچوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ناکام کی رپورٹ آنے پر سینئر کھلاڑیوں کے حکوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جا سکتے ہیں ۔
Tags: سپورٹس
قومی کھیلوں کی تیاریاں عروج پر ۔ افتتاحی تقریب 25 مارچ کو ہوگی
March 11th, 2010 · No Comments
پشاور‘ قومی کھیلوں کی تیاریاں عروج پر ہیں، مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کے کیمپ لگے ہوئے ہیں۔ جہاں کھلاڑی بھرپور تیاری کرتے نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب کمپلیکس کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔ باکسنگ رنگ کی تعمیر اور سوئمنگ پول کی آرائش کا کام بھی آخری مراحل ہے۔25 سے31 مارچ تک جاری رہنے والی قومی کھیلوں کے مقابلوں میں 17 سو سے زیادہ خواتین 12 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی۔ پشاور کے علاوہ مردان، ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں بھی ایونٹس منعقد ہوں گے۔ گیمز کی افتتاحی تقریب25 مارچ کو ہوگی، جس میں وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی شرکت کریں گے۔
Tags: سپورٹس
محمد یوسف اور یونس خان پر تا حیات پابندی کے فیصلے کے بالکل خلاف ہوں‘ انضمام الحق
March 10th, 2010 · No Comments
جن لوگوں نے فیصلہ دیا وہ تو بورڈ کے ملازم ہیں، انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر تحفظات اٹھتے ہیں
کراچی ‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پی سی بی کی جانب سے محمد یوسف اور یونس خان پر تا حیات پابندی کی سخت مخالفت کی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس فیصلے کے بالکل خلاف ہوں، جن لوگوں نے فیصلہ دیا وہ تو بورڈ کے ملازم ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وسیم اکرام کے علاوہ انکوائری کمیٹی کا کوئی رکن غیر جانبدار نہیں تھا، چھ ممبران کمیٹی میں سب بورڈ کے ملازمین تھے جس کی وجہ سے انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر تحفظات اٹھتے ہیں جبکہ وسیم اکرم بھی انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں شامل نہیں ہوئے۔
Tags: سپورٹس
کھلاڑی سزاؤں کیخلاف پی سی بی میں اپیل کر سکتے ہیں، ترجمان
March 10th, 2010 · No Comments
لاہور ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے کہا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے سزاؤں کیخلاف کھلاڑی اپیل کر سکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزاؤں کیخلاف اپیل کا باقاعدہ میکانزم موجود ہے اور چیئرمین پی سی بی کے پاس اپیل کی جاسکتی ہے۔۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد یوسف اور یونس خان کرکٹ کے کسی قسم کے فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہ کرسکیں گے جن میں ٹوئنٹی20، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ میچز شامل ہیں
Tags: سپورٹس
یونس خان اور محمد یوسف پر تاحیات پابندی لگا دی گئی
March 10th, 2010 · No Comments
آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی ‘پی سی بی نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے
یونس خان اور محمد یوسف کی آپس میں لڑائی ، دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دی گئی
رانا نوید اور شعیب ملک پر ایک ایک سال کی پابندی‘ 20 ، 20 لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا
شاہد آفریدی اور کامران اکمل پر 30 ، 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا
اسلام آباد ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ نے رانا نوید اور شعیب ملک پر ایک ایک سال کی پابندی لگا دی ہے کہ وہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ اس کے علاوہ ان پر بیس بیس لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے ۔ شاہد آفریدی اور کامران اکمل پر تیس تیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف کی آپس میں لڑائی کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کے باعث ان دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا کر ان کے لئے قومی کرکٹ کھیلنے کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے ۔ ان کھلاڑیوں کی سرزش کے لئے 6 رکنی کمیٹی نے سفارشات پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کو پیش کی تھیں ۔ چیئرمین پی سی بی نے ان سفارشات کو لاگو کر دیا ہے ۔ عمر اکمل پر بھی 20 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ یہ کھلاڑی بال ٹمپرنگ اور پی سی بی کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے ۔ ساتھ ہی ان کھلاڑیوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے کوئی غلط حرکت کی تو ان پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے
Tags: سپورٹس
گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی طالبہ کے جنازے میں آنے والی گاڑی کو حادثہ ،3 خواتین جاں بحق
March 9th, 2010 · No Comments
راولپنڈی ۔ سوموار کے روز فاؤنڈیشن گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والی طالبہ کے جنازے میںشر کت کے لئے کلیام اعوان سے آنے والے افراد کی گاڑی تھانہ سول لائن کے علاقے پی سی ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو خواتین جا ں بحق ور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر اور مقدمہ کے تفتیشی عارف نے بتایا کہ رشیدہ بیگم ‘ زرینہ بی بی ‘ وقار النساء ‘ نگینہ بی بی ‘ زکیہ بی بی ‘ سمیرا اور محمد اظہر کلیام اعوان سے کیری ڈبہ نمبر آر آئی ایکس 2076 پر راولپنڈی کے نواحی چکری آ رہے تھے جہاں انہوں نے آتشزدگی کے واقع میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کے گھر جانا تھا ان کی گاڑی پی سی ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبر 3891 سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں رشیدہ بیگم اور زرینہ بی بی جاں بحق ہو گئیں جبکہ باقی زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Tags: سپورٹس
قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے چیئرمین پی سی بی کے خلاف سفارشات وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوا دی ہیں ‘ جمشید خان دستی
March 9th, 2010 · No Comments
بہت جلد صدر پاکستان چیئرمین پی سی بی کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیں گے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین کی گفتگو
لیہ ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کرپٹ آدمی ہے ۔ قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے چیئرمین پی سی بی کے خلاف سفارشات وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوا دی ہیں ۔ بہت جلد صدر پاکستان چیئرمین پی سی بی کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جمشید دستی خان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے ثناء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ کی وجہ سے ملک میں کرکٹ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فرائض سے غفلت برتنے والے ہوم سیکرٹری ‘ آئی جی پنجاب ‘ سی سی پی او سمیت 4 ایس ایس پیز کے خلاف کریمنل کارروائی کے لئے وزیر اعظم کو سفارشات بھجوا دی گئی ہیں ۔ ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے والے آفیسران کو پنجاب حکومت نے عبرت کا نشان بنانے کی بجائے ترقیاں دے کر اہم عہدوں پر تعینات کر دیا ہے ۔ جمشید خان دستی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث پائے جانے والے وائس آف امریکہ کی خبر ان کی ذاتی معلومات پر مبنی تھی ۔ کرکٹ بورڈ انکوائری کے بعد مکمل طور پر میچ فکسنگ کی تردید کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور دونوں کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث پائے جانے والے انکوائری رپورٹ جلد قائمہ کمیٹی کو موصول ہو جائے گی ۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے ترو ذمہ داراوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ جمشید دستی نے کہا کہ 9 سالہ آمرانہ دور کی باقیات اب بھی سپورٹس اداروں میں موجود ہیں ۔ اور دیمک کی طرح سپورٹس اداروں کو چاٹ رہے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ میں 7 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ کے لئے آواز بلند کی ہے عوام کو خون پسنے کی کمائی کو کسی کو نہیں لوٹنے دیں گے ۔ آمریت کی پیدوار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین اور فیصل صاح حیات آج بھی شعبہ کھیل میں سیاست چمکانے میں مصروف رہتے ہیں ۔ جمشید دستی نے کہا کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو کاغذوں تک محدود کر کے رکھ دیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کھیل کے معیار ابتر اور اچھے کھلاڑی ناپید ہو چکے ہیں ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے علاقائی سطح پر گراؤنڈز کے قیام اور کھیلوں کی جدید سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ۔ لیہ دورہ کے موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی کھیل نے لیہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے 5 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔
Tags: سپورٹس
ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ ‘ پینلٹی کارنر اور سٹروک پر گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
March 8th, 2010 · No Comments
نئی دہلی ‘ بھارت میں جاری ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کسی بھی عالمی کپ میں پینلٹی کارنر اور سٹروک پرگول کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ موجودہ ورلڈکپ میں پینلٹی کارنر اور پینلٹی اسٹروک پر اب تک 52گول اسکور ہوچکے ہیں اس سے قبل جرمنی کے2006ء کے ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 46گول بنائے گئے تھے، اس ورلڈکپ میں مجموعی طور پر174گول اسکور ہوئے تھے۔ رواں ورلڈکپ میں اتوارکو 24/میچوں کے اختتام پر 131گول بن چکے ہیں، رواں عالمی کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 12۔0کے ریکارڈ مارجن سے ہرایا جبکہ24/میچوں میں صرف ایک میچ ڈرا ہوا ہے جو دفاعی چیمپئن جرمنی اورکوریا کے درمیان2۔2گول سے برابر ثابت ہوا۔ دہلی ورلڈکپ میں سب سے کم مارجن کی فتح ارجنٹائن کو نیوزی لینڈ کیخلاف1۔0سے حاصل ہوئی۔
Tags: سپورٹس
عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہو گئے
March 6th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ‘ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی دوڑ میں آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی شامل ہو گئے ہیں۔ شاہد آفریدی کے مستقبل کا انحصار پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر ہو گا۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 8/ مارچ کو چیف سلیکٹر محسن حسن خان کی صدارت میں ہو گا۔
Tags: سپورٹس



