پامرسٹن نارتھ ۔ نیوزی لینڈ: آئی سی سی انڈر نائینٹین کرکٹ کے عالمی کپ کا آغاز نیوزی لینڈ میں ہوگیا ہے جس میں افتتاحی روز چار میچوں کے فیصلے ہوئے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف چالیس رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔ پامرسٹن نارتھ میں کھیلے گئے عالمی کپ کے میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز کو چالیس رنز سے شکست دے دی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں پر دو سو ستانوے رنز بنائے۔ بابر اعظم ایک سو انتیس اور کپتان وظیم گھمن اننچاس رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دو سو ستاون رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ براتھ ویٹ بانوے اور ٹریون گریفت چوراسی رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرے میچز میں بھارت نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے ، جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے اور کینیڈا نے زمبابوے کو دس رنز سے شکست دی
Entries Tagged as 'سپورٹس'
انڈر 19ورلڈکپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا
January 15th, 2010 · No Comments
Tags: سپورٹس
حکومت ہاکی کے کھیل کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کرے گی ۔ صدر آصف علی زرداری
January 14th, 2010 · No Comments
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء کی ملاقات
قومی ہاکی ٹیم ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی
لاہور ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اقدامات اور پاکستان ہاکی ٹیم کی بہتر کارکردگی پر پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء کو مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء کے درمیان بدھ کی شب گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے قاسم ضیاء اور ان کی ٹیم کو ہاکی کے معاملات بہتر انداز میں چلانے پر مبارکباد دی اور حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آصف علی زرداری نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں قومی ہاکی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء نے صدر مملکت کی جانب سے حوصلہ افزائی پر کہا کہ صدر پاکستان کا خراج تحسین ہمارے مثبت اقدامات منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کے لئے پی ایچ ایف صدر آصف علی زرداری کی بے حد مشکور ہے۔ ان کے اس اقدام سے نہ صرف پی ایچ ایف اور قومی ہاکی ٹیم بلکہ شائقین ہاکی کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہاکی فیڈریشن کے جذبوں کو نئی جلا ملی ہے۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم کی جانب سے دھمکی
January 14th, 2010 · No Comments
نئی دہلی ۔ بھارت کی انتہا پسند جماعت شیوسینا نے دھمکی دی ہے کہ اگر آسٹریلینز نے اپنے ملک میں بھارتی باشندوں پر حملے بند نہ کئے تو وہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے نہیں دیں گے ۔ ہندوؤں کی انتہا پسند جماعت شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے نے آسٹریلیا میں بھارتی شہریوں پر حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ حملے بند نہ کئے گئے تو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ بال ٹھاکرے نے مزید کہا کہ وہ ممبئی اور مہارشٹرا میں کنگروز کو کھیلنے نہیں دیں گے کیونکہ وہاں انڈنیز کا مارا جا رہا ہے اور بھارتی ٹیم آسٹریلیا سے کھیلنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ ان لوگوں میں قومی غیرت نہیں ۔
Tags: سپورٹس
فٹبال ورلڈ کپ کے میزبائی کیلئے 18امریکی شہروں کا اعلان کردیا گیا
January 14th, 2010 · No Comments
نیویارک ۔ امریکا نے دوہزار اٹھارہ اور دوہزار بائیس کے فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کی بڈ کیلئے اٹھارہ شہروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ فہرست میں شکاگوکا نام شامل نہیں ہے۔ورلڈکپ کی میزبانی کی نیلامی کے لیے شہروں کا اعلان یوایس سو کرکے صدرسنیل گولاٹی نے نیویارک میں کیا۔ گولاٹی کاکہناہے کہ ورلڈکپ کیلئے اعلان کئے جانے والے اٹھارہ شہروں کے اسٹیڈیمزمیں اوسطااٹھہترہزارتماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڈ میں دوہزارسولہ اولمپکس کی میزبانی کے امیدوارشہرشکاگو کا نام شامل نہیں ہے۔ امریکا انیس سوچورانوے میں ورلڈکپ کی میزبانی کرچکاہے۔فیفا دوہزاراٹھارہ اوردوہزاربائیس ورلڈکپ کے میزبان ملک کا اعلان دودسمبرکوایک ساتھ کرے گی۔ گولاٹی کا کہناہے کہ امریکا کومیگا ایونٹ کیلئے نئے اسٹیڈیمزتعمیرکرنیکی ضرورت نہیں ہے۔اٹھارہ شہروں میں ہمارے پاس اوسطاً اٹھہترہزارسیٹیں ہوں گی۔ مجموعی طورپرورلڈکپ کیلئے پچاس لاکھ ٹکٹس دستیاب ہوں گے،عالمی معاشی بحران کے باوجودبغیرکسی پبلک فنڈزاورانفراسٹرکچرکے اٹھارہ وینیوزکا اعلان کرناہمارے لئے بہت حوصلہ افزاء ہے۔
Tags: سپورٹس
پاکستان کرکٹ بورڈ کی تباہی کے ذمہ دار قومی ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی ہیں۔ وسیم اکرم
January 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سینیئر کھلاڑیوں کو تشدد تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیں۔وسیم اکرم جو ان دنوں کولکتہ نائٹ رائیڈر ٹیم میں کوچنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار قومی ٹیم میں موجود سینیئر کھلاڑی ہیں اور ان کے اندر زیادہ رنز بنانے کی صلاحیت ماند پڑ چکی ہے اور ایسی صورتحال میں پاکستان کرکٹ کو بچانے اور مستقبل میں کرکٹ کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پی سی بی کو چاہئے کہ وہ قومی ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت اور افادیت ایک روزہ اور ٹوئنٹی20 سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کرتی ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے کھلاڑی ان خوبیوں سے محروم ہیں۔
Tags: سپورٹس
وزیر اعلی پنجاب سپورٹس کپ کا فائنل مرحلہ آج سے شروع
January 10th, 2010 · No Comments
کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں ۔ وزیر کھیل پنجاب
لاہور ۔چیف منسٹر سپورٹس کپ 2009-2010کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج 11جنوری سے شروع ہورہا ہے جس میں صوبے کی 9ڈویژنوںکے پوسٹ گرایجوئیٹ کالجوں کی طلباء و طالبات حصہ لیں گے ۔ سپورٹس کپ کے تیسرے مرحلہ میں کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے اور کرکٹ میچوں کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے جبکہ 11جنوری سے ہونے والے کھیلوں میں ہاکی،والی بال ،بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلوں میں طلباء وطالبات جبکہ فٹ با ل میں صرف طلباء حصہ لیں گے ۔دریں اثناء صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر تنویر الاسلام نے چیف منسٹر سپورٹس کپ کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر محکمہ کے افسران کو کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے حکام کو کھلاڑیوںکی رہائش گاہ کے علاوہ پنجاب سٹیڈیم میں پولیس کی مزید نفری تعینات کر نے اور سٹیڈیم میں آنے والی شائیقین و کھلاڑیوںکی تلاشی اور صرف واک تھرو گیٹ کے زریعے داخلہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر زور دیا ہے۔
Tags: سپورٹس
وزیر اعلی پنجاب سپورٹس کپ کا فائنل مرحلہ آج سے شروع کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں ۔ وزیر کھیل پنجاب
January 10th, 2010 · No Comments
لاہور ۔ چیف منسٹر سپورٹس کپ 2009-2010کا تیسرا اور آخری مرحلہ آج 11جنوری سے شروع ہورہا ہے جس میں صوبے کی 9ڈویژنوںکے پوسٹ گرایجوئیٹ کالجوں کی طلباء و طالبات حصہ لیں گے ۔ سپورٹس کپ کے تیسرے مرحلہ میں کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے اور کرکٹ میچوں کا آغاز پہلے ہی ہو چکا ہے جبکہ 11جنوری سے ہونے والے کھیلوں میں ہاکی،والی بال ،بیڈمنٹن اور اتھلیٹکس کے مقابلوں میں طلباء وطالبات جبکہ فٹ با ل میں صرف طلباء حصہ لیں گے ۔دریں اثناء صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر تنویر الاسلام نے چیف منسٹر سپورٹس کپ کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر محکمہ کے افسران کو کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے حکام کو کھلاڑیوںکی رہائش گاہ کے علاوہ پنجاب سٹیڈیم میں پولیس کی مزید نفری تعینات کر نے اور سٹیڈیم میں آنے والی شائیقین و کھلاڑیوںکی تلاشی اور صرف واک تھرو گیٹ کے زریعے داخلہ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں پولیس حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر زور دیا ہے۔
Tags: سپورٹس



