کوئٹہ ‘ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک مکان میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکے کے بعد علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے کر تحقیق شروع کر دی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ثمین نامی ایک شخص اپنے مکان میں بم بنا رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا دھماکے سے اس کے مکان کے دو کمروں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ مشتبہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا
کوئٹہ ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا
March 17th, 2010 · Comments Off
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
کوئٹہ سپنی روڈ پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق2زخمی
March 5th, 2010 · No Comments
کوئٹہ ‘ کوئٹہ میں سپنی روڈ کے مبارک چوک پر نا معلوم دہشت گردوں کے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کر ا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات ساڑھے 9 بجے کے قریب دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کی گشت پر تھی۔ واقعہ کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
فورسز نے نواب اکبر بگٹی کے قلعے کا کنٹرول سنبھال لیا
March 4th, 2010 · No Comments
ڈیرہ بگٹی ‘ بگٹی قبائلی لشکر نے ڈیرہ بگٹی میں نواب اکبر خان بگٹی کا قلعہ خالی کر دیا ہے ، سیکیورٹی فورسز نے قلعے کا کنٹرول سنبھال لیا۔بگٹی قبیلے کے سربراہ نواب محمد میر عالی بگٹی دستار بندی کے بعد پہلی مرتبہ سوئی سے کہیں باہر چلے گئے ہیں، ان کے جانے کے بعد بگٹی قبائلی لشکر نے نواب اکبر خان بگٹی کے قلعے کو بھی خالی کر دیا ہے اور سیکیورٹی فورسز نے قلعے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ سوئی میں بگٹی ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نواب بگٹی اپنے نجی دورے پر اندرون سندھ چلے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں ان کی واپسی ہو گی تاہم نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ شازین بگٹی نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ وہ آئندہ چند دنوں میں ڈیرہ بگٹی آئیں گے۔
Tags: پاکستان
بلوچستان ‘ خضدار یونیورسٹی میں تین بم دھماکے،2افرادجاں بحق ، 25 زخمی
March 3rd, 2010 · No Comments
خضدار‘ خضدار کی یونیورسٹی میں ثقافتی شو کے دوران تین دھماکوں میں2افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ بی ایس او نے دہشت گردی کے خلاف صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کردی۔ خضدار میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ثقافتی شو کے دوران ہونے والے دھماکوں میں 2افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس نے جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی ہے۔ دھماکے کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں6 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ نواب رئیسانی کا کہنا ہے کہ خضدار دھماکے میں زخمی ہونے والوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
جنرل مشرف نواب بگٹی سے معافی مانگنے کیلئے راضی تھے لیکن ایجنسیوں نے بگٹی مشرف ملاقات ہونے نہیں دی‘ سنیٹر اسماعیل بلیدی
February 28th, 2010 · No Comments
بلوچستان مسئلہ کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اسے اب تک وفاق نے بطور صوبہ یا قوم تسلیم نہیں کیاہے
ایس پی او کے زیراہتمام سیاسی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
کوئٹہ‘ جے یو آئی کے مرکزی رہنما سنیٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان مسئلہ کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اسے اب تک وفاق نے بطور صوبہ یا قوم تسلیم نہیں کیاہے ‘ دنیابھر میں پاکستان کے کسی بھی سفارت خانے میں کوئی ایک بلوچ چپڑاسی تک نہیں‘ وفاق بلوچستان کے حوالہ سے کبھی سنجیدہ نہیں رہاہے ‘ بلوچ مزاحمت کاروں کی جدوجہد صحیح اور وقت کی ضرورت ہے اس ملک میں بندوق کے بغیر حق نہیں ملتا‘ مولانا شیرانی کی کوششوں سے جنرل مشرف نواب بگٹی سے معافی مانگنے کیلئے راضی تھے لیکن ایجنسیوں نے بگٹی مشرف ملاقات ہونے نہیں دی ‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں کوئٹہ میں SPOتربت کے مانیٹرنگ افیسر سلیم بلوچ کی قیادت میں تربت اور گوادر کے سیاسی جماعتوں کے پریس سیکرٹریز کے وفدسے تفصیلی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی تربت کے رہنما فضل الرحمن بلیدی ‘ بی این پی کے مرکزی کونسلرمہراللہ گچکی ودیگر بھی ہمراہ تھے ‘ سنیٹر ڈاکٹر محمد اسماعیل بلیدی نے کہاکہ ساحل اور وسائل پر بلوچستان کا حق تسلیم کیاجائے بلوچستان کو خیرات یا پیکیج نہیں چاہیے اسے اس کا جائز حق دیاجائے ‘ سمندر ‘ تیل ‘ گیس بلوچستان کی ملکیت ہیں انہوں نے کہاکہ وفاق کے ذمہ گیس رائلٹی 700ارب ہیں لیکن صرف 100ارب دئیے ہیں ‘ وفاق کے ذمہ 40ہزار پوسٹ ہیں لیکن صرف 5ہزار کا اعلان کیاہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی سرزمین اورمفاد کی خاطر ہمیں متحد ہونا ہوگا جمعیت قومی حقوق اورمظلوم کے حقوق کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ جب نواب بگٹی پہاڑوں پر گئے تھے تو جمعیت بلوچستان کے امیر مولانا محمد خان شیرانی نے جنرل مشرف اورنواب بگٹی دونوں سے رابطہ کیا اورجنرل مشرف نواب بگٹی سے معافی مانگنے کیلئے راضی ہوگئے تھے لیکن ایجنسیوں نے ان کے درمیان ملاقات ہونے نہیں دی ‘ انہوں نے کہاکہ جیوانی گوادر اور ساحلی علاقوں کے ماہی گیر جن مسائل سے دوچار ہیں وہ ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اوربھرپور ساتھ دیںگے ‘ماہی گیر اوراورعوام منظم ہوجائیں تو ان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی انہوں نے کہاکہ ماہی گیر منظم ہوکر سخت احتجاج کریں گوادر کراچی روڈ بلاک کریں تب ٹرالر مافیا ‘ ڈیزل مافیا اورلینڈ مافیا خود بھاگنے پر مجبورہوجائیںگے
Tags: پاکستان
حکومت بلوچستان سے کئے گئے وعدے پورے کرے اور اکبر بگٹی کے قاتل پرویز مشرف کو گرفتار کرے ۔نواب طلال اکبر بگٹی
February 13th, 2010 · No Comments
صوبائی خود مختاری ، نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری اور لا پتہ افراد کی واپسی سے ہی علیحدگی پسندوں کو واپس لایا جا سکتا ہے
حکومت بلوچستان سے کئے گئے وعدے پورے کرے اور اکبر بگٹی کے قاتل پرویز مشرف کو گرفتار کرے
سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال اکبر بگٹی کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ‘ بلوچ قوم پرست جماعتوں نے بلوچستان کے حقوق کے حق فضا ہموار کرنے کے لیے دینی و سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب طلال اکبر بگٹی نے اسلام آباد میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دو نوں راہنماوں نے بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں خصوصاً سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری ، صوبائی خود مختاری لا پتہ بلوچ افراد کی رہائی ، بلوچستان میں جاری آپریشن کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے کہا کہ میں نواب طلال اکبر بگٹی کا شکر گزار ہوں کہ وہ میری خیریت پوچھنے کے لیے میرے پاس آئے۔ اس موقع پر ہم نے ملکی مسائل خصوصاً بلوچستان کے بحران پر گفتگو کی ہے ۔ طلال بگٹی اپنے والد نواب اکبر بگٹی کی طرح محب وطن پاکستانی ہیں ۔ ان کے والد نواب اکبر بگٹی کو ظالمانہ طریقے سے قتل کیا گیا ۔ ہم اس دور کی حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں خصوصاً پرویز مشرف کو گرفتار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے دل زخمی ہیں ان کو مندمل کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ بلوچوں پر جو مظالم کئے گئے ہیں ان کا ازالہ کیا جائے اور لا پتہ بلوچ نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔ قاضی حسین احمد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے آغاز حقوق بلوچستان پیکج برائے نام ہے۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر بھی اس کو تسلیم نہیں کرتے تو دوسروں کو حکومت اس پر کس طرح قائل کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے ساتھ یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور یکجہتی پیداکرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ نواب طلال بگٹی جیسے محب وطن لوگوں کو آگے آنے کا موقع دیا جائے کہ وہ دستور پاکستان کے مطابق صوبے کے لیے کام کریں ۔ انہوںنے کہا کہ صوبائی خود مختاری دینے سے علیحدگی پسندوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ قوت اور تشدد سے ان کا مقابلہ کرنانا ممکن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ طلال اکبر بگٹی کا پیغام ہے کہ وہ پاکستان کے اندر رہتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں اگر سیاسی بالغ النظری کا ثبوت دیا جائے تو مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواب طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ میں اہل بلوچستان کا پیغام لے کر اسلام آباد آیا ہوں تاکہ پاکستانی عوام کے سامنے بلوچستان کے حالات رکھ سکوں انہوںنے کہا کہ قاضی حسین احمد جیسی شخصیات کی زندگی پاکستان اور عالم اسلام کے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بلوچستان سے لوگوں کو اغوا ء کیا جا رہا ہے ۔ وزیراعلی بلوچستان نے خود تسلیم کیا ہے کہ بلوچستان میں ایف سی اور منتخب نمائندوں کی دو متوازی حکومتیں چل رہی ہیں ۔ بلوچستان کانوجوان طبقہ نواب اکبر بگٹی کے قتل کے ردعمل میں براہمداغ بگٹی کے ساتھ مل گیا ہے جس نے ہماری پارٹی کو کمزور کیا ہے اگر نواب اکبر بگٹی ، لال مسجد ، 12 مئی کے قاتل پرویز مشرف اور اس کے حواریوں پر ہاتھ ڈالا جائے تو بلوچ نوجوانوں کا غصہ کم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کو کلی کیمپ میں رکھا گیاہے اور اس حوالے سے عدالت میں غلط فہرستیں پیش کی گئیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بلوچ نوجوانوں کو وطن واپس لائیں گے اگر ہمیں ضرورت پڑی تو ہم قاضی حسین احمد ، عمران خان کی مدد لیں گے اس حوالے سے میاں نواز شریف کی مدد بھی لی جا سکتی ہے یہ تمام لوگ مل کر نوجوانوں کو واپس لائیں گے انہوں نے کہاکہ مری اور بگٹی ایریا زنو گو ایریاز بن چکے ہیں ہماری زمینوں پر سیکورٹی اداروں کا قبضہ ہے پونے چار لاکھ لوگ افغانستان اور پاکستان کے دوسرے علاقوں کو ہجرت کر چکے ہیں ان لوگوں کی واپسی کے لیے ایف سی کو واپس بلا کر انتظام سول انتظامیہ کے حوالے کرنا ہو گا۔ ایک اور سوال پر نواب طلال اکبر بگٹی نے کہا کہ حکومت وعدے کرتی ہے لیکن بعدمیں ان سے پھر جاتی ہے بلوچستان جل رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے میاں نوازشریف سے بھی رابطہ کیا ہے میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان کے ساتھ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے بھی ملوں گا اور انہیں بلوچستان کی صورت حال سے آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پیکج کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل سے پہلے بلوچستان میں کوئی علیحدگی کا نعرہ نہ تھا۔ اگر نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو پکڑا جائے ۔ ساحل وسائل پر اختیار دیاجائے۔لاپتہ افراد کو آزاد عدلیہ کے سامنے پیش کیا جائے اورصوبائی خود مختاری دی جائے تو ان علیحدگی پسند نوجوانوں کو ٹھنڈا کرکے واپس لایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان میں صرف ایک دن کے لیے آئے اور چلے گئے قاضی حسین احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور حکومت کو مخلصانہ مشورہ دیتا ہوں کہ ان کا عدالتوں کے ساتھ تصادم نہیں ہونا چاہیئے۔ اس سے غیر جمہوری قوتوں کو راستہ ملے گا۔ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کے لیے انتظامیہ اور عدلیہ مل کر چلیں اور انتظامیہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرے۔
Tags: پاکستان
ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے لا پتہ بلوچ اسیران کی تفصیلی فہرست ڈائونلوڈ کریں
February 9th, 2010 · No Comments
ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے لا پتہ بلوچ اسیران کی تفصیلی فہرست ڈائونلوڈ کریں
ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے لا پتہ بلوچ اسیران کی تفصیلی فہرست ڈائونلوڈ کریں
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ زور دار دھماکہ9 افراد زخمی ہوگئے
February 6th, 2010 · No Comments
کوئٹہ ‘ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ زور دار دھماکہ9 افراد زخمی ہوگئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے جناح روڈ اور کواری روڈ کے سنگم نعیم ہوٹل کے سامنے نامعلوم تخریب کاروں نے موٹر سائیکل میں بم نصب کیا ہوا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ابتدائی اطلاع کے مطابق 9 افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا دھماکے کے فورا بعد ایف سی بم ڈسپوزل عملہ اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی دھماکے کے فورا بعد ایف سی نے ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل میں آٹھ سے دس کلو دھماکہ خیز مواد نصب کیا ہوا تھا جو ریموٹ کنٹرول بم سے پھٹا ہے دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ کوئٹہ شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں اس کی آواز سنائی گئی نعیم ہوٹل سمیت دیگر ہوٹلوں اور قریبی پرائیوٹ ہسپتال کے شیشے مکمل طور پر ٹوٹ گئے دھماکے سے دو گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ سلیم کمپلیکس میں قائم دکانوں کے شیشے مکمل ٹوٹ گئے
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
مستونگ میں نیٹو کنٹینر پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق
February 3rd, 2010 · No Comments
کوئٹہ‘ ضلع مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والے کنٹینر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیٹو فورسز کو سامان سپلائی کرنے والے ایک کنٹینرکراچی سے چمن جارہاتھا جونہی یہ کنٹینر مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب پہنچاتونامعلوم افراد نے کنٹینرپر فائرنگ کردی جس سے کنٹینر کا ڈرائیور حق نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کلینرمعجزانہ طور پر محفوظ رہا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی نعش سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
Tags: پاکستان
پنجگور میں موٹر سائیکل بم دھماکہ ، ایف سی اہلکار شہید ، 5 افراد زخمی
January 25th, 2010 · No Comments
پنجگور ۔ پنجگور میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایف سی اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بلوچستان کے شہر پنجگور کے صدام چوک میں لڑکیوں کے سکول کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو پولیس اور مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
Tags: پاکستان



