Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 4
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 ...10 11 12 Next

افغانستان ، پکتیکا کے ضلعی کمشنر شیر علی خان اور پولیس سربراہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے

October 10th, 2009 · No Comments

قندھار اور زابلمیں نیٹو اور افغان گاڑیاں بارودی سرنگ سے تباہ ہو گئیں

بم دھماکوں میں 6 غیر ملکی فوجیوں سمیت 13 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک اور6 زخمی ہو ئے ہیں

طالبان ترجمان کادعویٰ

چمن ۔ افغانستان ، پکتیکا کے ضلعی کمشنر شیر علی خان اور پولیس سر براہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔قندھار اور زابل میں نیٹو اور افغان گاڑیاں بارودی سرنگ سے تباہ ہو گئیں۔ طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بم دھماکوں میں 6 غیر ملکی فوجیوں سمیت 13 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک اور6 زخمی ہو ئے ہیں۔ فراح میں ایک کاروائی کے دوران تین مشتبہ طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ قندھار میں ایک سکول کو بموں سے اڑا کر تباہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحد پار افغانستان کے مختلف صوبوں سے آمدہ اطلاعات اور خبروں میں بتایا جاتا ہے کہ پکتیکا کے ضلعی شیخلی آباد کے کمشنر شیر علی خان اور پولیس سر براہ ریموٹ کنٹرول بم سے ہلاک ہوئے ہیں۔طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ہمراہ چار سیکورٹی اہلکار بھی گاڑی میں سوار تھے جو کہ اس میں ہلاک ہوئے ہیں اسی طرح قندھار میں ایک غیر ملکی ٹینک بم دھماکے میں تباہ ہو گیا ۔ ایساف کے ذرائع نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں جانی نقصان نہیں ہواہے جبکہ ایک ٹینک تباہ ہوا ہے طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ مجاہدین نے کیا ہے جس میں چھ غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں انھوں نے مزید دعویٰ کیا کہ صوبہ زابل شاجولی میں ایک افغان سیکورٹی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم سے تباہ ہو گئی جس میں سوار سات افراد ہلاک اور چار زخمی ہونے کی خبریں ملی ہیں۔ افغان ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبہ فراح میں واقع بالا بلوک میں ایک آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔افغان سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان گرفتار افراد کا تعلق القاعدہ اور طالبان سے ہیں ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر اہم دستاویزات اور مختلف مقامات کے نقشے برآمد کئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Afghanistan , Breaking news , Urdu , Urdu News

کابل میں بھارتی سفارت خانے کے باہر خود کش حملہ ، 15 افراد ہلاک ، 4 بھارتی سیکورٹی اہلکاروں سمیت 90 شدید زخمی

October 8th, 2009 · 1 Comment

زخمیوں میں 20 کی حالت تشویشناک ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اقوام متحدہ سمیت درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ، بھارتی سفارت خانے کی بڑی دیوار گر گئی ، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا

کابل ۔۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھارتی سفارت خانے کے باہر خود کش حملے میں 15 افراد ہلاک اور 4 بھارتی سیکورٹی اہلکاروں سمیت 90 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔خود کش حملے میں اقوام متحدہ کی گاڑیوں سمیت درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل شہر کے مرکز جہاں متعدد غیر ملکی سفارت خانے اور وزارت داخلہ کا دفتر واقع ہے ایک لینڈ کروز گاڑی میں سوار شخص نے خود کش حملہ کیا۔ خود کش حملہ افغانستان کے وقت کے مطابق 8 بجکر 30 منٹ کے قریب کیاگیا ۔ افغانستان وزارت داخلہ کے ترجمان زمری بشری نے میڈیا کو بتایا کہ زوردار خود کش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی اکثریت سویلین لوگوں کی ہے۔ بم دھماکے سے اقوام متحدہ کی گاڑیوں سمیت وہاں موجود درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں اور کابل میں موجود تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا کابل میں وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ زخمیوں میں 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش ہے کہ ان کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ دریں اثناء وہاں اس دھماکے کی وجہ سے بھارتی سفارت خانے کی بڑی دیوار گر گئی ہے اور دھماکے کی وجہ سے قریبی عمارتوں اور سرکاری دفاتر اور دیگر مارکیٹوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملہ اتنا زوردار تھا کہ ایک کلو میٹر دور بھی واقع عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ادھر کابل میں موجود بھارتی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اس دھماکے میں 4 بھارتی سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جو آئی ٹی بی فورس سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی سفارت خانے کے قریب خود کش حملے میں 58 افراد ہلاک اور 161 زخمی ہوئے تھے ۔

Tags: , , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Afghanistan , Breaking news , Urdu , Urdu News

افغانستان میں بم دھماکہ ، 21 افراد ہلاک

August 6th, 2009 · No Comments

کابل ۔۔ جنوبی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے شادی کی تقریب میں جانے والے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔ صوبائی محکمہ پولیس کے سربراہ کے مطابق بم دھماکہ ضلع گرم سیری میں کیا گیا ۔ ہلاک شدگان تین بچے اور خواتین شامل ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے۔ افغان وزارت دفاع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں ادھر جنوبی افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Afghanistan , Pakistan , Urdu , Urdu News

افغانستان، ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،12 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

August 3rd, 2009 · No Comments

ہرات۔ افغانستان کے شہر ہرات میں دھماکے کے باعث 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی صوبے میں دھماکے اس وقت ہوا جب لوگ اپنے کام پر جا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیاگیا ۔ پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ20 سے زائد زخمی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Afghanistan , Breaking news , Urdu , Urdu News

افغانستان کے صوبہ لوگر میں زور دار بم دھماکہ ‘12 بچوں اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد ہلاک

July 9th, 2009 · 1 Comment

کابل ۔ افغانستان کے وسطی صوبہ لوگر میں سکول کے باہر زور دار بم دھماکے سے 12 بچوں ‘4 پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان دفتر زمرے بشرے کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کی تمام دکانیں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔ صوبائی پولیس کے سربراہ مصطفی خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک ٹرک میں ٹمپر لوڈ کرنے کے بعد اس وقت ہوا جب ٹرک شمال کی جانب دارالحکومت کابل کی جانب جا رہا تھا دھماکے کے وقت پولیس کا قافلہ گزر رہا تھا جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار اور 21 شہری ہلاک ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد گاڑی میں نصب کیا تھا پولیس اور رضا کاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔افغانستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ سال 2002 ء میں اس وقت شروع ہوا جب سابق امریکی صدر بش کی حکومت نے طالبان کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے حملہ کیا اور وہاں پر ہزاروں امریکی فوجی تعینات کیے ۔عسکریت پسندوں اور انتہا پسند عناصر امریکی فوجیوں کی موجودگی اور ان کی کارروائیوں کے ردعمل میں بم حملے کررہے ہیں۔ افغان صوبائی پولیس کے مطابق بم حملے سے متاثرہ علاقے کو کلیئر کردیا ۔ افغانستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے ان حملوں میں زیادہ تر عام شہری شکار ہو جاتے ہیں

Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Afghanistan , Breaking news , Urdu , Urdu News