اسلام آباد ۔ امریکی فنڈڈ نشریاتی ادارے ریڈیو فری یورپ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنی نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق ریڈیو فری یورپ نے یہ نشریات ریڈیو مثال کے نام سے شروع کیں ۔ جس میں پروگرام اور خبریں پشتو زبان میں نشر کی جائیں گی ۔ ریڈیو مثال کو پاک افغان سرحد کے ملحقہ علاقوں میں سنا جا سکے گا ۔ ریڈیو فری یورپ ایک پرائیویٹ ادارہ ہے ۔ جو ایران سمیت 20 ممالک میں 28 زبانوں میں پروگرام نشر کرتا ہے ۔
امریکی فنڈڈ ریڈیو ’’ فری یورپ ‘‘ نے فاٹا میں نشریات کا باقاعدہ آغاز کر دیا
January 15th, 2010 · No Comments
Tags: پاکستان



