کرزئی حکومت کی بدعنوانیوں اور کرپشن کے باعث عام لوگ زندگی کی بہتر سہولتوں سے محروم ہیں
لوگ طالبان یا دیگر گروپوں کی حمایت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ملک میں امن و سلامتی کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے
بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث افغانستان میں عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر رہا ، امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ
نیویارک ‘ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ صدر حامد کرزئی کی حکومت صرف چند اہم علاقوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں اس کا کنٹرول نہ ہونے کے برابر ہے۔ امریکی کانگریس میں پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت کا کنٹرول 121 اہم علاقوں میں سے صرف 29 علاقوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرزئی حکومت کی بدعنوانیوں اور کرپشن کے باعث عام لوگ زندگی کی بہتر سہولتوں سے محروم ہیں اور وہ طالبان یا دیگر گروپوں کی حمایت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے تشدد کے باعث افغانستان میں عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ نہ ہونے کے برابر رہا اور پچھلے سال کے مقابلے میں موجودہ سال کے دوران تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں ملک میں امن و سلامتی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'
کرزئی حکومت صرف چند علاقوں تک محدود ہو گئی ہے، پینٹاگون
May 1st, 2010 · No Comments
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
پارلیمانی انتخابات میں بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، نورالمالکی
April 30th, 2010 · No Comments
عراقی وزیر اعظم کی پارلیمانی انتخابات میں بیرونی مداخلت کی دعوت پر حریف پر کڑی تنقید
بغداد۔عراقی وزیر اعظم نور المالکی نے پارلیمانی انتخابات میں بیرونی مداخلت کی دعوت پر اپنے حریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں بیرونی ممالک کا کردار ملک کی خود مختاری کے لیے نقصان دہ ہوگا ۔ بیرونی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیر اعظم نور المالکی نے جمعہ کو بغداد میں اپنے حریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی سیٹ اپ کے لیے بیرونی مداخلت ایک منفی اقدام ہوگا۔انہوںنے زوردیتے ہوئے کہا کہ عراق میں بیرونی مداخلت سے اس کی خود مختاری اور سالمیت متاثر ہوگا اس لیے وہ عراق میں بیرونی مداخلت برداشت نہیں کریں گے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
بیلجئیم کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نقاب پر پابندی کا بل منظور
April 30th, 2010 · No Comments
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسے مذہبی آزادی کے منافی قرار دیا ہے
ایوان زیریں سے منظوری کے بعد اب یہ بل حتمی قانون سازی کے لئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
مسلمان کبھی کسی کو نہیں کہتے کہ وہ لباس کس طریقے سے پہنے تو پھر مسلمانوں کو ہی ہمیشہ کیوں ٹارگٹ کیا جاتا ہے‘ مسلم کمیونٹی
برسلز۔بیلجئیم کی پارلیمنٹ کے نقاب پر پابندی کا بل ایوان زیریں میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسے مذہبی آزادی کے منافی قرار دیا ہے ۔ بیلجئیم کی پارلیمان کے ایوان زیریں کے کسی بھی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی اور رائے شماری میں134 ارکان نے برقعہ پر پابندی کے حق میں ووٹ دیا ۔ ایوان زیریں سے منظوری کے بعد اب یہ بل حتمی قانون سازی کے لئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔جہاں سے منظوری کے بعد رواں سال جون یا جولائی میں یہ بل قانون کی شکل اختیار کر لے گا۔ سینٹ سے بل کی منظوری کی صورت میں بیلجےئم برقعہ پہننے پر پابندی عائد کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔ بل کے مطابق اس کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کو پندرہ سے پچیس یورو جرمانے اور 7 دن قید کی سزا دی جا سکتی ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پابندی کو مذہبی آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔ایوان میں بل پیش کرنے والے رکن پارلیمنٹ باسکولائن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کسی مذہب پر حملہ کرنا نہیں بلکہ یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ بیلجئیم خواتین کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔دوسری جانب بیلجئیم میں آباد مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے کہ مسلمان کبھی کسی کو نہیں کہتے کہ وہ لباس کس طریقے سے پہنے تو پھر مسلمانوں کو ہی ہمیشہ کیوں ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی بھی نقاب پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا حکم دے چکے ہیں جبکہ سوئٹزلینڈ میں بھی مساجد کے میناروں کی تعمیر پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔یورپ میں آباد مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف متعصبانہ رویے میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Tags: دنیا کی خبریں
تھائی لینڈ میں مظاہرین قابو سے باہر ہو گئے
April 30th, 2010 · No Comments
مظاہرین سے سختی کے ساتھ نمٹنے سے گریز کیا جا رہا ہے ، فوج
بنکاک۔تھائی لینڈ میں مظاہرین قابو سے باہر ہو گئے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے سختی کے ساتھ نمٹنے سے گریز کیا جا رہا ہے ۔ 200 سے زائد سرخ پوش مظاہرین اور فوج کے درمیان محاذآرائی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ۔ بنکاک کے مرکزی کاروباری علاقے پر قابض مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک علاقہ نہیں چھوڑیں گے جب تک حکومت ان کا مطالبہ نہیں مان لیتی ۔ نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مظاہرین کو زیر قبضہ علاقوں سے بزور طاقت نکالنا مشکل ہے کیونکہ ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
Tags: دنیا کی خبریں
امریکا پاک بحریہ کو دو پی سی 3 اورین ائرکرافٹ فراہم کرے گا
April 30th, 2010 · No Comments
پاک بحریہ کو دو پی سی 3 اورین ائر کرافٹ دینے کی تقریب جیکس ول فلوریڈا امریکا میں ہو گی
تقریب میں پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل شاہد اقبال شرکت کریں گے
اسلام آباد۔امریکا پاک بحریہ کو دو پی سی 3 اورین ائرکرافٹ فراہم کرے گا ۔ امریکا کی جانب سے پاک بحریہ کو دو پی سی 3 اورین ائر کرافٹ دینے کی تقریب جیکس ول فلوریڈا امریکا میں ہو گی جہاں یہ پاکستانی حکام کے حوالے کئے جائیں گے ۔ تقریب میں پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل شاہد اقبال شرکت کریں گے۔ پی سی 3ائر کرافٹ بنیادی طور پر نگرانی کے لیے ہے اس پر دشمن کی آبدوزوں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے اسلحہ اور ہتھیار بھی نصب ہو سکتے ہیں۔ امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کی طرف سے جیکس ول میں ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکا کی پی سی 3 ائر کرافٹ کی فراہمی سے پاک امریکا دوستی ، سٹریٹجک پارٹنر شپ میں تبدیل ہوگئی ہے جو آنے والی نسلوں تک جاری رہے گی اس موقع پر وائس ایڈمرل شاہد اقبال کاکہنا تھا کہ ان طیاروں کی فراہمی سے پاک بحریہ کی نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔
Tags: دنیا کی خبریں
ایران میں گیس تلاش کرنے والی اٹلی کی کمپنی کا امریکا کی طرف سے پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد کام روکنے کا عندیہ
April 30th, 2010 · No Comments
روم۔اٹلی کی سب سے بڑی توانائی کمپنی عینی کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے پابندی کی دھمکی کے بعد ایران میں جاری قدرتی گیس منصوبہ پر کام بند کر دیگی ۔ واشنگٹن اور اس کے اتحادی ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پابندیاں لگانے کے لیے قرار داد پیش کر نے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ عینی کے چیف ایگزیکٹو یاولاو سکارونی نے کہا ہے کہ ایران میں کام کرنے والی کمپنیوں پر پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد عینی کو مقامی شراکت داروں کے ساتھ دارکو وین گیس فیلڈ میں منتقل کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکی قانون ، قواعد و ضوابط اور پالیسیوں سے آگاہ ہیں اس حوالے سے اٹلی کے وزیر اعظم سیلیو برلوسکونی نے ایران کے خلاف سخت پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
پاکستان ‘ یمن اور افغانستان میں ڈرون حملوں کا استعمال کرتے وقت امریکہ ان کی خود مختاری کا احترام کرے ‘ امریکی ماہرین
April 29th, 2010 · No Comments
امریکہ ان ریاستوں کو ناکام تصور کرنے کے بجائے استحکام فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے
امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے بیان
واشنگٹن۔معروف امریکی ماہرین نے پاکستان ‘ افغانستان اور یمن میں ڈرون حملوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان ممالک کی خود مختاری کا احترام کرے ۔ ڈرون حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کے باعث عوام میں امریکہ کے خلاف نفرت اور مزاحمت بڑھتی جا رہی ہے ۔ پاکستان اور یمن میں ان کی حکومتوں کی اجازت سے کارروائی کرنی چاہئے ۔ بصورت ایسا کرنے سے گریز کیا جائے ۔ امریکہ پاکستان کے استحکام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی آنوٹری ڈیمی لاء سکول کی پروفیسر میری ایلن اور کونل اور سپریکوز یونیورسٹی کالج آف لاء کے پروفیسر ویلیم بنکس نے کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ امریکہ کو ڈرون حملے کرتے وقت ان ممالک کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرنا چاہئے ۔ ان ممالک میں فوجی طاقت کا استعمال اس وقت کیا جا سکتا ہے جب مملکتوں کے حکمران کی جانب سے اجازت ہو یا پھر وہ بھی جنگ میں شامل ہو ۔ ان ریاستوں کو ناکام تصور نہیں کرنا چاہئے ۔ یہ مضبوط حکومتوں کے حامل اور اپنی اپنی شناخت رکھتے ہیں تاہم امریکہ پر لازم ہے کہ وہ ان کے استحکام میں تعاون فراہم کرے ۔ انہوں نے افغانستان میں امریکہ کو مضبوط دشمن کا سامان ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پر ڈرون حملوں کا استعمال توٹھیک ہے لیکن پاکستان اور یمن میں ایسے ہتھیاروں کے استعمال کے لئے دونوں ریاستوں کے حکمرانوں سے اجازت لینا ضروری ہے ۔ دوسرے معنوں میں ہمیں کوئی حق نہیں کہ کسی خود مختار ملک میں فوج یا ڈرون حملوں کا استعمال کریں البتہ اگر ان ممالک کے حکمرانوں کی جانب سے باضابطہ اجازت ہو ۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ کو یہ ہر گز نہیں سمجھنا چاہئے کہ پاکستان اور یمن دہشت گردی کے خلاف اقدامات نہیں کر سکتے ۔ یہ دونوں ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ہمیں دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار ان ممالک کی مدد کرنا چاہئے اور یہ امریکہ کا فرض ہے کہ وہ مستحکم پاکستان بنانے کے لئے ان کی مدد کرے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
پاکستان ، سعودی عرب، ایران سمیت امریکا نے مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 13 ممالک کی فہرست جاری کر دی
April 29th, 2010 · No Comments
پاکستان ، سعودی عرب ، شمالی کوریا ، ویتنام ، سوڈان ، عراق ، چین اور ایران بھی ان میں شامل ہیں
سعودی عرب میں اصلاحات کے باوجود تسلسل کے ساتھ مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
چین میں بدھ مت اور مسلمانوں کی مذہبی آزادی سلب کی گئی ہے ، ایران میں لوگوں کو قید کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے
امریکا کی سابقہ اور موجودہ حکومت نے اس سلسلے میں مناسب اقدامات نہیں کئے ، کانگریس کی کمیٹی برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ
واشنگٹن ‘ امریکا نے مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 13 ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے ۔ پاکستان ، سعودی عرب ، چین اور ایران بھی ان میں شامل ہیں۔ واشنگٹن میں امریکی کانگرس کی کمیٹی برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے پینل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شاہ عبد اللہ کی جانب سے محدود اصلاحات کے باوجود تسلسل کے ساتھ مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ رپورٹ میں مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی پر چین کو بھی شدید نشانہ بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چین نے تبت میں بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو سلب کیا ہے ۔ ایران کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہاں مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو قید کر کے ان پر تشدد کیا جاتا ہے ۔ رپورٹ میں امریکا کی موجودہ اور سابق حکومت پر بھی بنیادی مذہبی حقوق کو عالمگیر قوانین نہ بنانے پر شدید تنقید کی گئی ہے ۔کمیٹی نے امریکا کی سابقہ اور موجودہ حکومت کو بھی نشانہ بنایا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں مناسب اقدامات نہیں کئے ۔مذہبی آزادی کی خلاف ورزی میں پاکستان ، چین ، سعودی عرب اور ایران کے علاوہ دیگر ممالک میں میانمر ، سوڈان ، ازبکستان ، عراق ، نائیجریا ، ترکمانستان ، ویتنام اور شمالی کوریا شامل ہیں ۔ رپورٹ میں امریکی قانون سازوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اہم خارجہ پالیسی مرتب کر کے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے کیونکہ یہ امریکی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صورت حال کو بہتر بنائے
Tags: دنیا کی خبریں
بش اور کابینہ کے دیگر ارکان کو جرمنی کی جی ایٹ کانفرنس میں زہر دے دیا گیا تھا۔لارا بش
April 29th, 2010 · 1 Comment
لارا بش کی اپنی کتاب ’’ دا سپوکن فرام دی ہارٹ ‘‘ میں انکشاف
واشنگٹن ‘ سابق امریکی خاتون اول لارا بش نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر بش اور کابینہ کے دیگر ارکان کو 2007 ء میں جرمنی کی جی ایٹ کانفرنس میں زہر دے دیا گیا تھا ۔ اپنی کتاب ’’ دا سپوکن فرام دی ہارٹ ‘‘ میں لارا بش نے لکھا ہے کہ زہر خوردنی کے باعث صدر بش شدید بیمار ہو گئے تھے جبکہ اس خبر کو پوشیدہ رکھا گیا تھا ۔ جی ایٹ کانفرنس کے صبح کے اجلاس میں سابق صدر بش شریک نہیں ہوئے تھے ۔ لارا بش کے مطا بق زہر کے اثر کی وجہ سے سابق صدر بش ‘ ملٹری انٹیلی جنس اور وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ افسرا ن کا چلنا پھرنا بھی دشوار ہو گیا تھا اور کانفرنس میں کسی اور ملک کے وفد کے ارکان بیمار نہیں ہوئے ۔ لارا بش کی کتاب 432 صفحات پر مشتمل ہے جس میں لارا بش نے وائٹ ہاؤس میں بطور امریکی خاتون اول اپنی یاداشتوں کو رقم کیا ہے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
چین کا ایڈز کے مریضوں کے ملک میں داخلہ پر پابندی اٹھانے کا اعلان
April 29th, 2010 · No Comments
پابندی کل شنگھائی کی عالمی نمائش کے آغاز پر اٹھائی جائے گی‘ چینی میڈیا
بان کی مون نے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے چین میں داخلہ پر پابندی اٹھا لئے جانے کے فیصلہ کو سراہا
بیجنگ ‘ چینی حکومت نے ایچ آئی وی ایڈز کے وائرس میں مبتلا افراد کے چین میں داخلہ پر عائد پابندی اٹھانے کا ا علان کر دیا۔ چینی ذرائع ابلاغ نے کابینہ کی کونسل کے حوالہ سے بتایا کہ وائرس ایچ آئی وی ایڈز کے غیر ملکی مریضوں کے ملک میں داخلہ کیلئے متعلقہ قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پابندی (کل )ہفتہ کو شنگھائی کی عالمی نمائش کے آغاز پر اٹھائی جائے گی جبکہ اس نمائش میں تقریباً 10 کروڑ افراد کی آمد متوقع ہے۔ یہ نمائش زیادہ تر چینی شہری ہی دیکھتے ہیں تاہم اس نمائش کو تقریباً 40 لاکھ غیر ملکی بھی دیکھتے ہیں۔ دریں اثنائ[L:4 R:4] اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے چین میں داخلہ پر پابندی اٹھا لئے جانے کے فیصلہ کو سراہا ہے اور انہوں نے
یہ فیصلہ کرنے پر صدر ہوجن تاؤ کی تعریف کی ہے
Tags: دنیا کی خبریں

