Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'

Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 Next

سری لنکن حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں سابق آرمی چیف جنرل سرامن پنسودا گرفتار

February 9th, 2010 · No Comments

کولمبو ‘ سری لنکا کے سابق آرمی چیف جنرل سرامن پنسودا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ دارالحکومت کولمبو میں حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں سابق آرمی چیف جنرل سرانتا پنسودا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق جنرل سرانتا نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت اور صدر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندیج کی تھی جس کے نتیجے میں ان پر بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کر دیا گیا ہے ۔ سابق آرمی چیف کے 30 ساتھیوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

Tags: دنیا کی خبریں

آسٹریلیا اور چین کے درمیان دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ

February 8th, 2010 · No Comments

آسٹریلیا چین کو آئندہ بیس سال تک 60 ارب ڈالر مالیت کا کوئلہ فراہم کرے گا
سڈنی ‘ آسٹریلیا چین کو آئندہ 20سال تک 60ارب ڈالر مالیت کا کوئلہ فراہم کرے گا جو دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ آسڑیلیا کی ریسورس ہاؤس کمپنی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ آسڑیلیا کا یہ ایکسپورٹ کے معاہدوں میں سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت فرم ایک نیا مائننگ کمپلیکس چین انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کے لیے تعمیر کر ے گی جس کے مطابق ہر سال 30ملین ٹن کوئلہ 20سال کے لیے فراہم کرے گی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مستقبل میں چین کی یہ طلب آسٹریلیا کی معیشت کو بلند سطح پر پہچانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ چین کے متعدد پاور اسٹیشن کوئلے کی توانائی پر ہی انحصار کرتے ہیں اور اس کی طلب میں اضافہ حکومت کے ترغیبی پیکج کے بعد بھی دیکھنے میں آیا ہے جس میں میعشت کو مستحکم کرنے کے لئے یہ اقدامات کیے گئے ہیں

Tags: دنیا کی خبریں

امریکہ میں دوران پرواز طیاروں کا تصادم ‘ متعدد افراد ہلاک

February 7th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘ امریکہ میں پرواز کے دوران 2 چھوٹے طیاروں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کلوراڈو میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک طیارو گلائیڈر کو کھینچنے والی دوسرے طیارے میں لگی رسی میں لپٹ گیا ۔ حادثے کے بعد گلائیڈ ر بھی طیارے کے ساتھ زمین کی طرف گرا لیکن زمین پر پہنچنے سے پہلے گلائیڈر کے ساتھ پرواز کرنے والے شخص نے رسی کو کاٹ دیا اورمحفوظ رہا مقامی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے دوسرے طیارے کے ملبے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں

برطانیہ نے سٹوڈنٹس ویزوں کا اجراء محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا

February 7th, 2010 · No Comments

لندن ‘ برطانیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لئے ویزوں کا اجراء محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ 2008-09 ء کے دوران 2 لاکھ 36 ہزار غیر ملکی طلبہ کو ویزے جاری کئے گئے تاہم نئے فیصلے کا ویزوں کی تعداد پر خاصا اثر پڑے گا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے قواعد کے مطابق صرف ایسے طلبہ کر برطانیہ کا ویزہ دیا جائے گا جو روانی کے ساتھ انگریزی بول سکتے ہوں ۔ ڈگری سطح سے کم پڑھائی کرنے والوں کے لئے ملازمت کے اوقات میں بھی کمی کر دی جائے گی ۔ ایسے طلبہ آئندہ سے اپنے ساتھ زیر کفالت افراد کو بھی نہیں لا سکیں گے ۔

Tags: دنیا کی خبریں

ڈاکٹر عافیہ کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ ۔ ۔ امریکی محکمہ انصاف

February 6th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو عمر قید سزا ہو سکتی ہے عافیہ صدیقی کے اوپر جرم ثابت ہو نے پر انہیں ایک قتل پر 20 سال اور فوجیوں پر فائرنگ کر نے کے الزام میں 30 سال سزا ہوگی۔8سال ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے ان الزامات سے نمٹنے کا سامنا کیا ہے۔الزامات ثابت وہ نے پر امریکی محکمہ انصاف نے انہیں مجرم قرار دیا ہے ۔عافیہ خاندان کی ترجمان کے مطابق قید کے بعد سے اب تک ان کا خاندان بری خبروں کا سامنا کر چکا ہے ۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 37 سالہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں محکمہ انصاف کے حکام نے کہا ہے کہ انہیں مجرم ثابت ہو نے پر عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے ۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جرائم مینٹھن عدالت میں ثابت ہوئے ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خاندانی ترجمان اور امریکہ میں انسانی حقوق کی وکیل ٹینا فوسٹر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عافیہ کا خاندان گزشتہ 6 سالوں سے اس قسم کی بری خبریں سنتا آ رہا ہے جبکہ عافیہ کے حالیہ جرائم ثابت ہو نے کی خبر سے بھی نمٹ رہا ہے واضح رہے کہ عافیہ صدیقی پر امریکی عدالت نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے اور انہوں نے امریکی فوجی اہلکاروں پر حملہ کیا تھا

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے پاکستانی نژاد نوجوان نے اقوام متحدہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کر دی

February 6th, 2010 · No Comments

امریکی عدالت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انصاف نہیں ملا ، پاکستان کو ان کی رہائی تک نیٹو فورسز کی سپلائی بند کردینی چاہیئے ۔ محمد عامیش
نیویارک ‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پاکستانی نژاد نوجوان نے اقوام متحدہ کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کردی ۔ محمد عامیش نامی پاکستانی نژاد نوجوان نے بتایا کہ امریکی عدالت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو انصاف نہیں ملا وہ ا نہیں انصاف کی فراہمی اور ان کی ر ہائی کے لیے تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔ محمد عامیش نے حکومت پاکستان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ڈاکٹر عافیہ کی ر ہائی تک نیٹو فورسز کی سپلائی بند کردینی چاہیئے ۔ محمد عامیش سخت سردی کے باوجود کھلے آسمان تلے اقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کسی بھی وقت یہاںسے اٹھایا جا سکتا ہے یا پھر گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

برفانی طوفان ‘ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، زندگی منجمد

February 6th, 2010 · No Comments

امریکہ میں ریکارڑ برف باری سے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
واشنگٹن اور بالٹی مور کے تین بڑے ائیرپورٹس پر پروازیں معطل ،ا سکول بھی بند کردیے گئے
ریسکیو ایجنسیز اور نیشنل گارڈز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت

واشنگٹن ‘ امریکہ کی کئی ریاستیں ایک مرتبہ پھر برفانی طوفانوں کی ز د میں ہیں جس کے باعث مختلف ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ میکسیکو میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد17 ہوگئی۔ واشنگٹن، میری لینڈ ، ورجینیا اور دیگر ریاستوں میں زندگی منجمد ہوگئی ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس مرتبہ غیر معمولی برفباری ہوسکتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت کافی کم ہو سکتا ہے۔امریکہ میں ریکارڑ برف باری سے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔شدید برف باری اور طوفانی ہواؤں کے باعث واشنگٹن ،ورجینیا اور جنوبی نیو جرسی میں حکومتی دفاتر اوقات کار سے4 گھنٹے پہلے بند کر دیے گئے ۔ان علاقوں میں تقریبا2 فٹ برف پڑی۔جس کے بعدواشنگٹن اور بالٹی مور کے تین بڑے ائیرپورٹس پر جہازوں کی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔جبکہ ا سکول بھی بند کردیے گئے ہیں جبکہ سپر مارکیٹ کے باہر خوراک کے حصول کیلئے قطاریں نظر آرہی ہیں ۔ نیشنل ویدر سروس نے واشنگٹن میں آئندہ36 گھنٹوں تک برف باری جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریاست ورجینیا، نیوجرسی ، میری لینڈ اورکولمبیامیں برفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اورریسکیو ایجنسیز اور نیشنل گارڈز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب جنوب مشرقی امریکا سمیت کیرولینا ، جارجیا اور میکسیکو میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ میکسیکو میں موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب سے کم از کم17 افراد ہلاک ہوگئے اور حکام نے میکسیکو سٹی میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔

Tags: دنیا کی خبریں

ہیٹی ‘ بچوں کا اغوا،10 امریکیوں پر فرد جرم عائد

February 5th, 2010 · No Comments

پورٹ او پرنس ‘ ہیٹی میں بچوں کو اغوا کرنے کے الزام میں دس امریکیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ان امریکیوں کو گزشتہ ماہ ہیٹی میں زلزلے کے بعد تینتیس بچوں کو ملک سے باہر لے جانے کی کوشش کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔گرفتار امریکیوں کا تعلق کرسچن مشینری سے ہے ۔امریکیوں کا موقف تھا کہ وہ ان متاثرہ بچوں کومد د کی غرض سے اپنے ساتھ لے جارہے تھے اور ان کے کسی قسم کے برے ارادے نہیں تھے ۔پہلے ہیٹی کی عدالت کے جج کا موقف تھا کہ وہ اس بات کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں کہ ان امریکیوں کیخلاف مقدمہ ہیٹی کے بجائے امریکا میں کیوں چلنا چاہیئے،جس کے بعد اب امریکیوں پر بچوں کے اغواپر فردجرم عائد کردی گئی ہے

Tags: دنیا کی خبریں

آبدوزوں کے سودے میں ملنے والا کمیشن انتخابی مہم میں استعمال کیا گیا ‘ تحقیقات شروع کر دی گئیں

February 5th, 2010 · No Comments

پیرس ‘ فرانسیسی پولیس نے آبدوزوں کے سودے میں ملنے والی کمیشن کی رقم انتخابی مہم میں استعمال ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ یہ آبدوزیں پاکستان کو فروخت کی گئی تھیں اور اس سودے میں کمیشن کی رقم سابق وزیر اعظم ایڈورڈ بیلا ڈور کی انتخابی مہم میں خرچ کرنے کا الزام ہے ۔ ایڈورڈ بیلا نے 1985 ء میں صدر کا انتخاب لڑا تھا اور یاک شیراک سے ہار گئے تھے ۔ انہوں نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔فرانس کے موجودہ صدر نکولس سرکوزی اس وقت ایڈورڈ بیلا ڈور کی انتخابی مہم کے انچارج تھے ۔ انہوں نے بھی کمیشن کی رقم انتخابی مہم میں استعمال کرنے کا الزام مسترد کر دیا ہے ۔ ریکارڈ کے مطابق پیرس میں پاکستانی حکام کو کمیشن کی رقم ادا کی گئی تاہم فرانس کے سابق وزیر دفاع جارج میران کا کہنا ہے کہ شیراک نے 1995 ء میں انتخابات میں فتح کے بعد ادائیگی روک دی تھی ۔ ایڈورڈ بیلا ڈور 1993 ء سے 1995 ء تک فرانس کے وزیر اعظم تھے

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات خطے کے حق میں ہیں ‘ امریکہ

February 5th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘ امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات خطے کے حق میں ہیں ۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے کہا کہ پاکستان ‘ بھارت اور افغانستان کے درمیان مذاکرات سے امن عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کی دعوت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں ۔ تاہم امریکہ پاک بھارت مذاکرات کا حامی رہا ہے ۔ اور پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ میں کمی لانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتا رہا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یورپی ممالک میں میزائل شکن نظام کے منصوبے کا مقصد ایران کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنا اور نیٹو افواج کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو ایران کی جانب سے ممکنہ جارحیت کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ ایسی صورت حال میں امریکہ اپنے اتحادیوں کے مفاد کا خیال رکھے گا

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان