Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخابات کروا کر مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچایا ۔ سلطان محمود چوہدری

February 14th, 2010 · No Comments

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ‘ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پیپلز مسلم لیگ کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان میں انتخابات کروا کر مسئلہ کشمیر کوسخت نقصان پہنچایا ہے یورپی یونین کے حکام پر واضح کیا ہے کہ افغانستان میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے ۔ جس پر یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہی میں تین ممالک کے دورے سے واپس آیا ہوں دورے کے دوران میں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دبانے اور بھارتی آرمی چیف کی جانب سے جارحانہ بیانات اور پاکستان کی معذرت خواہانہ پالیسی کے پیش نظر میں نے بھارتی عزائم کے بارے میں کشمیریوں کی نمائندگی کی ۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران میں نے برطانیہ میں حکومتی وزراء اور دیگر اہم شخصیات کو کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دی اوربتایا کہ افغانستان میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاسکتا اس بریفنگ کے دوران قرار دادیں بھی منظور کی گئی ۔ برطانیہ کے بعد بریسلز گیا جہاں میں نے یورپی یونینک ے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے کی صورت حال کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی اور یورپی پارلیمنٹ نے کشمیر کے بارے میں اپنی کمیٹی کی تشکیل نو کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ ناروے کے حوالے میں وہاں پر کشمیر کمیونٹی کی تشکیل نو کرنے کے لیے کہا گیا ہے اور ناروے کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کاکردار ادا کرنے پر زور دیا ہے انہوں نے کہاکہ جرمنی کے حکام کو بتایا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے عالمی برادری کے دباؤ میں مذاکرات کرنے پر آمادگی اختیار کی اس میں میرا بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ اپنے دورے کے دوران میں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا ہے کہ اگر بھارتی فوجی سربراہ پاکستان کے ساتھ محدود جنگ کرنے کی بات کرتے ہیں ت تو پاکستان کو اپنی افواج مغرب کی بجائے مشرقی سرحڈوں پر زیادہ تعینات کرنا پڑیگی اور اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین انٹرا کشمیر مذاکرات ہونے چاہئیں جس پر یورپی یونین نے اس موقف کو درست تسلیم کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار اد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی اپیل کی کہ وہ بھارت سے مذاکرات کرتے وقت اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کرے اور مذاکرات میں کشمیریوں کی نمائندگی کویقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ گلگت اور بلتستان میں حکومت پاکستان نے نامناسب وقت میں انتخابات کروا کر مسئلہ کشمیر کونقصان پہنچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ حل کرنے کے لیے جارحانہ پالیسی اختیار کرنا پڑے گی وگرنہ بھارت پھر کوئی اور بہانہ بنا لے گا ۔ بیرسٹرسلطان محمود نے کہا کہ آزادکشمیر میں سیاسی حالات کے پیش نظر مجھے مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ ساتھ یہاں کے حالات کے خلاف جدوجہد کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں انتخابات ہونے والے ہیںا ور برطانوی پارلیمنٹ میں 4 ارکان کی بجائے 8 سے 10 ارکان کو کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یہ وقت انتہائی اہم ہے کیونکہ امریکہ افغانستان میں پھنسا ہوا ہے اور وہ اس کو حل کرنا چاہتا ہے

Tags: پاکستان

ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا ریکارڈ آئن لائن کیا جائے۔ صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین

February 14th, 2010 · No Comments

اسلام آباد ‘ صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں دائر اپیلوں ، کیسز اور ڈیٹا کو آن لائن کیا جائے ، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی تعلیمی اداروں کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے ، آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ویب سائٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جانا چاہیے ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ جات سے متعلق معلومات کو عام آدمی تک پہنچانے کے علاوہ ملازمتوں کے حصول کے لیے آن لائن فارم سسٹم متعارف کروایا جائے ۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق اطلاعات کی فراہمی ، پس منظر ، پیش منظر ، تحریک آزادی بارے تاریخی و جغرافیائی معلومات اور تازہ ترین حالات کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آگاہی کے لیے آئی ٹی کی جدید آڈیو ، ویڈیو تکنیک استعمال میں لائی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ٹی سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔اس دوران ڈی جی آئی ٹی محمد سرور گوندل نے گزشتہ روز صدر آزاد کشمیر کو بحثیت چیئر مین آئی ٹی محکمانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ بریفنگ میں سیکرٹری آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، صدارتی مشیر ڈاکٹر زیڈ یو خان ،ایڈیشنل سیکرٹری راجہ عبدلر زاق، سی ۔ڈیجیٹل کے ایم ڈی احسن بشیر ،بزنس منیجر عمران رشید، اور منیجر ٹیکنیکل فاطمہ نے شرکت کی ۔ صدر آزاد کشمیر نے آئی ٹی حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام محکمہ جات ، تعلیمی اداروںکو آئی ٹی کے جدید تقاضو ں کے مطابق بنایا جائے بنیادی سطح کے تعلیمی اداروں سے لے کر اعلیٰ سطح کے تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں صدر آزاد کشمیرنے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں قائم پچاس سے زائد بنیادی تعلیمی اداروں میں چھ ماہ کے اندر کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ٹی محمد سرور گوندل نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ڈیپارٹمنٹ نے اب تک آزاد کشمیر کے 27 مرکزی محکمہ جات ، 90سب ڈیپارٹمنٹس ، 245 سکولز ،38کالجز،18ہائیر سیکنڈری سکولز ،51ڈگری کالجز ، میں آئی ٹی کی تمام سہولیات فراہم کر دی ہیں اور اداروں میں آئی ٹی کی سہولیات کی فراہمی کے باعث 750افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کی گئی ہیں

Tags: پاکستان

ایل اے 40 ویلی 5 کے ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کا امیدوار احمد رضا قادری کامیاب

February 7th, 2010 · No Comments

راولپنڈی ‘ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار احمد رضا قادری نے پی پی پی آزاد کشمیر کے عبدالسلام بٹ کو گیارہ سو ایک ووٹوں کی سبقت سے ایل اے 40ویلی5کے ضمنی الیکشن میں شکست دے دی ہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم کانفرنس کے امیدوار احمد رضا قادری نے 2164جبکہ پی پی پی آزادکشمیر کے امیدوار عبدالسلام بٹ نے 1063ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم کانفرنس کے سیکرٹری اطلاعات اطہر مسعود وانی نے کہا کہ الحاج ثناء اللہ قادری مرحوم کے فرزند احمد رضا قادری کی کامیابی سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ کشمیری عوام کی اکثریت مسلم کانفرنس کے ساتھ ہے اور مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ اطہر مسعود وانی نے کہا کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی رہنمائی میںمسلم کانفرنس نے اس ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

اسلام آباد‘ آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 40ویلی 5 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ میں تصادم،ایک کارکن جاں بحق ، ایک زخمی

February 7th, 2010 · No Comments

اسلام آباد ‘ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 40 ویلی 5 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ کے دوران سیکٹر جی سکس میں واقع پولنگ اسٹیشن کے باہر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا کارکن کیپٹن ریٹائرڈ طارق محمودجاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حلقہ ایل اے 40ویلی 5 کے ضمنی انتخاب کی پولنگ جاری تھی کہ دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی اور بعد ازاں کارکنوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں مارنا شروع کر دیں اور پتھراؤ کیا ۔ اس دوران کارکنوں نے پسٹل سے ہوائی فائرنگ شروع کر دی کہ ایک گولی پیپلز پارٹی کے کارکن کیپٹن ریٹائرڈ طارق محمود کے سر میں جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال لے جایا گیا مگر شدید زخم کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا جبکہ کرسی لگنے سے ایک کارکن زخمی بھی ہوا ہے ۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے اورعلاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پولنگ کے دوران بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی مگر اس کے باوجود تصادم 3 گھنٹے تک چلتا رہا اور پولیس قابو نہ پا سکی۔ کرسی لگنے سے ایک کارکن زخمی بھی ہوا ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

پاکستان و آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا

February 5th, 2010 · No Comments

پاکستان و آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد
حق خود ارادیت کے حصول تک آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی
اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے
یکجہتی کشمیر ریلیوں سے مقررین کا خطاب

اسلام آباد+مظفر آباد +باغ‘ پاکستان آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی و کشمیریوں نے یوم یکجہتی کشمیر اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول تک آزادی کی تحریک ہر حال میں جاری رہے گی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان و آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے تمام بڑے شہروں قصبوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار یکجہتی کشمیر ریلیاں جلسے اور جلوس منعقد ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی منعقد ہوئی جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمید عبدالرشید ترابی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ آزاد جموں و کشمیر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹز پر یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے سے منایا گیا مظفر آباد بباغ،راولاکوٹ،پلندری،میرپور،بھمبھر،کوٹلی اور دیگرمقامات پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یکجہتی کشمیر ریلیاں منعقد ہوئیں جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام دار الحکومت اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ ریلی اپر اڈاہ سے شروع ہو کر سینٹرل پریس کلب کے سامنے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی حکومت پاکستان تنازعہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اٹھائے مقبوضہ ریاست کی آزادی پاکستان اور آزاد کشمیر کی بقاء کے لئے ضروری ہے۔ مقررین گزشتہ روز جماعت اسلامی نے بارش اور سردی میں ریلی نکالی اور جلسہ کا انعقاد کیا کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن،قاضی شاہد حمید،قاضی آفاق،عزیز احمد غزالی،نوراللہ قریشی ایڈووکیٹ و دیگر نے حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت بھی جنرل پرویز مشرف کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ غداری کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ پرویز مشرف نے کشمیریوں کی تحریک سے غداری کی جس کا انجام دنیا نے دیکھا اور اب پاکستان کے موجودہ حکمران مسئلہ کشمیر پر یو ٹرن لینے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں باغ میں منعقدہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یکجہتی کشمیر کانفرنس سے جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق ، پیپلز مسلم لیگ کے صدر سردار طاہر اکبر،جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے صدر سردار لیاقت بیگ ،جماعت الدعوۃ کے حاجی افتخار ،ایس ڈی ایم باغ عدنان خورشید ،یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار طاہر حمد عباسی، پریس کلب باغ کے جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال ، حاجی افراہیم ، خان تنویر خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ہے ۔مقررین نے کہا کہ بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے ۔ بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔ عالمی برادی خود نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے خون کے ساتھ کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے اور نہ ہی کبھی کسی کو کشمیر کا سودا کرنے دیں گے ۔ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اپنائے ۔ تقریب میں ایک قردار کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی عالمی برادری سے خود ہی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ ایک قراردار کے ذریعے اقوام متحدہ کی قرارداروں پر خودی عملدرآمد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ ایک قرار دار کے ذریعے بھارت کے ساتھ مکمل سفارتی اور معاشی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے قرار دار کے ذریعے او آئی سی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر میں اپنا کردار ادا کرئے ۔ اور بھارت کا بائیکاٹ کرئے ۔ اس سے قبل جماعت اسلامی باغ کے زیر اہتمام آزادی مارچ بھی نکالا گیا اور انسانی زنجیر بنائی گئی ۔ ۔ پریس کلب باغ کے سامنے تصویر ی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔یوم یکجہتی کشمیر کے معاملہ میں آزاد کشمیر یک تاریخی اور مرکزی مقام کوہالہ پل پر ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی صبح نماز فجر میں مساجد میں قر آن خوانی کے بعد کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں 9.55پر سائیرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی مکمل خاموشی ہوئی ٹریفک رک گئی کوہالہ کی تقریب میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور گلگت و بلتستان کے وزراء کرام نے اس تقریب میں شرکت کر کے کوہالہ پل پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنا کر کشمیریوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔میر پور ڈویژن میں یوم یکجہتی جموں و کشمیر بھر پور جوش و جذبے اور اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ جموں وکشمیر کے دونوں طرف کے عوام یک جان ہیں اور جموں وکشمیر کی آزادی اور اس کے پاکستان کے ساتھ مکمل الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جس میں پاکستان کی طرف سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ محمد صفدر خان نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی۔ضلع کوٹلی میں یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبہ اور ملی بیداری اور اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا اس وقت کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے کشمیریوں اور پاکستان یک جان و قلب ہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع کی مساجد میں شہداء کشمیر ،تحریک آزادی کشمیر ،پاکستان کی سلامتی دفاع، دہشت گردی کے خاتمے ،ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور تحریک آزادی کشمیر کی جلد کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

Tags: پاکستان , کشمیر

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر پالیسی طے کی جائے کشمیری قیادت کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

February 3rd, 2010 · No Comments

کشمیری قیادت کا اتحاد ویکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ۔ ۔ سید منور حسن
اہل کشمیر بھارت کے تمام تر مذموم حربوں کے باوجود اپنے اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں
بھارت کا جمہوری دعویٰ بے بنیاد ہے بھارت میں تین درجن سے زائد علیحدگی کی تحرکیں چل رہی ہیں
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان ، صدر ، وزیراعظم و سپیکر آزادکشمیر ، عبدالرشید ترابی و دیگر رہنماؤں کا خطاب

اسلام آباد ‘ کشمیری قیادت نے حکومت پاکستان اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر پالیسی طے کی جائے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کمزوری کے نتیجے میں شیخ عبداللہ بھارت سے معاہدہ کرنے پر مجبور ہوئے تھے اب پاکستان جارحانہ کشمیر پالیسی اپنائے ۔ ان خیالات کا اظہار کشمیری قیادت نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقریب میں کیا تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کی۔ آزادکشمیر کے صدر راجہ زوالقرنین ، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ، جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ، تحریک حریت کے کنونیئر غلام محمد صفی ، گلگت بلتستان نیشنل الائنس کے چیئرمین عنایت اللہ شمالی، لبریشن فرنٹ کے چیئرمین امان اللہ خان نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ کشمیری قیادت کا اتحاد ویکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اہل کشمیر بھارت کے تمام تر مِذموم حربوں کے باوجود اپنے اصولی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں بھارتی ظلم و جبر کشمیریوں کی تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتے پوری پاکستانی ملت کشمیریوں کی پشت پر ہے انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب وہ اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے سید منور حسن نے کہاکہ کشمیریوں نے بھارت کی طرف سے تمام تر مظالم کو برداشت کیا ہے اور کسی مرحلے پر بھی ان کی آواز دبی ہے نہ ہی ان کے قدم ڈگمگائے ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیری پر عزم ہیں وہ چودہ اگست یوم پاکستان ہو یا پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر ہر موقع پر پورے عزم کے ساتھ میدان سے نکلتے ہیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالتے ہیں ان کی زبانوں پر آزادی کے نعرے ہوتے ہیں پاکستان کامطلب کیا لاالہ الا اللہ کے نعرے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے آزادی کی تحریک زندہ رکھی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ چین نے حال ہی میں کشمیر کے حوالے سے جو موقف اختیار کیا ہے بھارت کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں چین کا کشمیر بارے موقف قابل تحسین ہے پاکستان آگے بڑھ کر چین کا خیر مقدم کرے اور اس موقف کو آگے بڑھایا جائے انہوں نے کہاکہ بھارت کا جمہوری دعویٰ بے بنیاد ہے بھارت میں تین درجن سے زائد علیحدگی کی تحرکیں چل رہی ہیں بھارت کا جمہوری دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کی تحریک آزادی مبنی برحق ہے کشمیری بہت جلد آزادی کی منزل کو حاصل کر کے رہیں گے انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے کشمیریوں کو زیر حراست شہید کیا جارہا ہے آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں مصروف ہیں لیکن کشمیری تمام تر مظالم سہتے ہوئے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیری ہماری جنگ لڑ رہے ہیں ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر سطح پر کشمیریوں کی پشتی بانی جاری رہے گی ۔ صدر آزادکشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں قوموں کی زندگی میں تحریکیں لمبی ہوسکتی ہیں لیکن دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد و یکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کشمیریوں پر مظالم کی داستان بڑی طویل ہے کشمیری قوم 1931ء سے ظلم سہہ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ برطانیہ کا پیدا کردہ ہے ظلم کی داستان بڑی طویل ہے کشمیری عوام بھارت کے تمام تر ظلم سہنے کے بعد بھی ڈٹے ہوئے ہیں کشمیریوں کی تحریک سالمیت پاکستان اور استحکام پاکستان کی تحریک ہے پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشتی بانی جاری رکھے انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے جب کشمیری اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے انہوںنے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں جماعت اسلامی کا انتہائی کلیدی کردار ہے دیگر جماعتیں جماعت اسلامی کی تقلید کریں عصرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہم جماعت اسلامی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کے مشکور ہیں کہ 1988ء سے کشمریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے بنیادی طورپر یوم یکجہتی کشمیر کی کال جماعت اسلامی پاکستان نے دی تھی جس کی بعد میں حکومت پاکستان نے تقلید کی ہے جس پر ہم جماعت اسلامی کے مشکور ہیں۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ہے جس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ پاکستان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر کشمیر پر پالیسی واضح کی جائے اوربتایا جائے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کشمیر پالیسی کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق لے کر چل رہی ہے تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ہی آزاد خطہ کا یہ سیٹ اپ موجود ہے جس کا میں وزیراعظم اور راجہ ذوالقرنین صدر ہیں حکومت آزادکشمیر ایک لمحہ بھی تحریک آزادی کشمیر سے صرف نظر نہیں کر سکتی انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس سمیت تمام تنظیمیں او رجماعتیں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں اتحاد ویکجہتی سے بھی ہم آزادی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں پاکستان کو قائم رکھنے کیلئے شہ رگ کو دشمن کے شکنجے سے چھڑانے کی ضرورت ہے بھارت نے آبی جارحیت شروع کر رکھی ہے پاکستان کو بہنے والے دریاخشک ہو چکے ہیں حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم بیداری کا مظاہرہ کرے انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کا شکریہ ادا کیا جس نے کشمیری قیادت کو ایک اہم مرحلے پر یکجا کیا ہے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ جس طرح پانچ فروری کو پاکستانی عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن مناتے ہیں کشمیری بھی پانچ فروری کو پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن منائیں تاکہ اس کے اثرات گہرے ہوں ۔ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کا تحریک آزادی کشمیر میں گرانقدر کردار ہے جماعت اسلامی نے اہل کشمیر سے ہر سطح پر اظہار یکجہتی کیا ہے اندرونی ملک اور بیرون ملک جماعت اسلامی نے گزشتہ بیس سال سے اہل کشمیر کی پشتی بانی کر رہی ہے جس کے لئے کشمیری قوم پاکستانی عوام او رجماعت اسلامی پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہر مرحلے پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم بھائیوں کو یاد رکھاہے او رپوری پاکستان قوم کو تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر کھڑا کیا ہے ۔ تحریک حریت کے کنونیئر غلام محمد صفی نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں سلف رول جوائنٹ میکنزم اور ایسے دوسرے فارمولوں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کی تحریک پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا حکومت پاکستان جارحانہ کشمیر پالیسی اپنائے ۔تقریب سے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے شعبہ خارجہ امور کے سربراہ مولانا غلام نبی نوشہری ، حریت کانفرنس کے رہنما فاروق رحمانی ، جمعیت علماء جموں وکشمیر کے سربراہ پیر عتیق الرحمن ، جموں وکشمیر جمعیت اسلام کے نائب صدر مولانا نذیر فاروق ، صدر آزادکشمیر کے مشیر ڈاکٹر زیڈ یو خان ، سابق صدر آزادکشمیر میجر جنرل (ر) سردار انور، ممبران گلگت بلتستان کونسل حاجی گل بیر خان ، مولانا انور رکن الدین ، شیخ یعقوب ، رفیق ڈار اور دوسری شخصیات نے ھی خطاب کیا

Tags: پاکستان , کشمیر

حکومت پاکستان تحریک آزادی سے دستبردار ہو چکی ہے ۔جموں وکشمیر لبریشن کے صدر جسٹس(ر)عبدالمجید ملک

January 18th, 2010 · No Comments

مظفر آباد۔ جموںو کشمیر لبریشن لیگ کے صدر جسٹس(ر) عبدالمجید ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک آزادی سے دستبردار ہو چکی ہے تنازعہ کشمیر کا تعلق پانیوں سے جوڑنا المیہ ہے وزیراعظم آزادکشمیر سلامتی کونسل میں جا کر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مقدمہ پیش کریں حکومت پاکستان تنازعہ کشمیر کو چین لیبیا جیسے دوستوں کی حمایت سے از سر نو عالمی برادری کے سامنے اٹھائے آزادخطہ سے کرپشن ، اقربا پروری کا خاتمہ کرکے میرٹ پر لوگوں کو روزگار فراہم کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ میر عبدالطیف ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔ عبدالمجید ملک نے کہا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد تنازعہ کشمیر کو بیورو کریسی اور نوکر شاہی ن ے برباد کردیا انہوں نے ریاست جموں وکشمیر کی حیثیت کو کم تر کرتے ہوئے علاقائی تنازعہ بنا دیا ہے ریاست جموںو کشمیر کا بھارت سے الحاق مشروط ہے جنرل ایوب خان نے دریائے راوی پر بھارت کا حق ملکیت تسلیم کرکے تقسیم کشمیر کی عملی بنیاد رکھی پاکستان کے حکمرانوں نے بھارت کو بڑا ملک سمجھتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر سے عملا پسپائی اختیار کر رکھی ہے تاہم پاکستان کی عوام کا چہرہ روشن ہے وہ تحریک آزادی کے لیے آج بھی پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں وکشمیر ایکو حدت ہے دنیا اس امر پر متفق ہو چکی ہے کہ اس تنازعہ کو حل ہونا چاہیے چین دنیا کا واحد ملک ہے جو کشمیریوں کو بھارت کا حصہ نہیں سمجھتا چین نے جو علیحدہ ویزے کے اجراء کی پالیسی اختیار کی ہے حکومت پاکستان سمیت تمام دوست ممالک اس کی تقلید کریں انہوں نے کہا کہ آزاد حکومت ریاست جموںو کشمیر کی نمائندہ حکومت کا کردار ادا کرے اور اپنا مقدمہ خود لڑے وزیراعظم نے ایکٹ 1974 ء میں ترامیم کے لیے جو موقف اختیار کیا ہے لبریشن لیگ اسے سراہتی ہے اور ان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں جا کر اقوام متحدہ کو اپنی ہی منظور کردہ قراردادوں پرعملدرآمد کے لیے تیار کرے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں میرٹ کی پامالی اور اقرباپروری عروج پر ہے آزادخلہ میں گڈ گورنس کا کوئی تصور موجود نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو اس وقت تک اپنا صوبہ قرار نہیں دے سکتی جب تک مملکت پاکستان کے آئین میں ترمیم نہیں ہو جاتیں اور انہیں سینٹ میں 25 سیٹیں نہیں ملتیں

Tags: پاکستان , کشمیر

راولاکوٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 3 اہلکار جان بحق،7 زخمی

January 16th, 2010 · No Comments

دوتھان کھائی گلہ میں حملہ آور نے نالے سے نمودار ہو کر خود کو گاڑی سے ٹکرادیا‘ پولیس زرائع،عینی شاہدین
حملہ جس جگہ ہوا ہے وہ کنٹرول لائن کے قریب ہے،سیکیورٹی فورسز کا مختصرقافلہ راولا کوٹ سے ہجیرہ جا رہا تھا
راولا کوٹ ۔ راولا کوٹ کے علاقے دوتھان کھائی گلہ میں ہجیرہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں3اہلکار جان بحق اور7 زخمی ہوگئے ہیں ۔ ہفتہ کو یہاں ایس ایس پی راولا کوٹ سجاد حسین نے بتایاکہ راولا کوٹ سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر دوتھان کے مقام پر پونے گیارہ بجے کے قریب سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کے مختصر قافلے میں سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے افسران اور پولیس جائے دھماکے پر پہنچ گئے اور سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقا ت شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا مختصرقافلہ راولا کوٹ سے ہجیرہ جا رہا تھا۔ پولیس زرائع اور عینی شاہدین کے مطابق دوتھان کھائی گلہ میں حملہ آور نے نالے سے نمودار ہو کر خود کو گاڑی سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں 3اہلکار جان بحق اور 7زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔حملہ جس جگہ ہوا ہے وہ کنٹرول لائن کے قریب ہے۔ ڈی آئی جی راولاکوٹ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی پر حملہ باہر سے کیا گیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

حکومت پاکستان کو کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہئے ‘ راجہ فارو ق حیدر خان

January 16th, 2010 · No Comments

پاکستان مضبوط ہے تو کشمیر مضبوط ہے ‘ اس کا استحکام سب کا مفاد ہے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مسئلہ کشمیر سے متعلق قومی اور اصولی موقف کا اعادہ کیا جائے
سیاسی جماعتوں کو مل کر قومی اہداف مقرر کرنے چاہئیں
دہشت گرد کشمیر ترنوالہ نہیں ہے ‘ دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے
داخلی ‘ سلامتی و خودمختاری گڈ گورننس کے لئے عوام کے مسائل حل کرنا ضروری ہے
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا نیشنل پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت ‘ پریس کلب کے لئے 3 لاکھ روپے کا اعلان

اسلام آباد ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو کشمیر کے بارے میں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہئے ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر مسئلہ کشمیر سے متعلق قومی اور اصولی موقف کا اعادہ کیا جائے ۔ سیاسی جماعتوں کو مل کر قومی اہداف مقرر کرنے چاہئیں ۔ دہشت گردوں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر ترنوالہ نہیں ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔ پاکستان مضبوط ہے تو کشمیر مضبوط ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد ی اور آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے لئے 3 لاکھ روپے عطیے کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جمہوری اقدار پر یقین رکھتا ہوں ۔ میڈیا کو آزادی کسی نے تحفہ میں یا بھیک میں نہیں دی بلکہ میڈیا نے اپنی جدوجہد سے حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی میں میڈیا نے بنیادی کردار ادا کیا ہے ۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی جارحیت کا سامنا ہے ۔ قومی آزادی خطر ے میں ہے ۔ ملک کو مستحکم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ دھماکوں کا کوئی جواز نہیں ہے ۔ خدارا پاکستان کو کمزور نہ کیا جائے ۔ دلیل سے قائل کرنے کی کوشش کی جائے ۔ دھماکوں سے افراتفری کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی ترقی کے لئے شانہ بشانہ ہیں ۔ دہشت گرد ‘ پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں ۔ راولا کوٹ دوتھان میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ کشمیر کو ترنوالہ نہ سمجھیں ہم اس کی روک تھام کے لئے ثابت قدم ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر میں سیکورٹی کے لئے ‘ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز منتقل کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے نادیدہ دشمن کا سامنا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کل بھی ہمارا دشمن تھا اور آج بھی ہمارا دشمن ہے اور اس کے ساتھ اس وقت تک دوستی ممکن نہیں ہو گی جب تک دیرینہ مسائل حل نہ کر لئے جائیں ۔ بھارت اور امریکہ کی دوستی فطری ہے ہمیں اس کا ادراک کرنا چاہئے ۔ رچرڈ ہالبروک کے پاکستان کے سیاستدانوں کے ساتھ توہین آمیز رویئے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جب امداد کے لئے باہر کی طرف دیکھا جاتا ہے تو اس قسم کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ قومی اہداف مقرر کرنے کے لئے اتفاق رائے پیدا کئے جائیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران کشمیر کے بارے میں پالیسی کو ری وزٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اصولی موقف کا اعادہ کیا جائے ۔ کشمیری قطاً نہیں تھکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایرا کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں ۔ صدر آصف علی زرداری نے منگلا ڈیم کی توسیع منصوبے کے حوالے سے بھی ہمارے اعتراضات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان کا اپنا مفاد بھی ہے کیونکہ اس کا اپنا سالانہ 12 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ داخلی ‘ سلامتی و خود مختاری ‘ گڈ گورننس کے لئے لوگوں کے مسائل حل کرنا ضروری ہے ۔ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم نے کہا کہ جلد ہی مظفر آباد ‘ راولا کوٹ ‘ باغ کے اربن ڈیلپمنٹ منصوبوں پر کام کا آغاز ہو جائے گا

Tags: پاکستان