Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'سپورٹس'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 Next

یونس خان اور محمد یوسف پر تاحیات پابندی لگا دی گئی

March 10th, 2010 · No Comments

آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی ‘پی سی بی نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے
یونس خان اور محمد یوسف کی آپس میں لڑائی ، دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا دی گئی
رانا نوید اور شعیب ملک پر ایک ایک سال کی پابندی‘ 20 ، 20 لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا
شاہد آفریدی اور کامران اکمل پر 30 ، 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا

اسلام آباد ‘ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ نے رانا نوید اور شعیب ملک پر ایک ایک سال کی پابندی لگا دی ہے کہ وہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ اس کے علاوہ ان پر بیس بیس لاکھ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے ۔ شاہد آفریدی اور کامران اکمل پر تیس تیس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ سابق کپتان یونس خان اور محمد یوسف کی آپس میں لڑائی کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کے باعث ان دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگا کر ان کے لئے قومی کرکٹ کھیلنے کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند کر دیئے ۔ ان کھلاڑیوں کی سرزش کے لئے 6 رکنی کمیٹی نے سفارشات پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کو پیش کی تھیں ۔ چیئرمین پی سی بی نے ان سفارشات کو لاگو کر دیا ہے ۔ عمر اکمل پر بھی 20 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے ۔ یہ کھلاڑی بال ٹمپرنگ اور پی سی بی کے ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے تھے ۔ ساتھ ہی ان کھلاڑیوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے کوئی غلط حرکت کی تو ان پر تاحیات پابندی بھی لگ سکتی ہے

Tags: سپورٹس

گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والی طالبہ کے جنازے میں آنے والی گاڑی کو حادثہ ،3 خواتین جاں بحق

March 9th, 2010 · No Comments

راولپنڈی ۔ سوموار کے روز فاؤنڈیشن گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والی طالبہ کے جنازے میںشر کت کے لئے کلیام اعوان سے آنے والے افراد کی گاڑی تھانہ سول لائن کے علاقے پی سی ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو خواتین جا ں بحق ور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر اور مقدمہ کے تفتیشی عارف نے بتایا کہ رشیدہ بیگم ‘ زرینہ بی بی ‘ وقار النساء ‘ نگینہ بی بی ‘ زکیہ بی بی ‘ سمیرا اور محمد اظہر کلیام اعوان سے کیری ڈبہ نمبر آر آئی ایکس 2076 پر راولپنڈی کے نواحی چکری آ رہے تھے جہاں انہوں نے آتشزدگی کے واقع میں جاں بحق ہونے والی طالبہ کے گھر جانا تھا ان کی گاڑی پی سی ہوٹل کے قریب تیز رفتار ٹرک نمبر 3891 سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں رشیدہ بیگم اور زرینہ بی بی جاں بحق ہو گئیں جبکہ باقی زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

Tags: سپورٹس

قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے چیئرمین پی سی بی کے خلاف سفارشات وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوا دی ہیں ‘ جمشید خان دستی

March 9th, 2010 · No Comments

بہت جلد صدر پاکستان چیئرمین پی سی بی کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیں گے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین کی گفتگو

لیہ ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے چیئرمین جمشید دستی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کرپٹ آدمی ہے ۔ قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے چیئرمین پی سی بی کے خلاف سفارشات وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوا دی ہیں ۔ بہت جلد صدر پاکستان چیئرمین پی سی بی کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جمشید دستی خان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے ثناء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملہ کی وجہ سے ملک میں کرکٹ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے ۔ جوڈیشل انکوائری رپورٹ کی روشنی میں فرائض سے غفلت برتنے والے ہوم سیکرٹری ‘ آئی جی پنجاب ‘ سی سی پی او سمیت 4 ایس ایس پیز کے خلاف کریمنل کارروائی کے لئے وزیر اعظم کو سفارشات بھجوا دی گئی ہیں ۔ ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ ملکی مفاد کو داؤ پر لگانے والے آفیسران کو پنجاب حکومت نے عبرت کا نشان بنانے کی بجائے ترقیاں دے کر اہم عہدوں پر تعینات کر دیا ہے ۔ جمشید خان دستی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ میں ملوث پائے جانے والے وائس آف امریکہ کی خبر ان کی ذاتی معلومات پر مبنی تھی ۔ کرکٹ بورڈ انکوائری کے بعد مکمل طور پر میچ فکسنگ کی تردید کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور دونوں کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث پائے جانے والے انکوائری رپورٹ جلد قائمہ کمیٹی کو موصول ہو جائے گی ۔ اگر الزامات ثابت ہو گئے ترو ذمہ داراوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ جمشید دستی نے کہا کہ 9 سالہ آمرانہ دور کی باقیات اب بھی سپورٹس اداروں میں موجود ہیں ۔ اور دیمک کی طرح سپورٹس اداروں کو چاٹ رہے ہیں ۔ کرکٹ بورڈ میں 7 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ کے لئے آواز بلند کی ہے عوام کو خون پسنے کی کمائی کو کسی کو نہیں لوٹنے دیں گے ۔ آمریت کی پیدوار سیاستدان چوہدری شجاعت حسین اور فیصل صاح حیات آج بھی شعبہ کھیل میں سیاست چمکانے میں مصروف رہتے ہیں ۔ جمشید دستی نے کہا کہ تحصیل اور ضلع کی سطح پر تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو کاغذوں تک محدود کر کے رکھ دیا گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے کھیل کے معیار ابتر اور اچھے کھلاڑی ناپید ہو چکے ہیں ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے علاقائی سطح پر گراؤنڈز کے قیام اور کھیلوں کی جدید سہولتوں کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا ۔ لیہ دورہ کے موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی کھیل نے لیہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے قیام کے لئے وفاقی حکومت سے 5 کروڑ کے فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔

Tags: سپورٹس

ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ ‘ پینلٹی کارنر اور سٹروک پر گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

March 8th, 2010 · No Comments

نئی دہلی ‘ بھارت میں جاری ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کسی بھی عالمی کپ میں پینلٹی کارنر اور سٹروک پرگول کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ موجودہ ورلڈکپ میں پینلٹی کارنر اور پینلٹی اسٹروک پر اب تک 52گول اسکور ہوچکے ہیں اس سے قبل جرمنی کے2006ء کے ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 46گول بنائے گئے تھے، اس ورلڈکپ میں مجموعی طور پر174گول اسکور ہوئے تھے۔ رواں ورلڈکپ میں اتوارکو 24/میچوں کے اختتام پر 131گول بن چکے ہیں، رواں عالمی کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 12۔0کے ریکارڈ مارجن سے ہرایا جبکہ24/میچوں میں صرف ایک میچ ڈرا ہوا ہے جو دفاعی چیمپئن جرمنی اورکوریا کے درمیان2۔2گول سے برابر ثابت ہوا۔ دہلی ورلڈکپ میں سب سے کم مارجن کی فتح ارجنٹائن کو نیوزی لینڈ کیخلاف1۔0سے حاصل ہوئی۔

Tags: سپورٹس

عبدالرزاق قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی دوڑ میں شامل ہو گئے

March 6th, 2010 · No Comments

اسلام آباد ‘ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی دوڑ میں آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی شامل ہو گئے ہیں۔ شاہد آفریدی کے مستقبل کا انحصار پی سی بی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر ہو گا۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 8/ مارچ کو چیف سلیکٹر محسن حسن خان کی صدارت میں ہو گا۔

Tags: سپورٹس

فیفا نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ۔ سپین بدستور سرفہرست ‘ برازیل دوسرے اور ہالینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے

March 5th, 2010 · No Comments

لندن‘ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ میں سپین بدستور سرفہرست ، برازیل اور ہالینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ مصر کی ٹیم 7 درجے تنزلی کا شکار ہو کر 10 ویں سے 17 نمبر پر پہنچ گئی۔ فیفا کی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین فٹ بال کی عالمی رینکنگ میں سپین بدستور سرفہرست برازیل اور ہالینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اٹلی چوتھے، پرتگال 1 درجہ ترقی پا کر چھٹے سے 5 ویں جرمنی 1 درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 5 ویں سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔ فرانس 7ویں، انگلینڈ 8 ویں، ارجنٹائن 9 ویں اور شام کی ٹیم 10 ویں نمبر پر ہے جبکہ مسلسل 3 مرتبہ ایشیاء کپ جیتنے والی مصر کی ٹیم 7 درجے تنزلی کے بعد 10 ویں سے 17 ویں نمبر پر پہنچ گئی

Tags: سپورٹس

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جارحانہ انداز میں کھیلنے کے لئے تیار کر نا پہلا ہدف ہے

March 4th, 2010 · No Comments

قومی کرکٹ ٹیم کے کوٹ وقار یونس کا خصوصی انٹرویو

اسلام آباد۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے قومی ٹیم کے چیف کوچ مقرر ہونے پر کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک جارحانہ اور متحدہ ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے۔وقار یونس نے آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کھلاڑی میں ہم آہنگی اور یگانگت بھی ٹیم کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ تھی۔وقار یونس نے کہا کہ ’ ٹیم کو متحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں بس ٹیم میں اس چیز کی کمی ہے۔‘ٹیم کے سامنے پہلا ہدف اپنے ٹونٹی ٹونٹی عالمی چیمپئن کے اعزاز کا ویسٹ انڈیز میں دفاع کرنا اور اس کے بعد انگلینڈ کا دورہ ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کے لیے انگلینڈ کا دورہ ایک سخت امتحان ثابت ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا چیلنج تھا اور وہ اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Tags: سپورٹس

سلیکشن کمیٹی کی منتخب کردہ ٹیم کسی صورت تبدیل نہیں کروں گا۔ محسن حسن خان

March 3rd, 2010 · No Comments

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین محسن حسن خان نے قومی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میرٹ پر بنے گی اور منتخب کردہ ٹیم میں کسی صورت تبدیلی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کھلاڑی کی ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت کی جائے گی۔ یہاں ثناء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین کرکٹ بورڈ سے ملاقات میں مستقبل کے پروگرام اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں بارے بات کریں گے۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ کی تمام تجاویز پر سلیکشن کمیٹی غور کے بعد فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان اور ٹیم کے کپتان سمیت سب کی رائے کو کمیٹی کے اجلاسوں میں زیر بحث لایا جائے گا جس کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اور کوچ مل کر ایک ٹیم کو متوازن اور بہترین بنا سکتے ہیں ۔ ہمیں پلیئرز پاور برداشت نہیں نہ ہی کسی کھلاڑی کو ملک وقوم کی عزت سے کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی میں شامل دیگر ممبران ماضی میں میرے ساتھ کرکٹ کھیل چکے ہیں اس لئے ہم میں مکمل ہم آہنگی رہے گی۔

Tags: سپورٹس

ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ‘ قومی کرکٹ ٹیم کا حتمی اعلان 7مارچ کو کیا جائے گا

March 3rd, 2010 · No Comments

اسلام آباد‘ آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا حتمی اعلان 7مارچ کو کیاجائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔پی سی بی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آر بی ایس ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر ہی حتمی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا جو کہ 7 مارچ کو منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30اپریل سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا۔

Tags: سپورٹس

ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ جاری ‘سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈر سرفہرست

March 3rd, 2010 · No Comments

پیرس ‘ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔ سربیا کے نوویک ڈجکووچ اور سپین کے رافیل ندال بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین عالمی رینکنگ کے اعتبار سے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی پہلی 30 پوزیشن برقرار رکھی گئی ہیں۔ عالمی رینکنگ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر پہلے، سربیا کے نوویک ڈجکووچ دوسرے، سپین کے رافیل ندال تیسرے، انگلینڈ کے اینڈی مرے چوتھے، ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو پانچویں، روس کے نیکولے ڈیویڈ نکو چھٹے، سویڈن کے رابن سوڈرلنگ ساتویں، امریکہ کے اینڈی راڈک آٹھویں ، کروشیا کے مارین کلک نویں اور سپین کے فرنینڈو ورڈاسکو دسویں نمبرپر بدستور قائم ہیں۔فرانس کے جوویلفرائیڈ تسونگا 11 ویں، چلی کے فرنینڈو گونزالز 12ویں ، فرانس کے گیل مونفلس 13 ویں، جمہوریہ چیک کے راڈک سٹیپانک 14 ویں ، روس کے میخائل یوزخنی 15 ویں نمبر ہیں، سپین کے جان کارلوس فریرو 16 ویں ، سپین کے ڈیوڈ فیرر 17 ویں ، فرانس کے جائلز سمن 18 ویں، جرمنی کے ٹومی ہاس 19 ویں جبکہ سوئس سٹانسلاس وارینکا 20 ویں نمبر پر قائم ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹاپ سیڈ لیٹن ہیوٹ 24 ویں، امریکہ کے جیمز بلیک 50 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

Tags: سپورٹس