Urdu News-Online Urdu Newspaper

میں نہ مانوں ‘ وزیر داخلہ نے ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی کی اطلاعات کو پھر مسترد کر دیا
پاکستان میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں ، ملکی صورت حال پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کو تیار  ہیں ،

رحمان ملک  کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ  نوٹس پر جواب

اسلام آباد ‘ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے  ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی کی اطلاعات کو ایک بار پھر مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بلیک واٹر کا کوئی وجود نہیں ۔ملکی   صورت حال پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کو تیار ہیں ۔ آج اراکین قومی  اسمبلی چوہدری محمد برجیس طاہر ، محمد بلیغ الرحمان ، سردار ایاز صادق ، شیخ آفتاب احمد اور ثریا اصغر  کے صوبہ سرحد  میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کے  لیے بلیک واٹر  کے گارڈز کی موجودگی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے  وزیر داخلہ نے بتایا کہ بلیک واٹر کی باتیں گزشتہ 6 ماہ سے ملک کے اندر چل رہی ہیں  ۔ ہم  نے ساری ایجنسیوں کے ذریعے اس کی  تحقیقات کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ  ملک کے اندر بلیک واٹر نام کا کوئی نام و نشان  نہیں ۔  انہوںنے کہا کہ حکومت نے کسی ایسے شخص کو بلیک واٹر کے  نام پر ویزہ جاری نہیں کیا ۔  یہ ایک امریکی ادارہ ہے ۔ جس کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہیئ انہوں نے کہا کہ یہ غلط تصور پایا جاتا ہے کہ پاکستان میں  بلیک واٹر کے لوگ موجود ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ  سابق صدر  پرویز مشرف کے دور  میں امریکی فوج کو ایف سی وغیرہ  کو تربیت دینے کی اجازت دی گئی تھی اور سہالہ ٹریننگ کیمپ اس مقصد کے لیے چل رہا تھا ۔ جسے بعد میں  بند کر دیا گیا  اور اس تربیتی مرکز کو بھی وہاں سے منتقل کر دیا گیا ۔ا نہوں نے کہا کہ امریکانے 46  ملین ڈالر ہماری پولیس کی تربیت کے لیے رکھے ہوئے تھے ۔  انہوںنے کہا کہ کسی غیر ملکی کو پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے آنے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے جس کے باعث دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ پاکستان کی فوج اور قانون نافذ کرنے  والے اداروں نے ملک کو محفوظ  کر لیا ہے ۔ آج ایسے اداروں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس ملک کے اندر بلیک واٹر کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے پارلیمنٹ کو ان کیمرہ سیشن میں بریفنگ دینے کو تیار ہیں ۔ وزیر داخلہ  نے کہا کہ مجھ پر بڑی تنقید  ہوتی ہے مگر آئین کے تحت امن وامان کی ذ مہ داری صوبائی حکومت پرعائد ہوتی ہے میں آئین کو آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کی صورت حال کے حوالے سے  جوابدہ ہوں۔ صوبائی حکومتوں کو اپنی ذمہ داری ادا رکرنی چاہیے ۔ تاہم انہوںنے کہا کہ ملک میں امن وامان کے حوالے سے اب سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد   میں امریکیوں کے زیر استعمال مکانات کا سروے کرالیا گیا ہے۔

وفاقی وزراء ملک کے اندر بلیک واٹر کی موجودگی کی تردید نہ کر سکے ‘ اراکین پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ رحمان ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

قومی اسمبلی میں ملک میں غیر ملکی سیکورٹی ایجنسیوں کے آپریشن کو باضابطہ کرنے کا بل پیش

امریکی وزیر دفاع جھوٹ بول رہا ہے یا پاکستان کا وزیر داخلہ ‘ بلیک واٹر پاکستان میں کام کررہی ہے ۔ ظفر علی شاہ سینٹ واک آؤٹ کر گئے

انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی نے بلیک واٹر کی سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے اعلی حکام کو طلب کرلیا

رحمان ملک نے ایک بار پھربلیک واٹر کی موجودگی کی تردید کر دی

روس نے شپ یارڈ میں چوتھے ایٹمی میزائل بردار آبدوز کی تعمیر شروع کر دی
آبدوز پر بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل ’’بلاوا‘‘ نصب کر دیے جائیں گے

روسی بحریہ کیلئے اس قسم کی 8 آبدوزیں 2015ء تک تیار کی جائیں گی‘ ترجمان شپ یارڈ

ماسکو‘ روس نے چوتھی ایٹمی میزائل برادر آبدوز کی تعمیر شروع کر دی۔ مذکورہ آبدوز پر بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل ’’بلاوا‘‘ نصب کر دیے جائیں گے۔ آبدوز کی تعمیر پر 713 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ اس قسم کی دیگر 2 آبدوز تعیر کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ روس نے 2015ء  تک اس طرح کی 8 ایٹمی میزائل بردار آبدوز تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ بلاوا میزائل بردار آبدوز کی لمبائی 580 فٹ قطر 42 فٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ آبدوز میں مجموعی عملے کی تعداد 107 ہوگی ان میں 55 افسران بھی شامل ہیں۔ آبدوز پر 16 بین الابراعظمی اور تارپیڈو نصب کرنے کی گنجائش ہے۔ روس کے شمالی شہر سیوروونسک میں واقع شپ یارڈ کے ترجمان نے مقامی خبررساں ادارے کو بتایا کہ روسی بحریہ کیلئے اس قسم کی 8 آبدوزیں 2015ء تک تیار کی جائیں گی۔

بھارت نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

بھارت کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے استرا میزائل کا تجربہ

خلیج فارس میں ایران سے خطرہ ، امریکہ نے 4 ممالک میں میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کا کام شروع کردیا

افغانستان نیٹو فوج کے میزائل حملے میں 13طالبان ہلاک

پاکستان نیا ایٹمی ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے‘امریکی انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ میں الزام

سیکرٹری جنرل نیٹو کی روس کو افغانستان آپریشن میں شرکت کی دعوت
خواہش ہے  روس افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر کردار ادا کرے

اگر افغانستان طالبان کے ہاتھ آگیا تو جنوب مغربی ایشیا کا یہ ملک منشیات کی پیداوار کا مرکز بن سکتا ہے‘  راسموسن  کا میونخ میں 46 ویں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب

میونخ ‘ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے روس کو افغانستان آپریشن میں شرکت کی دعوت دیدی۔ راسموسن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف اتحادی آپریشن میں روس کی شمولیت خارج ازامکان نہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے میونخ میں 46 ویں سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ روس افغانستان میں طالبان کے خلاف آپریشن میں اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ راسموسن نے روس کو خوفزدہ کرتے ہوئے کہا اگر افغانستان طالبان کے ہاتھ آگیا تو جنوب مغربی ایشیا کا یہ ملک منشیات کی پیداوار کا مرکز بن سکتا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ روس ہیلی کاپٹروں کی فراہمی، پائلٹوں کی تربیت اور افغان فورسز کو فوجی تربیت فراہم کر کے نیٹو کے ساتھ تعاون کرسکتا ہے

افغانستان میں نیٹو کے ’آپریشن مشترک’’ سے قبل دیہاتوں سے لوگوں کا انخلاء شروع

حامد کرزئی نے امن مذاکرات کے لیے طالبان کی شرائط کو مسترد کر دیا

لندن میں منعقدہ’’افغان کانفرنس‘‘ کا حتمی اعلامیہ جاری کر دیا گیا

نیٹو اور افغان فوجیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ‘ 6 افغان فوجی ہلاک

جنوبی افغانستان میں اتحادی افواج کا ویت نام جنگ کے بعد سب سے بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل ، طالبان بھی تیار

سابق صدارتی امیدوار کی گرفتاری ‘سری لنکا عالمی تنقید کی زد میں
ریٹائرڈ جنرل فونیسکا کی گرفتاری کا بغور جائزہ لے ر ہے ہیں ‘  امریکا

یورپی یونین  کا  بھی تجارتی حوالے سے سری لنکا کی ترجیحی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن ‘ سری لنکا میں سابق صدارتی امیدوار اور ریٹائرڈ فوجی جنرل ساراتھ فونیسکا کی گرفتاری پر سری لنکن حکومت کو امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔امریکی وزارتِ خارجہ کے ترجمان فلپ کرالی کا کہنا ہے کہ امریکا سری لنکا میں انتخاب کے بعد پیداہونے والی صورت حال اور ریٹائرڈ جنرل فونیسکا کی گرفتاری کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور خدشہ ہے کہ ان کی گرفتاری سے سری لنکن معاشرے میں تقسیم اوربے یقینی کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہرکاروائی سری لنکن قانون کے مطابق ہونی چاہئے۔ یورپی یونین نے بھی تجارتی حوالے سے سری لنکا کی ترجیحی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ساراتھ فونیسکا  پر تامل باغی لیڈروں کے قتل کے سلسلے میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ فونسیکا کا کہنا ہے کہ وہ ہر الزام کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سری لنکا میں 9 اعلیٰ فوجی افسران  برطرف ‘ برطرف کئے گئے افسران میں تین میجر جنرل اور چار بریگیڈیئر شامل ہیں

سری لنکن حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں سابق آرمی چیف جنرل سرامن پنسودا گرفتار

سری لنکا  کے صدارتی  انتخابات  ‘ مہندا راجہ  پاکسے  کو اپنے مدمقابل  جنرل ( ر ) سرات ونسکا پر واضح برتری حاصل

سری لنکا‘ فوج کیساتھ  جھڑپ میں ٦٠ تامل باغی ہلاک

سری لنکا، زمین اورسمندرمیں جھڑپیں، ٧٠ سے زائد باغی ہلاک ،بنکر، پانچ کشتیاں تباہ

اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری میں تاخیر کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
اسلام آباد ‘ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری میں تاخیر   کے خلاف سپریم کورٹ میں  آئینی درخواست  دائر  کر دی گئی ہے ۔  یہ درخواست ندیم احمد ایڈووکیٹ  کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے داخل کی ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے  کہ وفاقی حکومت بروقت  ججوں کی خالی آسامیوں پر تقرریاں گزارنے   اپنے آئینی فرض سے کوتاہی کر رہی ہے ۔  درخواست  گزار نے استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 جو ہائی ٹریژن سے متعلق  ہے اس کی بھی تشریح  کی جائے کہ ایسا کون سا عمل ہے جس کی خلاف ورزی پر آئین  کے آرٹیکل 6 کا اطلاق  ہوتا ہے  ۔ درخواست گزار نے مزید استدعا  کی ہے کہ ججوں کی خالی اسامیوں  پر تقرری  سے متعلق جوڈیشنل کنسیلٹنر   نے جو سفارشات  وفاقی  حکومت کو بجھوائی ہیں ان پر حکومتی  کارروائی  کا تمام  ریکارڈ  عدالت میں طلب کیا جائے ۔ وفاقی حکومت کو فوری ہدایت جاری کی جائے کہ ہائی کورٹس  اور سپریم کورٹ  کی تقریباً 70 خالی آسامیوں پر فوری تقرریاں کرے ۔

وفاقی حکومت نے این آر او  کے فیصلے  کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست  دائر کر دی

صدر کو عدالتی کارروائی سے استثنیٰ کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت  کے لئے سپریم کورٹ  میں درخواست دائر

سپریم کورٹ نے ملک قیوم کی این آر او فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

سپریم کورٹ نے ٧ ججوں کے ایمرجنسی کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا

ڈاکٹر قدیر کی نقل و حرکت محدود ہونی چاہیے ‘ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات پھر منظر عام پر آ گئیں
ڈرون حملے میں شدید زخمی ہونے کے باعث علاج کے لئے کراچی لے جاتے ہوئے ملتان میں دم توڑ گئے ‘ اینٹلی جنس و طالبان ذرائع کی تصدیق

حکیم اللہ محسود زندہ اور خیرت سے ہیں ‘ طالبان ترجمان  اعظم طارق کا دعویٰ

اسلام آباد ‘ کالعدم تحریک طالبان کے امیر حکیم اللہ محسود  کی ہلاکت  کی متضاد اطلاعات  منگل کو ایک بار پھر منظر عام پر آ گئیں ۔ تاہم طالبان ترجمان  اعظم طارق نے دعویٰ کیا ہے کہ حکیم اللہ  محسود  خیریت سے ہیں ۔ اس سے  قبل بھی  کئی مرتبہ  ان کی ہلاکت  کی خبریں منظر عام پر آئیں  تاہم ان خبروں   کی سرکاری سطح  پر کوئی تصدیق  نہیں کی گئی ۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان  کے امیر حکیم اللہ محسود  کی ہلاکت  کی افواہیں  گزشتہ چند دنوں سے مسلسل گردش  کر رہی ہیں  لیکن ابھی تک  کسی بھی فریق کی طرف سے میڈیا  کو باقاعدہ  ثبوت  فراہم نہیں کیا گیا ۔ جبکہ  یہ اطلاعات  بھی ملی تھیں  کہ حکیم اللہ محسود کو  شکتوئی میں 14 جنوری کے ڈرون حملے میں  شدید زخمی ہونے کے باعث  اورکزئی ایجنسی  منتقل کر دیا گیا  ۔ جہاں ان کا علاج جاری تھا   تاہم   مزید علاج  کے لئے  کراچی لے جاتے ہوئے  ملتان  میں دم توڑ کر ہلاک ہو چکا ہے ۔  حکیم اللہ محسود  کی ہلاکت پر انٹیلی جنس اور طالبان  ذرائع نے تصدیق کر دی ہے ۔ طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود  کی ہلاکت کی خبر 13 روز پہلے ایک نجی ٹی وی  نے نشر کی تھی ۔ انٹیلی جنس کے علاوہ طالبان  ذرائع نے بھی اب حکیم اللہ محسود  کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ حکیم اللہ محسود  13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب شمالی وزیرستان  کے علاقے  شکتوئی  میں جاسوسی طیارے کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ حملے میں  12 افراد ہلاک بھی ہو گئے تھے ۔ طالبان  ذرائع  کے مطابق حکیم اللہ محسود  کی ہلاکت  کے بعد کالعدم  تحریک طالبان کے نئے سربراہ کا تقرر نہیں کیا گیا اور نئے سربراہ کا تقرر شوریٰ کے اجلاس  میں کیا جائے گا  ۔لیکن طالبان  تحریک کے ترجمان  اعظم طارق  نے دعویٰ کیا ہے کہ حکیم اللہ محسود  خیریت سے ہیں ۔ واضح رہے کہ حکیم اللہ محسود   14 جنوری  کو ڈرون حملے میں  شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق ۔ سرکاری ٹی وی

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بارے شک و شہبات ہیں۔ امریکہ

وزیرستان میں ڈرون حملے ‘ مدرسہ اور گھر پر 4 میزائل داغے گئے ‘ 15 افراد ہلاک اور 7 زخمی ‘ حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی متضاد اطلاعات

جنوبی وزیرستان ‘ امریکی حملوں میں تیزی ‘ ڈرون حملے میں 15 افراد ہلاک

حکیم اﷲ محسود اور ولی الرحمن سمیت سب  دہشت گردوں کا انجام عبرتناک ہو گا۔ ۔ ۔ رحمن ملک

کراچی بم دھماکوں میں غیر ملکی ہاتھ کو خارج ازامکان قرار نہیںد یا جا سکتا۔ رحمن ملک
مکمل تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کو تین ہفتوں میں پیش کردی جائیگی

وزیر داخلہ کا قومی اسمبلی میں کراچی کی صورت حال پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

اسلام آباد ‘ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کراچی میں چہلم کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میںغیر ملکی ہاتھ کو خارج از امکان قرارنہیں دیا جاسکتا تاہم مکمل تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ کو تین ہفتوں میں پیش کردی جائے گی۔ قومی اسمبلی میں کراچی کی صورت حال پر جاری بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور پورا ملک اس کی زد میں آگیا تھا اور صوبہ سرحد نے فرنٹ لائن میں آکر اس جنگ کا مقابلہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سرحد اور فاٹا میں طاقت ، مذاکرات اور ترقی کے اصولوں پر عملدرآمد کیا گیا ۔ سرحد میں گرفتار ہونے والے د ہشت گردوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمے چل ر ہے ہیں کراچی میں بھی دہشت گرد مختلف روپوں میں فرار ہو گئے انہوں نے کہاکہ لشکر ، جھنگوی ، سپاہ صحابہ وغیرہ جلوسوں پر حملے کرنے کی تیاریاں کرتے رہتے ہیںا نہوں نے کہاکہ کراچی کے دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں اور ریلیف دینے کے لیے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پر کراچی میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے جبکہ 3 بم اس روز استعمال ہوئے جن میں سے ایک پھٹ نہ سکا ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میںملوث افراد کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا تاہم اس میںغیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی دھماکوں کی رپورٹ 3 ہفتوں میںپیش کردی جائے گی وزیر داخلہ نے کہا کہ امن وامان کا معاملہ صوبائی ہے ۔ وفاق اس کی نگرانی کرتا ہے اور ضروری تعاون کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران وفاق نے 194 لرٹس دئیے ہیںجن میں سے اسلام آباد میں 5 دھماکوں بشمول پارلیمنٹ پر حملوں کو روکے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیو کی ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور شیخ رشید پر حملے کی رپورٹ طلب کی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزارت داخلہ ہر چیز کی ذمہ دار نہیں بلکہ یہ صوبوں اور وفاق کی مشترکہ ذمہ داری ہے آج دہشت گرد ڈرے ہوئے ہیں مگر ابھی تک پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا تاہم ملک دشمن عناصر اس وقت خوف میں مبتلا ہیں ۔اس سے قبل رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورت حال خراب ہے ۔ اس میں آئے روز دہشت گردی کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کراچی میں آبادی کتنی ہے کبھی سنا جاتا تھاکہ کراچی کی آبادی ڈیڑھ کروڑ ہے اب کہا جا رہا ہے کہ اس کی آبادی 2 کروڑ سے زائد ہے کیا اس آبادی کے لحاظ سے ا نتظامی طور پر انتظامات کرلیے گئے ہیں کراچی میں مافیا تیزی کے ساتھ گزشتہ 25 سالوں سے پھیل رہا ہے سب سے زیادہ ریونیو دینے والے ملک میں پولیس مقرر نہیں ہو گی تو اس کا کیا بنے گا اس مقصد کے لیے کراچی میں نچلی سطح پر آپریشن کام کرنے کی ضرورت ہے کراچی کے معاملے کو سائنسی بنیادوں پر مسائل حل کرنا ہوںگے کراچی کی لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا ہو گااو ر پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہو گی ۔ ۔ یوم عاشورہ کے موقع پر کسی نے بروقت فیصلہ نہیںلیا ۔ اب بھی ہنگاموں پر قابو پانے کے لیے ملک کے اندر کوئی نظام نہیں ، کراچی کے معرف ترین علاقوں میں جلوس نہ نکالے جائیں۔ مسلم لیگ(ن) کے چیف وہپ شیخ افتاب احمد نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ کبھی یہ پنجاب ، کبھی سرحد اور کبھی سندھ میں دہشت گردی کے واقعات رونما کردئیے جاتے ہیں۔ اگر ملک کے اندر امن وامان کی صورتحال درست نہ ہوگی تو اس وقت ملک معاشی اعتبار سے مضبوط نہیں ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری بقا ، ملکی سالمیت کے لیے حکومت کا ساتھ دیں گے۔ حکومت پرعزم ہو کر طاقت کے ساتھ ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرے اور اس ملک کو قائد اعظم کا ملک بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سے بہتر اور موقع نہیں ملے گا کہ اپوزیشن بھی ایشوز پر حکومت کی مدد کررہی ہے اخوندزادہ چٹان نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات تسلسل کے ساتھ خراب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اور صوبہ سرحد دہشت گردوں کے مارے جانے پر کوئی پختون رہنما آواز نہیں اٹھا رہا تو کراچی میں جب دہشت گرد مارے جاتے ہیں تو اس کی مخالفت کیوں کی جا رہی ہے کراچی میں پختونوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ کراچی میں پختونوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لیے ان کو قتل کیا جا رہا ہے اور ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ہم اپنے خون کا بدلہ لیں گے اور جانے سے آنے والے نہیں بلکہ جانے والے ہیں۔ کراچی ہمارا شہر ہے اس کو چھوڑنے کا تصوربھی نہیں کر سکتے ۔ آفتاب شیر پاؤ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کو برقرار رکھنا حکومت کا کام ہے ۔ کراچی میں حالات ٹھیک نہ ہوئے تو اس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہوں گے کراچی میں یکے بعد دیگرے دہشت گردی کے بڑے بڑے واقعات پیش ہوئے ہیں ۔ کراچی کے حالات سے سیاست کو نکالا جائے ۔ سندھ حکومت میں شامل اتحادی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان واقعات میں کون ملوث ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات کا حل رینجرز کی تعیناتی نہیں بلکہ سول حکومت کی حکومتی رٹ ہے ۔

کراچی میں یوم عاشورہ کے موقع پر ہونے والی دہشت گردی  میں لشکر جھنگوی ملوث  ہے۔ ۔ ۔  رحمن ملک

کراچی بم دھماکوں میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ لابی ملوث ہونے کا امکان ۔۔۔۔حساس اداروں کا خدشہ

شاہی سید اور عوامی نیشنل پارٹی لینڈ مافیا اورڈرگ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں۔۔ایم کیو ایم

کسی کو حکومتی عمل داری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ رحمان ملک

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کو نہ روکا گیا تو اے این پی کا صوبائی حکومت میں رہنے کا جواز نہیں۔۔۔۔شاہی سید کی پریس کانفرنس

جسٹس سردار محمد رضا خان 8 سال تک عدالت عظمیٰ کے جج طور پر فرائض انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
جسٹس سردار محمد رضا قابل جج تھے ۔ جنہوں نے بااصول زندگی گزاری ہے ۔افتخار محمد چوہدری

عوام کو انصاف کی فراہمی عدلیہ کی ذمہ داری ،خود مختار آزاد و غیر جانبدار عدلیہ کے بغیر مہذب معاشرہ قائم نہیں کیا جا سکتا

فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس ،جسٹس (ر) سردارمحمد رضا خان،اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا خطاب

اسلام آباد ‘ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دوسرے سنیئر جج جسٹس سردار محمد رضا خان منگل کے روز 8 سال تک عدالت عظمیٰ کے جج طور پر فرائض انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ میں ہوا ۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمی میں دو مستقل ججوں کی آسامیاں خالی ہوگئی ہیں۔ سپریم کورٹ میں صوبہ سرحد سے تعلق رکھنے والے ججوں کی تعداد 2 رہ گئی ہے ۔ فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد نے جسٹس سردار محمد رضا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی قابل جج تھے ۔ جنہوں نے بااصول زندگی گزاری ۔ ان میں فیصلہ کرنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سردار رضا خان مشکل وقت میں گھبرانے والے نہیں تھے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بار اور بنچ کے درمیان رابطے کو فروغ اور مشکل ترین مقدمات میں بہترین فیصلے دیئے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران قانونی پیشے کی بلندیوں کو چھوا ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے خواب پورے ہوتے ہیں لیکن ناکامی کی صورت میں دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بعض وکلاء ایسے بھی ہیں جو عدلیہ کا حصہ بننا پسند نہیں کرتے وہ اپنے پیشے وکالت سے منسلک رہنے میں اطمینان محسوس کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا لیکن عہدے کی خواہش رکھتا ہے تو وہ شخص اہل نہیں ہوتا ۔ ایسا راستہ اختیار کیا جانا چاہئے جو کامیابی کی طرف جاتا ہو ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی کی ذمہ دار عدالت ہوتی ہے اگر ملک کے تینوں ستون عدلیہ ‘ مقننہ اور انتظامیہ میں سے ایک بھی کام نہ کر رہا ہو تو گڈ گورننس قائم نہیں ہو سکتی ۔ عدلیہ کا کام آئین کا تحفظ قانون کی تشریح ‘ بنیادی حقوق کا نفاذ اور تنازعات کو حل کرنا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ خود مختار آزادی اور غیر جانبدار عدلیہ کے بغیر مہذب معاشرہ قائم نہیں کیا جا سکتا۔ قانونی نظام مقننہ کے بغیر اور معاشرہ عدلیہ کے بغیر کبھی ترقی نہیں کر سکتا ۔ کوئی ملک اس وقت تک گڈ گورننس کا یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ جب تک اس کے عوام کو جلد آسان اور غیر جانبدارانہ انصاف فراہم نہ ہو رہا ہو ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا مضبوط عدالتی نظام اور گڈ گورننس کے بغیر معاشی اقتصادی اور معاشرتی ترقی ناممکن ہوتی ہے ۔ عدلیہ انسٹی ٹیوشنل فریم ورک کی مضبوطی چاہتی ہے تاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو آزادی و عزت کی زندگی کی طرف لے جایا جا سکے ۔ چیف جسٹس نے سردار محمد رضا خان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔ چیف جسٹس نے ان کی لمبی زندگی کے لیے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار رضا خان نے کہا کہ عدلیہ سے وابستہ ان کا سفر ایسا تھا جس میں مختلف قسم کے راستے دیکھنے کو ملے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی حقیقی آزادی ججوں کی آزادی سے مشروط ہے گزشتہ تین سال عدلیہ کے لیے مشکل ترین تھے انہوں نے دعا کی کہ اللہ عدلیہ کو راہ راست پر ثابت قدم رکھے ۔ فل کورٹ ریفرنس سے اٹارنی جنرل انور منصور خان اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن قاضی محمد انور نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممتاز وکلاء و قانون دانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ واضح رہے کہ جسٹس سردار محمد رضا خان 10 فروری 1945ء کو ایبٹ آباد کے گاؤں نملی مائرہ میں پیدا ہوئے گورنمنٹ کالج ایبٹ آباد سے گریجویشن کرنے کے بعد ایف سی کالج لاہور سے اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی انہوں نے 1967ء میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے قانون ( ایل ایل بی ) کی ڈگری حاصل کی وہ امریکی نظام قانون کے بارے میں تعلیم کیلئے 1965ء میں امریکہ گئے سال 2004ء میں انہو ںنے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں انسانی حقوق اور آزادی کے حوالے سے ہونے والے بین الاقوامی سیمینار ’’ اسلامی و غیر اسلامی نظام میں انسانی حقوق و آزادی ‘‘ میں شرکت کی انہوں نے 2006ء میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والی کانفرنس ’’ کریمنل عدالتی نظام ‘‘ میںبھی شرکت کی۔ سردار محمد رضا خان 1968-69 ء میں مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد انہوں نے 1970 ء میں ملازمت اختیار کی جبکہ 1973ء میں سنیئر سول جج مقرر ہوئے 1974ء میں انہیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج تعینات کیاگیا جبکہ 1979ء میں ڈسٹرکٹ سیشن جج بن گئے وہ چار سال سے زائد عرصہ شمالی علاقہ جات کے جوڈیشل کمشنر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہے سردار محمد رضا خان نے 1992-93ء کے دوران کسٹم ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ ڈیپارٹمنٹ میں بطور خصوصی جج خدمات سرانجام دیں انہیں جون 1995ء میں پشاور ہائیکورٹ کا جج مقرر کیاگیا 28اپریل سال 2000ء میں انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر حلف اٹھایا۔ سردار محمد رضا خان نے 10 جنوری 2002 میں سپریم کورٹ میں بطور جج حلف لیا سردار محمد رضا خان کا شمار ان ججوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کر دیاتھا جس کی پاداش میں انہیں3 نومبر 2007ء کو عہدے سے ہٹا دیاگیا تھا انہیں19 ستمبر 2008ء میں نو منتخب حکومت آجانے کے بعد اوروکلاء تحریک کی 2 سالہ جدوجہد کی بناء پر دوبارہ بحال کیاگیا واضح رہے کہ جسٹس سردار محمد رضا عدالت اعظمیٰ کی طرف سے پرویز مشرف کی انتخابی اہلیت کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل تھے جسٹس بھگوان داس کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل پرویزمشرف کی انتخابی اہلیت کیلئے دائر کی گئی درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی تھی

جسٹس خلیل الرحمن رمدے ریٹائر ہو گئے

ججزکی تعیناتی آئین کے تحت ہونی چاہئے،  افتخار محمد چوہدری

سپریم کورٹ  میں ٤ نئے جج تعینات‘ پی سی او کے تحت حلف اٹھالیا

تفریق شدہ قانون قائم نہیں رہ سکتا۔ ۔ ۔ جسٹس افتخار محمد چوہدری

سپریم کورٹ نے ٧ ججوں کے ایمرجنسی کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا

سری لنکن حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں سابق آرمی چیف جنرل سرامن پنسودا گرفتار
کولمبو ‘ سری لنکا کے سابق آرمی چیف جنرل  سرامن پنسودا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ دارالحکومت کولمبو میں حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام  میں سابق آرمی چیف جنرل سرانتا پنسودا کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سینئر حکومتی عہدیدار کے مطابق  جنرل سرانتا نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت اور صدر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندیج کی تھی جس کے نتیجے میں ان پر بغاوت کے قانون کے تحت مقدمہ قائم کر دیا گیا  ہے ۔ سابق آرمی چیف  کے 30 ساتھیوں کو حراست میں  لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

سابق صدارتی امیدوار کی گرفتاری ‘سری لنکا عالمی تنقید کی زد میں

سری لنکا میں 9 اعلیٰ فوجی افسران  برطرف ‘ برطرف کئے گئے افسران میں تین میجر جنرل اور چار بریگیڈیئر شامل ہیں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ’’ناٹو‘‘کی ملٹری کمیٹی کے چیئر مین کی خصوصی دعوت پر بریسلز روانہ ہو گئے

لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار سنگھ بھارت کا نیا آرمی چیف نامزد، 31 مارچ کو عہدہ سنبھال لیں گے

فلسطین میں خانہ جنگی اور حماس حکومت کا تختہ الٹنے کی امریکی سازش بے نقاب،میثاق مکہ کے بعد امریکہ کو زیادہ تشویش تھی،دستاویز میں انکشاف

شازیہ قتل کے مرکزی ملزم نعیم ایڈووکیٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور‘ شازیہ قتل کیس کے مرکزی ملزم نعیم ایڈووکیٹ اور امانت مسیح کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کو آج مجسٹریٹ سلیم شیخ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر اصغر علی نے عدالت کو بتایا کہ اسے کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ ابھی تک نہیں مل سکی جس کے باعث وہ تفتیش مکمل نہیں کرسکا۔ تفتیشی افسر نے ملزم نعیم ایڈووکیٹ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزم کے وکیل نے نعیم ایڈووکیٹ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ پورا ہوچکا ہے اس لئے اب اسے جیل بھیج دیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم نعیم ایڈووکیٹ اور امانت مسیح کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ ملزم نعیم ایڈووکیٹ کے وکیل نے بتایا کہ وہ آئندہ ایک دو دن کے اندر اپنے موکل کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کریں گے۔

کفیلہ صدیقی قتل کیس۔ ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ، شاہد جمیل قریشی گرفتار

سرگودھا، گرفتار پانچ امریکی باشندے 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل، عدالت کا ملزمان کا میڈیکل کرانے کا حکم

کراچی بار کے جنرل سیکریٹری  سمیت٤ وکلاء  ضمانت پر رہا

سرگودھا، جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پانچویں امریکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، سماعت 2 فروری تک ملتوی

سندھ ہائیکورٹ، پی آئی اے کو طیاروں کی خریداری میں ١ کروڑ ٥ لاکھ ڈالر نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں ملوث ملزم سائرس مینوالا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا