Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...30 31 32 Next

اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ارب ڈالر اور بے نظیر انکم سپورٹ کے 85 ملین ڈالر کیری لوگر بل کی امداد کا حصہ ہیں ، امریکہ

March 13th, 2010 · Comments Off

انرجی سیکٹر کیلئے بھی امریکہ اب تک پاکستان کو 125 ملین ڈالر دے چکا ہے ،جس میں تربیلا کیلئے ٹربائن کی مرمت بھی شامل ہے ۔ رابن رافیل

واشنگٹن۔امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کے ایک ا رب ڈالر اور بے نظیر انکم سپورٹ کے 85 ملین ڈالر کیری لوگر بل کی امداد کا حصہ ہیں ۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کی سول امداد کے کوآرڈینیٹر رابن رایفل نے بتایا ہے کہ پچھلے سال ٹوکیو میں پاکستان کے لیے فرینڈز آف پاکستان فورم پر مختص کیے جانے والے ایک ارب ڈالر اضافی رقم نہیں بلکہ کیری لوگ بل کے تحت امداد کا حصہ ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 85 ملین ڈالر بھی کیری لوگر بل کا ہی حصہ ہے اور اس کے علاوہ بھی کچھ رقم دی گئی ہے جس میں ہائیر ایجوکیشن اور آئی ڈی پیز کی امداد بھی شامل ہے ۔ یہ سب کیری لوگر بل کے تحت ملنے والی رقم کا ہی حصہ ہے ۔ رابن رافیل نے بتایا کہا نرجی سیکٹر کے لیے بھی امریکہ اب تک پاکستان کو 125 ملین ڈالر دے چکا ہے جس میں تربیلا کے لیے ٹربائن کی مرمت کی رقم بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ملنے والی امداد خصوصا توانائی کے شعبے کے لیے ہے اس کے لیے ان کے پاس 19 منصوبے ہیں جن کو امریکی ٹیکنیشنز اور انجنیئر ان کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ اور جائز ے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں

ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کے لئے 18 ایشیائی ممالک کے وزراء کی ٹوکیو میں کانفرنس

March 13th, 2010 · Comments Off

ٹوکیو۔ایشیائی ممالک میں ہوائی اڈوں پر حفاظتی انتظامات بہتر بنانے کے سلسلے میں 18 ایشیائی ممالک کے وزراء کی کانفرنس ٹوکیو میں منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سدے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر سی جی میودا کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس کو درپیش خطرات کے پیش نظر متفقہ لائحہ عمل کے ساتھ سیکورٹی اقدامات بہتر بنانے ہوں گے ۔ ایشیائی ممالک کے وزراء کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندے بھی کانفرنس میں شریک تھے ۔ جاپانی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے مسافر طیرے میں بم دھماکے کے منصو بے کے بعد سیکورٹی کو سخت کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔ عالمی برادری کو مل جل کر اس صورت حال کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔

Tags: دنیا کی خبریں

گوگل پر برطانیہ کے 95 فیصد گھروں اور ان کی گلیوں کا باآسانی نظارہ کیا جاسکے گا

March 13th, 2010 · Comments Off

لندن ‘ گوگل پر اب برطانیہ کے 95 فیصد گھروں اور ان کی گلیوں کا باآسانی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ نجی زندگی میں مداخلت کا شور اٹھنے کے باوجود گوگل نے 11 مارچ سے برطانیہ کے 95 فیصد گھروں اور ان کی گلیوں کا گوگل ارتھ پر نظارہ دیکھنا شروع کردیا ہے۔ پنزین سے لے کر شٹ لینڈ کی ہر گلی کا 300 ڈگری کا نظارہ گوگل پر دستیاب دو لاکھ دس ہزار میل کے تفصیلی نقشے پر کر سکتے ہیں۔ گوگل نے برطانیہ کی گلیوں کا نظارہ گاڑیوں کے چھتوں پر پینو رامک کیمرے جبکہ ایسے علاقے جہاں گاڑیاں نہیں جاتیں وہاں ٹرائے اور بائسائیکلوں پر کیمرے نصب کرکے شوٹ کئے ہیں۔ گوگل نے یہ پراجیکٹ وزٹ بریٹن کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ آپ اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے لندن کا ملینیم سٹیڈیم‘ اینجل آف نارتھ‘ ایڈن پراجیکٹ اور واروک کاسل تفصیل سے دیکھ سکتے ہیں۔ حال ہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق لوگوں کی دو تہائی تعداد اس سروس کو راستے جاننے کیلئے ایک تہائی غیر ملکی جگہیں دیکھنے کے خیال سے اور ہر پانچ میں سے ایک شخص کو ڈھونڈنے کے لئے استعمال میں لا رہا ہے۔

Tags: دنیا کی خبریں

امریکہ کا طالبان سے مذاکرات پرغور‘ کابینہ کی اوبامہ کو بریفنگ

March 13th, 2010 · Comments Off

امریکی عسکری کمان تاحال طالبان سے مذاکرات کے وقت کا تعین نہیں کرسکی
ہلمند کے بعد قندھار میں طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے بعد ہی طالبان قیادت سے رابطے کئے جائیں‘ امریکی کمانڈرز کی تجویز

واشنگٹن ‘ امریکی صدر براک اوبامہ کو ان کی کابینہ نے افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی، امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے غور شروع کردیا۔ طالبان رہنماؤں کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنگی کابینہ نے صدراوبامہ کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں اتحادی فوج کی کامیابیوں، پاکستان میں ڈرون حملوں میں القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکتوں اور اہم طالبان رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی عسکری کمان تاحال طالبان سے مذاکرات کے وقت کا تعین نہیں کرسکی، تاہم امریکی کمانڈروں نے تجویز دی ہے کہ ہلمند کے بعد قندھار میں طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے بعد ہی طالبان قیادت سے رابطے کئے جائیں۔رپورٹ کے مطابق قندھار میں اتحادی فوج کا آپریشن آئندہ ماہ متوقع ہے۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

جاپان میں اچھے جیون ساتھی کی تلاش کیلئے سکول میں تربیت

March 13th, 2010 · Comments Off

ٹوکیو‘ جاپان میں ایک سکول میں اچھا جیون ساتھی ڈھونڈ نے کی تربیت دی جاتی ہے ۔ دارا لحکومت ٹوکیو کے اس منفرد اسکول میں خواتین کو ٹھیک سے چلنا،بولنااور دیگر عادات بھی سکھائی جاتی ہیں ۔ یہ اسکول فروری کے مہینے کھولا گیاہے اور ابتدا میں اب تک تیس افراد نے داخلہ لیا ہے۔ تاہم اس اسکول میں ایسی عادات بھی سکھائی جاتی ہیں جن سے خواتین اپنے سسرال والوں کو بھی اپنا گرویدہ بناسکتی ہیں۔ خواتین کے علاوہ مردوں کو بھی اچھی بیوی ڈھونڈنے کے طریقے سکھا ئے جاتے ہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں

پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال تشویشناک رہی ‘ امریکی دفتر خارجہ کی رپورٹ

March 12th, 2010 · No Comments

مذہبی تشدد ‘ فرقہ وارانہ کشیدگی ‘ ماورائے عدالت قتل ‘ لاپتہ افراد ‘ حصول انصاف میں تاخیر ‘ جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار اور شہریوں کی ناجائز حراست کے باعث بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہوئی
رپورٹ میں خواتین کے ساتھ زیادتی ‘ گھریلو تشدد ‘ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات ‘ غیرت کے نام پر قتل اور امتیازی رویوں کی نشاندہی کی گئی ہے
گزشتہ سال فاٹا اور صوبہ سرحد میں ملٹری آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 1150 ہلاکتیں ہوئی
ملک میں 2009 ء کے دوران 65 خودکش حملے اور ان کی وجہ سے 970 افراد ہلاک ہوئے

واشنگٹن ‘ امریکی دفتر خارجہ کی انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمہوری حکومت کے بعض اقدامات اور عدلیہ کی بحالی کے باوجود گزشتہ سال پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورت حال تشویشناک رہی ہے ۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے جن پہلوؤں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ان کے مطابق اس سال پاکستان میں مذہبی تشدد ‘ فرقہ وارانہ کشیدگی ‘ ماروائے عدالت قتل ‘ تشدد کے واقعات ‘ لاپتہ افراد ‘ حصول انصاف میں تاخیر ‘ جیلوں یں قیدیوں کی حالت زار اور شہریوں کے ناجائز حراست کے باعث بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ۔ رپورٹ میں خواتین کے ساتھ زیادتی ‘ گھریلو تشدد ‘ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات ‘ غیرت کے نام پر قتل اور امتیازی رویوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ گزشتہ سال دہشت گردی اور شدت پسندی کے واقعات بھی انسانی حقوق کی پامالی کی مہم وجہ رہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فاٹا اور صوبہ سرحد میں ملٹری آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 1150 ہلاکتیں ہوئی جبکہ دہشت گردوں کے حملوں سے 825 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے ۔ ملک میں 2009 ء کے دوران 65 خودکش حملے اور ان کی وجہ سے 970 افراد ہلاک ہوئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شدت پسندی کے خلاف فوجی کارروائی کی وجہ سے ملک کے اندر بے گھر ہو جانے والے افراد کی تعداد گھٹتی بڑھتی رہی اور ایک اندازے کے مطابق سال کے آخر میں فاٹا اور صوبہ سرحد میں 12 لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے ۔ کراچی میں ایک سال کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے 256 واقعات ہوئے ۔ مذہبی کشیدگی کی وجہ سے بھی 2009 ء میں انسانی جانوں کی ہلاکتوں کے واقعات منظر عام پر آئے ۔ 31 جولائی اور یکم اگست کو گوجرہ میں عیسائی اقلیت پر حملے اور ان کے گھروں کی باقیات جلانے کا افسوس ناک منظر سامنے آیا ۔ جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں ۔ دفتر خارجہ کی رپورٹ میں 2009 ء کے دوران میڈیا ذرائع پر دباؤ کا بھی تذکرہ ہے جبکہ اس سال صحافیوں کی ہلاکتوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ خاص طور پر ایک نجی ٹی وی کے سوات کے نمائندے موسیٰ خان خیل سمیت متعدد صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

صومالیہ میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم، 23 افراد ہلاک ،65 زخمی

March 11th, 2010 · No Comments

موغا دیشو۔صومالیہ کی دارالحکومت موغا دیشو میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں 23افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے ہیں۔ شدت پسندوں نے دارالحکومت موغادیشو کے شمال میں صومالیہ کی فوج کے ٹھکانوں پر آرٹلری اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے۔ جس کے جواب میں سرکاری فوج نے جوابی کارروائی کی۔ فریقین کی جانب سے کامیابی کے دعوے کیے گئے ہیں ۔ ایمبولینس سروس کے انچارج کے مطابق انہیں17 شہریوں کی لاشیں ملی ہیں اور 65افراد شدید زخمی ہیں۔ سرکاری اور افریقی یونین کی افواج نے موغادیشو میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں

پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی حمایت جاری رکھیں گے‘ چین

March 11th, 2010 · No Comments

پاکستان میں صورتحال پر حکومت کو کنٹرول حاصل ہے، ہمارے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں

بیجنگ۔چینی وزیرخارجہ ینگ جیچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کی حمایت جاری رکھے گا اور مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دے گا ۔ گیارہویں قومی پیپلز کانگریس کے تیسرے سیشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں صورتحال پر حکومت کو کنٹرول حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں افغان عوام اور حکومت نے اپنے ملک میں امن اور تعمیر نو کا عمل جاری رکھنے پر پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیک وقت یہ بھی ہے کہ افغانستان کو کئی مسائل درپیش ہیں جن میں دہشتگردی اور منشیات کی سمگلنگ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان میں ہسپتالوں کی تعمیر اور پانی کے تحفظ کے مختلف پروجیکٹس میں مدد دی ہے اور ہم نے پروفیشنلز کو بھی تربیت دی ہے انہوں نے کہا کہ مختلف کانفرنسز میں نمائندوں کا یہ خیال تھا کہ فوجی حل افغان مسئلے کا حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آخرکار پاکستان پرامن اور مستحکم ملک کے طور پر ابھرے گا۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

لشکر طیبہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھیڑ سکتی ہے ، امریکا

March 11th, 2010 · No Comments

امریکا اپنی سرزمین پر کوئی بھی کارروائی روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے

عسکریت پسند امریکا میں لوگوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، جنرل فرانسک کےئر

واشنگٹن ۔امریکا نے تشویش ظاہر کی ہے کہ لشکر طیبہ میں انتہا پسند گروپس پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھیڑ سکتے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی آپریشن کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فرانسک کےئر نے آرمڈ سروسز سے متعلق سینٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ امریکا کو ایسی کارروائیوں پر تشویش لاحق ہے جو خطے میں خونریزی پھیلا رہا ہے ، امریکا اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لشکر طیبہ کی کارروائیوں سے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ کے عسکریت پسند امریکا میں لوگوں کو ساتھ شامل کر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں او رانہیں کسی او رجگہ سے لوگوںکو کارروائیوں کے لیے اسمگل کرنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ لشکر طیبہ جیسے بین العلاقائی عناصر خطے میں امن کو سبوتاژ کر سکتے ہیں ۔ اس موقع پر کمیٹی کے چےئرمین بل نلسن اس بات کی نشاندہی کی کہ افغانستان میں القاعدہ ، طالبان اور وسری کالعدم تنظیموں کے خلاف 9 سالہ جنگ کے بعد یہی گروپس دنیا میں کہیں بھی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب یہ افریقہ اور بحیرہ عرب تک پھیل رہے ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان , ہندوستان

قرآن پاک کا دنیا کی قدیم ترین زبان سنسکرت میں ترجمہ کر دیا گیا

March 11th, 2010 · No Comments

اتر پردیش کے دیو بند کی ایک مسلمان خاتون رضیہ سلطانہ بیگم نے یہ اعزاز حاصل کر لیا
رضیہ سلطانہ کو قرآن کا سنسکرت میں ترجمہ کرنے میں بارہ برس سے زائد کا عرصہ لگا ہے
موصوفہ کو امریکہ، ایران، روس اور یوروپ کے کئی ملکوں سے ستائشی خطوط ملے اور دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے

پٹنہ ‘ سنسکرت دنیا کی قدیم ترین زبان ہے۔ لیکن آج اس کے پڑھنے والوں کی تعداد بہت محدود ہے۔ اس کے باوجود اتر پردیش کے دیو بند کی ایک مسلم خاتون رضیہ سلطانہ بیگم نے سنسکرت میں قرآن کا ترجمہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ رضیہ سلطانہ دیو بند میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنا لوجی کے ملازم پروفیسر محمد سلیمان کی پوتی ہیں اور محمد سلیمان بھی ہندی اور سنسکرت کے بڑے عالم ہیں ۔ انہوں نے قرآن پاک کا تیس سال قبل ہندی میں ترجمہ کیا تھا ۔ جس کی اولین کاپی اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر شنکر دیال شرما نے جاری کی تھی اور ان کے اس کام کی بہت ستائش کی گئی تھی ۔رضیہ سلطانہ کو قرآن کا سنسکرت میں ترجمہ کرنے میں بارہ برس سے زائد کا عرصہ لگا ہے ۔ کیونکہ ان متبادل الفاظ کی تلاش ایک مشکل کام تھا ۔ جو کہ سنسکرت میں موجود نہیں ہیں ۔ لیکن قرآن کی اصطلاحات کی ادائیگی کے لئے ان کا ہونا ضروری تھا ۔ اس لئے انہیں ایسے الفاظ وضع کرنے میں کافی محنت کرنی پڑی ۔رضیہ سلطانہ کی اس کوشش کو پوری دنیا میں قد ر و قیمت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں موصوفہ کو امریکہ، ایران، روس اور یوروپ کے کئی ملکوں سے ستائشی خطوط تو ملے ہی ہیں انہیں ان ملکوں کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے ۔ رضیہ سلطانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کو اس کام میں اللہ کی مدد حاصل رہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس نیک کام میں ان کے قابل احترام اور لائق و فائق دادا پروفیسر سلیمان کا ہاتھ ہے ۔ جن کی تحریک کے سبب یہ کام انجام پا سکا ہے ۔ انہوں نے اس کام کی تکمیل پر اللہ کا شکر ادا کیا

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان , ہندوستان