غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا
ملک میں قیام امن کے لیے صدر کرزئی کو15 نکاتی فارمولہ پیش کر دیا ہے
حزب اسلامی کے سربراہ کا کرسچئین سائنس مانیٹر کو انٹرویو
کابل ‘ سابق افغان وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ انجینئر گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں انارکی اورانتشار کی بنیادی وجہ ہمسایہ ممالک اور بیرونی قوتوں کی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک غیر ملکی افواج کا مکمل انخلا نہیں ہوسکتا اس وقت تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا کیونکہ ملک میںجاری جنگ کا سبب غیر ملکی افواج کی موجودگی ہے ۔ملک میں قیام امن کے لیے صدر کرزئی کو15 نکاتی فارمولہ پیش کر دیا ہے۔نامعلوم مقام سے کرسچئین سائنس مانیٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے زور دیا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء ہونا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک و دیگر بااثر فورسز کو بھی افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ ان ممالک اور بااثر فورسز کی مداخلت کی وجہ سے افغانستان میں انارکی پھیلی ہوئی ہے ۔گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے لیے افغان صدر حامد کرزئی کو 15 نکاتی فارمولہ پیش کیا ہے جس کے حوالے سے مجھے یقین ہے کہ ملک میں امن و امان اوراستحکام کی فضا پیدا ہو جائے گی ۔ دارالحکومت کابل میں قومی امن جرگے کے حوالے سے گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ جرگے کا دور دور تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔انہوںنے زوردیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلاء ہونا چاہیے ۔ تب ہی ملک میں امن ہوگا ورنہ اسی طرح بدامنی جاری رہے گی ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانی عوام خود مختار ہوں انہیں اپنی رائے اور انتخاب کا حق حاصل ہو وہ آزاد زندگی گزار سکیں اور غیر ملکیوں کی ہدایات کے بجائے اپنے فیصلے خود کریں ۔
افغانستان میں انارکی اور انتشار کی بنیادی وجہ ہمسایہ ممالک اور بیرون قوتوں کی مداخلت ہے ،گلبدین حکمت یار
June 11th, 2010 · No Comments
Tags: افغانستان
قندھار میں مسافر بس سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی ‘ خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
June 11th, 2010 · No Comments
۔8 شدید زخمی ہو گئے ‘ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے ‘ نیٹو طیاروں کے ذریعے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
قندھار ‘ جنوبی افغانستان کے صوبے قندھار میں سڑک کے کنارے بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ گورنر قندھار کے ترجمان زلمے ایوبی نے میڈیا کو بتایا کہ ہلمند اور قندھار کے درمیان مال بانگ کے علاقے میں ایک مسافر بس سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا ‘ دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ ایوبی کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے جنہیں نیٹو فورسز کے طیاروں کے ذریعے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ 3 دوسرے زخمی قندھار کے مقامی ہسپتال میں داخل کر ا دیئے گئے ہیں ۔
Tags: افغانستان
کابل میں ممکنہ حملے کے پیش نظر برطانوی وزیر اعظم نے اپنا دورہ افغانستان مختصر کردیا
June 11th, 2010 · No Comments
کابل ‘ کابل میں ممکنہ حملے کے پیش نظر برطانوی وزیر اعظم فوجی اڈے نہیں گئے اور اپنا دورہ ادھورا چھوڑ دیا ۔ برطانوی وزیر اعظم نے غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچنے پر افعان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ افغانستان کو برطانوی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہمیت حاصل ہے ۔ افغان عوام کی مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی افواج کو رواں سال ہی پیشرفت کرنا ہو گی ۔ برطانیہ مزید فوج افغانستان نہیں بھیجے گا ۔
Tags: افغانستان , دنیا کی خبریں
افغانستان میں بم دھماکہ ، ایک اور امریکی فوجی ہلاک
June 11th, 2010 · No Comments
دس روز میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 30 ہو گئی ، 20 امریکی فوجی بھی شامل ہیں
افغانستان میں بم دھماکے سے ایک اور امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد 10 روز میں ہلاک غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 30 ہو گئی جن میں 20 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ افغان ضلع مرجاہ میں امریکی فوج کی کامیابی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ مرجاہ کو ماڈل کے طور پر پیش کرنے کا امریکی خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا ۔ مرجاہ میں آپریشن کے ابتدائی ایام میں امریکا نے طالبان کو شکست دینے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بیشتر علاقوں میں اب بھی طالبان گشت کرتے نظر آتے ہیں ۔
Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز
افغان صوبے ہلمند میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،4 نیٹو فوجی ہلاک
June 9th, 2010 · No Comments
کابل‘ افغان صوبے ہلمند میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 4 نیٹو فوجی بھی ہلاک ہو گئے۔ طالبان نے ہیلی کاپتر کو گرانے کی ذمہ داری قبول کی جبکہ نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا کہ ہیلی کاپٹر معمول کی پٹرولنگ پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا نیٹو نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیت ابھی تک ظاہر نہیں کی ہے۔
Tags: افغانستان
قندھار میں پولیس کے تربیتی مرکز پر خودکش حملے ، ہلمند میں جھڑپ ،2 برطانوی فوجی ہلاک
June 7th, 2010 · No Comments
کابل ‘ افغانستان کے شہر قندھار میں پولیس کے تربیتی مرکز پر خودکش حملے کیے گئے جبکہ ہلمند میں جھڑپ کے دوران 2 برطانوی فوجی مارے گئے۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ قندھار میں پولیس کے تربیتی مرکز میں 4 خود کش حملہ آور داخل ہوئے جن میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوخودکش حملہ آور تربیتی مرکز میں افغان اور نیٹو کے فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ خیال کیا تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ دوسری جانب ہلمند میں جھڑپ کے دوران 2 برطانوی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ برطانوی وزارت خارجہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے
Tags: افغانستان
افغان صوبہ ہلمند میں طالبان کا حملہ ، 2 برطانوی فوجی ہلاک
June 5th, 2010 · No Comments
کابل ‘ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں طالبان کے حملے میں 2 برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند کے علاقے نہریں سراج میں فوج معمول کے گشت پر تھی کہ طالبان نے فوج پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آ کر 2 برطانوی فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے ۔ صوبہ ہلمند میں ٹاسک فورس کے ترجمان لیفٹیننٹ جیمز کار سمتھ کا کہنا ہے کہ فوج مارے جانے والے ساتھیوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ روں سال افغانستان میں طالبان کے حملوں میں بڑی تعداد میں اتحادی فوجی ہلاک ہوئے ہیں ۔
Tags: افغانستان
کابل میں قومی امن جرگے سے حامد کرزئی کے خطاب کے دوران راکٹوں سے حملہ ‘ خودکش دھماکے
June 2nd, 2010 · No Comments
افغان صدر قومی امن جرگے سے واپس چلے گئے ‘ حملے سے 300 سو خواتین سمیت 1600شرکاء میں خوف و ہراس پھیل گیا
کابل ‘ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کو تین روزہ قومی امن جرگے کے قریب راکٹ حملے اور خوکش بم دھماکے کے نتیجے میں حملہ آور ہلاک جبکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ۔ حامد کرزئی خودکش حملے کے بعد جرگہ سے واپس چلے گئے ۔ کابل کے مضافاتی علاقے میں 300 خواتین سمیت 1600 عمائدین اور ارکان پارلیمنٹ شریک ہیں حملے سے شرکاء میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس آفیسر کمال الدین کے مطابق بدھ کے روز دارالحکومت کابل میں قومی امن جرگے کے دوران صدر حامد کرزئی کا جرگے سے خطاب شروع ہوتے ہی راکٹوں سے حملہ کیا گیا اور خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ جرگے کے قریب حملے میں حملہ آور کے علاوہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ۔ جبکہ نیٹو فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جرگے کے قریب عسکریت پسندوں پر فائرنگ کے جوابی کارروائی میں متعدد عسکریت پسند بھی ہلاک کر دیئے گئے ۔ امن جرگے میں افغانستان میں مفاہمتی عمل کے آغاز اور پائیدار قیام امن کے لئے کوششوں پر غور کیا جا رہا ہے ۔ طالبان اور حزب اسلامی نے امن جرگے کو مسترد کرتے ہوئے اس کا بائیکاٹ کیا ۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے امن جرگے میں شرکت کرنے والوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر کسی نے جرگے میں شرکت کی تو اس کو قتل کر دیا جائے گا ۔ بدھ کو شروع ہونے والا امن جرگے میں 16 سو افراد نے شرکت کی
Tags: افغانستان , بریکنگ نیوز
جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکہ، فائرنگ ‘ 2 نیٹو فوجیوں سمیت 3 افراد ہلاک ، 18 افغان شہری زخمی
May 31st, 2010 · No Comments
کابل ‘جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم حملے اور فائرنگ کے واقعے میں 2 نیٹو فوجی اور ایک افغان شہری ہلاک جبکہ دیگر 18 شہری زخمی بھی ہوئے ۔دونوں فوجیوں کی قومیت کے بارے میں فوری طور پر فوج کی طرف سے کسی قسم کی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی حصے میں سڑک کنارے نصب بم حملے میں نیٹو فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوا جبکہ فوج پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دوسرا فوجی اور ایک افغان شہری ہلاک ہوا۔ حملے میں ہلاکتوں کے علاوہ 18 شہری زخمی بھی ہوئے۔ نیٹو فوج کی جانب سے جاری بیان میں دونوں فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے لیکن ان دونوں کی قومیت کے بارے میں فوری طور پر کسی قسم کی معلومات موصول نہیںہوئی۔نیٹو فوج کے زیادہ تر فوجی دستے افغانستان کے جنوبی حصے میں تعینات ہیں ۔ جن میں زیادہ تر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے فوجی شامل ہیں اب تک تازہ ترین ہلاکتوں کے ساتھ رواں سال ان فوجیوں کی تعداد 2250 ہو گئی ۔ واضح رہے کہ امریکی و اتحادی فوج کو طالبان اور دیگر انتہا پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت ، بم حملوں یا پھر براہ راست جھڑپوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔
Tags: افغانستان
مشرقی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکہ ، جھڑپ،5 پولیس اہلکار ہلاک ، ضلعی سربراہ زخمی
May 29th, 2010 · No Comments
پکتیا میں جھڑپ کے دوران 2 مزاحمت کار ہلاک اور 6 زخمی کر دئیے گئے ہیں ، نائب صوبائی پولیس سربراہ
کابل ‘ مشرقی افغانستان میں پولیس قافلے پر سڑک کے کنارے بم دھماکہ اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور ضلعی پولیس سربراہ شدید زخمی ہوا ۔ واقعہ کے فوراً بعد نیٹو کی فضائی مدد طلب کر لی گئی جس پر نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے علاقے میں بمباری کردی نائب صوبائی پولیس سربراہ غلام دستگیر نے بتایا کہ واقعہ کے بعد نیٹو کی فضائی مدد طلب کرلی گئی جس کے بعد نیٹو کے لڑاکا طیاروں نے علاقے میں بمباری کردی ۔ اس سے قبل صوبہ پکتیا میں جھڑپ کے دوران 2 مزاحمت کار ہلاک اور 6 زخمی کر دئیے گئے ۔ حکام کے مطابق ہفتہ کی صبح ضلع دندی پٹھان میں سڑک کے کنارے نصب بم سے پولیس کی گزرنے والی گاڑی ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ حکام کے مطابق تاک میں بیٹھے مزاحمت کاروں نے دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کردی جو کئی گھنٹے جاری رہی جس میں ایک ضلعی پولیس سربراہ بھی زخمی ہوا۔
Tags: افغانستان

