برسبین ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں سلمان بٹ ،کامران اکمل، یونس خان ،محمد یوسف ، عمر اکمل ،شعیب ملک،شاہد آفریدی، رانا نوید الحسن، محمد عامر، سعد اجمل، محمد آصف اور عمر گل شامل ہیں۔اس حوالے سے کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ یونس خان بہترین کھلاڑی ہیں، تجربہ کار کھلاڑی کے آنے سے مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یونس خان سے نہ صرف مشورے کروں گا بلکہ ان سے اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی ہمارے اہم کھلاڑی ہیں،ٹیسٹ کے مقابلے میں ہمارا ون ڈے اسکواڈ زیادہ مضبوط ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ جیت میں تو سب واہ واہ کرتے ہیں، مشکل وقت میں ساتھ دینا اصل بات ہوتی ہے۔ قوم اور سابق سینئر کھلاڑیوں سے حوصلہ افزائی کی اپیل کرتا ہوں۔ پاک آسٹریلیا پہلا ون ڈے میچ آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلا جائے گا
Entries Tagged as 'سپورٹس'
پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ۔ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا
January 21st, 2010 · No Comments
Tags: سپورٹس
انڈین پریمیئر لیگ اور پاکستانی کرکٹرز تنازعہ ۔ بھارت میں بین الاقوامی کھیلوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا
January 21st, 2010 · No Comments
نئی دہلی ۔انڈین پریمیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑی نہیں کھیل پائیں گے۔ شائقین کے لیے یہ بری خبر ہے لیکن خود پاکستانی کھلاڑیوں کو اس پر خوش ہونا چاہیے! نیلامی کے لیے شاہد آفریدی اور محمد عامر سمیت گیارہ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام شامل کیے گیے تھے لیکن ایک کے لیے بھی بولی نہیں لگائی گئی۔ ماضی میں میچ فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی اکثر بدنامی کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ ہر شکست کے بعد ان کے ’بک جانے‘ کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں لیکن اب کم سے کم یہ گیارہ کھلاڑی سر اٹھا کر فخر کیساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ’پاکستانی کھلاڑی بکاؤ نہیں!‘ اور اگر ہیں بھی تو کم سے کم کوئی بھارتی انہیں نہیں خرید سکتا! قومی سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن کو گورنر بناکر مغربی بنگال بھیجنے کی خبر کیا عام ہوئی، وہ اچانک ’سٹیٹمینٹ موڈ‘ میں آگئے ہیں۔ اب انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان میں اکتوبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران پاکستان کی جانب سے حملہ کیا جاسکتا ہے۔ نارائنن کے مطابق اس حملے کے بعد پاکستان کو یہ کہنے کا موقع ملے گا کہ ہندوستان بھی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ نارائنن کو بہت سی خفیہ معلومات تک رسائی حاصل رہتی ہے۔ ان کی معلومات درست بھی ہوسکتی ہے اور صرف ’پریشر ٹیکٹکس‘ بھی لیکن ان کا بیان پڑھ کر ایک قصہ یاد آگیاایک مولانا اپنے دوست کے ساتھ بیٹھے گپ شپ میں مصروف تھے۔ قریب ہی ان کی بیٹی اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ مولانا نے بیٹی کو آواز لگائی اور کہا کہ مٹکے میں پانی بھر لاؤ۔ بیٹی فوراً چل دی تو انہوں نیدوبارہ آواز لگائی، اسے قریب بلایا اور ایک زوردار چانٹا رسید کردیا۔مولانا کے دوست بہت ناراض ہوئے۔ پوچھا کہ اتنی معصوم بچی ہے، آپ کی ایک ہی آواز پر پانی بھرنے چل دی، تو آپ نے کیوں مارا؟مولانا نے جواب دیا کہ یہ نادان ہے، مٹکا لے کر پانی لینے جارہی ہے، کچھ دیر میں پھر اپنی دوستوں کے ساتھ کھیل میں لگ جائیگی، کھیل کھیل میں مٹکا پھوٹ جائے گا اور مٹکا پھوٹنے کے بعد اگر میں مارتا تو کیا فائدہ ہوتا؟نارائین صاحب، آپ نے نے بالکل ٹھیک کیا۔ اب ہم اطمینان سے کھیلوں کا لطف لے سکتے ہیں! آج کل گہری دھند کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں حادثوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔ کہرا اتنا خطرناک ہے کہ نہ سڑکیں محفوظ ہیں اور نہ ریل کا سفر۔ مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت ریل نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹرین کے آخری ڈبے میں مسافروں کو بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اور اگر وہ بیٹھ گئے تو کہرے والے علاقے میں داخل ہونے سے قبل انہیں دوسرے ڈبوں میں منتقل کیا جائے گا۔ہمارے خیال میں یہ کافی مشکل کام ہوگا اور شاید یہ فیصلہ زیادہ سوچ سمجھ کر نہیں کیا گیا ہے۔ ہر ٹرین کے آخری ڈبے کو پیچھے
Tags: سپورٹس
انڈر 19 ورلڈ کپ ، ۰پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا
January 20th, 2010 · No Comments
ویلنگٹن۔پاکستان نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کرٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔نیوزی لینڈمیں جاری انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈکپ میں گروپ ڈی کے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسو پچاس رنز بنائے۔انعام الحق نے پچپن اورمحمودالحسن نے تریسٹھ رنز اسکور کئے۔عثمان قادر نے دووکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیندپر چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بابراعظم اکیانوے اوراحمد شہزاد باون رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد وقاص چونتیس رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی طرف سے محمود الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ میں پاکستان اپنے تینوں میچز جیت کرگروپ ڈی میں سرفہرست ہے۔
Tags: سپورٹس
آسٹریلیا پاکستان تیسرا ٹیسٹ ‘ پاکستان نے 301 رنز بنا لئے
January 16th, 2010 · No Comments
ہوبارٹ ۔آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم تین سوایک رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،آسٹریلیا نے دوسواٹھارہ رنز کی برتری کے باوجود فالوآن نہیں کرایا اور دوبارہ بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ہوبارٹ میں پاکستان نے چورانوے رنز چارکھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی توان کا پہلا ہدف فالوآن سے بچنے کیلئے تین سوبیس رنز بنانا تھا۔ سلمان بٹ اور شعیب ملک لنچ تک وکٹ پر کھڑے رہے لنچ کے بعد سائمن کیٹچ نے سلمان بٹ کوایک سو دو اورنیتھن ہورٹزنے شعیب ملک کو اٹھاون رنز پر آؤٹ کردیا، وکٹ کیپرسرفراز احمد صرف ایک رن بناسکے۔ عمرگل نے اڑتیس اور محمد آصف نے کیریئربیسٹ انتیس رنز بنائے اور دسویں وکٹ کی شراکت میں ترپن رنز کا اضافہ کرکے فالو آن بچانے کی بھرپور کوشش کی ،لیکن ہورٹز نے آصف کی وکٹ لیکر پاکستان کی اننگز تین سوایک رنز پر تمام کردی۔سائمن کیٹچ اور نیتھن ہورٹز نے تین تین وکٹ لئے۔ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے فاآن کرانے کے بجائے دوسری اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ محمدعامر نے اپنی دوسری گیند پر شین واٹسن کو کپتان یوسف کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔
Tags: سپورٹس
آئی سی سی نے ٹاپ ٹین ون ڈے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ‘ پاکستان کاکوئی کھلاڑی شامل نہیں
January 15th, 2010 · No Comments
دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ میچز کے بہترین بیٹسمینوں اور بولروں کی فہرست جاری کردی ہے جن میں قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ دونوں فہرستوں میں بھارت کے چار کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹسمینوں کی حالیہ فہرست کے مطابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی پہلے، آسٹریلیا کے مائیک ہسی دوسرے اور سا ؤتھ افریقا کے اے بی ڈی ولیئرز تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر چوتھے اور وریندر سہواگ دسویں نمبر پر ہیں۔ بولروں کی فہرست میں بھی کسی پاکستانی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا۔ بولروں میں سرفہرست نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیئل وٹوری رہے۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسرے اور زمبابوے کے رے پرائس تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی بولر ہر بھجن سنگھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں
Tags: سپورٹس
انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا
January 15th, 2010 · No Comments
پامرسٹن نارتھ ۔ نیوزی لینڈ: آئی سی سی انڈر نائینٹین کرکٹ کے عالمی کپ کا آغاز نیوزی لینڈ میں ہوگیا ہے جس میں افتتاحی روز چار میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چالیس رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ پامرسٹن نارتھ میں کھیلے گئے عالمی کپ کے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو چالیس رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو ستانوے رنز بنائے۔ بابر اعظم ایک سو انتیس اور کپتان وظیم گھمن اننچاس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو سو ستاون رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ براتھ ویٹ بانوے اور ٹریون گریفت چوراسی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرے میچز میں بھارت نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے ، جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے اور کینیڈا نے زمبابوے کو دس رنز سے شکست دی
Tags: سپورٹس
حکومت ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کرے گی ۔ صدر آصف علی زرداری
January 14th, 2010 · No Comments
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء کی ملاقات
قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی
لاہور ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اقدامات اور پاکستان ہاکی ٹیم کی بہتر کارکردگی پر پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء کو مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء کے درمیان بدھ کی شب گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے قاسم ضیاء اور ان کی ٹیم کو ہاکی کے معاملات بہتر انداز میں چلانے پر مبارکباد دی اور حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آصف علی زرداری نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء نے صدر مملکت کی جانب سے حوصلہ افزائی پر کہا کہ صدر پاکستان کا خراج تحسین ہمارے مثبت اقدامات منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کے لئے پی ایچ ایف صدر آصف علی زرداری کی بے حد مشکور ہے۔ ان کے اس اقدام سے نہ صرف پی ایچ ایف اور قومی ہاکی ٹیم بلکہ شائقین ہاکی کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہاکی فیڈریشن کے جذبوں کو نئی جلا ملی ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم کی جانب سے دھمکی
January 14th, 2010 · No Comments
نئی دہلی ۔ بھارت کی انتہا پسند جماعت شیوسینا نے دھمکی دی ہے کہ اگر آسٹریلینز نے اپنے ملک میں بھارتی باشندوں پر حملے بند نہ کئے تو وہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے نہیں دیں گے ۔ ہندوؤں کی انتہا پسند جماعت شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے آسٹریلیا میں بھارتی شہریوں پر حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ حملے بند نہ کئے گئے تو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ بال ٹھاکرے نے مزید کہا کہ وہ ممبئی اور مہارشٹرا میں کنگروز کو کھیلنے نہیں دیں گے کیونکہ وہاں انڈنیز کا مارا جا رہا ہے اور بھارتی ٹیم آسٹریلیا سے کھیلنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ ان لوگوں میں قومی غیرت نہیں ۔
Tags: سپورٹس
فٹبال ورلڈ کپ کے میزبائی کیلئے 18امریکی شہروں کا اعلان کردیا گیا
January 14th, 2010 · No Comments
نیویارک ۔ امریکا نے دوہزار اٹھارہ اور دوہزار بائیس کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کی بڈ کیلئے اٹھارہ شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ فہرست میں شکاگوکا نام شامل نہیں ہے۔ورلڈکپ کی میزبانی کی نیلامی کے لیے شہروں کا اعلان یوایس سو کرکے صدرسنیل گولاٹی نے نیویارک میں کیا۔ گولاٹی کاکہناہے کہ ورلڈکپ کیلئے اعلان کئے جانے والے اٹھارہ شہروں کے اسٹیڈیمزمیں اوسطااٹھہترہزارتماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڈ میں دوہزارسولہ اولمپکس کی میزبانی کے امیدوارشہرشکاگو کا نام شامل نہیں ہے۔ امریکا انیس سوچورانوے میں ورلڈکپ کی میزبانی کرچکاہے۔فیفا دوہزاراٹھارہ اوردوہزاربائیس ورلڈکپ کے میزبان ملک کا اعلان دودسمبرکوایک ساتھ کرے گی۔ گولاٹی کا کہناہے کہ امریکا کومیگا ایونٹ کیلئے نئے اسٹیڈیمزتعمیرکرنیکی ضرورت نہیں ہے۔اٹھارہ شہروں میں ہمارے پاس اوسطاً اٹھہترہزارسیٹیں ہوں گی۔ مجموعی طورپرورلڈکپ کیلئے پچاس لاکھ ٹکٹس دستیاب ہوں گے،عالمی معاشی بحران کے باوجودبغیرکسی پبلک فنڈزاورانفراسٹرکچرکے اٹھارہ وینیوزکا اعلان کرناہمارے لئے بہت حوصلہ افزاء ہے۔
Tags: سپورٹس
پاکستان کرکٹ بورڈ کی تباہی کے ذمہ دار قومی ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی ہیں۔ وسیم اکرم
January 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سینیئر کھلاڑیوں کو تشدد تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیں۔وسیم اکرم جو ان دنوں کولکتہ نائٹ رائیڈر ٹیم میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار قومی ٹیم میں موجود سینیئر کھلاڑی ہیں اور ان کے اندر زیادہ رنز بنانے کی صلاحیت ماند پڑ چکی ہے اور ایسی صورتحال میں پاکستان کرکٹ کو بچانے اور مستقبل میں کرکٹ کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پی سی بی کو چاہئے کہ وہ قومی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت اور افادیت ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کرتی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑی ان خوبیوں سے محروم ہیں۔
Tags: سپورٹس



