Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'

Pages: Prev 1 2 3 ...7 8 9 10 11 12 13 ...29 30 31 Next

پاکستان اور کینیڈا نے ایک سمجھوتے پر دستخط کر دئیے

March 3rd, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔پاکستان اور کینیڈا نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت پاکستان میں خواتین کے لئے روز گار کے مواقع میں اضافہ کیا جائے گا اسلام آباد میں ہو نے والے اس سمجھوتے کے تحت کینیڈا عالمی ادارہ محنت کو 80 لاکھ ڈالر دے گا محنت اور افرادی قوت کے سیکرٹری طارق اقبال پوری کینیڈا کے ہائی کمشنر رینڈلف میک نے سمجھوتے پر دستخط کئے۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

مظلوم اقوام کا استحصال کرنے کی وجہ سے تہذیبوں کا تصادم قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔لارڈ نذیر احمد

March 3rd, 2010 · No Comments

لندن۔برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں ایک مخصوص لابی رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد پر اختلافات پیدا کر کے نہ صرف قدرتی وسائل ہتھیا رہی ہے بلکہ تجارتی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔ مظلوم اقوام کا استحصال کرنے کی وجہ سے تہذیبوں کا تصادم قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ صلیبی جنگوں سے لے کر جنگِ عظیم اول اور دوم میں بھی صیہونی لابی کی سازشیں پسِ پردہ موجود تھیں اور خدانخواستہ مستقبل میں تیسری عالمی جنگ ہوئی تو یہ ایٹمی جنگ ہوگی اور اس کی سو فیصد ذمہ داری بھی صیہونی لابی ، انڈیا اور اسرائیل پر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن ہاؤس آف لارڈز سے معروف کشمیری سکالر جنید انصاری انفارمیشن سیکرٹری فرینڈز فورم و سٹی فورم ، ڈاکٹر سی ایم حنیف چیئرمین سٹی فورم ، ڈاکٹر ریاست علی چوہدری صدر پی ایم اے اور ڈاکٹر امجد محمود صدر فرینڈز فورم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ سوڈان،صومالیہ، کشمیر، فلسطین ، الجزائر اور عراق سے لے کر پوری دنیا میں مسلمانوں کا خون بہانے میں فرعون صفت اسرائیل، دہشت گرد انڈیا، صیہونی لابی اور اُن کی پشت پناہی کرنے والے نوسر باز نام نہاد تہذیب یافتہ ممالک براہِ راست ملوث ہیں۔ اور پاکستان کے حالات خراب کرنے میں بھی یہی بین الاقوامی استعماری گروپ ملوث ہے۔کشمیر کا مسئلہ سرحدی تنازعہ نہیں ہے بلکہ ایک کروڑ سے زائد انسانوں کے حقِ خود ارادیت کے بنیادی انسانی حقوق کا ایشو ہے۔کشمیر اور فلسطین کی آزادی دنیا کی بقاء کے لیے ضروری ہے۔

Tags: دنیا کی خبریں

چلی زلزلہ ، ہلاکتوں کی تعداد800 سے تجاوز کر گئی

March 3rd, 2010 · No Comments

سانتیاگو ‘ چلی زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی جبکہ لوٹ مار کے واقعات روکنے کے لئے کرفیو برقرار ہے دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے چلی حکومت کو امریکا کی جانب سے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ۔ چلی میں 8 . 8 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی ، اب بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متعدد افراد کے مختلف عمارتوں کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ۔زلزلے سے تباہ کاری کے بعد مختلف شہروں میں بھوک کا راج ہے اور لوگوں کو جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ۔ لوٹ مار اور پرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے کونسپیشن میں کرفیو برقرار ہے ۔ اس شہر میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کے بعد گزشتہ روز کرفیو نافذکر دیا گیا تھا ۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سان تیاگو میں چلی کے نومنتخب صدر سباستیان پائینرا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں امریکا چلی کی تعمیر نو کے لیے ہر ممکن تعاون اور امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔ ہیلری کلنتن نے چلی کے مختصر دورے میں متاثرین کے لئے کمیونیکشن آلات بھی فراہم کیے ۔

Tags: دنیا کی خبریں

میکسیکو پولیس نے ایف بی آئی کو خواتین کی سمگلنگ کے الزام میں مطلوب شخص کو گرفتار کر لیا

March 2nd, 2010 · No Comments

میکسیکو سٹی۔ میکسیکو کی پولیس نے ایف بی آئی کو خواتین کی سمگلنگ کے الزام میں مطلوب شخص کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کے وفاقی پولیس حکام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کو مطلوب گرار دو سالازار نامی شخص کو وسطی ریاست لیکسالا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مذکورہ گرفتار شخص پر ایف بی آئی کی جانب سے الزام ہے کہ وہ خواتین کی سمگلنگ میں ملوث ہے اور اس نے امریکی ریاست ہوسٹن اور ٹیکساس میں 2004ئ[L:4 R:4] اور 2005ء کے دوران خواتین اور لڑکیوں کو تشدد کے ذریعہ طوائف بننے پر مجبور کر دیا تھا۔

Tags: دنیا کی خبریں

پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہوں گے

March 2nd, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہوں گے۔ ایرانی حکام کے مطاق دستخطوں کی تقریب 9 یا10 مارچ کو ہو گی جس کے مقام کے بارے میں فی الحال نہیں بتایا گیا ہے معاہدہ طے پانے کی تقریب5 سال بعد پاکستان کو ایران سے گیس کی فراہمی شروع ہو سکے گی۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

امریکی بائیکر کا موٹر سائیکل سے سب سے لمبی جمپ لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

March 2nd, 2010 · No Comments

سڈنی۔آسٹریلیا میں امریکی بائیکر نے موٹر سائیکل سے سب سے لمبی جمپ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔آسٹریلیا کے مقامی میڈیا کے مطابق امریکی بائیکر سیتھ اینسلونےHarley۔Davidson بائیک سے سب سے لمبی جمپ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے55.99 میٹر لمبی جمپ مکمل کرکے1999 میں بنایا جانے والا47.85 میٹر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔تاہم وہ یہ کارنامہ دوبارہ کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہ کرسکے اور اس کوشش میں زخمی ہوگئے۔

Tags: دنیا کی خبریں

سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ‘ 7 کمانڈروں سمیت 54 شدت پسند گرفتار کر لئے گئے ‘ آئی جی ایف سی

March 2nd, 2010 · No Comments

باجوڑ ایجنسی۔سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ کارروائی میں 7 کمانڈروں سمیت 54 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ آئی جی ایف سی نے باجوڑ ایجنسی سے 7 اہم طالبان کمانڈروں سمیت 54 دہشت گردوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیٹلائٹ کے ذریعے رنجان سرحد کی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔

Tags: دنیا کی خبریں

امریکا ، روس ، فرانس اور اسرائیل کا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ ، سعودی عرب کی مخالفت

March 2nd, 2010 · No Comments

ایران کا جوہری معاملہ پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے ، سعودی عرب
ایران کے خلاف پابندیوں کی قرار داد میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ، ہیلری کلنٹن
تہران کی جوہری سرگرمیوں کے مکمل طور پر پر امن ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے ، آئی اے ای اے
ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور تل ابیب مل کر کام کر رہے ہیں ، جان کیری
گزشتہ سال ایران کے دوگنے اثاثے منجمد کئے گئے ۔ امریکی محکمہ خزانہ

واشنگٹن + پیرس + ویانا + ریاض ‘امریکا، روس اور اسرائیل نے جوہری پروگرام کے تنازعہ پر ان کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ دے دیا جبکہ سعودی عرب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے ۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرار داد پیش کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ جوہری پروگرام جاری رکھنے پر تہران کے خلاف پابندیوں کی قرار داد کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ۔ اس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اور اس کے لیے جامع انداز میں کام کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف کئی پابندیوں کی قرار داد ایک سے دو ماہ میں پیش کر دی جائے گی ۔ مگر اب یہ ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر دمتری میدیدیف نے کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر غور کے لیے تیار ہیں مگر اب بھی تہران کے جوہری پروگرام پر جاری تنازعہ پر تصفیے کے لیے پر امید ہیں ۔ اس موقع پر فرانس کے صدر سرکوزی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں پیرس اور ماسکو کا موقف یکساں ہے۔ ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے تنظیم کے بورڈ آف گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا ہے کہ ایران نیو کلےئر وار ہیڈز کی تعمیر سے متعلق آئی اے ای اے کی رپورٹ پر تنقید کے بجائے اس میںاٹھائے گئے سوال کا جواب دے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چےئرمین سینیٹر جان کیری نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور تل ابیب مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں کا اس بارے یں موقف ایک ہی ہے ۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایران کے دوگنے اثاثے منجمد کئے گئے ۔ محکمہ خزانہ کے مطابق 2007 ء میں 4 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ایرانی فنڈز منجمد کئے گئے جو 2008 ء کے مقابلے میں ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالرز زائد ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ

اوبامہ جوہری ہتھیاروں میں ڈرامائی کمی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ‘ امریکی اہلکار

March 2nd, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صدر بارک اوبامہ جوہری ہتھیاروں میں ڈرامائی کمی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں اعلیٰ امریکی اہلکار نے بتایا کہ صدر بارک اوبامہ نے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں نئی پالیسی بنانے کے لئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے بھی ملاقات کی ہے ۔ امریکی حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ہزاروں ایٹمی ہتھیاروں کو تلف کیا جائے گا یا پھر ذخیرہ کئے گئے ایٹمی ہتھیاروں کو غیر فعال کیا جائے گا ۔ نئی پالیسی میں گزشتہ انتظامیہ کی طرف سے شروع کئے گئے اس منصوبے کو بھی ترک کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ جس میں نئی طرز کے بنکر لسٹر جوہری ہتھیار تیار کرنا تھے ۔ امریکی اہلکار کے مطابق اس حکمت عملی سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی روک تھام میں ایک مثبت پیشرفت ہو گی ۔

Tags: دنیا کی خبریں

چین کی تیزرفتارترقی امریکا کیلئے خوف کی علامت ہے،میڈیا

March 1st, 2010 · No Comments

نیویارک۔چین کی تیز رفتار ترقی سپر پاور امریکا کے لئے خوف کی علامت بن گئی ۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چین امریکا سرد جنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ امریکی اخبار کے مطابق چین کی تیز رفتار ترقی کو امریکی ماناپولی کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سائبر اسپیس، تعلیم،فوجی سازوسامان و دیگر شعبوں سمیت چین کی تیز رفتار معاشی ترقی نے اسے سرخ سے سبز چین بنادیا ہے، جو امریکا کے لئے وقت کا بڑا خطرہ بن کر ابھر رہا ہے۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے چین امریکا سمیت عالمی منڈی پر چھا چکا ہے اور اب روس کے بعد مستقبل میں چین سے امریکا کی سرد جنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

Tags: دنیا کی خبریں