کابل‘ افغانستان کے جنوبی علاقے میں بم دھماکے میں دونیٹوفوجی ہلاک ہوگئے جبکہ ہلمند کے علاقے لشکرگاہ میں امریکی خیراتی ادارے میں داخل ہونے والے دو خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیاگیا ہے ۔ کابل میں نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ دونوں فوجی دیسی ساختہ بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت کے بارے میں نہیں بتایاگیاہے۔افغانستان میں رواں سال مارے جانے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد ایک سو پچیس ہوگئی ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ دوسری جانب افغان صوبے ہلمند کے علاقے لشکرگاہ میں امریکی خیراتی ادارے میں داخل ہونے والے دو خود کش حملہ آوروں کو سیکورٹی گارڈ ز نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہے۔
جنوبی افغانستان میں بم دھماکا، دو نیٹو فوجی ہلاک
March 17th, 2010 · Comments Off
Tags: افغانستان
قندھار حملے امریکی اور نیٹو افواج کے لیے ایک وراننگ ہے‘طالبان
March 15th, 2010 · Comments Off
ہمارے حملوں کا مقصد آپریشن کو سبوتاژ کرنا اور یہ دکھانا ہے کہ ہم جب چاہیں جہاں چاہیں حملے کر سکتے ہیں‘ ترجمان یوسف احمدی کی غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو
قندھار‘ طالبان نے کہا ہے کہ کو قندھار حملے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے لیے وارننگہے۔ترجمان یوسف احمدی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے افغانستان میں امریکی و نیٹو افواج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل کے اس تبصرے کا جواب ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آپریشن کا مقصد قندھار ریجن سے طالبان کا صفایا کرنا ہے۔ بقول ترجمان ہمارے حملوں کا مقصد اس آپریشن کو سبوتاژ کرنا اور یہ دکھانا ہے کہ ہم جب چاہیں جہاں چاہیں حملے کر سکتے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق قندھار طالبان کے لیے ایک روحانی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے روز کو افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں یکے بعد دیگرے چار خود کش حملوں میں 40 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے ۔حکام کے مطابق حملہ آوروں نے قندھار جیل کے قریب پہلا دھماکہ کیا اور اس کے بعد یکے بعد دیگرے شہر میں تین اور خود کش حملے ہوئے جن سے شہر کی زندگی معطل ہو کر رہ گئی۔قندھار ہمیشہ سے افغانستان کی سیاست کا اہم مرکز رہا ہے ۔ملا عمر سمیت طالبان کی اعلیٰ قیادت کا تعلق بھی قندھار سے ہے اور موجودہ صدر حامد کرزئی بھی قندھار ہی سے ہیں۔امریکہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ قندھار کے پڑوسی صوبے ہلمند میں آپریشن کے اختتام کے بعد وہ قندھار میں بھی اسی طرح کا فوجی آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
Tags: افغانستان
قندھار میں پاکستان کے قونصل خانے کے قریب بم دھماکہ ‘ ایک پاکستانی شہید ‘ 6 زخمی
March 14th, 2010 · Comments Off
قندھار ‘ افغانستان کے شہر قندھار میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب بم دھماکے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قندھار میں پاکستانی مزدوروں کو لے کر جانے والی گاڑی ٹرک پر نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہو گئی اور گاڑی میں سوار ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ۔ یہ تمام افراد ایک پاکستانی تعمیراتی کمپنی کے لئے کام کر رہے تھے ۔ گزشتہ ہفتے بھی قندھار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک تعمیراتی کمپنی کا پاکستانی ملازم جاں بحق ہو گیا تھا
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
افغانستان ‘ دو بم دھماکے ‘ نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ‘ 4 بچوں سمیت 5 شہری جاں بحق
March 12th, 2010 · No Comments
کابل ‘ افغانستان میں 2 بم دھماکوں میں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک اور 5 افغان شہری جاں بحق ہو گئے جن میں 4 بچے بھی تھے ۔ نیٹو کے ترجمان کے مطابق صوبہ کپیسا میں بم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب افغانستان کے جنوبی علاقے میں دھماکہ ہوا جہاں نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا
Tags: افغانستان
افغانستان میں خود کش حملہ اور کار بم دھماکہ می،7اتحادی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
March 10th, 2010 · No Comments
پکتیا میں دھماکے کے بعد افغان فوج کی چیک پوسٹ پر آٹھ راکٹ بھی فائر کئے گئے
کابل ‘ افغانستان میں خودکش حملے اور کار بم دھماکے میں 2 اتحادی اور5 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔خودکش حملہ مشرقی صوبے خوست میں نیٹو اور افغان سرحدی پولیس کے مرکز پر کیا گیا ۔ اتحادی فوج کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا جس نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ حملے میں دو اتحادی فوجی ہلاک اور معتدد زخمی ہوئے ۔ ہلاک اور زخمی فوجیوں کی قومیت نہیں بتائی گئی ۔۔خوست کے پڑوسی صوبے پکتیا میں بھی افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ کے قریب کار بم دھماکا ہوا ۔ صوبائی پولیس چیف کے مطابق دھماکے میں پانچ سیکیورٹی اہل کار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ۔ دھماکے کے بعد چیک پوسٹ پر آٹھ راکٹ بھی فائر کئے گئے تاہم اس سے ہونے والے نقصان کا علم نہیں ہوسکا ۔
Tags: افغانستان
رابرٹ گیٹس کا افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر اظہارتشویش
March 6th, 2010 · No Comments
واشنگٹن ‘ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم سے معاہدے پر نظرثانی کی جائے گی۔ معاہدے کے تحت امریکا نے افغان پولیس کی تربیت کے لئے بدنام زمانہ بلیک واٹر موجودہ زی تنظیم کی خدمات حاصل کی ہیں۔پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیوف موریل نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیوِن نے رابرٹ گیٹس سے بلیک واٹر کے ساتھ افغان پولیس کی تربیت کیلئے ایک ارب ڈالر کے معاہدہ منسوخ کرنے پر غور کا کہا تھا۔ کیونکہ سیکیورٹی کنٹریکٹر پر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ اس درخواست پر وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے پر غور کا وعدہ کیا ہے۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جیاف مورل کے مطابق امریکی وزیر دفاع معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ،تاہم انہوں نے بلیک واٹر کے خلاف کسی فوری ایکشن کے امکان کو مسترد کیا ہے۔ بدنام زمانہ بلیک واٹر، جو اب نام بدل کر زی ورلڈ وائیڈ کے نام سے کام کررہی ہے کا کردار عراق اور افغانستان سمیت دیگر ممالک میں غیراخلاقی اور غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے کافی عرصے سے زیر بحث ہے
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
بلیک واٹر سے افغان پولیس تربیت کامعاہدہ ختم کیا جائے ‘ امریکی سینیٹ
March 6th, 2010 · No Comments
واشنگٹن‘ امریکی سینیٹ نے اوباما انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ افغان پولیس کی تربیت کیلئے بلیک واٹر سے کیا گیا ایک ارب ڈالر کا معاہدہ ختم کیا جائے۔سینیٹ کی آمڈ سروسزکمیٹی کے سربراہ کارل لیون نے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے کہا ہے کہ مختلف اسکینڈلز میں ملوث ہونے کے باعث سابق بلیک واٹر اور موجودہ ایکزی کمپنی کیساتھ معاہدہ ختم کیا جائے۔پینٹاگون کے ترجمان جیف موریل نے کہاہے کہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو بھی بلیک واٹر کی بد اعمالیوں پر شدید تشویش ہے اور وہ معاملے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ پینٹاگون نے صرف افغان پولیس کو تربیت دینے کے عوض بلیک واٹر سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کررکھا ہے۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
افغان شہر قندھار میں فائرنگ ، 5 پاکستانی جاں بحق ایک زخمی
March 4th, 2010 · No Comments
قندھار ‘ افغان شہر قندھار میںنا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاپانی تعمیراتی کمپنی کے لیے کام کرنے والے 5 پاکستانی جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح یہ پاکستانی قندھار کے ضلع پنجوائی کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں نا معلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 پاکستانی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ یہ پاکستانی ایک جاپانی تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے تھے ۔افغان پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قندھار کے ہسپتال میںمنتقل کر دیا گیا ہے تاہم پولیس نے حملہ آوروں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت معلوم ہو سکی ہے ۔واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں 26 فروری کو گیسٹ ہاؤس پر حملے میں 9 بھارتی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوئے تھے جب کہ افغان اینٹلی جنس حکام نے ان حملوں کا الزام پاکستان کی کالعدم تنظیم لشکر طیبہ پر لگایا تھا اس واقعہ کے ایک ہفتے بعد قندھار میں یہ المناک واقعہ رونما ہوا ۔
Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز
بھارت کے بعد افغانستان کا بھی لشکر طیبہ پر کابل خودکش بم حملوں کا الزام
March 3rd, 2010 · No Comments
بھارتی گیسٹ ہاؤس پر حملوں کا کام طالبان کا نہیں یہ لشکر طیبہ ہی کر سکتی ہے
افغان انٹیلی جنس سروس کے پاس حملے کے ثبوت موجود ہیں ‘ ترجمان سعید النصاری کا الزام
کابل ‘ بھارت کے بعد افغانستان نے بھی کالعدم لشکر طیبہ پر کابل کار بم اور خودکش حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان انٹیلی جنس حکام کے پاس بھارتی گیسٹ ہاؤس پر لشکر طیبہ کی جانب سے کئے گئے حملوں کے واضح ثبوت موجود ہیں ۔ واضح رہے کہ افغان طالبان پہلے ہی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں ۔ ’’ ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کے مطابق افغان خفیہ ادارے کے ترجمان سعید النصاری نے تین نجی ٹی چینلز سے انٹرویو میں الزام لگایا کہ ان کی خفیہ ایجنسی کے پاس ثبوت موجود ہیں کہ لشکر طیبہ جو پاکستانی فوج پر انحصار کرتی ہے نے گزشتہ 26 فروری کو دارالحکومت کابل میں گیسٹ ہاؤس پر حملے کئے جس میں بھارتی سمیت 16 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہو گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی گیسٹ ہاؤس پر حملوں کا یہ کام افغان طالبان کا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی یہ ان کا کام ہے بلکہ یہ حملے لشکر طیبہ نے کروائے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کو اردو بولتے ہوئے سنا گیا تھا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملے 2008 ء اور 2009 ء میں کابل میں بھارتی سفارتخانے پر دو خودکش حملوں اور جنوری کار بم حملے جیسے تھے ۔ حملہ آور جو کلاشنکوف اور خودکش جیکٹس سے مسلح تھے نے برقع پہن کر خواتین کا روپ دھار لیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے لدی وین میں انتظار کر رہا تھا جبکہ دوسرے تین اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے دو ہوٹلوں میں داخل ہو گئے اور پھر انہوں نے مہمانوں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد چوتھے حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے لدی وین عمارت سے ٹکرا دی ۔ جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جن میں 9 بھارتی بھی شامل ہیں جبکہ 56 افراد زخمی ہو ئے ۔ سعید النصاری نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے پاس ایسا لاجسٹیکل صلاحیت نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس ایسی معلومات ہیں ۔ تاہم یہ کام لشکر طیبہ کی تنظیم کا ہی ہے ۔
قندھار میں نیٹو افواج کی گاڑی پر خودکش حملہ ، 4 افغان شہری ہلاک ،متعدد فوجی زخمی
March 1st, 2010 · No Comments
قندھار‘ افغانستان کے صوبہ قندھار میں نیٹو فوج کی گاڑی پر خودکش بم حملے میں 4 افغان شہری ہلاک جبکہ متعدد غیر ملکی فوجی اور ایک افغان شہری زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق نیٹو فوج کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ فوجی کانوائے کو خود کش کار سے نشانہ بنایا گیا ۔ حکام اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت فورسز کی گاڑی صوبہ قندھار کی ائیر پورٹ سے گزررہی تھی دھماکے میں 4 افغان شہری ہلاک ہو گئے اور ایک افغان شہری اور متعدد فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز



