Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...30 31 32 Next

چین، ارجنٹائن میں تیل کا حصے دارہو گا

March 15th, 2010 · Comments Off

چینی کمپنی نے دو ارب پاؤنڈ میں ارجنٹائین کی تیل کی کمپنی کے پچاس فیصد حصص خریدے گی

بیجنگ ۔چین کی ایک تیل کی کمپنی دو ارب پاؤنڈ میں ارجنٹائین کی ایک تیل کمپنی کے پچاس فیصد حصص خرید رہی ہے۔چین کی چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن، سی این او او سی ارجنٹائن کے آئل اینڈ گیس گروپ بریڈاس کارپوریشن کے پچاس فیصد حقوق خریدنے کے لیے تین اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔سی این او او سی کے صدر یانگ ہووا نے کہا ہے کہ ’بریڈاز لاطینی امریکہ میں ہمارے داخلے کے لیے بہترین آغاز ثابت ہو گی‘۔بریڈاس کے محفوظ ذخائر کا یقینی تخمینہ چھ سو چھتیس ملین بیرل لگایا جاتا ہے اور اس کا کام ارجنٹائن، بولیویا اور چلی تک پھیلا ہوا ہے۔چین کی معیشت جوں جوں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس کی تیل کی ضرورتیں بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔سینفورڈ برینسٹن گروپ میں تیل کی صنعت کے ایک سینئر تجزیہ کار نیل بیوریج کا کہنا ہے کہ ’سی این او او سی کے لیے یہ سودا ذخائر اور پیداوار کے اعتبار سے انتہائی پْرکشش ہے‘۔توانائی کے عالمی ادارے آئی ای اے کا کہنا ہے کہ چین کی تیل کی ضروریات اس سال جنوری میں گزشتہ جنوری کے مقابلے میں اٹھائیس فی صد بڑھی ہیں۔ آئی ای اے نے اس اضافے کو حیران کن قرار دیا ہے۔پین امریکن انرجی نامی کمپنی کے چالیس فیصد کا کنٹرول بریڈاس کے پاس ہے جب کہ ساٹھ فیصد حصص توانائی کے بڑے برطانوی گروپ بی پی کے ہیں۔ملک سے باہر تیل کا کاروبار کرنے والی چینی کمپنیوں میں سی این او او سی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے اور اس کی کوشش ہے کہ وہ اس سال کے وسط تک بریڈاس کے پچاس فیصد کی حصے دار بن جائے۔

Tags: دنیا کی خبریں

پاک افغان سرحدی پٹی پرنیٹو فورسز کا آپریشن 9 طالبان جاں بحق

March 15th, 2010 · Comments Off

چاغی۔پاک افغان سرحدی پٹی پرنیٹو فورسز کا آپریشن 9 طالبان جاں بحق تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی پٹی پر نیٹو فورسز کی جانب سے آپریشن جارہی آپریشن کے دوران9 طالبان جاں بحق ذرائع نے ہمیں بتایاکہ نیٹو فورسز کی جانب سے ایک گھر میں چھاپہ ایک درمحمد ولد سخی داد کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے نیٹو فورسز کے اس وقت برانچہ ، رباط میں آپریشن جارہی ہے ذرائع نے ہمیں بتایا آپریشن میں ستارہ ڈآٹینک اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں اور آپریشن جارہی رکھنے کا امکان ہے جبکہ پاکستانی علاقہ اسی سرحدی پٹی پر واقع ہے اس حوالے سے ڈی سی او چاغی سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس واقع سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

امریکی خاتون سیاح کی بھارتی رکشا ڈرائیور سے شادی

March 15th, 2010 · Comments Off

جے پور۔بھارت میں تاریخی مقامات کی سیروسیاحت کیلئے آنے والی ایک 26 سالہ امریکی خاتون سیاح ایک رکشا ڈرائیور کے ساتھ سفر کے دوران اس سے اس قدر متاثر ہوئی ہے کہ اس نے اس سے شادی کرلی ہے۔ امریکی شہر شکاگو سے تعلق رکھنے والی وٹنی کی چند روز قبل بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں اپنے خوبرو شہزادے سے ملاقات ہوئی تھی اور اس نے شہر میں ادھر ادھر جانے اور قیام کیلئے رکشاڈرائیور کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وٹنی نے بتایا کہ ”تیسرے روز رکشاڈرائیور نے اظہارمحبت کرکے مجھے حیران کردیا اور اس نے مجھے کہا ”میں اپنی باقی زندگی آپ کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں،میں آپ کے ساتھ محبت میں مبتلا ہوگیا ہوں۔” اخبار نے وٹنی کی روایتی ہندستانی ساڑھی پہنے اپنے خاوند ہریش ہوٹالا کے ساتھ تصویر بھی شائع کی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ہوٹالا ایک مختلف قسم کا ”کیبی”ہے۔ وہ سکول کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر بھاگ گیا تھا، تاہم وہ انگریزی روانی کے ساتھ بولتا ہے اور وہ تین رکشا?ں کا مالک ہے۔ امریکی خاتون سیاح وٹنی کا اخبار نے پورانام نہیں لکھا۔

Tags: دنیا کی خبریں , ہندوستان

بلیک واٹر کے بعد پنٹاگون کے اہلکار نے پاکستان اور افغانستان میں کارروائیوں کے لئے ’’ فرلانگ ‘‘ نامی ایک اور خفیہ نیٹ ورک قائم کر دیا ہے

March 15th, 2010 · Comments Off

سی آئی اے اور سپیشل فورسز کے سابق اہلکاروں پر مشتمل نیٹ ورک کا مقصد عسکریت پسندوں کو تلاش کر کے انہیں قتل کرنا ہے
مائیکل فرلانگ پاکستان اورافغانستان میں غیر قانونی طور پر خفیہ آپریشن میں سرگرم ہے ‘معلوم نہیں اس کی سرپرستی کون کررہا ہے ۔ امریکی حکام
واشنگٹن ‘ بلیک واٹر کے بعد اب امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے ایک اہلکار مائیکل فرلانگ نے پاکستان اور افغانستان میں مشتبہ اسلامی شدت پسندوں کی تلاش اور انہیں قتل کرنے کے لئے ’’ فرلانگ ‘‘ کے نام سے ایک خفیہ نیٹ ورک قائم کر دیا ہے ۔ امریکی اخبار ’’ نیویارک ٹائمز ‘‘ نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محکمہ دفاع پنٹاگون میں کام کرنے والے امریکی عہدیدار مائیکل فرلانگ نے نجی سیکورٹی کمپنیوں سے کنٹریکٹرز سے معاہدہ کر کے پاکستان اور افغانستان میں ’’ فرلانگ ‘‘ کے نام سے نیٹ ورک قائم کر دیا ہے ۔ اس نیٹ ورک میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور سپیشل فورسز کے سابق ملازمین کو بھرتی کیا گیا ہے ۔ ان اہلکاروں کو عسکریت پسندوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور ان کے تربیتی مراکز کا پتہ چلانے کا مشن سونپا گیا ہے ۔ یہ معلومات افغانستان اور پاکستان میں امریکی فوجی اور انٹیلیجنس حکام کو بھیجی جاتی ہی تاکہ عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا جا سکے ۔ اخبار کے مطابق کچھ امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ مائیکل فرلانگ پاکستان اور افغانستان میں غیر قانونی طور پر خفیہ آپریشن کر رہا ہے ۔ تاہم اس بارے میں معلوم نہیں کہ اس کی سرپرستی کون کر رہا ہے ۔ اخبار کے مطابق خفیہ مشن کے لئے پرائیویٹ نیٹ ورک قائم کرنا غیر قانونی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ مائیکل فرلانگ کے نیٹ ورک کو غیر قانونی طور پر رقم فراہم کی جا رہی ہے جس کے ذریعے وہ عسکریت پسندوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہو ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

لشکر طیبہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،دنیا بھر میں اس کے 320 اہداف میں سے 20 بھارت میں ہیں‘ امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی

March 15th, 2010 · Comments Off

لشکر طیبہ افغانستان میں امریکی فورسز کو پہلے دن سے ہی ہدف بنا رہی ہے، فلپائن سے برطانیہ تک وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے
تنظیم کو ختم کرنے کی عالمی سطح پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے
ہمار ی طرف سے اسے ختم کرنے کیلئے کوئی اہم اقدامات سامنے نہیں آ رہے
امریکی کانگریس کے رکن گیری ایکر مین کا سماعت کے دوران اظہار خیال

واشنگٹن ‘ امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر کالعدم لشکر طیبہ کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہماری غفلت کے باعث یہ ایک مضبوط عالمی نیٹ ورک بن چکی ہے اور اس کے دنیا بھر میں 320 اہداف ہیں جن میںسے 20 بھارت میں ہیں ۔امریکی کانگریس کے رکن گیری ایکر مین نے امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کی سماعت کے دوران بتایا کہ ممبئی حملوں کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیموں کو ملنے والی دستاویزات اور ای میل اکاؤنٹس میں دنیا بھر میں لشکر طیبہ کے 320 اہداف کی نشاندہی کی گئی جس میں 20 اہداف بھارت میں ہیں ۔ ایکر مین نے الزام لگایا کہ لشکر طیبہ افغانستان میں امریکی فورسز کو پہلے دن سے ہی ہدف بنا رہی ہے اور اس کا ایک اور ہدف بھارت بھی ہے ۔ یہ گزشتہ 20 سالوں سے بھارتیوں کو ذبح کرتی آ رہی ہے ۔ تاہم اس تنظیم کو ختم کرنے کی عالمی سطح پر کوششوں کی اشد ضرورت ہے ۔ ایکرمین نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہمار ی طرف سے اس تنظیم کو ختم کرنے کے لیے کوئی اہم اقدامات سامنے نہیں آ رہے جبکہ یہ گروپ دنیا میں وسیع پیمانے پر پھیل رہا ہے اور اس کے مزید پھیلنے خدشہ ہے ۔ ایکر مین کا کہنا تھا کہ ہمیں ممبئی حملوں کے ذمہ دار اس گروپ کے خلاف کئی ماہ ، سال یا پھر افغانستان میں استحکام کا انتظار کئے بغیر کارروائی کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ممبئی حملے میں معاونت فراہم کرنے والا ڈیوڈ ہیڈلی ایک امریکی تھا لیکن بد قسمتی اور افسوس کی بات یہ بھی ہے کہ یہ تنظیم اس کی خدمات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔یہ تنظیم فلپائن سے برطانیہ تک وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے ۔ اس تنظیم پر امریکا میں نائن الیون کے بعد پاکستان نے پابندی عائد کی تھی لیکن یہ بد امنی اور خونریزی پھیلا رہی ہے ۔ یہ تنظیم دیگر جماعتوں سمیت ایک منظم نیٹ ورک رکھتی ہے اور معاشرتی خدمات بھی سرانجام دے رہی ہے ۔ ملک میں غریب اور متاثرہ لوگوں کی معاونت کرتی ہے۔ ایک عام اندازے کے مطابق اس تنظیم کا ملک بھر میں 2 ہزار دفاتر ہیں جن میں بعض دیہاتوں اور بعض قصبوں میں سرگرم ہیں ۔ ایکر مین کا کہنا تھا کہ اس تنظیم کا عالمی سطح پر 320 اہداف ہیں جن میں سے 20 بھارت میں ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

برین سکین سے لوگوں کی سوچ پڑھی جا سکتی ہے ، محققین

March 14th, 2010 · Comments Off

واشنگٹن ‘ محققین کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ دماغی سرگرمیوں کا جائزہ لینے والے برین سکین سے لوگوں کی سوچیں تک پڑھی جا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ مختلف یاد داشتوں سے جڑی لوگوں کی سرگرمیوں کو نا صرف پڑھا جا سکتا ہے بلکہ ایف ایم ار آئی کو استعمال کر کے سوچنے کے انداز کو بھی پڑھا جا سکتا ہے۔ محققین نے ثابت کیا ہے کہ کسی کی دماغی سرگرمیوں سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ماضی کے کون سے واقعے کو یاد کر رہا ہے۔ اس موضوع پر ایک کتاب کے مصنف ایلینر میگائر کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ یاد داشتیں کہاں سٹور ہوتی ہیں ، اور یہ بھی کہ کیسے سٹور ہوتی ہیں اور کس طرح بدلتی ہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں

یہودی بستیوں کے منصوبے پر امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہوگئے

March 14th, 2010 · Comments Off

یروشلم ‘امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے نئے رہائشی منصوبے کے اعلان پر دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہو گئے۔اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بعد صدر براک اوباما نے بھی اسرائیل کو سولہ سو نئے رہائشی مکانات بنانے کے اعلان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جزوی معافی قبول نہ کرتے ہوئے نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا اسرائیل تعلقات کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں اپنے عمل سے یہ بات ظاہر کرنا ہو گی۔ اخبار کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کو جاری ہونے والی وارننگ کے اجزاء ظاہر نہیں کئے تاہم اس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کیلئے مشکلات میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ

امریکا اور روس جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے کے قریب پہنچ گئے

March 14th, 2010 · Comments Off

ماسکو‘ امریکا اور روس نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی کا نیا معاہدہ جلد طے پاجائے گا۔ماسکو سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر دمتری میدیوف کی امریکی ہم منصب باراک اوباما کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیاکہ معاہدے کیلئے انتہائی اعلیٰ سطح کی تیاریاں جاری ہیں ۔اس موقع پرانھوں نے نئی ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکی اور روسی مذاکرات کاروں کو اضافی ہدایات دینے پر بھی اتفاق کیا ۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن جمعرات اور جمعے کو ماسکو کا دورہ کررہی ہیں۔ جس کے دوران وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے اس معاملے پر بات کریں گی۔ دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ 1991میں طے پایا تھا۔ جس کی مدت پچھلے سال دسمبر میں ختم ہوگئی ہے۔ معاہدے کے تحت سرد جنگ کے دور کے دشمن اِن ممالک نے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے میں قابل ذکر کمی کی ہے

Tags: دنیا کی خبریں

طالوی وزیر اعظم کیخلاف لاکھوں افراد کے مظاہرے

March 14th, 2010 · Comments Off

روم‘ اٹلی میں لاکھوں افراد نے متنازعہ وزیر اعظم سلویو برلسکونی کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ وزیر اعظم سلویو برلسکونی اپنے ذاتی مفاد کے تحفظ کی خاطر قانون تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایسے اشخاص کو نمائندہ اسمبلیوں کا ممبر بنوانے کی سعی کر رہے ہیں جو اس کے اہل ہی نہیں ہیں۔اٹلی کی حزب مخالف اور ٹریڈ یونین بھی مظاہرین کی حمایت کی ہے۔اطالوی وزیر اعظم اٹلی کے ذرائع ابلاغ کے کاروبار میں بڑے حصے کے مالک ہیں۔ ان بدعنوانی کے دو مقدمے بھی قائم ہیں۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری اثرو رسوخ کا استعمال کر کے اپنے آپ کو انکوئری سے بچا رکھا ہے۔مظاہرین کا الزام ہے کہ وزیر اعظم برلسکونی ایسے اشخاص کو اسمبلیوں کا ممبر بنوانے کی کوشش کر رہے ہیں جو عوامی عہدہ رکھنے کے لیے اہلیت ہی نہیں رکھتے۔سلویو برلسکونی جو بدعنوانی کے الزامات کے باوجود دوسری بار وزیر اعظم بننے میں کامیاب رہے تھے گزشتہ ایک برس ہر قسم کے تنازعے میں ملوث رہے ہیں۔ سلویو برلسکونی کی بیوی نے متعدد سکیس سکینڈل کے سامنے آنے کے ان سے طلاق لے لی تھی۔ سلویو برلسکونی پر الزام ہے کہ انہوں نے کم عمر لڑکیوں سے جنسی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔ سلویو برلسکونی نے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے کچھ غیر قانونی نہیں کیا اور نہ ہی وہ خود کو فرشتہ سمجھتے ہیں۔ سلویو برلسکونی حالیہ مہینوں میں ایک حملے میں زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے تھے۔حزب مخالف ان پر الزام لگاتی رہی ہے کہ وہ ایسے قوانین متعارف کرانے کی سہی کر رہے ہیں جس سے ان کے خلاف عدالتی کارروائی روکی جا سکے۔وزیرِاعظم برلسکونی نے ایک اپنی عدلیہ کو ’طالبان‘ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ عدلیہ ان کے بارے میں جانبدارنہ رویہ رکھتی ہے۔اطالوی عدلیہ کو طالبان قرار دیئے جانے پر اطالوی مجسٹریٹوں کی ایسوسی ایشن نے برلسکونی کے اس بیان کی شدید مذمت کی تھی۔

Tags: دنیا کی خبریں

اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر اور بے نظیر انکم سپورٹ کے 85 ملین ڈالر کیری لوگر بل کی امداد کا حصہ ہیں ، امریکہ

March 13th, 2010 · Comments Off

انرجی سیکٹر کیلئے بھی امریکہ اب تک پاکستان کو 125 ملین ڈالر دے چکا ہے ،جس میں تربیلا کیلئے ٹربائن کی مرمت بھی شامل ہے ۔ رابن رافیل

واشنگٹن۔امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ا رب ڈالر اور بے نظیر انکم سپورٹ کے 85 ملین ڈالر کیری لوگر بل کی امداد کا حصہ ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی سول امداد کے کوآرڈینیٹر رابن رایفل نے بتایا ہے کہ پچھلے سال ٹوکیو میں پاکستان کے لیے فرینڈز آف پاکستان فورم پر مختص کیے جانے والے ایک ارب ڈالر اضافی رقم نہیں بلکہ کیری لوگ بل کے تحت امداد کا حصہ ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 85 ملین ڈالر بھی کیری لوگر بل کا ہی حصہ ہے اور اس کے علاوہ بھی کچھ رقم دی گئی ہے جس میں ہائیر ایجوکیشن اور آئی ڈی پیز کی امداد بھی شامل ہے ۔ یہ سب کیری لوگر بل کے تحت ملنے والی رقم کا ہی حصہ ہے ۔ رابن رافیل نے بتایا کہا نرجی سیکٹر کے لیے بھی امریکہ اب تک پاکستان کو 125 ملین ڈالر دے چکا ہے جس میں تربیلا کے لیے ٹربائن کی مرمت کی رقم بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ملنے والی امداد خصوصا توانائی کے شعبے کے لیے ہے اس کے لیے ان کے پاس 19 منصوبے ہیں جن کو امریکی ٹیکنیشنز اور انجنیئر ان کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اور جائز ے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں