بیجنگ ‘چین نے ایک بار پھر کہاہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں اس کے جوہری پروگرام کے مسئلے کا حل نہیں۔ چین کے وزیر خارجہ ژانگ ژائے چی نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین بات چیت کے ذریعے ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے کو حل کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں گی ۔ چین مسلسل ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی نئی ممکنہ پابندیوں کی مخالفت کررہا ہے جبکہ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک اسے تہران پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں
Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'
ایران کیخلاف پابندیاں اسکے جوہری پروگرام کے مسئلے کا حل نہیں، چین
March 7th, 2010 · No Comments
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
افغانستان میں جرمن فوج طالبان حملے میں زخمی
March 6th, 2010 · No Comments
قندوز ۔ افغانستان میں جرمن فوجی طالبان حملے میں زخمی ہو گیا ۔ افغانستان کے صوبہ قندوز میں معمول کے گشت پر گزرتے ہوئے جرمن فوجیوں پر طالبان نے حملہ کر دیا ۔ حملے میں جرمنی کا ایک اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔ صوبائی تعمیر نو ٹیم کے ترجمان نے چینی خبررساں ادارے کو بتایا کہ فوج معمول کے گشت پر تھی کہ شام کے وقت طالبان نے حملہ کر دیا ۔ جس سے ایک جرمن اہلکار زخمی ہو گیا ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 4000 جرمن فوجی نیٹو کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں ۔
Tags: دنیا کی خبریں
مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ میں خواتین پرتشدد کے واقعات بدستورعام ہیں
March 6th, 2010 · No Comments
مشرق وسطیٰ میں خواتین کے حقوق کی صورت حال بہترہورہی ہے:فریڈم ہاؤس کی رپورٹ
واشنگٹن۔مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ کے اٹھارہ میں سے پندرہ ممالک میں گذشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے حقوق کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔البتہ خطے میں خواتین پر تشدد کے واقعات بدستورعام ہیں۔یہ بات جمہوریت اورانسانی حقوق کے علمبردارایک امریکی ادارے فریڈم ہاؤس نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے جو بدھ کے روز جاری کی گئی ہے.رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ خطے میں خواتین کی معتدل تعلیمی ،سیاسی اور معاشی ترقی ہوئی ہے جب کہ بااثرمذہبی اورثقافتی بالائی طبقات کی جانب سے مخالفت کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس خطے میں خواتین کو دنیا کے کسی بھی دوسرے علاقے کے مقابلے میں زیادہ عدم مساوات اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔تیونس اوراردن دوایسے ممالک ہیں جہاں خواتین کو گھریلو تشدد کے خلاف قانونی تحفظ حاصل ہے اورانہی دونوں ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہترہے.اس کے بعد مراکش،الجزائر اور لبنان آتے ہیں جبکہ یمن اور سعودی عرب اس حوالے سے ان ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق،یمن اور فلسطینی علاقوں میں داخلی تنازعات اورانتہا پسندی کے فروغ کی وجہ سے خواتین کی صورت حال ناگفتہ بہ ہے.کویت میں خواتین کو مردوں کے مساوی سیاسی حقوق حاصل ہیں اورملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گذشتہ سال مئی میں منعقدہ عام انتخابات میں چار خواتین پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں۔ الجزائر میں 2005ء کی اصلاحات کے نتیجے میں خواتین کی خاندان میں خودمختاری بہتر ہوئی تھی اورایک خاندانی ضابطے کوبہتربنایا گیا تھا جس کی وجہ سے خواتین کوایک آزاد فرد کے بجائے بچوں کی سرپرست یا گارڈین کے طورپر حیثیت کو تسلیم کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اردن میں غیرت کے نام پرجرائم سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے ایک نیا خصوصی ٹرائبیونل قائم کیا گیا تھا اور تیونس کے بعداردن خطے کا دوسرا ملک تھا جہاں اس طرح کا ٹرائبیونل قائم کیا گیا تھا۔
Tags: دنیا کی خبریں
امریکا : مسافربس کوحادثہ،چار خواتین سمیت6افراد ہلاک ،15سے زائد زخمی
March 6th, 2010 · No Comments
فونیکس۔امریکا میں مسافربس کے حادثہ میںچار خواتین سمیت6افراد ہلاک اور15سے زائد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ ریاست ایریزونا کے شہر فونیکس کے جنوب میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتارمسافر بس کار کوبچانے کی کوشش کرتے ہوئے الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں چار خواتین سمیت6 افراد ہلاک جبکہ15 زخمی ہوگئے۔ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹراور معمولی زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ۔
Tags: دنیا کی خبریں
طالبان بچوں کو تعلیم کے حصول سے نہ روکیں ، حامد کرِزئی
March 6th, 2010 · No Comments
پر امن افغانستان تعلیم عام کرنے سے ہی ممکن ہے ، شہری ملکی ترقی میں کردار ادا کریں
کابل۔افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان سے اپیل کی ہے کہ وہ بچو ںکو تعلیم کے حصول سے نہ روکیں ۔ تعلیمی اداروں کونشانہ بنانااور تعلیم کے حصول سے روکنا اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے تعلیمی سال کے آغا پر اپنے بیان میںکیا ۔حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا براہ راست تعلق تعلیم سے ہے اور افغانستان میں امن و امان کے قیام کی ذمہ داری تمام افغان شہریوں پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوںنے لڑکیوں اور لڑکوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے زیور سے خود کو آراستہ کر کے افغانستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔
Tags: دنیا کی خبریں
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہے ‘ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
March 6th, 2010 · No Comments
اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے زو ردیا ہے کہ دونوں ممالک پرامن مقاصد کے لئے مذاکرات کریں ۔ ’’ خلیج ٹائمز ‘‘ کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین نے مقبوضہ فلسطین میں سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام پر زور دیاہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کے لئے باہمی مذاکرات کو ترجیح دیں ۔ اقوام متحدہ کے لئے گیبون کے سفیر ایمونیول ای سوزی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک جارحانہ اقدامات سے گریز کریں اور مذاکرات کا راستہ اپنا کر مسائل کا حل نکالیں ۔ کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہے ۔ واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل پر الزام عائد کیا تھا ۔ اسرائیل مذاکرات کے لئے تیار ہونے کے بجائے جارحانہ اقدامات کر رہا ہے ۔ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں معصوم عوام ان کارروائیوں کا نشانہ بنتے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تشویش ظاہر کی ہے اور زور دیا ہے کہ دونوں ممالک مل کر مذاکرات کے لئے راہ ہموار کرے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
عراقی شہر نجف میں کار بم دھماکہ ‘ 4 ایرانی زائرین جاں بحق ‘ 54 زخمی
March 6th, 2010 · No Comments
بغداد۔عراق کے شہر نجف میں کار بم دھماکے میں 4 ایرانی زائرین جاں بحق اور 54 زخمی ہو گئے ۔ جبکہ کل اتوار کو پورے ہونے والے عام انتخابات کے لئے سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ۔ عراق میں عام انتخابات سے ایک روز پہلے بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں ۔ ہفتہ کو کار بم دھماکے میں 4 ایرانی زائرین جاں بحق اور 54 زخمی ہو گئے ۔ عراقی پولیس حکام کے مطابق دھماکہ نجف میں زائرین کی بس کے قریب ہوا ۔
Tags: دنیا کی خبریں
لارڈ نذیر احمد 11 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے
March 6th, 2010 · No Comments
۔12 مارچ کو سٹی فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے ان کا خطاب ہوگا
میرپور ۔برطانوی ہاؤس آ ف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد سٹی فورم کی دعوت پر تین روزہ دورہِ پاکستان پر 11مارچ 2010ء کو وطن پہنچیں گے۔12مارچ بروز جمعتہ المبارک شام6:30بجے وہ مقامی ہوٹل میں سٹی فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ سیمینار بعنوان’’میرپور میں میڈیکل یونیورسٹی کا قیام کیوں ناگزیر ہے ؟‘‘ پر خطاب کریں گے۔لارڈ نذیر احمد اپنے مختصر دورہ پاکستان میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے ملاقاتوں میں امریکہ میں قید بے گناہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور عالمی تناظر میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے از سرِ نو قومی پالیسی تشکیل دینے کے حوالہ سے بات چیت کریں گے۔اس بات کا اعلان انفارمیشن سیکرٹری سٹی فورم جنید انصاری نے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر سی ایم حنیف چیئرمین سٹی فورم، ڈاکٹر ریاست علی چوہدری صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ڈاکٹر طاہر محمود صدر پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن، ڈاکٹر امجد محمود صدر فرینڈز فورم، راجہ امتیاز ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری بار، حلیم اعظم ایڈووکیٹ، راجہ عرفان ایڈووکیٹ و دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔دریں اثناء لندن سے سٹی فورم کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ گزشتہ کئی عشروں سے میرپور میںمیڈیکل کالج کے سرکاری سطح پر قیام کے معاملے کو جس طریقے سے ہینڈل کیا گیاہے اُس سے بیرونِ ملک انگلینڈ میں آباد تارکینِ وطن کشمیریوں میں شدید ترین حق تلفی کا احساس جنم لے رہا ہے۔حکومتِ پاکستان و آزادکشمیر کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ سیاسی قیادت کی جانب سے میرپور میں میڈیکل کالج کے سرکاری سطح پر قیام کے وعدوں اور اعلانات کو عملی شکل دیں کیونکہ اس سے دس لاکھ سے زائد تارکینِ وطن سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے اعتماد ملے گا۔اور بے یقینی کی فضاء ختم ہوگی۔لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وہ اپنے حالیہ دورہِ پاکستان میں یہ کوشش کریں گے۔ کہ گلگت بلتستان آئینی پیکیج کے ذریعے وحدتِ کشمیر کو نقصان پہنچنے کا جو خطرہ سامنے آیا ہے اُسے دور کیا جائے،کشمیر پالیسی جسے مشرف دور میں غداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رول بیک کر دیا گیا تھا اُسے نئے سرے سے انقلابی بنیادوں پر استوار کیا جائے اور امریکہ میں قید معصوم اور بے گناہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے قومی پالیسی تشکیل دی جائے۔
Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان
برطانیہ بھر میں مسلم کانفرنس کی رکنیت سازی اور تجدید رکنیت کا آغاز کر دیا گیا
March 6th, 2010 · No Comments
اولڈہم۔برطانیہ بھر میں مسلم کانفرنس کی رکنیت سازی اور تجدید رکنیت کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر فدا حسین کیانی نے اولڈہم میں مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ آفتاب شریف ، آرگنائزر چوہدری بشیر رٹوی ، مرکزی سیکرٹری سفارتی ونگ چوہدری محمد یوسف بندوروی، اور دیگر رہنماؤں کی رکنیت کی تجدید کرتے ہوئے اس مہم کا باقائدہ افتتاح کیا ۔ فدا کیانی نے اس موقع پر کہا کہ رکنیت سازی کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے لیکن تجدید رکنیت جماعتی دستور کے مطابق ہر تین سال کے بعد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا آنے والے مراحل میں مسلم کانفرنس ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے سیاسی اور نظریاتی کردار ادا کرنا ہے اس کیلئے جماعت کی رکنیت سازی کے اس عمل کو بھرپور انداز میں مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ آفتاب شریف اور آرگنائزر چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ تمام برانچوں کو رکنیت سازی کی بکس فراہم کی جارہی ہیں اور وہ خود بھی تمام برانچوں کو مرحلہ وار دورہ کر کے رکنیت سازی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
Tags: دنیا کی خبریں
برطانوی فوجی کو افغانستان میں ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 9 ماہ قید کی سزا
March 6th, 2010 · No Comments
لندن‘ برطانوی فوجی کو افغانستان میں ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 9 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے ۔ فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو گلنٹن 2006 ء میں افغانستان میں خدمات سرانجام دینے کے بعد وطن واپس آیا ۔ 2007 ء میں دوبارہ اس نے ڈیوٹی پر جانا تھا لیکن اس نے افغانستان جانے سے انکار کر دیا اور جنگ مخالف مہم میں حصہ لیتا رہا ۔ وکیل صفائی نے کہا کہ افغانستان میں ڈیوٹی کے بعد جوگلنٹن شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا وہ اس حالت میں نہیں تھا کہ واپس جا کر خدمات سرانجام دے ۔ تاہم فوجی عدالت نے جوگلنٹن کو 9 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں



