Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'سپورٹس'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 Next

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وزیر کھیل کو بھارت جانے سے روک دیا

February 28th, 2010 · 1 Comment

اسلام آباد ‘ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وفاقی وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی کو ہاکی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر کھیل اعجاز جاکھرانی نے ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے بھارت جانے کی اجازت مانگی تھی تاہم انہیں اس دورے پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر وزیر کھیل نے وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں اپنی خواہش سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کسی بھی اعلٰی پاکستانی عہدیدار کے بھارت کے دورے کی اجازت نہیں دیتے۔ وزیراعظم کا موقف تھا کہ پاک بھارت حالیہ بات چیت میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔دونوں ملکوں کے موجودہ تعلقات کے تناظر میں مناسب ہو گا وزیر کھیل بھارت نہ جائیں۔

Tags: سپورٹس , پاکستان

محمد یوسف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کردی

February 25th, 2010 · No Comments

لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف ویسٹ انڈیز میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ وہ کراچی میں کھیلی جانے والی قومی ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ میں لاہور کے بجائے اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے کیونکہ لاہور نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکے لئے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز دور ہونے کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کے لئے کاؤنٹی سے معاہدہ کریں گے تاکہ ان کی فارم برقرار رہے۔لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے رویئے سے دلبرداشتہ آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں سیالکوٹ کی طرف سے کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو قومی ہیروز سے نارروا سلوک پر کرکٹ ایسوسی ایشنز کے خلاف ایکشن لینا چاہیے

Tags: سپورٹس

ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ ۔ ٹریننگ اور پریکٹس میچوں کی کوریج پر پابندی

February 25th, 2010 · No Comments

بھارت میں میڈیا نے ورلڈکپ کی تعارفی تقریب کا بائیکاٹ کردیا
نئی دہلی۔عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی ٹریننگ اور پریکٹس پرپابندی کیخلاف میڈیاکا احتجاج ,نئی دہلی میں تعارفی تقریب کا بائیکاٹ کردیا۔ عالمی کپ کے بڑے اسپانسرکی جانب سے منعقدہ تعارفی تقریب میں میڈیا کو بتایا گیا کہ ایکریڈیشن کارڈ ابھی تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے صحافیوں کوعالمی کپ میں شریک ٹیموں کی تربیت اور پریکٹس کی کوریج کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پابندی کیخلاف میڈیا نے سخت احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کردیا۔ ایف آئی ایچ کے کمیونیکیشن منیجر ارجن میجرنے کہاکہ وہ خود بھی صحافی ہیں اور اس پابندی سے سخت ناخوش ہیں وہ گذشتہ رات میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے یہاں پہنچے ہیں اوران مسائل کوجلد حل کرائیں گے۔ بعد ٹورنامنٹ کے کورآرڈینیشن کمیشن نے مختصراجلاس کے بع پریس کو ٹریننگ اورپریکٹس کی کوریج کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Tags: سپورٹس

ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا یا اسپین کو شکست دینا ہوگی ۔حنیف خان

February 25th, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان حنیف خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کواسپین یا آسٹریلیا کولازمی طورشکست دینا ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف خان نے کہا کہ قومی ٹیم نے بیجنگ اولمپک کے بعد کسی ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا، اس لئے وثوق سے نہیں کہا جاسکتا پاکستان کی کارکردگی کیا رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فارورڈ لائن کے متحرک ہوئے بغیر ٹیم بڑی کامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔ حنیف خان نے کہا کہ سہیل عباس سے سب کو امیدیں ہیں ،امید ہے وہ پاکستان کے کام آئیں گے۔ حنیف خان نے مزید کہا کہ پاکستان اگر روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلے تو ایونٹ میں قومی ٹیم کا مورال بلند ہوجائے گا۔

Tags: سپورٹس

سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

February 24th, 2010 · No Comments

گوالیار۔جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے ایک روز میچوں کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بنائی ہے اور پاکستان کے سابق کرکٹر سعید انور کا 194رنز کا انفرادی عالمی ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔گوالیئر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ سچن نے 147 گیندوں پر 25 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے دو سو رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔یہ ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔بھارت نے جنوبی افریقہ کو 402کا ہدف رکھا ہے ۔ سچن ٹنڈولکر نے ڈبل سنچری سکور کر نے کی اننگز کے دوران ٹنڈولکر نے سعید انور کا ریکارڈ توڑنے سے قبل زمبابوین بیٹسمین کو ینٹری کا ریکارڈ بھی توڑا اور اب وہ ایک اور نیا ریکارڈ یعنی ون ڈے میں ڈبل سنچری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سعید انور نے اپنی مذکورہ بالا اننگز بھارت ہی کے خلاف 1997 میں بنایا تھا۔

Tags: سپورٹس , ہندوستان

پاکستان کے بعد آسٹریلوی ہاکی ٹیم کی سخت سیکورٹی بھارت آمد

February 23rd, 2010 · No Comments

ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 28 فروری سے شروع ہو گا
نئی دہلی۔بھارت میں 28 فروری سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلوی ٹیم نئی دہلی پہنچ گئی ۔ آسٹریلوی ٹیم کی نئی دہلی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے ۔ ایئرپورٹ پرسیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھے ۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا لیکن بھارتی حکومت کی یقین دہانی پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر آمادہ ہو گئیں ۔ واضح رہے کہ 13 فروری کو پونا میں ہونے والے دھماکے میں دو غیر ملکیوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

Tags: سپورٹس

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے ۔ آئی سی سی کا اعلان

February 22nd, 2010 · No Comments

دبئی ‘ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگز یکٹو ہارون لوگارٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا انحصار پاکستان کے حالات پر ہے اس وقت پاکستان میں انٹرنیشنل میچ کرانے کی کوئی حتمی ڈیڈلائن دینا ناممکن ہے پاکستان کی طرح بھارت میں بھی سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے ورلڈ کپ میں سیکورٹی اہم مسئلہ ہے۔ اس لئے سیکورٹی کے حوالے سے ہرممکن اقدامات کرکے ٹیموں ، تماشائیوں اور میڈیا کو محفوظ بنا یا جائے گا۔ایک انٹرویو میں ہارون لوگارٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر آئی سی سی کی ٹاسک ٹیم کام کررہی ہے یہ بات غلط ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان کے کسی افسر نے سیکورٹی پر بریفنگ دی تھی ٹاسک فورس معاملات کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ2011 کے ورلڈ کپ میں سیکورٹی بے حد اہم ایشو ہے۔ آئی سی سی نے اپنے ٹورنامنٹس کے لئے ایک پیمانہ مقرر کررکھا ہے اسی کے تحت ٹمیوں کو سیکورٹی دی جائے گی آئی سی سی ہیڈ کوارٹر کی لارڈز منتقلی کب ہوگی یہ کہنامشکل ہے ۔ امپائر ریویو سسٹم کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے کئی ملک جن میں بنگلہ دیش بھی ہے وہاں یہ سسٹم نافذ کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے فی الحال یہ نظام تجرباتی طور پر صرف ٹیسٹ میچوں میں نافذ کیا گیا ہے۔

Tags: سپورٹس

ٹیسٹ کرکٹر کی نئی عالمی رینکنگ جاری

February 21st, 2010 · 1 Comment

دبئی ‘ ہندوستان کے بیٹسمین وریندر سہواگ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ورلڈ رینکنگ میں پہلی اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔سنیچر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ کے مطابق سہواگ کولکتہ ٹیسٹ میچ میں قابلِ ذکر کارکردگی دیکھانے پر پانچ درجے بہتری کے بعد آٹھ سو تراسی پوائنٹس حاصل کر کے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ہندوستان کے ہی بلے باز گوتم گمبھیر چار درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ نیو دلی کے اکتیس سالہ ویندر سہواگ کرکٹ کے کیرئیر میں پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچے ہیں۔جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ بھی کولکتہ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے پر آٹھ سو بیالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ہاشم آملہ کولکتہ ٹیسٹ میچ میں نمایاں کارکردگی کی وجہ سے آٹھ درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ وہ سہواگ سے چند پوائنٹس ہی پیچھے ہیں۔اس کے علاوہ کولکتہ ٹیسٹ میچ میں سنچریاں سکور کرنے پر سچن تندولکر تین درجے بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر اور لکشمن بھی چودہویں نمبر سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی دس پوزیشنز میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ رینکنگ میں محمد یوسف بارہویں اور یونس حان تیرہویں پوزیشن پر ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ ورلڈ ریکنگ میں بالر ہربھجن سنگھ پانچ درجہ بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے بالر ڈیل سٹین اور آسٹریلیا کے مچل جونسن دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے محمد آصف تیسری پوزیشن پر ہیں

Tags: سپورٹس

شاہدآفریدی ون ڈے ،عمرگل ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر

February 20th, 2010 · No Comments

لندن۔شاہد آفریدی ون ڈے اور عمر گل ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر کا کرکٹ ویب سائٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ شاہدآفریدی کی ایک روزہ کرکٹ میں کیریئربیسٹ اڑتیس رنز کے عوض چھ وکٹ دوہزارنو کی بہترین بولنگ قرار پائی۔یہ پرفارمنس آفریدی نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف پیش کی تھی۔ آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر کیلئے بھی نامزد ہوئے تھے لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف دوبار پانچ وکٹیں لینے والے عمرگل اپنے ٹی ٹوئنٹی کپتان پر بازی لے گئے۔ بھارت کے وریندرسہواگ ٹیسٹ اور سچن ٹنڈولکر ون ڈے کے بہترین بیٹسمین قرار پائے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین اور ان کے ہم وطن جیروم ٹیلرنے ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

Tags: سپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت کھیلوں کی تمام آرگنائزیشنز وزارت کھیل کو جوابدہ ہیں ۔ ۔ ۔ اعجاز حسین جاکھرانی

February 18th, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔وفاقی وزیر کھیل اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت کھیلوں کی تمام آرگنائزیشنز وزارت کھیل کو جوابدہ ہیں وہ اپنی مرضی کے لیے آزاد نہیں۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر بھی سٹے بازی میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔کرکٹ میں سٹے بازی کو روکنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کام ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کوسٹے بازی روکنے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث غیرملکی ٹیمیں پاکستان نہیں آرہیں۔بدقسمتی سے عالمی کرکٹ کپ کے میچوں کے لیے بھی کوئی ٹیم پاکستان نے کے لیے تیار نہیں ہوئی ۔امن و امان کی صورتحال بہتری ہوگی تو دوبارہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیمیں کھیلیں گی۔ وزیر کھیل نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ملک میں کوئی نیا کرکٹ گراونڈ تعمیر نہیں کی تاہم موجودہ کرکٹ گراؤنڈ اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔ اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔بین الاقوامی سطح پر دوڑ اور کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کی صدر سمیت سب نے حوصلہ افزائی کی ہے۔

Tags: سپورٹس