Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 5
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 ...12 13 14 Next

جمرود میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ، خارجی راستے سیل

January 4th, 2009 · 1 Comment

پشاور ۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن اتوار کو چھٹے روز بھی جاری رہا ۔کرفیو کے باعث نیٹو فورسز کو سامان کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے داخلی اورخارجی راستے بدستور سیل ہیں۔ تحصیل میں شام سے صبح تک جاری رہنے والے کرفیو سے لوگوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں تاہم دن گیارہ بجے سے شام چاربجے تک کرفیو میں نرمی کے باعث ٹریفک بحال ہو جاتی ہے اور افغانستان میں نیٹو فورسز کو سامان کی سپلائی ان اوقات میں بحال رہتی ہے ۔

→ 1 CommentTags: Pakistan , ; Urdu , ; Urdu News

حکومت نے پاٹا کو قومی ادارے میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

December 31st, 2008 · No Comments

پشاور۔حکومت نے پاٹا کو قومی ادارے میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اس منصوبے کے تحت مالاکنڈ لیویز کو پولیس فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل وفاق نے ایف آرز کے حیثیت کو تبدیل کرتے ہو ئے انہیں بندوبستی علاقوں میں شامل کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے ۔اس منصوبے کے تحت ایف آرز میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی مزید نشستوں میں اضافہ اور نئی نشستیں مختص کردی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایف آر ز کو بندوبستی علاقوں میں شامل کرنے کی حکمت عملی کے تحت مالاکنڈ ایجنسی میں امن وامان کی بگڑھتی ہو ئی صورتحال کو بحا ل کرنے لئے لیویز فورس کو پولیس فورس میں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔لیویز فورس کو پولیس فورس میں تبدیل کرنے کے لئے صوبائی وزیر خزانہ ہمایون خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس قائم کر دیا ہے ۔ یہ ٹاسک فورس مذکورہ فیصلے کے آئینی اور قانونی تنازعوں میں تفصیلی جائزہ لیکر جنوری کے آخر تک باقاعدہ رپورٹ حکومت کو پیش کریگی ۔ تاکہ اس فیصلے پر عمل درآمد کیا جا سکے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایف آرز کو بندوبستی علاقوں میں شامل کرنے کے بعد مرحلہ وار طور پر پاٹا کو بھی بندوبستی علاقے میں شامل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سرحد حکومت نے وفاق کے زیر اہتمام علاقوں فاٹا، ایف آر پشاور ، ایف آر کوہاٹ، اور صوبے کے زیر اہتمام علاقے پاٹا ، مالاکنڈ ایجنسی میں سیکورٹی کا نظام بہتر بنانے اور امن وامان کی بگڑھتی ہو ئی صورتحا ل کو بہتر بنانے کے لئے ان علاقوں کی لیویز فورس کو خاصہ دار فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیویز فورس کی کارکردگی مالاکنڈ ایجنسی میں نہ ہونے کے برابر ہیں جس پر مالاکنڈ لیویز کے فورس کو پولیس فورس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ مالاکنڈ لیویز کو پولیس فورس میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پولیس سکیل دیا جائے گا اور دیگر مراعات بھی پولیس کے برابر کر دی جائیگی ۔ اس بات کا باقاعدہ فیصلہ چند روز قبل گورنر سرحد اویس احمد غنی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہمایون خان کے علاوہ ڈی سی او مالاکنڈ نے بھی شرکت کی تھی ۔ مالاکنڈ لیویز کو پولیس فورس میں تبدیل کرنے کے لئے ہمایو ن خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں

→ No CommentsTags: Pakistan , ; Urdu , ; Urdu News

جنوبی وزیرستان: امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص قتل

December 17th, 2008 · No Comments

جنڈولہ میں ایف سی قلعے پرراکٹوں سے حملہ‘ سیکیو رٹی فورسز کی جوابی کارروائی

وانا۔ جنوبی وزیرستان میں امریکا کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو شدت پسندوں نے قتل کردیا ہے جبکہ جنڈولہ میں ایف سی قلعے پرراکٹوں سے حملہ کیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے شدت پسندوں نے امریکہ کے لئے جا سوسی کے الزام میں قتل کر دیاتھا ۔ دوسری جانب جنوبی وزیرستان سے ملحقہ علاقہ جنڈولہ میں ایف سی قلعے پر شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا جس پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔حکام نے جنڈولہ کے علاقے میں نا معلوم افراد کی جانب سے تین میزائل بھی برآمد کر کے ناکارہ بنادیئے ہیں ۔

→ No CommentsTags: Pakistan , ; Urdu , ; Urdu News

مہمند ایجنسی ‘ سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری ‘ اہم کمانڈر سمیت 7 عسکریت پسند اور ایک اہلکار جاں بحق

December 16th, 2008 · 1 Comment

مہمند ایجنسی ۔ مہمند ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گولہ باری سے اہم کمانڈر سمیت 7 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل ساسی کے علاقے دوازگئی میں سیکیورٹی فورسز نے رات بھر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے باعث اہم کمانڈر ذوئلے سمیت 7 شدت پسند مارے گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ادھر مہمند رائفلز کے ترجمان کے مطابق جھڑپوں میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا ۔

→ 1 CommentTags: Pakistan , ; Urdu , ; Urdu News

تحصیل لکڑو کے مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شدید بمباری

December 3rd, 2008 · No Comments

مہمند ایجنسی(ثناء نیوز)تحصیل لکڑو کے مختلف مقامات پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شدید بمباری ،چودہ عسکریت پسندوں سمیت اکیس افراد جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق آج تحصیل لکڑو کے مختلف مقامات زیارت پہاڑ،خانکاہ،باغ غازی آباد،کریڑ اور سید خان کنڈاؤ پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدید بمباری کی اور عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اکیس افراد جاں بحق ہوئے جن میں سات سویلین اور چودہ عسکریت پسند شامل ہیں ۔انتظامیہ کے ذرائع نے بھی ہلاکتوں کی تعداد اکیس بتائی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں مواصلاتی نظام منقطع ہونے کے باعث آزاد ذرائع سے ہلاکتوں کی تصدیق نہ ہو سکی۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شیلنگ سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔بمباری کے بعد علاقے سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور لوگ پیدل سفر کر کے علاقے سے نکل رہے ہیں ۔دریں اثناء مہمند رائفلز کے اعلیٰ حکام نے پچیس عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے ۔

→ No CommentsTags: Pakistan , ; Urdu , ; Urdu News