Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...30 31 32 Next

نائیجیریا میں نسلی فسادات پھر شروع ‘ 200افراد ہلاک

March 8th, 2010 · No Comments

لاگوس ‘ نائیجیریا میں نسلی فسادات میں 200افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے وسطی شہر جوز کے قریب نسلی فسادات پھر شروع ہوگئے ہیں۔ جوز کے مضافاتی دیہات ڈوگونہوا میں سینکڑوں افراد کی لاشیں سڑکوں پر پڑی دیکھی گئی ہیں۔ مقامی ہسپتال کے ذرائع کے مطابق فسادات کے دوران 200افراد کو پھاڑوں سے ہلاک کیا گیا اور انہیں آگ لگا دی گئی۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ ڈوگونہوا کے ایک رہائشی کے مطابق مخالف افراد نے رات کے وقت گاوں کو نشانہ بنایا اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر ہلاک کیا۔ نائیجریا میں جنوری میں اسی شہر میں مسلم عیسائی فسادات کے باعث سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔

Tags: دنیا کی خبریں

ترکی میں شدید زلزلہ ‘ خواتین اور بچوں سمیت 38 افراد جاں بحق ‘ درجنوں زخمی ‘ متعدد ملبے تلے دب گئے

March 8th, 2010 · No Comments

زلزلے کی شدت 6 تھی آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ‘ حکام
انقرہ ‘ ترکی کے صوبہ الازگ میں ہولناک زلزلے سے خواتین اور بچوں سمیت 38 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 4 بچوں سمیت متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ۔ جنہیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ زلزلے کی شدت ری ریکٹر سکیل پر چھ ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے مشرقی حصے میں صوبہ الازگ میں چھ شدت کا زلزلہ آیا جس سے جانی و مالی نقصانات ہوئے ۔ صوبے میں واقع گاؤں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاؤں کے 38 دیہاتی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مزید بچوں کے ملبے تلے دبنے کے امکانات ہیں ۔ حکام کے مطابق زلزلے اتوار اور پیر کی درمیان رات آیا ۔ زلزلے سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے

Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں

نئے وزیرخزانہ کا اعلان جلد کیا جائے، آئی ایم ایف

March 8th, 2010 · No Comments

نیو یارک ‘ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ نئے وزیرخزانہ کا اعلان جلد کیا جائے۔ ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق آئی ایم ایف نے وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی پر زور دیا ہے کہ شوکت ترین کے استعفے کے بعد نئے وزیرخزانہ کا اعلان جلد ازجلد کردیا جائے۔ شوکت ترین نے 23فروری کو استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے انھیں نئے وزیر کے اعلان تک کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو11.3ارب ڈالرکاقرضہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کی قسطوں کے اجراء کے سلسلے میں وزیرخزانہ اہمیت کے حامل ہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

کشمیر اور ارونا چل پردیش پر چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ینگ زچی

March 8th, 2010 · No Comments

پاک چین دوستی محض مفادات کی پیداوار نہیں ، جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے
پاکستان دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کررہا ہے ، چین اس حوالے سے اپنی حمایت جاری رکھے گا ۔ چینی وزیر خارجہ کی گفتگو

بیجنگ ‘ چین نے اعلان کیا کہ کشمیر اور اروناچل پردیش کے معاملہ پر اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے بلکہ چین ان مسائل کا فوری حل چاہتا ہے ۔چین کے وزیر خارجہ یینگ زچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں چین ایک بڑی جمہوریت کے بطور ابھررہا ہے اور بڑی طاقت ہونے کے ناطے چین اپنے گردوپیش کے واقعات سے غافل نہیں رہ سکتا۔ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو سراہتے ہوئے چینی وزیر خارجہ ینگ زچی نے کہا کہ چین کی حکومت خطہ میں کشیدگی کی حامی نہیں اور نہ ہی وہ طاقت کے بل پر کسی بھی ملک پر جارحیت کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم انہوںنے کہا کہ خطہ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تصادم کی صورتحال چین کیلئے کوئی مثبت پیغام نہیں ا س لئے دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو استوار کرنے اور حل طلب مسائل سلجھانے کیلئے چین بھی اپنا کردار ادا کرنے کے حق میں ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک بے تاب بھی ہے۔ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چینی حکومت نے پہلے ہی کشمیر مسئلہ پر اپنی پالیسی واضح کردی ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی گنجائش موجود نہیں۔ انہوںنے کہا کہ چین ایسا واحد ملک ہے جو مفادات کے بجائے دوستی کو ترجیح دے رہا ہے اور پاکستان کیساتھ چین کی دوستی دیرینہ ہے اور اس سلسلے میں کسی کو یہ گماں پیدا نہیں ہونا چاہئے کہ یہ دوستی محض مفادات کی پیداوار ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ اروناچل پردیش کے حوالے سے بھی چین نے جو موقف اختیار کرلیا ہے اس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور بھارت کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں یہ حل طلب معاملات رکاوٹ بن رہے ہیں۔ بھارت وزیر خارجہ کی طرف سے اروناچل پردیش معاملہ پر چین کے ساتھ بات کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی لیڈر کا چین میں استقبال کیا جائیگا لیکن جو سرحدی تنازعہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تاہم افہام و تفہیم کے ذریعہ کوئی راستہ نکالا جاسکتا ہے لیکن ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ چین اپنے مفادات پر کسی بھی طرح کی سودابازی نہیں کرسکتا۔ چینی وزیر خارجہ ینگ زچی نے واضح طور پر کہا کہ کشمیر اور اروناچل پردیش معاملات پر چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کی کوئی امید کی جاسکتی ہے۔ پاکستان کے دہشت گردی مخالف جنگ میں رول کو سراہتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان نازک صورتحال سے گزررہا ہے اور چین پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کیساتھ چین کی دوستی پائیدار بنیادوں پر ہے اور یہ محض فوجی تعاون ہتھیاروں کی خریداری کا معاملہ نہیں۔ تاہم چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ اس نازک مرحلہ پر پاکستان کی مدد کرے کیونکہ دہشت گردی کا جو سامنا آج پاکستان کررہا ہے وہ کل بھارت کو بھی ہوسکتا ہے کیونکہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہونے کے نتیجے میں اس کا سامنا کسی بھی ملک کو کرنا پڑسکتا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان پر زبردست عالمی دباؤ ہے لیکن چین عالمی برادری کو یہ مشورہ دیتا ہے کہ وہ دہشت گردی مخالف جنگ صرف ایک ملک پر اپنی نظریں نہ جمالیں بلکہ آہستہ آہستہ دہشت گردی کایہ وائرس کسی نہ کسی ملک کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین برصغیر میں ایک پائیدار امن کے قیام کیلئے اپنا رول ادا کررہا ہے اور اس ضمن میں بھارت اور پاکستان چاہئیں تو کشمیر سمیت دیگر حل طلب مسائل پر بھی اس کی مدد لے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چینی وزیرخارجہ کی طرف سے بھارت کے حوالے سے یہ بیان اس وقت آیا ہے جب بھارتی وزیر خارجہ مستقبل میں چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں

امریکی فوج میں ملازمت کرنے والے مسلمان امریکیوں پر حملے کریں ۔۔ القاعدہ

March 8th, 2010 · No Comments

القاعدہ کے گرفتار امریکی نژاد ترجمان آدم غدان کا ویڈیو پیغام
قاہرہ(ثناء نیوز ) کراچی سے گرفتار ہونے والے القاعدہ کے امریکی نژاد ترجمان آدم غدان نے اپنے ویڈیو پیغام میں امریکی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف آواز بلند کریں اور امریکی فوجیوں کو قتل کرنے والے امریکی فوجی اہلکار میجرندال کی طرح اپنا بہترین کردا ر ادا کریں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق القاعدہ کے ترجمان آدم غدان نے اپنا یہ پیغام 25 منٹ پر مشتمل ویڈیو میں ایک ویب سائٹ پر دیا ہے ۔ پیغام میں انہوں نے امریکی مسلمانوں خصوصی طور پر امریکی فوج میں بھرتی فوجی اہلکاروں سے کہا تھا کہ وہ امریکہ پر حملے کریں ۔ انہوں نے اپنے اس پیغام میں مزید کہا کہ امریکی فوج میں خدمات سرانجام دینے والے میجر ندال جس نے 13 امریکی فوجی اہلکاروں کو قتل کرکے احسن کام سرانجام دیا اس کی طرح وہ بھی اپنا کردارا د ا کریں ۔ پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلمان جو امریکہ میں ہیں ۔ امریکیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنی طاقت استعمال کریں اور امریکہ پر حملے کریں ۔ واضح رہے کہ آدم غدان جس کو اعظام المریکی کے نام سے جانا جاتا ہے ایف بی آئی کو انتہائی مطلوب تھا۔ ویڈیو پیغام کے حوالے سے حکام کاکہنا تھا کہ یہ ویڈیو افغانستان کے علاقے میں بنائی گئی ہے تاہم اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسے کراچی سے گرفتار کرلیا گیا اور گرفتار کرکے نامعلوم جگہ پرمنتقل کردیا گیا

Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ

روس جدید جنگی طیارے ٹی 50 کا وسیع پیمانے پرتجربہ کریگا

March 8th, 2010 · No Comments

ماسکو ‘ روس آئندہ ماہ جدید ترین روسی جنگی طیارے ٹی 50 کا وسیع پیمانے پر تجربہ کریگا۔روسی میڈیا کے مطابق روسی طیارہ ساز کمپنی سخوئی کے ذرائع نے بتایاکہ جنوری اور فروری میں اس طیارے کا پہلا تجربہ کیا گیا تھا ،اس دوران طیارہ نے سائبریا میں آزمائشی پرواز کی تھی، پرواز کے دوران طیارے کے پہیے دو مرتبہ کھل گئے۔ طیارہ بنانے والے ماہرین کے مطابق یہ بات قابل فخر ہے کیونکہ اسی طرح کے امریکی طیارے کے تجربہ کے دوران پہیے نہیں کھل سکے تھے۔روسی فوجی ماہرین نئے طیارے کو جدید حملہ آور فضائی کمپلیکس کہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے طیاروں کو روسی فضائیہ میں کلیدی مقام حاصل ہوگا۔توقع ہے کہ متعلقہ منصوبے پر عمل درآمد سے روسی طیارہ سازی کو نئی تقویت ملے گی اور طیارہ ساز صنعت نئی تکنیکی سطح پر پہنچے گی

Tags: دنیا کی خبریں

پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ رواں ماہ ہونگے

March 7th, 2010 · No Comments

پاکستان خطے میں ہتھیاروں میں عدم توازن کا معاملہ اٹھائے گا
اسلام آباد۔پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا اگلا دور رواں ماہ کے آخری ہفتے میں واشنگٹن میں ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹریتجک ڈائیلاگ اٹھائیس اور انتیس مارچ کو واشنگٹن میں ہوں گے۔بھارت کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے حصول اور اس سے خطے میں پیدا ہونے والے عدم توازن کا معاملہ پاکستان اٹھائے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جبکہ امریکی وفد کی قیادت وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کریں گی۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

عالمی طاقتیں ایرانی ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کرنے میں نا کام ہوں گی۔ ۔ ۔ ایران

March 7th, 2010 · No Comments

تہران۔ایران نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایرانی ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کرنے میں نا کام ہوں گی۔ اتوار کے روز ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ویٹو پاور رکھنے والے سلامتی کونسل کے ممبران امریکہ،برطانیہ ، فرانس، روس ، چین اور جرمنی تہران پر پابندیاں نہیں لگا سکیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کا عالمی طاقتوں کے پاس کوئی جواز نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ عالمی حالات میں پر امن ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کرنے میں نا کام ہو ں گی۔

Tags: دنیا کی خبریں

ایران نے نئے کروز میزائل تیار کرنے کا اعلان کر دیا

March 7th, 2010 · No Comments

تہران ۔ایران نے نئے کروز میزائل تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی فوج کے جنرل واحدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ریڈار پر نظر نہ آنے والا کروز میزائل نصر 1 (ون) 100 ٹن ورنی ہو گا میزائل کو ابتدائی طور پر زمین سے داغنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے تاہم بعد میں ہیلی کاپٹر ز اور آبدوزوں کے ذریعے داغنے کے لیے اس میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔qa…zs…ik

Tags: دنیا کی خبریں

امریکہ کا مزید11 ایئر پورٹس پرمکمل جسمانی سکینرز نصب کرنے کا اعلان

March 7th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘ امریکی حکومت نے 11 مزید ایئر پورٹس پرمکمل جسمانی سکینرز نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری جینٹ نیپولیٹانو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل حکومت نے ملک کے مزید 11 ایئر پورٹس پر فل باڈی سکینرز بھیج دیئے ہیں جبکہ اس سے قبل 40 فل باڈی سکینرز مختلف ایئرپورٹس پر پہلے ہی آپریشنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیلڈ ٹسٹ کا ایک حصہ ہے۔ 2010ء کے آخر تک مزید 450 امیجنگ باڈی سکینرز دستیاب ہوں گے۔ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیننگ کے دوران مسافروں کی پرائیویسی کو تحفظ دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق سکینگ کے بعد کمپیوٹرپر نظر آنے والی تصویروں کو دھندلا کر کے دکھایا جاتا ہے اور انہیں فوری طورپر ختم کر دیا جاتا ہے

Tags: دنیا کی خبریں