Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قدر گر گئی، برطانیہ نے پاکستان کو ملنے والی برطانوی امداد میں کمی کردی

January 21st, 2010 · No Comments

امداد میں کمی ایکس چینج ریٹ میں کمی کے باعث کی گئی‘ وزیربرطانوی دفتر خارجہ بیرونیس کنوک
لندن۔ برطانیہ نے پاؤنڈ اسٹرلنگ کی قدر گرنے کے انسداد دہشت گردی کی مد میں پاکستان کو دی جانے والی امداد میں کمی کر دی ہے۔ جبکہ اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی نے امداد میں کمی کی مخالفت کی ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے وزیر بیرونیس کنوک کے مطابق امداد میں کمی ایکس چینج ریٹ میں کمی کے باعث کی گئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کے نقصان کے باعث پاکستان کو انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے پروگرام کی مد میں دی جانے والی امداد میں کمی کی گئی ہے۔کرنسی کی قدر میں کمی سے برطانوی دفتر خارجہ کے بجٹ میں110 ملین پاؤنڈ کم کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم گورڈن براؤن کی جانب سے افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کو مغرب کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دینے کے ایک گھنٹے بعد امداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب اپوزیشن کنزرویٹو پارٹی نے امداد میں کمی کی مخالفت کی ہے۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان