Urdu News - Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News - Online Urdu News Paper header image 5
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 Next

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2افراد ہلاک‘ درجنوں زخمی‘ ہزاروں گھر تباہ

November 17th, 2008 · No Comments

شمالی جزیرے سولاواسی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی

جکارتہ۔ انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ‘ درجنوں زخمی جبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے ۔ حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی جو بعد میں واپس لے لی گئی ۔انڈونیشیا کے شمالی جزیرے سولاواسی میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی ۔ جھٹکوں سے ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے جس کے فورا بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی جسے کچھ دیر بعد واپس لے لیا گیا ۔زلزلے کا مرکز ساحلی قصبے گورنٹالو سے چوراسی میل دور اکیس کلومیٹر گہرائی میں تھا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ہوائی میں پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ زلزلہ خطے میں تباہ کن سونامی کا باعث بن سکتا ہے ۔ انڈونیشین جزیروں کا سلسلہ پیسیفک رنگ آف فائر کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہاں روزانہ کی بنیاد پر زیر زمین پلیٹس کی حرکات ریکارڈ کی جاتی ہیں ۔

→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News

انڈونیشیا ۔ بالی دھما کوں میں سزائے موت پانیوالے ملزمان کی لاشیں لواحقین کے حوالے

November 9th, 2008 · No Comments

ہزاروں افراد کی کئی مقامات پرپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں

آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

بالی۔ انڈونیشیا میں بالی بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت پانے والے تین ملزمان میں سے دو کی لاشیں ان کے آبائی گھروں کو روانہ کردی گئی ہیں ۔ ادھر آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امروزی نور ہاشم اور علی غفران جو سگے بھائی ہیں ان کی لاشیں مشرقی جاوا میں ان کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئی ہیں ۔حکام نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان دونوں کی لاشوں کو آبائی علاقے میں پہنچایا اس موقع پر ہزاروں لوگ موجود تھے جن کی کئی مقامات پرپولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ بالی بم دھماکوں کے الزام میں گرفتار تین ملزمان امام سمدرا، امروزی نور ہاشم اور علی غفران کو گزشتہ رات فائرنگ اسکواڈ نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ سزائے موت کے فیصلے پرعمل درآمد نوساکامبنگن جزیرے کی جیل میں مقامی وقت کے مطابق رات سوا بارہ بجے کیا گیا ۔ ادھر آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو انڈونیشیا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ سڈنی میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ اسٹیفن اسمتھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ملزمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کے بعد آسٹریلوی باشندے انڈونیشیا کے سفر نہ کریں وہاں کسی بھی وقت ممکنہ ردعمل واقع ہوسکتا ہے ۔ 2002ء میں اندونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکو ں میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں آسٹریلوی باشندوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی

→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News

انڈونیشیا میں انسداد فحش نگاری قانون منظور

October 31st, 2008 · No Comments

اسلامی جماعتوں کی جانب سے قانون کا خیر مقدم

قانون کو غیر مسلموں کے خلاف استعمال کیا جائے گا ‘ بالی میں ہندو آبادی کا خدشہ

جکارتہ ۔ انڈونیشیا کی پارلیمان نے فحش نگاری کے خلاف ایک قانون منظور کر لیا ہے۔ اس قانون کی کئی حلقوں نے مخالفت کی۔ اسلامی جماعتوں کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کو استحصال سے بچانے کے لیے اور بڑھتی ہوئی بے راہ روی کو روکنے کے لیے اس قانون کی ضرورت تھی۔ قانون کے تحت ایسی تصاویر، گفتگو اور اشاروں کی ممانعت ہے جو فحاشی کے زمرے میں آتے ہوں۔ انڈونیشیا میں فنکاروں، خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور مذہبی اقلیتوں نے کہا ہے کہ اس قانون کے تحت ان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور کئی رسومات پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بارہ سال قید اور بھاری جرمانے ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔ملک بھر میں نئے قانون کے حق اور مخالفت میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔ بالی کے جزیرے میں ہندوؤں نے اس کی مخالفت کی ہے۔ دوسری طرف ان لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے جن کا خیال ہے کہ ملک میں اخلاقی قدریں ختم ہو رہی تھیں۔ سخت گیر مؤقف رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ کئی اعتدال پسند مسلمان بھی فحش مواد پر پابندی کے حق میں تھے۔ انڈونیشیا کی آبادی تقریباً ساڑھے تئیس کروڑ ہے جس میں پچانوے فیصد لوگ مسلمان ہیں۔ قانون کے ابتدائی مسودے میں سیاحوں میں مقبول مقامات پر کم کپڑے پہن کر گھومنے کی بھی تجویز پیش کی گئی تھی لیکن تفصیلی بحث کے بعد قانون میں بہت نرمی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ایک سو سے زیادہ ارکان پارلیمان نے رائے شماری سے پہلے واک آؤٹ کیا۔ مخالفین کا کہنا تھا کہ قانون میں فحاشی کی تعریف مبہم ہے۔ انہیں اس شق پر بھی اعتراض تھا جس میں عام لوگوں کی فحاشی کے خاتمے کے کاموں میں شرکت کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ قانون کے حامیوں کا کہنا ہے اس کے ذریعے فنکاروں کو اثر نہیں پڑے گا اور نہ ہی غیر مسلم نشانہ بنیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بارہ سال قید اور بھاری جرمانے ادا کرنا پڑ سکتے ہیں۔

→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News

انڈونیشیا میں غار بیٹھ گئی ، 25 مزدور دب کر ہلاک

October 31st, 2008 · No Comments

جکارتا۔ انڈونیشیا میں ایک غاربیٹھنے سے دب کر 25 مزدور ہلاک ہو گئے ۔جکارتا میں وزارت صحت کے کرائسز سینٹر کے سربراہ رستم پکا یا نے بتایا کہ ملک کے جنوب مشرقی صوبے سولاوسی میں یہ مزدور ایک غار میں کام کر رہے تھے کہ ان پر بہت بڑی مقدار میں مٹی اور ریت گر گئی اور وہ اس میں دب گئے ۔ یہ واقعہ رات کے وقت پیش آیا اور ریسکیو ٹیم نے آج صبح5 لاشیں نکال لی ہیں

→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News

جکارتہ بھگدڑ مچنے سے 23افرادجاں بحق،گیارہ زخمی

September 15th, 2008 · No Comments

جاوا۔ انڈونیشیا میں زکوٰۃ کی تقسیم کے موقع پربھگدڑ سے تئیس افراد جاں بحق اورگیارہ زخمی ہوگئے ۔صوبہ جاوا کے شہرپاسوریان میں دس ہزارمستحقین زکوٰۃ کے حصول کے لئے جمع تھے ۔اس دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی ،جس کے نتیجے میں متعدد افراد قدموں تلے آکر کچلے گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔حکام کے مطابق واقعے میں تیئس افراد جاں بحق اورگیارہ زخمی ہوئے ،آٹھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News