Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

امریکا کا مجرموں کا سراغ لگانے کے لئے ویب سائٹ سے استفادہ

March 17th, 2010 · Comments Off

واشنگٹن ‘ امریکی سیکورٹی ادارے سماجی تعلقات کی مشہور ویب سائٹس کو مجرموں کا سراغ لگانے میں استعمال کر رہے ہیں۔ محکمہ انصاف کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق ایف بی آئی فیس بیک، مائی ا سپیس، لنکڈان اور ٹوئٹر جیسی ویب سائٹس کو مختلف جرائم میں مطلوب افراد کی تلاش کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ یہ ویب سائٹس سیکورٹی اداروں کو مختلف لوگوں، ان کے دوستوں اور زندگی کے متعلق دیگر اہم معلومات فراہم کرنے میں بہت مدد دیتی ہیں۔جاسوس ادارے ان ویب سائٹس پر اپنی شناخت بدل کر پہلے لوگوں سے دوستی کرتے ہیں اور بعد میں ان کی ذاتی معلومات حاصل کر کے انہیں انہی لوگوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ تینتیس صفحات پر مشتمل دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی فیس بک پر آنے والے لوگوں اور ان کی بات چیت کا بہت غور سے مشاہدہ کرتی ہے تاہم دستاویز کے مطابق اس سلسلے میں ابھی مربوط قانون سازی کی ضرورت ہے۔

Tags: دنیا کی خبریں