واشنگٹن۔ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں نومنتخب صدر بارک اوباما کو ملک کا چوالیسواں صدر ہونے کی تصدیق کر د ی گئی۔امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں آئین کے تحت رسمی طور پر نو منتخب صدر بارک اوباما کو ملک کے چوالیسیوں منتخب صدر ہونے کی تصدیق کی گئی۔ نائب امریکی صدر ڈک چینی نے سینیٹ میں اپنی آخری ذمے داری ادا کرتے ہوئے 4نومبر کے صدارتی انتخاب میں بارک اوباما کی کامیابی کا اعلان کیا ۔ان کے مطابق انتخابات میں بارک اوباما نے 365 الیکٹرول ووٹ حا صل کئے جبکہ ان کے مد مقابل جان مک کین کو 173 الیکٹرول ووٹ ملے۔ نائب امریکی صدر کی جانب سے بارک اوباما کی کا میابی کے اعلان پر ڈیموکریٹک ارکان نے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی
امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں اوباما کے منتخب صدر ہونے کی تصدیق
January 9th, 2009 · No Comments
→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News
صدارتی انتخاب کنندگان نے باراک اوباما کو با ضابطہ صدر منتخب کرلیا
December 16th, 2008 · No Comments
نومنتخب صدر باراک اوباما کو 365 ووٹ جبکہ سینٹر جان میک کین کو 172 ووٹ ملے
ورجینیا۔ صدارتی انتخاب کنندگان نے نومنتخب صدر باراک اوباما کو باقاعدہ طور پر امریکا کا 44واں صدر منتخب کرلیا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں کسی بھی صدارتی امیدوار کو صدر بننے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں، صدارتی انتخاب کنندگان نے 4 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے بعد امریکا کی ہر ریاست میں انتخاب کنندگان نے ووٹنگ کرائی جس میں نومنتخب صدر باراک اوباما کو 365 ووٹ جبکہ سینٹر جان میک کین کو 172 ووٹ ملے۔ووٹنگ کے بعد باراک اوباما کو باقاعدہ طور پر امریکا کا44 واں صدر منتخب کرلیا گیا۔ووٹنگ کا نتیجہ ورجینیا سے واشنگٹن بھیجا جائے گا جہاں 6 جنوری کو ایک اجلاس ہوگا جس میں اس نتیجے کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد نومنتخب صدر باراک اوباما 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News
امریکی عدالت میں بارک اوباما کی برتھ سرٹیفیکیٹ کے بارے میں تحقیقات
December 6th, 2008 · No Comments
لبنانی وکیل نے باراک اوباما کی صدارت کو امریکی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
لندن(ثناء نیوز ) لبنانی نڑاد امریکی وکیل نے امریکا کی سپریم کورٹ میں ایک دعوی دائر کیا ہے جس میں منتخب امریکی صدر بارک اوباما کی صدارت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ لندن سے شائع ہونے والے عربی روزنامے “الحیا” کے مطابق وکیل جوزف فرح نے اپنے مقدمے میں دلیل پیش کی ہے کہ اوباما کے پاس خود کو امریکی ثابت کرنے کے لئے برتھ سرٹیفکیٹ موجود نہیں ہے۔ امریکی دستور کے مطابق شہریت اختیار کرنے والا فرد صدر بننے کا اہل نہیں ہوتا۔فرح نے الزام عاید کیا ہے بارک اوباما کینیا کے شہر ممباسہ میں پیدا ہوئے۔ اس دعوے کے ثبوت کے طور پر انہوں نے پیتالیس ہزار افراد سے دستخط لیکر مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں دستوری حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اوباما کو اپنااصل برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا پابند بنائیں تاکہ بیس جنوری سے پہلے یہ امر واضح ہو سکے کہ وہ دستور کی روشنی میں موزوں امریکی صدر ہیں۔جوزف فرح لبنان سے تعلق رکھنے والے عیسائی قانون دان ہیں۔ وہ ایک عرب اور اسلام مخالف ویب سائٹ بھی چلاتے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے خلاف اپنی ویب سائٹ پر مضامین کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس کے تحت وہ کلنٹن کو وائٹ ہاؤس کے وکیل فنس فوسٹر کی خود کشی کا ذمہ دار قرار دیتے رہے ہیں
→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News
اوبامہ نے سابق حریف رچڑسن کو وزیرتجارت نامزد کردیا
December 4th, 2008 · No Comments
واشنگٹن۔ نومنتخب امریکی صدر بارک اوبامہ نے اپنے سابق حریف اور گور نر نیو میکسیکو بل رچڑسن کو اپنی کابینہ میں وزیر تجارت نامزد کردیا ہے۔شکاگو میں پریس کانفرنس کے دوران بارک اوبامہ نے بل رچڑ سن کو امریکہ کیلئے ایک بہترین تجارتی سفیر قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی معاشی بحران کے اس کٹھن دور میں رچڑسن دنیا بھر میں امریکی تجارتی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کر دار ادا کر یںگے۔ پریس کانفرس سے خطاب کر تے ہو ئے بارک اوبامہ نے کہا کہ امریکہ کی آٹو انڈسٹری کے مالکان نے صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے ایک جا مع منصوبہ پیش کیا ہے۔ تاہم کانگرس کو تمام منصوبے کی تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد ہی کو ئی بیل آؤٹ مصوبہ جاری کر نا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نے جنرل موٹرز ، فورڈ موٹرز اور کرسلر ایل ایل سی سے انڈسٹری کی دوبارہ تعمیر نو کیلئے زیادہ جامع منصوبے کا مطالبہ کر کے اچھا اقدام کیا ہے
→ No CommentsTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News
جنوبی ایشیا کے عسکریت پسند امریکا کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، اوبامہ
December 2nd, 2008 · 1 Comment
پاکستان وعدے کے مطابق ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کریگا
ہم ایسی دنیا برداشت نہیں کرسکتے جہاں معصوم لوگ انتہاپسندوں کے ہاتھوں قتل کئے جارہے ہوں
صرف امریکہ کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو محفوظ بنایاجائے گا ‘شکاگو میں نیشنل سیکوریٹی ٹیم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب
شکاگو۔ نومنتخب امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے پیشرو صدر بش کی زبان استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں موجو دعسکریت پسند امریکی عوام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں ۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہوں۔شکاگو میں نیشنل سیکوریٹی ٹیم سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامانے کہا کہ انہوں نے دہشت گردی کے خطرہ کو ختم کر نے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم ایسی دنیا برداشت نہیں کرسکتے جہاں معصوم لوگ انتہاپسندوں اور غلط نظریات رکھنے والوں کے ہاتھوں قتل کئے جارہے ہوں۔ایک سوال کے جواب میں بارک اوباما نے کہا کہ ہم اس قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہرطرح کے وسائل استعمال کریںگے جن میں سفارتی ،معاشی اور سیاسی سمیت فوجی وسائل شامل ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ صرف امریکہ کو ہی محفوظ نہیں بناناہے بلکہ یہ یقینی بنایاجائے گا کہ پوری دنیا میں امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال نہایت خوفنا ک ہے جبکہ جنوبی ایشیا دہشت گردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ اور جنت ہے اور امریکی عوام کیلئے خطرہ ہیں۔نومنتخب امریکی صدر نے بھی کہا ہے کہ ہمیں القاعدہ اور اسامہ بن لادن اور دیگر کسی بھی شدت پسند گروپ جو امریکی شہریوں کیلئے خطر ہ ہیں کے خاتمے کیلئے اپنے ذرائع بھرپور طریقے سے استعمال کرنے ہوںگے۔بھارت کی جانب سے ممبئی بم دھماکوں کے الزامات پاکستان پر عائد کئے جانے پر کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آزاد ملک کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے۔ براک اوباما نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان وعدے کے مطابق ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کرے گا۔ امریکی نومنتخب صدر نے کہا ہے کہ امریکا جنوبی ایشیا کی صورتحال کے حوالے سے آئندہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں نہایت حساس سفارت کاری سرانجام دے گا۔ اوباما نے کہا کہ وہ ممبئی دھماکوں کے بعد صورتحال کا نہایت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ۔
→ 1 CommentTags: Urdu , ; Urdu News , ; World News












































