Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

شاہد آفریدی کو ٹی ۔ 20 قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ‘ اعلان جلد کر دیا جائے گ

March 13th, 2010 · Comments Off

اسلام آباد۔شاہد آفریدی کو ٹی 20 قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ سے ملاقات کے بعد شاہد آفریدی کپتانی کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔ تاہم اس دوڑ میں عبدالرزاق اور سلمان بٹ بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہد آفریدی کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کپتان بنائے جانے کا اعلان آئندہ دو دن میں متوقع ہے ۔

Tags: سپورٹس , پاکستان

محمد یوسف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کردی

February 25th, 2010 · No Comments

لاہور۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف ویسٹ انڈیز میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ وہ کراچی میں کھیلی جانے والی قومی ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ میں لاہور کے بجائے اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے کیونکہ لاہور نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکے لئے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ سیریز دور ہونے کی وجہ سے وہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے کے لئے کاؤنٹی سے معاہدہ کریں گے تاکہ ان کی فارم برقرار رہے۔لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن کے رویئے سے دلبرداشتہ آل راؤنڈر عبدالرزاق بھی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں سیالکوٹ کی طرف سے کھیلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو قومی ہیروز سے نارروا سلوک پر کرکٹ ایسوسی ایشنز کے خلاف ایکشن لینا چاہیے

Tags: سپورٹس

سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

February 24th, 2010 · No Comments

گوالیار۔جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے ایک روز میچوں کی تاریخ کی پہلی ڈبل سنچری بنائی ہے اور پاکستان کے سابق کرکٹر سعید انور کا 194رنز کا انفرادی عالمی ریکارڈ توڑ کر ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔گوالیئر میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ سچن نے 147 گیندوں پر 25 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے دو سو رن بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔یہ ایک روزہ میچوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔بھارت نے جنوبی افریقہ کو 402کا ہدف رکھا ہے ۔ سچن ٹنڈولکر نے ڈبل سنچری سکور کر نے کی اننگز کے دوران ٹنڈولکر نے سعید انور کا ریکارڈ توڑنے سے قبل زمبابوین بیٹسمین کو ینٹری کا ریکارڈ بھی توڑا اور اب وہ ایک اور نیا ریکارڈ یعنی ون ڈے میں ڈبل سنچری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔یاد رہے کہ سعید انور نے اپنی مذکورہ بالا اننگز بھارت ہی کے خلاف 1997 میں بنایا تھا۔

Tags: سپورٹس , ہندوستان

ایوان صدر نے پی سی بی کے چےئرمین اعجاز بٹ کو 2011 ء کے ورلڈ کپ تک عہدے پر برقرار رہنے کا گرین سگنل د ے دیا

February 18th, 2010 · No Comments

اسلام آباد۔ایواان صدر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمین اعجاز بٹ کو 2011 ء کے ورلڈ کپ تک عہدے پر برقرار رہنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ایک نجی ٹی وی نے ایوان صدر کے حوالے سے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی اور دیگر اداروں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود قومی کرکٹ بوڈ کے چےئرمین اعجاز بٹ 2011 ء کے ورلڈ کپ تک بدستور اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اس حوالے سے میں عہدیداروں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایوان صدر کی جانب سے اعجاز بٹ کو کہا گیا ہے کہ وہ خراب کارکردگی کے حامل اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں اور کارکردگی اور ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے اور متحد ہو کر کام کیا جائے ۔ ایوان صدر ذرائع کے مطابق جاوید میانداد ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہیں گے ۔

Tags: سپورٹس , پاکستان

پاکستانی کرکٹر کو دبوچنے والے آسٹریلوی شہری پر 2 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا

February 17th, 2010 · No Comments

کنبیرا۔آسٹریلوی عدالت نے پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچویں ون ڈے میں پاکستانی فیلڈر خالد لطیف کودبوچنے والے شخص پر نو ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کردیا۔31 جنوری کوپرتھ میں کھیلے جانے والے آخری ون ڈے میں سینتیس سالہ ڈیوڈ جیمزنے گراونڈ میں داخل ہوکر پاکستانی فیلڈرخالدلطیف کوپکڑکرزمین پرگرادیا تھا جس پران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔عدالت نے جیمزکوقصوروارقراردیتے ہوئے زبردستی گراونڈمیں داخل ہونے پر6 ہزاراورکھلاڑی پرحملہ کرنے پرتین ہزارآسٹریلوی ڈالرزجرمانہ عائد کردیا۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن جیمزکے واکا گراونڈ میں داخلے پرپہلے ہی تاحیات پابندی لگاچکی ہے۔ جیمزکے وکیل کا کہناہے کہ ان کے موکل نے نشے کی حالت میں اپنے دوست سے گراونڈ میں داخل ہونے کی شرط لگائی تھی۔

Tags: سپورٹس

انڈر 19ورلڈ کپ: پاکستان ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

January 25th, 2010 · No Comments

حماد اعظم 92رنز کیساتھ بدستور ناقابل شکست ر ہے،مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازاگیا
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50اوور ز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنائے اور جیت کیلئے 213رنز کاہدف دیا
پاکستا نی ٹیم نے مقررہ ہدف49ویں اوور کی تیسری گیندپر حاصل کرکے جیت کی خوشیاں قوم کی جھولی میں ڈال دیں

آکلینڈ ‘ انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان نے حماد اعظم کی ناقابل شکست بیٹنگ کی بدولت سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹ سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آکلینڈ سے ملحقہ علاقے لنکن میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستانی بولرز نے چوتھے اوور میں سات رنز پر ویسٹ انڈین کے 2بیٹسمینوں کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔پاکستان کیلئے دونوں وکٹیں صمد بھٹی نے حاصل کی۔ جنہوں نے ٹی گرفتھ کو صفر اور جے کیمبل کو ایک رن پر پویلین واپس بھیجا۔ لیکن دوسری وکٹ کی شراکت میں ویسٹ انڈین اوپنر براتھ ویٹ اور کپتان اے کریری نے101رنز بنا کر کسی حد تک اپنی ٹیم کومحفوظ مقام پر لے جانے میں کامیاب رہے، پاکستان نے تیسری وکٹ ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان کی حاصل کی جو41 رنز بنا کر عثمان قادر کا شکار بنے۔ ویسٹ انڈین اوپنر براتھ ویٹ نے85 اور ایس ڈاؤرچ نے55 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50اوور ز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 212رنز بنائے اور جیت کیلئے 213رنز کاہدف دیا۔پاکستان کے سرمد بھٹی نے 37 اور رضا حسان نے40 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی اننگز کا آغاز بھی تباہ کن انداز میں ہوا، 9رنز پر دونوں اوپنر احمد شہزاد اور بابر اعظم آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے احسن علی نے کپتان عظیم گھمن کے ساتھ مل کر اسکور 35رنز تک پہنچادیا۔ 12ویں اوور میں عظیم گھمن9رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 49کے مجموعی اسکور پر احسن علی کے آؤٹ ہونے پر رمیز عزیز اور ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے پاکستانی آل راؤنڈر حماد اعظم نے ویسٹ انڈیز کے بولروں کے جیت کی جانب بڑھتے قدم روک دیئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 135رنز تک پہنچادیا۔ یہاں بدقسمتی سے رمیز عزیز 39رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ تاہم دوسرے اینڈ رپر حماد اعظم کا بلا رنز اگلتارہا، اور انہوں نے وکٹ کیپر محمد وقاص کے ساتھ جیت کی جانب سفر جاری رکھا، میچ کے اختتامی لمحات میں فتح سے 9رنز قبل وقاص اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوگئے۔ حماد اعظم نے بدستور ناقابل شکست رہتے ہوئے 92رنز بنائے اور مقررہ ہدف49ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کرکے جیت کی خوشیاں قوم کی جھولی میں ڈال دیں۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر دو وکٹ کے ساتھ سب سے نمایاں بولر رہے۔ حماد اعظم کو بہترین بیٹنگ پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازاگیا۔ کپتان عظیم گھمن میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ پاکستانی ٹیم بہترین کھیلی لیکن ہمارا ہدف ورلڈ کپ جیتنا ہے اور ہم یہ کپ جیت کر ہی واپس لوٹیں گے۔ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ 27جنوری کو سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں ہوگا۔

Tags: بریکنگ نیوز , سپورٹس

پیسہ کمانے کی طرف توجہ مرکو ز رکھنے والے کھلاڑیوں کے لئے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔ وفاقی وزیر

January 20th, 2010 · No Comments

پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دن بدن خراب ہوتی چلی جا رہی ہے

کرکٹ بورڈکے اعلی حکام کی نا اھلی کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت سے محروم رہے۔ اعجاز جاکھرانی

لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی دن بدن خراب ہوتی چلی جا رہی ہے۔ان تمام معاملات کی ذمہ داری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پر آتی ہے۔آ سٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کا مرال ڈاؤن ھونے کے ساتھ ٹیم بکھرنے کیاور گروپنگ کا شکارہوچکی ہے۔ قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ٹیم میں ڈسپلن کی خلاف ورذی کرنے اور ملک کی عزت وقارکا احساس نہ رکھنے اورپیسہ کمانے کی طرف توجہ مرکو ز رکھنے والے کھلاڑیوں کے لئے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ۔قومی ٹیم کو فیلڈنگ بیٹینگ کوچنگ کیلئے غیر ملکی کوچ کی اشد ضرورت ہے۔آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران تین کوچز لے جانے کا قومی ٹیم کو نقصان اور کوچز کو فائدہ ہوا قومی ٹیم اسوقت فقدان کا شکار ہے۔ان خیلات کا اظہار وفاقی وزیر برائے کھیل اعجاز احمد جاکھرانی نے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاپاکستان کرکٹ بورڈ کسی کی زاتی میراث نہیں ہے۔بورڈ کو پروفشنل انداز سے چلانے والے لوگوں کی ضرورت ہے۔کرکٹ بورڈ حکام قائمہ کمیٹی کے بار باربلانے کے بعد بمشکل پیش ھوتے ھین اور ھمیشہ سب اچھا ہے۔کی جھوٹھی تسلیان دے کر چلے جاتے ھین کرکٹ بورڈکے اعلی حکام کی نا اھلی کے باعث قومی ٹیم کے کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت سے محروم رہے۔اگر کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام سے اچہے۔تعلقات ھوتے تو بھارتی ایمبیسی ایک دن میں کھلاڑیون کو ویذے جاری کرتی پاکستانی کھلاڑیون کی شمولیت بغیر آئی پی ایل وہ رنگ نہیں جما سکے گی چئیرمیں پاکستان کرکٹ بورڈ اعجاز احمد بٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے جلد فارغ کروانے کے لئے بھت جلدصدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے پی سی بی کے اعلی حکام اور کھلاڑیون کی تفصیلی فائل پیش کرون گا پی سی بی کے خلاف تفصیلی فائل کی حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے بڑی محنت سے فائل تیار کی ہے۔اسکے مسبط نتائج صدر پاکستان سے ملنے کے بعد نظر آئین گے اعجاز بٹ ایک ناکام ترین انسان ھین صرف ایک وفاقی وزیر کا قریبی رشتہ دار ھونے کا فائدہ اٹھا رہے۔ھین میں تو اپنے فائل میں نئے چئیرمیں کا نام تک تجویز کر چکا ھون قایمہ کمیٹی کرکٹ بورڈ حکام سے باز پرس نہ کرے توپی سی بی بے لگام گھوڑا بن جائے چیرمیں قائمہ کمیٹی جمشید دستی حب الوطن انسان ھین ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ھماری حکومت کی اول ترین ترجیح پورے ملک میں سپورٹس کے جال بچھا دینا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈمیں چند لوگ قائمہ کمیٹی بارے غلط بیانات اور گیڈر بھبکیون سے کام لے رہے۔ھین ان کی اس حرکت سے بورڈ حکام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا امیج ماحول خراب ہورہا ہے۔ایسے لوگون کو جلد قائمہ کمیٹی کو جواب دہ ھونا ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈکے فنڈز کا بے جا غلط استعمال ہورھا ہے۔پاکستان میں امن کی فضا قایم ہوچکی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈاور پاکستان ھاکی فیڈریشن جلد غیر ملکی ٹیمون کو پاکستان میں مدعو کرین تاکہ پاکستان کا امیج بہتر ہوبھارت کے ساتھ جلد مشترکہ سپورٹس ایونٹس شروع کریں گے بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ھمارا دوست ہے۔

Tags: پاکستان