Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

فرانس کے بعد کینیڈا میں بھی نقاب پر تنازعہ ‘ مصری مسلمان خاتون برقعہ اور حجاب کا استعمال نہ کرے، کالج اور صوبائی حکومت کی ہدایت

March 5th, 2010 · No Comments

اوٹاوا ‘ فرانس کے بعد کینیڈا میں بھی نقاب کا تنازعہ شروع ہو گیا ہے ۔ ایک مصری مسلمان خاتون نے ایک مقامی کالج میں فرانسیسی زبان کی کلاس میں اپنا حجاب اور نقاب ختم کرنے سے انکار کر دیا ۔ جس سے فرانس کے بعد کینیڈا میں بھی نقاب پر تنازعہ پیدا ہو گیا ۔ کالج اور صوبائی حکومت نے جب اسے حجاب ترک کرنے پر مجبور کیا تو اس نے کلاس چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ۔ یہ مصری خاتون جس کی شناخت نہیں ہو سکتی ہے ‘ 3 بچوں کی ماں ہے اور اس نے حال ہی میں ترک وطن کیا ہے ۔ اس نے اپنے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی کا دعویٰ کرتے ہوئے کیوبک کے انسانی حقوق کمیشن میں ایک درخواست داخل کی ہے ۔ کالج کے پرنسپل سینٹ لارینٹ کے مطابق انہوں نے ابتداء میں اس خاتون کو برقعہ ‘ حجاب اور مکمل نقاب استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس میں سے اس خاتون کی صرف آنکھیں نظر آتی ہیں ۔ اگست کے مہینے میں کلاسوں کے آغاز پر اس خاتون کو پہلی صف میں بیٹھنے کی جگہ فراہم کی گئی ۔ تمام مرد طالب علم ان کے پیچھے بیٹھتے تھے ۔ اکتوبر میں دوسرے سیشن کے آغاز کے بعد ساتھی طلباء کے طرز عمل میں مزید تبدیلی دیکھی گئی ۔ اس سیشن کے دوران کوئی خاتون استاد نہیں تھیں اور طلباء کو انگریزی حرف یو کی شکل کے ایک میز کے اطراف بیٹھنے اور فرانسیسی تلفظ سیکھنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ اس موقع پر کالج کے حکام اور صوبائی وزارت ایمگریشن نے نقاب کا استعمال ترک کر دینے پر اصرار کیا جس کے بعد خاتون نے کالج چھوڑ دیا ۔ اس خاتون نے گزشتہ روز کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ( سی بی سی ) کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کلاس میں مرد طلباء کی موجودگی کے سبب نقاب استعمال کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے تین بچے ہیں اور یہ تنازعہ پیدا ہونے کی وجہ سے میں بہت نروس ہوں ۔ مجھے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ انسانی حقوق کمیشن جاریہ موسم کے اواخر میں اپنا فیصلہ سنائے گا ۔ کینیڈا میں زائداز ایک ملین مسلمان مقیم ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں

کینیڈا اور پاکستان کے مابین پاکستان میں عورتوں کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھانے کے منصوبے پر دستخط

March 4th, 2010 · No Comments

اسلام آباد ‘ پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر رینڈولف مینک اور وفاقی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت طارق اقبال پوری اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر برائے پاکستان ڈونگلن لی کے مابین پاکستان میں عورتوں کی ملازمت کے مواقع بڑھانے کے حوالے سے منصوبے کا معاہدہ طے پایا اس ضمن میں کینیڈا 8 ملین ڈالر انٹرنیشنل آرگنائزیشن کو دے گا ۔ کینیڈین ہائی کمشنر مینک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی معاشی خود مختاری ، بہتری اور ترقی لانے کے حوالے سے ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے اور کینیڈین حکومت اس سلسلے میں خواتین کو ملازمت فراہم کرنے کے ساتھ ان کو ضروری تربیت کی فراہمی پر بھی توجہ دے گی ۔ حکومت کینیدا کے اس پروگرام کے تحت چھ ہزار مرد و خواتین کوٹریننگ فراہم کی جائیگی اور ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس کے تحت قومی ، صوبائی اورضلعی سطح پر تمام عوامل کویکجا کیا جا سکے گا۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

کینیڈا میں پی آئی اے کے طیاروں کی خفیہ تلاشی کا انکشاف

January 14th, 2010 · No Comments

احکامات کینیڈین وزیرٹرانسپورٹ نے جاری کئے ہیں ، امریکی ٹی وی کا دعویٰ
اوٹاوا ۔ کینیڈا میں پی آئی اے کے طیاروں کی خفیہ تلاشی کے اقدامات کا انکشاف ہوا ہے ۔ امریکی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ یہ احکامات کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ نے جاری کئے ہیں۔ امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل ٹورنٹو ائرپورٹ پر پہنچنے والی پی آئی اے کی پروازوں کی خفیہ تلاشی لینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات پی آئی اے کی ٹورنٹو کے لیے پروازوں پر بم بنانے کا سامان سمگل کرنے کی اطلاعات ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان