Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'سپورٹس'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 Next

ٹیسٹ کرکٹر کی نئی عالمی رینکنگ جاری

February 21st, 2010 · 1 Comment

دبئی ‘ ہندوستان کے بیٹسمین وریندر سہواگ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ورلڈ رینکنگ میں پہلی اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔سنیچر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رینکنگ کے مطابق سہواگ کولکتہ ٹیسٹ میچ میں قابلِ ذکر کارکردگی دیکھانے پر پانچ درجے بہتری کے بعد آٹھ سو تراسی پوائنٹس حاصل کر کے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ہندوستان کے ہی بلے باز گوتم گمبھیر چار درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ نیو دلی کے اکتیس سالہ ویندر سہواگ کرکٹ کے کیرئیر میں پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچے ہیں۔جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ بھی کولکتہ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے پر آٹھ سو بیالیس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ہاشم آملہ کولکتہ ٹیسٹ میچ میں نمایاں کارکردگی کی وجہ سے آٹھ درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ وہ سہواگ سے چند پوائنٹس ہی پیچھے ہیں۔اس کے علاوہ کولکتہ ٹیسٹ میچ میں سنچریاں سکور کرنے پر سچن تندولکر تین درجے بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر اور لکشمن بھی چودہویں نمبر سے چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کی پہلی دس پوزیشنز میں کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ رینکنگ میں محمد یوسف بارہویں اور یونس حان تیرہویں پوزیشن پر ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ ورلڈ ریکنگ میں بالر ہربھجن سنگھ پانچ درجہ بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ اس وقت پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے بالر ڈیل سٹین اور آسٹریلیا کے مچل جونسن دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے محمد آصف تیسری پوزیشن پر ہیں

Tags: سپورٹس

شاہدآفریدی ون ڈے ،عمرگل ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر

February 20th, 2010 · No Comments

لندن۔شاہد آفریدی ون ڈے اور عمر گل ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر کا کرکٹ ویب سائٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ شاہدآفریدی کی ایک روزہ کرکٹ میں کیریئربیسٹ اڑتیس رنز کے عوض چھ وکٹ دوہزارنو کی بہترین بولنگ قرار پائی۔یہ پرفارمنس آفریدی نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف پیش کی تھی۔ آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بولر کیلئے بھی نامزد ہوئے تھے لیکن نیوزی لینڈ کیخلاف دوبار پانچ وکٹیں لینے والے عمرگل اپنے ٹی ٹوئنٹی کپتان پر بازی لے گئے۔ بھارت کے وریندرسہواگ ٹیسٹ اور سچن ٹنڈولکر ون ڈے کے بہترین بیٹسمین قرار پائے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین اور ان کے ہم وطن جیروم ٹیلرنے ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔

Tags: سپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت کھیلوں کی تمام آرگنائزیشنز وزارت کھیل کو جوابدہ ہیں ۔ ۔ ۔ اعجاز حسین جاکھرانی

February 18th, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔وفاقی وزیر کھیل اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت کھیلوں کی تمام آرگنائزیشنز وزارت کھیل کو جوابدہ ہیں وہ اپنی مرضی کے لیے آزاد نہیں۔ قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں پر بھی سٹے بازی میں ملوث ہونے کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔کرکٹ میں سٹے بازی کو روکنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کام ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کوسٹے بازی روکنے کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کے باعث غیرملکی ٹیمیں پاکستان نہیں آرہیں۔بدقسمتی سے عالمی کرکٹ کپ کے میچوں کے لیے بھی کوئی ٹیم پاکستان نے کے لیے تیار نہیں ہوئی ۔امن و امان کی صورتحال بہتری ہوگی تو دوبارہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیمیں کھیلیں گی۔ وزیر کھیل نے بتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران ملک میں کوئی نیا کرکٹ گراونڈ تعمیر نہیں کی تاہم موجودہ کرکٹ گراؤنڈ اپ گریڈ کیے گئے ہیں۔ اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔بین الاقوامی سطح پر دوڑ اور کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں کی صدر سمیت سب نے حوصلہ افزائی کی ہے۔

Tags: سپورٹس

ایوان صدر نے پی سی بی کے چےئرمین اعجاز بٹ کو 2011 ء کے ورلڈ کپ تک عہدے پر برقرار رہنے کا گرین سگنل د ے دیا

February 18th, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔ایواان صدر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین اعجاز بٹ کو 2011 ء کے ورلڈ کپ تک عہدے پر برقرار رہنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے ایوان صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی اور دیگر اداروں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود قومی کرکٹ بوڈ کے چےئرمین اعجاز بٹ 2011 ء کے ورلڈ کپ تک بدستور اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اس حوالے سے میں عہدیداروں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایوان صدر کی جانب سے اعجاز بٹ کو کہا گیا ہے کہ وہ خراب کارکردگی کے حامل اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں اور کارکردگی اور ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے اور متحد ہو کر کام کیا جائے ۔ ایوان صدر ذرائع کے مطابق جاوید میانداد ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہیں گے ۔

Tags: سپورٹس , پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے منتخب ہونے والے نئے گورنر بورڈ کے ممبرز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

February 17th, 2010 · No Comments

لاہور۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے منتخب ہونے والے نئے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نامون کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا یہ ممبرز دو سالون کیلئے اپنی اپنی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ممبرز ہونے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے گورنر بورڈ کے ممبرز بھی ہونگے چےئر مین پی سی بی نے پیٹرن انچیف آصف علی زرداری سے اپرول ملنے کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیاممبران مین میجر (ریٹاےئر)نعیم اختر گیلانی صدر راولپنڈی ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو مسٹر شکیل شیخ صدر اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جگہ میر حیدر علی تالپور صدر حیدراآباد ر یجنل کرکٹ ایسوسی ا ایشن کو ڈاکٹر محمد علی شاہ صدر کراچی ر یجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی جگہ طارق بلوچ صدر کوئیٹہ یجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کومیان محمد منیر صدرملتان ر یجنل کرکٹ ایسوسی ایشن چودھری محمد انور صدر فیصل آباد ر یجنل کرکٹ ایسوسی ایشن عامر حیات روکڑی صدر لاہور ر یجنل کرکٹ ایسوسی ایشن لگا دیا گیاہے۔

Tags: سپورٹس

پاکستانی کرکٹر کو دبوچنے والے آسٹریلوی شہری پر 2 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا

February 17th, 2010 · No Comments

کنبیرا۔آسٹریلوی عدالت نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچویں ون ڈے میں پاکستانی فیلڈر خالد لطیف کودبوچنے والے شخص پر نو ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا۔31 جنوری کوپرتھ میں کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میں سینتیس سالہ ڈیوڈ جیمزنے گراونڈ میں داخل ہوکر پاکستانی فیلڈرخالدلطیف کوپکڑکرزمین پرگرادیا تھا جس پران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔عدالت نے جیمزکوقصوروارقراردیتے ہوئے زبردستی گراونڈمیں داخل ہونے پر6 ہزاراورکھلاڑی پرحملہ کرنے پرتین ہزارآسٹریلوی ڈالرزجرمانہ عائد کردیا۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن جیمزکے واکا گراونڈ میں داخلے پرپہلے ہی تاحیات پابندی لگاچکی ہے۔ جیمزکے وکیل کا کہناہے کہ ان کے موکل نے نشے کی حالت میں اپنے دوست سے گراونڈ میں داخل ہونے کی شرط لگائی تھی۔

Tags: سپورٹس

آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ‘ آسٹریلیا نے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 50 رنز سے ہرا دیا

February 15th, 2010 · No Comments

برسبن‘ چوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو پچاس رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو تینتالیس کے مجموعی اسکور شین واٹسن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم پین بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد رکی پونٹنگ اور کیمرون وائٹ نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لئے ایک سو اکتیس رنز کا اضافہ کیا۔ وائٹ تریسٹھ اور پونٹنگ ایک سو چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو چوبیس رنز بنائے۔ ڈیوائن اسمتھ اور ڈیرن سیمی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے اننگز کا آغاز کیا تو پچپن کے مجموعی اسکور پر اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ نرسنگھ دینورائن نے آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی تریپن رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ایک سو چھیالیس رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کیرون پولارڈ اور ڈیوائن اسمتھ نے ساتویں وکٹ کے لئے ایک سو دو رنز جوڑے پولارڈ باسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو چوہتر رنز بناسکی۔ ڈیوائن اسمتھ ناٹ آؤٹ انسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈوگ بولینگر اور ریان ہیرس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Tags: سپورٹس

یونس خان سے آسٹریلیا میں شکست کے بارے میں تحقیقات کی کوشش ‘ یونس خان چراغ پا ہو گئے

February 15th, 2010 · No Comments

لاہور ‘قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اپنے رویے اور حرکات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ منفرد انداز اور رکھ رکھاؤکی وجہ سے پہچانے جانے والے اسٹار بیٹسمین نے اپنے رویّے کی ایک جھلک تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں دکھا دی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قومی اکیڈمی لاہور میں یونس خان کو اجلاس میں طلب کرکے آسٹریلیا کے خلاف شکست کے اسباب معلوم کرنے کی کوشش کی گئی۔ یونس خان نے قومی اکیڈمی میں اپنے کمرے سے دریافت کیا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں کون کون ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ دیگر اراکین کے علاوہ یاور سعید بھی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یاور سعیدکا نام سن کر یونس خان چراغ پا ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منیجرکی موجودگی میں جو پانچ کھلاڑیوں کو جمع کرکے قومی ٹیم کے کپتان کو ہٹانے کی سازش کرتا رہا ہے، اس کی موجودگی میں آپ کس طرح توقع کرسکتے ہیں کہ تحقیقاتی کمیٹی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے گی۔ عینی شاہدین کے مطابق یونس خان کے ردعمل سے تحقیقاتی کمیٹی سکتے میں آگئی لیکن کچھ دیر بعد یونس خان تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے گئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا، تاہم انہوں نے یاور سعیدکے حوالے سے ریمارکس دے کر تحقیقاتی کمیٹی کی قلعی کھول دی۔ واضح رہے کہ یاور سعید نے 5 سینئر کھلاڑیوں کی مدد سے یونس کو ہٹانے کیلئے کرکٹرزکی اعجاز بٹ سے ملاقات کرائی تھی

Tags: سپورٹس

بنگلہ دیش میں جاری سیف گیمز میں پاکستان نے مزید پانچ گولڈ میڈل جیت لیے

February 7th, 2010 · No Comments

ڈھاکہ ‘ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید پانچ گولڈمیڈل جیت لیے ہیں اور پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ ڈھاکہ میں جاری ایونٹ کے ڈسکس تھرو میں پاکستان کے بشارت علی نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ہینڈبال کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو31 کے مقابلے میں 37گول سے شکست دی، ووشو میں پاکستان کے معازخان اورمراتب علی شاہ گولڈ میڈل جیتنے میں کام یاب ہوئے۔ اسکواش کھلاڑی عامر اطلس اور منصور زمان نے ٹیم ایونٹ میں پاکستان کو طلائی تمغہ دلادیا۔ فائنل میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایتھلیٹکس کے چار سو میٹر ہرڈلز میں حق نواز نے سلورمیڈل جیتا۔ باکسنگ کی مختلف کیٹگریز میں نادر بلوچ، نعمت الل، محمد وسیم اورعامرخان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Tags: سپورٹس

ساؤتھ ایشین گیمز ۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کوکرکٹ میں اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

February 6th, 2010 · No Comments

ڈھاکہ ‘ ساوتھ ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کا باون رنز سے اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔ ٹین میٹر آئیر پیسٹل مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے چاندی اور پچاس میٹر بٹرفلائی سوئمنگ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ڈھاکا میں جاری گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھپن رنز بنائے۔صابر رحمان نے چھیالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ جنید خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، اٹھارہویں اوور میں ایک سو چار رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ناصر عباس سینتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ساجد السلام نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو دو صفر سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں دو گول کرکے میچ جیت لیا۔ محسن بلال اور عبدالقیوم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔شوٹنگ کے ٹین میٹر آئیر پیسٹل مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کے کیلم اللہ خان ، محمد گل فراز اور محمد شہزار اختر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ سینے پر سجایا۔ پچاس میٹر ویمنز بٹر فلائی سوئمنگ ایونٹ میں پاکستان کی کرن خان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان ایونٹ میں اب تک مجموعی طور پر اکتیس تمغے حاصل کرچکا ہے۔

Tags: سپورٹس