Urdu News-Online Urdu Newspaper

The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: Prev 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 Next

افغانستان میں بم دھماکے اور حملے ‘ ناروے کے 4 فوجیوں سمیت 9 اتحادی فوجی ہلاک

June 28th, 2010 · No Comments

کابل ‘ افغانستان میں ایک بم دھماکے اور حملوں میں ناروے کے 4 فوجیوں سمیت 9 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ناروے کے فوجی اس وقت ہلاک ہوا جب ان کے قافلے کو ایک سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ ہلمند اور قندھار میں طالبان کے حملوں میں 2 امریکی سمیت 5 فوجی بھی ہلاک ہو گئے ۔ افغانستان میں ناروے کے اب تک 9 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ناروے کے کل 500 فوجی افغانستان میں موجود ہیں جن میں زیادہ تر کابل میں ہیں ۔ ایساف کے اعلی اہلکار بریگیڈےئر جوزف بلوٹز نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال غیر ملکی ا فواج پر طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں مرنے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 313 تک پہنچ چکی ہے ۔

Tags: افغانستان

افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ، 8 شہری جاں بحق ، کئی زخمی

June 28th, 2010 · No Comments

کابل ‘ افغانستان کے صوبے غزنی میں سڑک کے کنارے بم دھماکہ کے میں8 شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع اندار میں پیش آیا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والے8 افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی طالبان کی طرف سے کی گئی ہے۔

Tags: افغانستان

میک کرسٹل کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنگ جاری رکھیں گے ۔ ۔ ۔ افغان طالبان

June 25th, 2010 · No Comments

کابل ‘ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ انہیں جنرل میک کرسٹل کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ قابض فوج کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔ افغان طالبان کے ترجمان یوسف احمدی نے ٹیلی فون پر فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کسی جنرل کے آنے یا جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ قابض فوج کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔دوسری جانب طالبان نے 11 افراد کو مخبری کے شبہ میں قتل کر دیا ۔ قتل کیے جانے افراد کی لاشیں مختلف علاقوں سے ملی جن میں سے چھ کے سر قلم کیے اور 5 کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا دریں اثناء سڑک کے کنارے نصیب بم کے دھماکے میں نیٹو کے دو فوجی مارے گئے ۔ رواں سال افغانستان میں مارے جانے والے غیر ملکیوں فوجیوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے جبکہ نیٹو افواج کے کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے بم نصب کرتے ہوئے طالبان کمانڈر اور اس کے ساتھی مارے گئے اسی علاقے میں نیٹو کے فضائی حملے میں چند طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی ۔اتحادی فوج نے طالبان کے ایک اہم کمانڈر کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا ہے

Tags: افغانستان

جون افغانستان میں نیٹو افواج کے لئے ہلاکت خیز مہینہ قرار ‘ رواں ماہ اب تک 79فوجی ہلاک ہو چکے ہیں

June 24th, 2010 · No Comments

کابل‘ جنوبی افغانستان میں نیٹو افواج کے 4 اہلکار وں کی ہلاکت کے بعد ان کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف رواں ماہ 79 فوجی ہلاک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جون کو نیٹو افواج کے لئے ہلاکت خیز ماہ قرار دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف جاری جنگ میں غیر ملکی افواج کی ہلاکتوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ یہ ہلاکتیں طالبان کے ساتھ جھڑپوں براہ راست مزاحمت اور طالبان کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم حملوں میں ہوئی ہیں تاہم صرف اس ماہ میں فورسز کے 79 اہلکارز ہلاک ہو چکے ہیں ان ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے ماہ جون کو بدترین ماہ قرار دیا گیا ہے

Tags: افغانستان

رچرڈ ہالبروک پر طالبان کا حملہ ‘ بال بال بچ گئے

June 22nd, 2010 · No Comments

امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک پر افغانستان میں طالبان کی فائرنگ، محفوظ رہے
صرف ایک ضلع کی صورتحال پر پورے افغانستان کو غیر محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ہالبروک
کابل ‘ امریکی ایلچی رچرڈ ہالبروک افغانستان کے ضلع مرجہ پہنچے ہیں،انکو مرجہ لانے والے ہیلی کاپٹر پر طالبان نے فائرنگ کردی،جبکہ اسی علاقے میں بم پھٹنے سے تین خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق امریکی خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک ،نیٹو کمانڈر جنرل مک کرسٹل اور ہلمند کے گورنر کا ہیلی کاپٹر جب مرجہ ضلع میں اترنے لگا توطالبان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، تاہم وہ محفوظ رہے،اسی علاقے میں ایک دکان میں چھپے تین خودکش حملہ آور بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ رچرڈ ہالبروک نے مرجہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ صرف ایک ضلع کی صورتحال پر پورے افغانستان کو غیر محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ادھر امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ امریکا نے افغانستان میں نیٹو کانوائے کی حفاظت کیلئے مقامی سرداروں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ جسکے لئے قبائلی سرداروں کو بھاری رقم ادا کی جاتی ہے

Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز , دنیا کی خبریں

جنوبی افغانستان میں نیٹو کاہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ 4 اتحادی فوجی ہلاک

June 21st, 2010 · No Comments

کابل‘ جنوبی افغانستان میں نیٹو کاہیلی کاپتر گر کر تباہ ہونے سے 4 اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے ۔ نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تباہی میں کسی دشمن کا ہاتھ نہیں ۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکام نے کینرا میں میڈیا کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے 4 فوجیوں میں سے 3 کا تعلق آسٹریلیا سے ہے ۔

Tags: افغانستان

امریکہ نے افغانستان میں سیکورٹی کے لئے بلیک واٹر سے 120ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا

June 20th, 2010 · 1 Comment

بلیک واٹر افغانستان کے علاقے ہرات اور مزار شریف میں امریکی قونصل خانوں کی حفاظت کرے گی
واشنگٹن ‘ امریکہ نے افغانستان میں سیکورٹی کے لئے بلیک واٹر سے 120ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا ۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز سے انٹرویو میں محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بلیک واٹر افغانستان کے علاقے ہرات اور مزارشریف میں امریکی قونصل خانوں کی حفاظت کرے گی ۔ امریکی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ یو ایس ٹریننگ سنٹر بلیک واٹر کا ایک یونٹ ہے ۔ یہ فرم فوری طور پر افغانستان میں کام کا اغاز کرئے گی ۔ اس معاہدے کی مدت ایک سال ہو گی اور اس میں تین تین ماہ کی توسیع کی جائے گی

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

افغانستان میں 3امریکی سمیت 5نیٹوفوجی ہلاک

June 19th, 2010 · No Comments

تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 34 ہوگئی
کابل ‘ افغانستان میں مختلف واقعات میں 3 امریکی اور ایک برطانوی سمیت 5 نیٹوفوجی مارے گئے۔تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ دو امریکی فوجی طالبان حملہ میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک فوجی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مارا گیا۔ برطانوی وزارت دفاع نے صوبہ ہلمند میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک برطانوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ نیٹو کے مطابق پانچواں فوجی مشرقی افغانستان میں مارا گیا ہے،حکام نے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔

Tags: افغانستان

جاپان کا افغانستان کی تعمیر نو کیلئے5 ارب ڈالردینے کا اعلان

June 18th, 2010 · No Comments

توقع ہے افغان صدر حامد کرزئی امداد ملکی تعمیر نو پر ہی خرچ کریں گے‘ وزیراعظم کین ناؤٹو
جاپانی امداد ملک وقوم کی ترقی و استحکام پر خرچ کی جائے گی‘ حامد کرزئی کا ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں وعدہ
ٹوکیو ‘ جاپان نے تین برس میں افغانستان کی تعمیر نو کیلئے 5 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ، وزیراعظم کین ناؤٹونے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی امداد ملکی تعمیر نو پر ہی خرچ کریں گے۔ ٹوکیو کے دورے کے دوران افغان صدر حامد کرزئی نے جاپانی وزیراعظم کین ناؤٹو سے ملاقات کی۔ جس میں افغانستان کی تعمیر نو، کرپشن کے خاتمے کے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے بعد جاپانی وزیراعظم کین ناؤٹو نے افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ افغان صدر حامد کرزئی جاپانیوں کے ٹیکس سے ملنے والی امداد گوڈ گورننس اور کرپشن کے خاتمے پر خرچ کریں گے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے وعدہ کیا کہ جاپانی امداد ملک وقوم کی ترقی و استحکام پر خرچ کی جائے گی۔ حامد کرزئی نے امداد دینے اور حمایت کرنے پر جاپان کا شکریہ ادا کیا۔

Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں

افغان صوبہ غزنی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے خودکش کار حملہ ،4 اہلکار زخمی

June 17th, 2010 · No Comments

کابل ‘ افغان صوبہ غزنی میںپولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے خودکش کار بم حملے سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس کے سربراہ نو روز علی نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک تیز رفتار گاڑی کو اپنی طرف آتے دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی اس کے باوجود حملہ آور گاڑی کو ہیڈ کوارٹر ز کے سامنے تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔حملے سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جن میںسے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ جبکہ ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز