Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

Entries Tagged as 'دنیا کی خبریں'

Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ...30 31 32 Next

برطانوی فوجی کو افغانستان میں ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 9 ماہ قید کی سزا

March 6th, 2010 · No Comments

لندن‘ برطانوی فوجی کو افغانستان میں ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 9 ماہ قید کی سزا دی گئی ہے ۔ فوجی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ جو گلنٹن 2006 ء میں افغانستان میں خدمات سرانجام دینے کے بعد وطن واپس آیا ۔ 2007 ء میں دوبارہ اس نے ڈیوٹی پر جانا تھا لیکن اس نے افغانستان جانے سے انکار کر دیا اور جنگ مخالف مہم میں حصہ لیتا رہا ۔ وکیل صفائی نے کہا کہ افغانستان میں ڈیوٹی کے بعد جوگلنٹن شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا وہ اس حالت میں نہیں تھا کہ واپس جا کر خدمات سرانجام دے ۔ تاہم فوجی عدالت نے جوگلنٹن کو 9 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

سگریٹ کا دھواں گھروں اور دفاتر میں موجود اشیاء پر خطرناک کیمیائی مادے کی لہر چھوڑتا ہے ‘ نئی تحقیق میں انکشاف

March 6th, 2010 · 1 Comment

برکلے ‘ سگریٹ کے دھویں کو اپنے پھیپھڑوں میں اتارنے والے غیر سگریٹ نوش افراد کے بعد ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کے دھویں کے ذرات یا بچ جانے والے کیمیائی مادے جو چیزوں میں جذب ہو جاتے ہیں ان کے اندر بھی کینسر کا سبب بننے والے اجزاء ہوتے ہیں ۔ لیبارٹری تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ کا دھواں کمرے میں موجود فرنیچر ‘ کپڑوں ‘ پردوں اور دیگر اشیاء پر تہہ کی شکل میں جم جاتا ہے اور کافی عرصہ تک اس کے زہریلے اثرات اپنا وجود برقرار رکھتے ہیں ۔ اس خطرے کو تھرڈ ہینڈ سموک کا نام دیا گیا ہے ۔ تحقیق کاروں نے تجویز دی ہے کہ بند مقامات گھروں اور دفتروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر کے اس خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے ۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ نکوٹین اور گھر کے اندر موجود آلودگی نانٹرس ایسڈ مل کر خطرناک قسم کے کیمیکلز پیدا کرتے ہیں ۔ ان کیمیکلز کو ٹوبیکو سپیسفک نائٹرو سائنز کہتے ہیں ۔ جو گیس سے جلنے والے چولہوں اور کار کے ایگزاسٹ سے خارج ہونے والی عام آلودگی سے جنم لیتے ہیں

Tags: دنیا کی خبریں

اوبامہ انتظامیہ نے خفیہ طور پر پاکستان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ملک تسلیم کرلیا ہے ، امریکی میڈیا

March 6th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے خفیہ طور پر پاکستان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملک کے طورپر تسلیم کرلیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد ان افواہوں کاخاتمہ کرنا ہے کہ امریکا خفیہ طورپر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر اوبامہ آئندہ ماہ نیوکلےئر سیکورٹی اجلاس کے موقع پر پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے درمیان بات چیت کی میزبانی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ایک اخبار کے مطابق صدر اوبامہ کی انتظامیہ نے پاکستانی سیکورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ ان میں سے ایک خفیہ طور پر پاکستان کا سٹیٹس ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ملک کے طور پر تسلیم کرنا بھی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان کے یہ خدشات کم ہوں گے کہ امریکا خفیہ طور پر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف کام کررہا ہے ۔ بھارت اور پاکستان کے وزراء اعظم کی ملاقات کی میزبانی سے امریکا کو یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری ہوگی اور اس کا فائدہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہوگا۔ واشنگٹن میں سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایٹمی سیکورٹی اجلاس کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں ایٹمی مسئلے پر بھی بات چیت ہوگی ۔ امریکا اور بھارت دونوں اس خطرے کا اظہار کرتے ہیں کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر نان سٹیٹ ایکٹرز قبضہ کر سکتے ہیں جب کہ پاکستان اس خطرے کو رد کرتا آ رہا ہے ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

رابرٹ گیٹس کا افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر اظہارتشویش

March 6th, 2010 · No Comments

واشنگٹن ‘ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم سے معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت امریکا نے افغان پولیس کی تربیت کے لئے بدنام زمانہ بلیک واٹر موجودہ زی تنظیم کی خدمات حاصل کی ہیں۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیوف موریل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیوِن نے رابرٹ گیٹس سے بلیک واٹر کے ساتھ افغان پولیس کی تربیت کیلئے ایک ارب ڈالر کے معاہدہ منسوخ کرنے پر غور کا کہا تھا۔ کیونکہ سیکیورٹی کنٹریکٹر پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ اس درخواست پر وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر غور کا وعدہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیاف مورل کے مطابق امریکی وزیر دفاع معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ،تاہم انہوں نے بلیک واٹر کے خلاف کسی فوری ایکشن کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ بدنام زمانہ بلیک واٹر، جو اب نام بدل کر زی ورلڈ وائیڈ کے نام سے کام کررہی ہے کا کردار عراق اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے کافی عرصے سے زیر بحث ہے

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کے علاوہ ان کا کردار بھی محدود کیا جائے گا ‘ اوبامہ

March 6th, 2010 · No Comments

امریکہ کی آنے والی نئی نیوکلیئر پالیسی سرد جنگ کی دقیانوسی سوچ سے آگے کی جانب بڑھے گی
امریکی صدر کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر بیان

واشنگٹن ۔ امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی کے علاوہ ان کا کردار بھی محدود کیا جائے گا ۔ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے ( این پی ٹی ) کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر واشنگٹن سے جاری بیان میں صدر او بامہ نے کہا کہ امریکہ کی آنے والی نئی نیوکلیئر پالیسی سرد جنگ کی دقیانوسی سوچ سے آگے کی جانب بڑھے گی ۔ جس کے تحت قومی سلامتی کی حکمت عملی میں محفوظ اور موثر نیوکلیئر ڈیٹرس برقرار رکھتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم اور ان کا کردار محدود کیا جائے گا ۔ این پی ٹی کو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے میں انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اوبامہ کا کہنا تھا کہ 21 ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس معاہدے کو مستحکم بنایا جائے گا اور اس کے ذریعے دنیا کو بالآخر جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا ۔ امریکہ دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ایٹمی ہتھیار جنگ میں استعمال کئے اور اس کے وسیع نیوکلیئر ذخیرے میں آپریشنل جوہری وار ہیڈز کی تعداد 2200 ہے جبکہ مزید 2500 وار ہیڈز ضرورت پڑنے پر متحرک کئے جا سکتے ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں

بلیک واٹر سے افغان پولیس تربیت کامعاہدہ ختم کیا جائے ‘ امریکی سینیٹ

March 6th, 2010 · No Comments

واشنگٹن‘ امریکی سینیٹ نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ افغان پولیس کی تربیت کیلئے بلیک واٹر سے کیا گیا ایک ارب ڈالر کا معاہدہ ختم کیا جائے۔سینیٹ کی آمڈ سروسزکمیٹی کے سربراہ کارل لیون نے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے کہا ہے کہ مختلف اسکینڈلز میں ملوث ہونے کے باعث سابق بلیک واٹر اور موجودہ ایکزی کمپنی کیساتھ معاہدہ ختم کیا جائے۔پینٹاگون کے ترجمان جیف موریل نے کہاہے کہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو بھی بلیک واٹر کی بد اعمالیوں پر شدید تشویش ہے اور وہ معاملے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ پینٹاگون نے صرف افغان پولیس کو تربیت دینے کے عوض بلیک واٹر سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کررکھا ہے۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

برطانوی ہائی کمشنر کو دھمکی آمیز کال پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

March 5th, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی جس میں ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کے گھر دفاتر اور دیگر برطانوی دفاتر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ سی آئی ڈی اور ایف آئی اے نے مشترکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور پولیس نے سیکورٹی کے اقدامات انتہائی سخت کر دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹیلی فون کال کرنے والے کا ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ۔سی آئی ڈی اور ایف آئی اے اور دیگر خفیہ ادارے اس کی تحقیقات کر رہے

Tags: دنیا کی خبریں

سینکڑوں بے گناہ مسلمان پاکستانیوں کو جنرل ( ر ) مشرف جیسے ظالم ڈکٹیٹر نے ڈالروں کے عوض امریکہ کو فروخت کیا ، لارڈ نذیر احمد

March 5th, 2010 · No Comments

لندن ‘ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور اُن جیسے سینکڑوں بے گناہ مسلمان پاکستانیوں کو صرف اور صرف اسلام پسند ہونے کی پاداش میں جنرل ( ر ) مشرف جیسے ظالم ڈکٹیٹر نے ڈالروں کے عوض امریکہ کو فروخت کیا تھا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواء کا مقدمہ سابق فوجی ڈکٹیٹر جنرل مشرف کے خلاف بھی درج کیا جانا چاہئے اور اُن تمام سینکڑوں پاکستانیوں کے اغواء کے مقدمات خونی ڈکٹیٹر کے خلاف درج ہونے چاہئیں جن کے لواحقین اور ورثا آج تک یہ بھی نہیں جانتے کہ اُن کے پیارے زندہ ہیں یا خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر احمد نے سٹی فورم کے راہنماؤں معروف دانشور جنید انصاری ، ڈاکٹر سی ایم حنیف، ڈاکٹر ریاست علی چوہدری، ڈاکٹر امجد محمود اور ڈاکٹر طاہر محمود سے لندن سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ نو مسلم برٹش صحافی یوان ریڈ لی سے لیکر یورپ اور امریکہ کا میڈیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں اور باون سے زائد مسلمان ممالک کے ’’امراء المومنین‘‘ بے شرمی کی چُپ سادھے ہوئے ہیں۔ او آئی سی فوری طور پر اجلاس طلب کرے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے مقدمے سے لیکر ناروے اور ڈنمارک کے اخبارات میں ناموس رسالتؐ کے متعلق گستاخانہ خاکوں کی اشاعت جیسی غلیظ حرکت کے متعلق ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنا فرض ادا کرے۔ سوئٹزرلینڈ میں مساجد کے میناروں کی تعمیر پر لگائی جانے والی پابندی اور آنے والے دنوں میں فرانس اور جرمنی میں حجاب اور پردے پر عائد کی جانے والی ممکنہ پابندیوں کو روکنے کے لئے اُن ممالک کو 52 مسلم ممالک اپنا سخت پیغام دیں۔ انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ فرانس کے وزیر اعظم نکولس سرکوزی کی بیوی کو تو لباس سے بے نیاز ماڈلنگ کرنے کی کھلی چھٹی ہے لیکن مسلمان خواتین اگر حجاب اور پردہ کرنا چاہتی ہیں تو اُن پر پابندیاں لگانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ یہ سب صورتحال صیہونی لابی کی پیدا شدہ ہے۔ بھارت اور اسرائیل جیسے دہشت گرد ممالک کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے مسئلوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے غیر ضروری ایشوز کو کھڑا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور امریکہ اور یورپی ممالک کٹھ پتلیوں کی طرح اُن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

بحیرہ بالٹک کے یخ بستہ پانی میں 4 بحری جہاز پھنس گئے ‘ 2 ہزار افراد کی زندگی کو خطرہ لاحق

March 5th, 2010 · No Comments

جہازوں کو برف سے نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ‘ تیز ہواؤں کے باعث مشکلات کا سامنا
سٹاک ہوم ‘ بحیرہ بالٹک کے یخ بستہ پانی میں 4 بحری جہاز پھنس گئے جس کے باعث 2 ہزار افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں ۔ حکام کے مطابق سویڈن کے مشرقی جزیرے کے قریب دو مسافر بردار بحری جہاز اور دو کارگو بحری جہاز برف میں پھنس گئے جس کے بعد جہازوں کو برف سے نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ تاہم جزائر کے قریب چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی برف صاف کرنے والے دو بحری جہاز پھنس گئے تھے ۔ سویڈن کی میری ٹائم انتظامیہ کے مطابق مسافر بحری جہازوں مآں مسافروں اور عملے سمیت دو ہزار افراد سوار ہیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے سمندر کے برف والے حصے میں آ گئے تھے

Tags: دنیا کی خبریں

پنٹاگون کے قریب فائرنگ سے 2 سیکورٹی آفیسر سمیت ‘ 3 افراد زخمی

March 5th, 2010 · No Comments

داخلی راستوں اور میٹرو سٹیشن کو سیکورٹی کے لئے بند کر دیا گیا
واشنگٹن ‘ امریکی ریاست ورجینیا میں محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز پنٹاگان کے قریب میٹرو سٹیشن پر فائرنگ سے 2 سیکورٹی آفسر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔ داخلی راستوں اور میٹروسٹیشن کو سیکورٹی کے لئے بند کر دیا گیا ۔ واشنگٹن میں مقامی ٹی وی چینل کے مطابق میٹروسٹیشن پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کو جارج واشنگٹن ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ ٹیلی ویژن کے محکمہ دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں میں دو سیکورٹی افسر بھی شامل ہیں ۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد عمارت میں داخلے کے پانچوں راستے فوری طور پر بند کر دیئے گئے ۔ پنٹاگان پولیس کے مطابق میٹروسٹیشن کو بھی آئندہ اتوار تک بند کر دیا گیا ۔ پولیس نے حملہ آوروں کو گرفتار کر دیا ہے ۔

Tags: بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں