اسلام آباد ‘ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس اور امریکی سفارتخانے نے دیر دھماکے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ ہلاک ہو نے والے تینوں امریکی فوجی لوئر دیر میں ایف سی اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے اور ایف سی کو دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے تربیتی پروگرام میں مصروف تھے جو بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دوسری طرف اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے بھی لوئر دیر کے علاقے بالام بٹ میں دھماکے کے نتیجے میں تین امریکی فوجیوں کے ہلاک اور دو کے زخمی ہو نے کی تصدیق کر دی ہے واضح رہے کہ یہ امریکی فوجی اہلکار فرنٹیئر کور کی دعوت پر تربیت دینے کے لئے پاکستان آئے تھے اورلڑکیوں کے سکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے لوئر دیر آئے تھے جس کی امریکہ کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تزئین و آرائش کی گئی تھی امریکی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس بہیمانہ بم دھماکے کی مذمت کر تا ہے اور جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کر تا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات زخمیوں کے ساتھ ہیں لوئر دیر کے سکول میں انسانی جانوں کا ضیاع دہشت گردوں کے نظریے کا عکاس ہے امریکہ اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اشتراک کار میں ہیں اور ہمارے عوام سکولوں کی تعمیر میں مل جل کر کام کر رہے ہیں جبکہ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لوئر دیر میں ایک درجن سے زائد امریکی فوجی ایف سی اہلکاروں کو تربیت دینے کے لئے موجود ہیں تاہم امریکی سفارتخانے نے نہیں بتایا کہ وہاں پر کتنے امریکی فوجی موجود ہیں
پاک فوج اور امریکی سفارتخانے نے دیر دھماکے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
February 3rd, 2010 · No Comments
Tags: پاکستان
لوئر دیئر میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ‘ 10 طالبات اور ایک اہلکار جاں بحق ، 4 امریکی ہلاک ۔۔اپ ڈیٹ
February 3rd, 2010 · No Comments
کرنل ندیم اور صحافیوں سمیت65 افراد زخمی ،زخمیوں میں صحافی بھی شامل ہیں،10 کی حالت تشویشناک ہے
دھماکہ بالام بٹ کے علاقے کوٹو میں گرلز سکول کے قریب کیا گیا ‘ عمارت اور 2 سیکیورٹی گاڑیاں تباہ ‘ علاقہ سیل کر دیا گیا
دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں‘ آئی ایس پی آر
وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا
ہلاک ہونے والے یو ایس ایڈ کے امریکی شہریوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں‘ امریکی سفارتخا نہ
تیمرگرہ ‘ لوئر دیر کی تحصیل بالام بٹ کے علاقے کوٹو میں گرلز سکول کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں10 طالبات اور ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 4 امریکی امدادی کارکن ہلاک ہوگئے ہیں۔دھماکے میں طالبات، سیکیورٹی اہلکاروں اور صحافیوںسمیت 65 افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں کرنل ندیم بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 10 کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دھماکے سے سکول کی عمارت اور سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے یو ایس ایڈ کے امریکی شہریوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو صبح 11 بجے کے قریب تحصیل بالام بٹ کے علاقے کوٹو میں گرلز سکول کے قریب سیکورٹی فورسز کے قافلے سڑک پر نصب بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس وقت کیا گیا جب سیکورٹی فورسز کا قافلہ تیمر گرہ سے میدان جا رہا تھا ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی گئی ۔ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں اور سکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔ بعض اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔ اس دھماکے سے یو ایس ایڈ کے 4 امریکی کارکن ہلاک جبکہ 10طالبات اور ایک اہلکار جاں بحق ہوا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے امدادی ادارے یو ایس ایڈ کے کچھ اہلکاروں کو کو ٹو گرلز اسکول کا دورہ کرنا تھا۔ یہ اہلکار جس گاڑی میں سوار تھے اسے نصب شدہ بم سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں امریکی ادارے کے4 اہلکار ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3غیر ملکی ہلاک ہوئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے سے سیکورٹی اہلکاروں کو بھی جانی نقصان ہوا اور کرنل ندیم شدید زخمی بتائے جاتے ہیں ۔زخمیوں میں طالبات کی بڑی تعداد اور صحافی بھی شامل ہیں۔ دھما کا اس قدر شدید تھا کہ گرلز اسکول کی عمارت شدید متاثر ہوئی جہاںپر تدریسی عمل جاری تھا جس کی وجہ سے طالبات جاں بحق اور زخمی ہوئیں۔ذرائع کے مطابق 65 زخمیوں کو تیمر گرہ اسپتال پہنچا یا جاچکا ہے۔ تیمر گرہ اسپتال جائے وقوعہ سے دس سے پندرہ کلومیٹر دور ہے اور سہولتیں نا کافی ہیں جس کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ شدید زخمیوں کو سیدو شریف اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کر لیا گیا ہے ۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
لوئر دیر میں دھماکا‘ 3 غیر ملکیوں سمیت 12 افراد ہلاک ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
February 3rd, 2010 · No Comments
دیر‘ لوئر دیر کی تحصیل بالام بٹ کے کوٹر گرلز اسکول میں دھماکے سے 3 غیر ملکیوں سمیت 12 افرادہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ۔جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکاکے امدادی ادارے یو ایس ایڈ کے کچھ اہلکاروں کوآج کوٹر گرلز اسکول کا دورہ کرنا تھا۔ یہ اہلکار جس گاڑی میں سوار تھے اسے نصب شدہ بم سے نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں امریکی ادارے کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق مرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 4 بتائی جارہی ہے۔ دھماکے سے سیکورٹی اہلکاروں کو بھی جانی نقصان ہوا ہے جبکہ زخمیوں میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔دھما کا اس قدر شدید تھا کہ گرلز اسکول کی عمارت شدید متاثر ہوئی جہان پر تدریسی عمل جاری تھا جس کی وجہ سے طالبات جان بحق اور زخمی ہوئیں۔ زخمیوں کو تیمر گرہ اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ اب تک تین جاں بحق طالبات اور چالیس زخمیوں کو تیمر گرہ اسپتال پہنچا یا جاچکا ہے۔ تیمر گرہ اسپتال جائے وقوع سے دس سے پندرہ کلومیٹر دور ہے اور سہولتیں نا کافی ہیں جس کی وجہ سے زخمیوں کو طبی امداد دینے میں مشکل کا سامنا ہے۔ شدید زخمیوں کو سیدو شریف یا پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ اسپتال میں ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں اور ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان



