مقبوضہ بیت المقدس ۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپوں میں 40 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو سینکڑوں فلسطینی شہری ایک قدیم عبادت گاہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے حرمتی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ٹائر اور پلاسٹک کے کوڑے دان جلا کر اہم شاہراہوں پر ٹریفک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔ جواب میں اسرائیلی فوج اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔ آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں تقریباً 40 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ اسرائیلی پولیس سربراہ نے بتایا کہ حماس کی جانب سے مظاہروں کی کال پر مظاہروں کے بعد مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں 3 ہزار اہلکاروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے یہودی آبادی میں قدیم عبادت گاہ ’’حروا‘‘ کی بحالی و مرمت کے کام سے 400 میٹر دور واقع مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچے گا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور لاٹھی چارج سے 40 فلسطینی زخمی ہو گئے
March 16th, 2010 · Comments Off
Tags: دنیا کی خبریں
ضمنی انتخابات ‘ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل
March 10th, 2010 · No Comments
لاہور ‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 پر غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک پرویز کو برتری حاصل ہے جبکہ پی پی جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے اعظم چیلہ کو ، پی پی بہاولنگر سے مسلم لیگ ضیاءاورپی پی جعفرآباد سے پی پی کے ناصر جمالی کو برتری حاصل ہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 123 سے اب تک 100 پولنگ اسٹیشن کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک پرویز مخالف امیدواروں پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کی نشست حلقہ پی پی 82 جھنگ 10 کی نشست کے لئے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ کے اعظم چیلہ پہلے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے غضنفر علی دوسرے نمبر پر ہیں ۔ پی پی284بہاولنگر میں اب تک کے21 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے شاہد انجم دس ہزار چار سو اکتالیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد کاشف تین ہزار تین سو تین ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی پی 25 جعفرآباد ایک کی نشست کے لئے اب تک کے نتائج کے مطابق پی پی کے ناصر جمالی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار عطاءاللہ بلیدی دوسرے نمبر پر ہیں ۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
حلقہ این اے123‘متعدد بیلٹ پیپرز بغیر سیریل نمبرز کے پکڑے گئے
March 10th, 2010 · No Comments
جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ اور تحریک انصاف کے امیدوار میاں معراج کا دھاندلی پر شدید احتجاج
جعلی پولنگ اسٹیشن اور بیلٹ پیپرز بھی پکڑے گئے،پنجاب پولیس بھی جانبدار رہی،الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس لے
لاہور‘ لاہور میں این اے123کے ایک پولنگ اسٹیشن پر استعمال ہونے والے متعدد بیلٹ پیپرز بغیر سیریل نمبر ز کے پکڑے گئے۔جس پر جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ سلمان بٹ اور تحریک انصاف کے امیدوار میاں معراج نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے امیدوار کو جیتوانے کیلئے دھاندلی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس لے۔ لاہور میں این اے123کے پولنگ اسٹیشن نمبر126 کی پریذائڈنگ افسر رضیہ سلطانہ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں دئیے جانے والے درجنوں بیلٹ پیپرز پرسیریل نمبر موجود نہیں ہیں اوربیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر کی مسنگ سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کردیا گیاہے۔ تاہم انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔دریں اثناء صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ سلمان بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے سے دھاندلی کے انتظامات کئے تھے اور جعلی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے جبکہ جعلی بیلٹ پیپرز بھی پکڑے گئے ہیں جن پر سرے سے سیریل نمبر بھی نہیں جو پنجاب حکومت کی طرف سے دھاندلی کے واضح ثبوت ہیں اس کے علاوہ پنجاب پولیس بھی حکومتی امیدوار کی حمایت میں پولنگ پر اثر انداز رہی چیف الیکشن کمشنر صورتحال کا نوٹس لیں۔ ادھر تحریک انصاف کے امیدوار میاں معراج نے بھی جعلی بیلٹ پیپر ز پکڑے جانے اور پولیس کی جانبداری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے امیدوار کو جیتوانے کیلئے دھاندلی کی الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس لے۔
Tags: پاکستان
پنجاب ضمنی انتخابات ‘ پولنگ جاری
March 10th, 2010 · No Comments
لاہور‘ لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو تئیس میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ تین صوبائی نشستوں پر بھی عوام حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔اس موقعے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق این اے ایک سو تئیس لاہور میں انتخابی دنگل کے لئے پولنگ جاری ہے۔کامیابی کوئی بھی جماعت حاصل کرے لیکن نتائج مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی عوامی سطح پر پوزیشن واضح کردیں گے۔این اے ایک سو تئیس میں الیکشن مہم کے دوران اپوزیشن کے ہر لیڈر نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ پیپلز پارٹی کا امیدوار مسلم لیگ ن کے ساتھ سمجھوتے کے باعث میدان میں نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کے ووٹر اس صورتحال کے باعث سخت تذبزب کا شکار ہیں۔ کارکنوں کا ایک حصہ جماعت اسلامی کے ساتھ ہے تو دوسرا دھڑا میثاق جمہوریت کی پاسداری کرتا نظر آتا ہے، تحریک انصاف بھی حکومت پر سخت تنقید کے باوجود پی پی پی کے ووٹ بنک کی دعویدار ہے۔
Tags: پاکستان
راولپنڈی ‘ حلقہ این اے 55 میں گنتی جاری ‘ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کا امیدوار جیت کی جانب گامزن
February 24th, 2010 · No Comments
راولپنڈی ‘ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں ضمنی انتخاب کے لئے گنتی جاری ہے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار کو برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ہیں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ بارش کے باعث پولنگ کی رفتار سست تھی۔ پولنگ کے موقع پر پر سیکورٹی کے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دئے گئے تھے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ حلقے میں 40سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔حلقہ میں تین لاکھ 34ہزار دو سو69 رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
راولپنڈی ‘ حلقہ این اے 55 میں پولنگ کا عمل جاری
February 24th, 2010 · No Comments
راولپنڈی ‘ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں ضمنی انتخاب کے لئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بارش کے باعث پولنگ کی رفتار سست ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر راولپنڈی میں مقامی تعطیل ہے۔پولنگ اسٹیشنز سے پارکنگ چار سو میٹر کے فاصلے پر جبکہ امیدواروں کے پولنگ کیمپ پولنگ اسٹیشن سے دوسو میٹر کے فاصلے پر قائم لئے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ حلقے میں 40سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ،۔حلقہ میں تین لاکھ 34ہزار دو سو69 رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس نشست پر مسلم لیگ (ن)کے شکیل اعوان انتخابی نشان شیر کے ساتھ کامیابی کے لئے پر امید ہیں تو شیخ رشید احمد کا دعویٰ ہے کہ قلم دوات ہر صورت کامیاب ہو گی ۔ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر کمال رکشے کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز خان انتخابی نشان گھنٹی کے ساتھ میدان میں ہیں جبکہ این اے 55 پر 22 امیدوار مد مقابل ہیں
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
لاہور،این اے حلقہ 123کے ضمنی انتخابات میں 55سے زائد امیدوار میدان میں آ گئے
February 1st, 2010 · No Comments
لاہور‘ لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے123پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ابتک پچپن سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔ کاغذات نامزدگی یکم فروری سے چار فروری تک جمع کیئے جارہے ہیں۔ چھ سے آٹھ فروری تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی ۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ سترہ فروری ہے جبکہ اٹھارہ فروری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائیگی ۔ قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے ایک سو تئیس پر دس مارچ کو انتخابات ہونگے
Tags: پاکستان
جماعت اسلامی ،مسلم لیگ(ق) اور تحریک انصاف نے حلقہ پی ایف83سوات 4کے ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کردئے
January 29th, 2010 · No Comments
الیکشن کمیشن دھاندلی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو منسوخ کرکے دوبارہ آزادانہ انتخابات کرائے
سوات ‘ جماعت اسلامی ،مسلم لیگ(ق) اور تحریک انصاف نے حلقہ پی ایف83سوات 4کے ضمنی انتخابات میں اے این پی پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج مسترد کردئیے،الیکشن کمیشن دھاندلی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو منسوخ کرکے دوبارہ آزادانہ انتخابات کرائے،صوبائی وزیر ایوب خان اشاڑے نے انتظامیہ اور پولیس کے افسران کے ساتھ مل کر غنڈہ گردی کی انتہاکردی اور عملہ کو یرغمال بنا کر ووٹ پول کئے ،تینوں جماعتوں کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیدوار حسین احمد کانجو،مسلم لیگ(ق) کے امیدورا حاجی جلات خان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیرمحمد خان نے سوات پریس کلب مینگورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تینوں جماعتوں کے مقامی قائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ حلقہ پی ایف83سوات 4کے ضمنی انتخابات میں اے این پی نے ریکارڈ اور بڑے پیمانے پر دھاندلی کی ہے اور تحصیل مٹہ کے 5پولنگ اسٹیشنوں پر صوبائی وزیر سائنس ایوب خان نے انتظامیہ اور پولیس کے افسران کے ہمراہ سیج بنڑ کے پولنگ اسٹیشن میں زبردستی گھس گئے اور شوکت نامی شخص نے پریذائیڈنگ افسر کے سر پر پستول تھان کر ان سے بیلٹ پیپرزچھین کر خود ووٹ پول کرائے اسی طرح انہوں نے گٹ تک کے علاقوں میں غنڈہ گردی کرتے ہوئے خود ووٹ پول کئے اور لوگوں سے بھی زبردستی ووٹ پول کرائے ہیں جس کی ویڈ یو ہمارے پاس ریکارڈ کے طور پر موجود ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر نے ہمارے ایجنٹوں کو گرفتار کراوکر اپنی مرضی سے ووٹ پول کرائے ہیں انہوں نے کہاکہ لوگوں سے شناختی کارڈ لیکر ان کے نمبروں پر جعلی بیلٹ پیپرز بھی بنائے گئے جبکہ انہیں زکوٰۃ فنڈ سے 500روپے اور رجسٹریشن فارم بھی دیکر انہیں ورغلایا گیا انہوں نے کہاکہ اے این پی والوں نے لوگوں کو یہ بھی دھمکی دی کہ اگر انہوں نے اے این پی کے امیدوار کو ووٹ نہ دیا تو وہ انہیں طالبان میں شامل کریں گے جبکہ پولنگ کے دن سرکاری طور پر علاقے میں کرفیو اور خودکش حملہ آور کی افواہیں پھیلا کر عام لوگوں کو ڈرایا گیاانہوں نے کہاکہ ہم نے انتخابات سے پہلے ہی یہ مطالبہ کیا تھا کہ انتخابات فوج کی نگرانی میں کی جائے مگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیاگیا اور انتظامیہ کی نگرانی میں انتخابات کراکر دھاندلی کی انتہا کردی گئی انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر ایوب خان نے خود طالبان کا ساتھ دیا اور اخبار کے ذریعے ان کی حمایت کا علان کرکے ان سے معافی بھی مانگی گئی اس موقع پر انہوں نے وہ اخبار بھی میڈیاکو دکھایا جس میں انہوں نے اشتہار دیکر طالبان سے معافی مانگی تھی انہوں نے کہاکہ ان کے دیگر ساتھیوں نے بھی طالبان کے ساتھ معاونت کی انہیں اسلحہ دیا اور مالی تعاون بھی کیا جس کا ریکارڈ ہمارے ساتھ موجود ہیں انہوں نے نے مطالبہ کیا الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کو ریکارڈدھاندلی کے باعث منسوخ کرکے اس حلقے میں دوبارہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کرائیں بعد ازاں تینوں جماعتوں کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا اور صوبائی حکومت اور دھاندلی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی
Tags: پاکستان
سوات حلقہ پی اف ۔83 کے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار کامیاب
January 28th, 2010 · No Comments
سوات ‘ سوات کے حلقہ پی ایف 83 کے ضمنی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار رحمت علی کامیاب قرار پائے ہیں غیر سر کاری نتائج کے مطابق رحمت علی نے 6952 ووٹ حاصل کئے ہیں جمعرات کو سرحد کے دو حلقوں مانسہرہ کے حلقے این اے 21 اور سوات کے حلقہ پی ایف83 میں ضمنی انتخابات منعقد کئے گئے تھے پولنگ صبح 8سے سے 5بجے شام تک کامیابی سے جاری رہی۔ غیر سر کاری نتائج کے مطابق سوات کے حلقہ پی ایف 83 میں رحمت علی کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کے جلات خان 3304ووٹ لے کر دوسرے اور جماعت اسلامی کے حسین احمد کانجو 2820ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
این اے 21 مانسہرہ2 اور پی ایف 83 سوات چار کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
January 28th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ‘ این اے 21 مانسہرہ2 اور پی ایف 83 سوات چار کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ سوات میں پورے حلقے کو حساس قرار دیا گیا ہے جس کے لئے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن صوبہ سرحد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوگئی ہے اوریہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 21 مانسہرہ2 اور پی ایف 83 سوات چار کے ضمنی انتخابات میں پانچ لاکھ 39ہزار رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے دونوں حلقوں میں عام تعطیل ہے ۔ مانسہرہ میں قومی اسمبلی کی نشست کے لئے 289 اور سوات کی صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے 80 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں سوات کے پندرہ پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور باقی ماندہ65 کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ مانسہرہ کے 65 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین اور79 کو حساس قرار دیا گیا ہے اس حلقے میں145 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں حلقوں میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن کا عملہ ہی مکمل طور پر انتخابات کا انعقاد کررہا ہے اور پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں اور وہ قوانین کی خلاف ورزی پر موقع پر چھ ماہ تک قید کی سزا دے سکتے ہیں۔
Tags: پاکستان



