Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'
امریکا روس اور نیٹو کے درمیان قومی تعلق کا خواہاں ہے۔ ہیلری کلنٹن کا واشنگٹن میں تقریب سے خطاب
واشنگٹن۔امریکا نے روس کی جانب سے نئے یورپی سیکورٹی معاہدے کا مسودہ مسترد کردیا اورکہا ہے کہ روس اور نیٹو کے درمیان قریبی تعلقات ہونا چاہئیں ۔ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے 21 ویں صدی میں نیٹو کے وژن کے حوالے سے واشنگٹن میں تقریب کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا روس اور نیٹو کے درمیان ایسے تعلقات کا خواہاں ہے جو ٹھوس نتائج پیدا کریں اور فریقین کو ایک دوسرے کے قریب لائیں ۔ انہوںنے روس کی جانب سے نئے یورپی سیکورٹی معاہدے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے یورپ میں نیٹو کا اثر رسوخ کم ہو جائیگا ۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور نیٹو کے درمیان عسکری معاملات پر اطلاعات کا باقاعدگی سے تبادلہ ہونا چاہیے ۔ دوسری جانب نیٹوکے سیکرٹری جنرل نے افغانستان میں سویلین ہلاکتوں اور عوامی ناراضگی کے باوجود اتحادی فوج کے آپریشن کا دفاع کیا ہے ۔ گزشتہ دنوں نیٹو کے فضائی حملے میں 33 سویلین مارے گئے تھے جن میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے ۔ واشنگٹن کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے نیٹو کے سیکرٹری جنرل اینڈرس فوگ راس موسین نے کہاکہ انہوں نے پیرکی صبح افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی جنہوں نے اس حملے کو ناجائز قرار دیا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ برے دن ہیں تاہم نیٹو سویلین ہلاکتوں کو کم سے کم کر نے کی کوشش کر رہی ہے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
استنبول۔ترکی میں پولیس نے حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میںفضائیہ کے سابق سربراہ سمیت 14 اعلیٰ فوجی افسران کو گرفتار کر لیا ہے ۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد میں جنرل ابراہیم فرطانہ اور 12 اعلیٰ فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ پولیس دیگر فوجی جرنیلوں کے گھروں کی تلاشی بھی لے رہی ہے ۔ ترکی میں گزشتہ ہفتہ سیاسی بحران اس وقت شدید ہو گیا تھا جب جوڈیشل کونسل میں ایک اعلیٰ افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔
Tags: دنیا کی خبریں
اسلام آباد ‘ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان کمانڈر عبدالغنی برادر کے دیگر اہم طالبان رہنماؤں کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا جائے گا ۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان آفسران رہنماؤں سے تفتیش ہو رہی ہے ۔ تفتیش مکمل ہونے سے قبل انہیں کسی کے حوالے نہیں کیا جائے گا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سی آئی اے حکام،پاکستان میں گرفتارافغان طالبان کمانڈرملاعبدالغنی برادر کو افغانستان کی بگرام جیل منتقل کرانا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں گرفتار افغان طالبان کمانڈر ملا عبدالغنی برادرکوبگرام جیل منتقل کرانے کی تجویز سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا اور دیگر اعلیٰ حکام نے دی ہے۔سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کمانڈر پاکستان میں کی جانے والی تفتیش میں کچھ بھی بتانے سے گریز کررہا ہے جب کہ اس سے اہم اورکارآمدمعلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جسے طالبان نیٹ ورک کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے س لیے ملابرادرکو افغانستان کی بگرام جیل منتقل کیاجانا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملا برادر سے طالبان کے بینک اکاؤنٹس نمبرز سمیت ان کے ٹھکانوں اور تربیتی اڈوں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔سی آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملا برادر کی افغانستان منتقلی غیریقینی ہے جس کے لیے پاکستان کی جانب سے اعتراضات اور قانونی، سفارتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان
February 21st, 2010 · 2 Comments
جکارتہ ‘ انڈونیشیا میں راسخ العقیدہ مسلمانوں کے ایک گروپ نے ”بے قدر”کاغذی نوٹوں کو مسترد کردیا ہے اور وہ اس کے بجائے سونے اور چاندی کے سکوں میں اپنا روزمرہ کا کاروبار کررہا ہے۔گروپ میں شامل لوگ اسکاٹ لینڈ نڑاد شیخ عبدالقادر الصوفی کے پیروکار ہیں جنہوں نے خود چالیس پچاس سال قبل اسلام قبول کیا تھا.ان کے پیروکار اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خوراک،ادویہ،کپڑوں اور فون کارڈزسمیت تجارتی اشیا کی خرید وفروخت کا کاروبار سونے کے دیناراورچاندی کے درہم میں کررہے ہیں۔ان کے جدیدیت مخالف نقطہ نظر کو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جبکہ اس شہر میں سرمایہ دارانہ نظام کا دوردورہ ہے۔جکارتہ کے جنوب میں دکان داری کرنے والے تینتیس سالہ قرنیا وتی کا کہنا ہے کہ ”تاریخ نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دور سے اب تک سونے کے ایک دینار کی قیمت ہمیشہ ایک بکری کی قیمت کے برابر رہی ہے”-شیخ عبدالقادر کے پیروکار نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پیروی کرتے ہوئے اپنی خریدوفروخت درہم اور دینار ہی میں کرتے ہیں جبکہ ایک درہم کی قیمت تیس ہزار انڈونیشی روپے (3.20ڈالرز) اور دینار کی قیمت چودہ لاکھ تیس ہزار روپے (153ڈالرز) ہے۔یہ انڈونیشی چاہتے ہیں کہ حکومت ۔ ۔ ۔ ..یا ان کے بہ قول ۔ ۔ ۔ …عالم اسلام میں خلافت۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ .کاغذی کرنسیوں کو دینار سے تبدیل کرے جو ان کے شیخ عبدالقادر کے مطابق مسلم سرزمینوں میں کافرمال داروں کی دراندازی سے قبل ایک کرنسی کے طور پراستعمال ہورہا تھا۔دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں دینار کو جاری کرنے اور اس میں کاروبار کو منضبط کرنے والے ادارے کا نام وکالۃ اندوک نوسنتارا(ون ) ہے.ون کے ایک عہدے دار رکی رحمان عزیزکا کہنا ہے کہ”انڈونیشیا میں درہم اور دینار میں جوسکے ڈھالے جاتے ہیں وہ آسٹریلیا،ملائشیا اور سنگاپور میں بھی زیرگردش ہیں”.انہوں نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں زیرگردش دیناروں کی تعدادسال 2009ء کے مقابلے میں دگنا ہوچکی ہے جو پچیس ہزار ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دینار میں کاروبار کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔انہوں نے ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سونے اور چاندی کو سکوں میں ڈھالنے کاکام کیپ ٹا?ن جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے شیخ عبدالقادر الصوفی کے ایک فتویٰ کے بعد شروع کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو کاغذی کرنسی نوٹ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے شیخ عبدالقادر نے 1960ء کی دہائی میں اسلام قبول کیا تھا.اس سے قبل وہ ڈراما نگار اور اداکار رہے تھے.وہ جدید دور کے سرمایہ داری نظام کے شدید مخالف ہیں اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے بعد قرون اولیٰ کے مسلمانوں کے اسلامی قوانین پرعمل پیرا ہونے پر زوردیتے ہیں جس میں ساتوی صدی عیسوی کا اسلامی تجارتی نظام اور زکاۃ سمیت نظام محاصل شامل ہے.ان کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی لین دین صرف اور صرف سونے یا چاندی میں ہونا چاہئے
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
اسلام آباد‘ واشنگٹن ‘ پاکستان امریکی سی آئی اے کو کراچی میں پوسٹ قائم کرنے کی اجازت دی اور سی آئی اے پوسٹ کی جمع کردہ معلومات کی بنیاد پر ہی مللا برادر اور دیگر دو اہم طالبان کمانڈرو ں کی گرفتاری ممکن ہوئی ۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں طالبان رہنماؤ ں کی گرفتاری کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا ۔ اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی ادارے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ امریکہ خفیہ اطلاعات فراہم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے اہلکار مشترکہ کارروائی کرتے ہیں ۔ دوسری جانب امریکہ نے ملا برادر کو تفتیش کے لئے افغانستان کی نظام جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی تفتیس کے معیار سے مطمئن نہیں ہیں ۔
Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان
پاکپتن۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر پاک پتن کا دورہ ملتوی کر دیا۔ موقر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے 20 فروری کو مقامی رکن صوبائی چوہدری جاوید احمد کی دعوت پر ان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکپتن آنا تھا لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر انھوں نے پاک پتن کا دورہ ملتوی کر دیا ۔مقامی انتظامیہ نے ان کے دورہ کے لیے سیکورٹی و دیگر تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
وانا،سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران تیس شدت پسند وں کو ہلاک کردیا ہے۔شوال میں واقع شدت پسندوں کی پناہ گاہ کو ان اطلاعات کے بعد نشانہ بنایا گیا کہ شدت پسند پہاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں۔سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے شوال کے پہاڑی علاقوں میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہوگئے اور تیس شدت پسند مارے گئے۔ ذرائع کےمطابق یہ کارروائی ایک اطلاع پر کی گئی جس میں شدت پسندوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
Tags: دنیا کی خبریں
موساد کے خلاف کارروائی کے مطالبات میں تیزی آگئی ہے
دمشق۔اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے دبئی کے ایک ہوٹل میں قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے تنظیم کے راہنما محمود المبحوح کے قتل میں نھرو مسعود کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔ نھرو مسعود حماس کے راہنما ہیں، اسرائیلی اور بعض عرب ذرائع ابلاغ نے الزام عائد کیا ہے کہ مبحوح کے قتل میں نھرو ملوث ہیں۔مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں حماس کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اس نوعیت کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں، ان الزامات کا مقصد اس گھنانے جرم میں ملوث موساد کی طرف سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ صہیونی میڈیا میں نھرو مسعود کو مبحوح کے قتل کا ذمہ دار قرار دینا اسرائیل کو فرار کی راہ فراہم کرنا ہے، بالخصوص ایک ایسے وقت میں جب کہ عالمی سطح پر مبحوح کے قتل کی نہ صرف مذمت کی جارہی ہے بلکہ اس جرم میں ملوث موساد کے خلاف کارروائی کے مطالبات میں بھی تیزی آئی ہے۔بیان کے مطابق نھرو مسعود تنظیم کے اہم رہنما ہیں، انہیں نہ تو مبحوح کے قتل کے الزامات کے تحت گرفتار کیاگیا ہے اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
Tags: دنیا کی خبریں
وہ تبتیوں کے تہذیبی حقوق کی حمایت برقرار رکھے گا ، پی جے کرولی
واشنگٹن (ثناء نیوز )امریکانے کہا ہے کہ اسے تبت میں انسانی حقوق کے مسئلہ پر ہنوز تشویش لاحق ہے اور وہ چین کے اندر تبتیوں کے تہذیبی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی مدد و حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ یہ اور بات ہے کہ صدر باراک اوبامہ کی دلائی لامہ سے ملاقات پر چین کافی برہم ہے ۔ اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے عوامی امور پی جے کرولی نے واشنگٹن میں اخباری نمائندوں کو بتایا ’’ ہمیں چین کے تبتی علاقوں میں انسانی حقوق کے حالات کے بارے میں تشویش لاحق ہے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ تبت چین کا ایک حصہ ہے ‘‘ انہوں نے کہا کہ صدر بات چیت کی جو دلائی لامہ اور چین کے درمیان حال ہی میں بحال ہوئی ہے حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور چین کے اندر تبتیوں کے ثقافتی حقوق کی تائید کا سلسلہ بھی برقرار رکھیں گے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے یہ ریمارکس دلائی لامہ کی اوبامہ سے ملاقات کے فوری بعد ایک سوال کے جواب میں کئے ۔ کرولی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان مسائل پر جو پیداہو گئے ہیں بات چیت اور عدم تشدد کی قرار دادوں کے حامی ہیں ۔ کرولی نے کہا کہ وہ انسانی حقوق امریکا کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہیں اور یہ وہ مسئلہ ہے جو چین کے ساتھ ا سکے موجودہ تعلقات کے سلسلے میں رکاوٹ کا باعث ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم بار بار یہ ظاہر کر چکے ہیں کہ ہمیں چین میں انسانی حقوق کی فکر ہے ۔ چین میں جب سیاسی قائدین کے خلاف غیر واجبی طور پر مقدمہ چلایا گیا تھا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا اور جب چین کے شہریوں کے لیے اطلاعات کی دستیابی پر پابندی عائد کر دی گئی ہم نے اس بارے میں کھل کر باتیں کہیں اور اس خصوص میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ۔
Tags: دنیا کی خبریں
اسلام آباد ‘ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ قانونی ہے اس سلسلے میں وہ یا صدر باراک اوبامہ بھی کچھ نہیں کر سکتے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے پاکستان اور امریکہ دونوں کے لیے مفید ہیں۔ ایک سوال پر ہالبروک نے کہا کہ پاکستان امریکہ کااتحادی ہے لیکن اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات پیچیدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام اور حکومت کے موقف کا سنجیدگی سے جائز ہ لے رہے ہیں اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستانی حکام امریکی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان