Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries Tagged as 'hafiz saeed'

بھارت کشمیر چھوڑ دے یا بڑی جنگ کے لئے تیار ہو جائے۔حافظ سعید

February 5th, 2011 · No Comments · پاکستان, کشمیر

٭۔ ۔ ۔ وزارت جہاد بنی تو زرداری اور گیلانی اس وزارت پر کرپٹ ترین شخص کو مقرر کردیں گے۔لیاقت بلوچ
٭۔ ۔ ۔ امریکیوں ، ہندوؤں اور یہودیوں کا دور ختم ہونے کو ہے ار سال 2011 ء کشمیر ار افغانستان کی تحریکوں کی کامیابی کا سال ہے
٭۔ ۔ ۔ امریکی فوج کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی اور امریکن جج کی قلم سے نکلے الفاظ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہے ہیں
٭۔ ۔ ۔ ریمنڈ ڈیوس یہودی ایجنٹ ہے اگر پنجاب پولیس سے قابو نہیں آرہا تو اسے کرنٹ لگائیں سب مان جائے گا اور اگر پھر بھی نہ مانے تو میرے حوالے کرو شام تک سب مان جائے گا۔امیر حمزہ
٭۔ ۔ ۔ مشرف نے بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر پالیسی کو ختم کر دیا اور بھارت سے مذاکرات کی بھیک شروع کر دی
۔ ۔ ۔ کشمیر کانفرنس و ریلی سے مقررین کا خطاب

لاہور ‘ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے مرکزی امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی ترقی ، حفاظت اور بقاء کا راستہ ہے ۔ بھارت کشمیر کے ذریعے پاکستان آنے والا پانی روک کر صوبوں کولڑانا اور کشمیر سے آگے بڑھ کر بلوچستان پر اپنا ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہے ۔ بھارت کشمیر چھوڑ دے یا بڑی جنگ کے لئے تیار ہو جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز 5 فروری کے موقع پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے بعد ’’کشمیر کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، کشمیری رہنما غلام محمد شفیع ؛ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی ، امیر حمزہ ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد ، امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید نے کہا کہ ہم مذاکرات کے قائل ہیں لیکن ہم بھارت سے کئی بار ڈسے ہوئے ہیں اس لئے مزید اعتبار نہیں کر سکتے۔ بھارت مذاکرات کا ڈھونگ رچا کر پاکستان اور کشمیر میں غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ امریکیوں ، ہندوؤں اور یہودیوں کا دور ختم ہونے کو ہے ار سال 2011 ء کشمیر ار افغانستان کی تحریکوں کی کامیابی کا سال ہے ۔ انہوںنے کہا کہ امریکی فوج کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی اور امریکن جج کی قلم سے نکلے الفاظ مسلمانوں کے خلاف زہر اگلتے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ چائنہ نے بھارتی فوجی کو ویزہ نہ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر پر بھارت کے تسلط کو قبول نہیں کرتا۔ انہوںنے کہا کہ حکمران عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے نہیں کر رپا رہے کیونکہ وہ عالمی دباؤ کا شکار ہیں ۔ عوام سید علی گیلانی کے ساتھ ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہو گا ۔ انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ان کے پیغام کو من و عن پیش کریں اور دنیا کو بتائیں کہ جہاد ظلم و زیادتی کا نام نہیں بلکہ امن کا پیغام ہے۔ انہوںنے بھارت پر واضح کیا کہ وہ اپنی حرکتوں سے باز آجائے اور امریکہ کے اشارے پر پاکستان کی شہ رگ کو دبانا چھوڑ دے ۔ امریکہ خود پوری دنیا سے مار کھا کر اور ناکام ہو کر واپس لو ٹ رہا ہے وہ اسے نہیں بچا سکے گا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر میںجدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو پیغام ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں پورا پاکستان ان کے ساتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ار وزارت جہاد بنی تو زرداری اور گیلانی اس وزارت پر کرپٹ ترین شخص کو مقرر کردیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مشرف نے بھارت کے ساتھ مل کر کشمیر پالیسی کو ختم کر دیا اور بھارت سے مذاکرات کی بھیک شروع کر دی ۔ انہوںنے کہا کہ مذاکرات کی بھیک مانگنے والے سمجھ لیں کہ کشمیر مذاکرات سے حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوںنے کہا امریکہ ہمیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے زیر کرنا چاہتا ہے جو ممکن نہی ںہے ۔ بھارت کے لئے بہتر یہی ہو گا کہ وہ علقمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کو آزاد کر دے ورنہ من موہن اور سونیا گاندھی بھارت کو اکٹھا نہیں رکھ سکیں گے ۔ کشمیری رہنما غلام محمد شفیع نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور کشمیریوں کو پاکستان پر پورا اعتماد ہے ۔ پروفیسر عبدالرحمن مکی نے کہا کہ حکومت وزارت جہاد بنائے تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے ۔ امیر حمزہ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس یہودی ایجنٹ ہے اگر پنجاب پولیس سے قابو نہیں آرہا تو اسے کرنٹ لگائیں سب مان جائے گا اور اگر پھر بھی نہ مانے تو اسے میرے حوالے کرو شام تک سب مان جائے گا ۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی آزادی کے بعد سمجھ لیا کہ اب کشمیر آزاد ہو جائے گا لیکن آنے والے تمام حکمرانوں نے دوغلی پالیسی اپنا کر کشمیر کو پس پشت ڈال دیا ۔ امیر العظیم نے کہا کہ کشمیر کی پہچان اس کی خوبصورت نہیں بلکہ وہاں پر موجود شہیدوں کی قبریں ہیں جو کشمیر کے چپے چپے پر کشمیریوں کی تحریک کی کامیابی کی گواہی دے رہی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تمام جماعتیں اسلام آباد کا گھیراؤ کر لیں تو مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے۔

Tags:

مسلم حکمران ترکی کے ہمراہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے آگے بڑھیں۔۔جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام تحفظ قبلہ اول کارواں سے مقررین کا خطاب

June 13th, 2010 · No Comments · پاکستان

اسرائیلی جارحیت صرف فلسطین تک محدود نہیں اس نے کشمیر میں بھی اڈے بنا رکھے ہیں
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں
لاہور‘دینی وسیاسی جماعتوں کے قائدین، عسکری ماہرین اور وکلاء رہنماؤں نے جماعۃ الدعوۃ کے تحفظ قبلہ اول کارواں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمران ترکی کے ہمراہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے آگے بڑھیں وگرنہ قربانیاں وشہادتیں پیش کرنے والے مسلمانوں کے بڑھتے قدموں کو کوئی نہیں روک سکے گا، اسرائیلی جارحیت صرف فلسطین تک محدود نہیں اس نے کشمیر میں بھی اڈے بنا رکھے ہیں، جموں وسری نگر میں اسرائیلی انسٹرکٹرز بھارتی فوج کو تحریک آزادی کشمیر کچلنے کی تربیت دے رہے ہیں، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، سعودی علماء کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فتویٰ کی حمایت کرتے ہیں، پنجابی طالبان کا پروپیگنڈہ آپریشن کی راہ ہموار کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے، امریکہ افغانستان میں طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے اور پاکستان کو اپنے ہی بھائیوں کے قتل عام کے احکامات دیے جا رہے ہیںگزشتہ روز ناصر باغ سے اسمبلی ہال چوک پہنچنے پر کارواں سے امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، سید منور حسن، پروفیسر ساجد میر، حافظ حسین احمد، جنرل(ر) حمید گل،علامہ عبدالجلیل نقوی، حافظ عبدالرحمن مکی، رانا شمشاد احمد سلفی، مولانا امیر حمزہ ، ارشاد اللہ چٹھہ ایڈووکیٹ، شیخ نعیم بادشاہ ، حافظ سیف اللہ منصور، مولانا سیف اللہ خالد، قاری یعقوب شیخ ودیگر نے خطاب کیااس موقع پر لاکھوں افراد موجود تھے امیر جماعۃ الدعوۃپاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اسلام کے قائدین اپنی ذمہ داریاں نبھائیں یہ فوجیں کس لئے ہیں ؟ یہ عالم اسلام کی حفاظت کے لئے ہیں جہاد اور اتحاد کا راستہ اختیار کیا جائے اگر وہ اپنی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے تو پھر صرف ان کی ڈگریاں ہی نہیں جعلی یہ خود بھی جعلی ہیں عرب لیگ او آئی سی اور دیگر حکمران غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لئے نکلیں وگرنہ عالم اسلام کے بڑھتے ہوئے قدموں کو پھر کوئی نہیں روک سکے گا انہوں نے کہا کہ حکمران ترکی کے ہمراہ خوراک، ادویات لے کر غزہ کے لئے نکلیں اسرائیل مزاحمت کرے گا تو عالم اسلام کی فوجیں حرکت میں آئیں گی اور اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اگر حکمران امریکہ سے ڈریں گے اپنے مفادات کی حفاظت کریں گے تو مسلمان زیادہ دیر تک اس طرح کی خبریں برداشت نہیں کریں گے دنیا میں بہت بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے امریکہ، یورپ کا دور ختم ہو گیا آٹھویں صلیبی جنگ کے نتائج نکلنے والے ہیں پاکستان ایٹمی قوت کی حیثیت سے قیادت کرنے والا ملک بن کر ابھرے گا انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا دائرہ کار صرف فلسطین اور غزہ تک محدود نہیں ہے کشمیر میں موساد نے دفتر اور اڈے بنا رکھے ہیں جموں وسری نگر میں بھارتی فوج ک کشمیریوں کی تحریک آزادی کچلنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں یہ وقت عدلیہ اور پارلیمنٹ کے اختلافات کا نہیں ہے پاکستان کا محاصرہ کیا جا رہا ہے پاکستانی دریاؤں پر ڈیم تعمیر کر کے وطن عزیز کو بنجر بنانے کی سازشوں میں بھی اسرائیل پیش پیش ہے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بھی نشانہ بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں حافظ محمد سعید نے کہا ا کہ جہاد کو بدنام کرنے کے لئے دھماکے کروائے گئے اور کبھی پنجابی طالبان کی باتیں کی گئیں تاکہ یہ ماحول بنا کر آپریشن کی راہ ہموار کی جائے یہ سب کچھ ہو رہا ہے مگر سن لو یہ آپریشن کے سلسلے نہیں چلیں گے انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھارت کو شئہ دے رہا ہے پاکستان پر قبضہ اور صوبوں کو علیحدہ کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں مگر یہ کامیاب نہیں ہوں گے حافظ محمد سعید نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف فتویٰ کی حمایت کرتے ہیں اور ترکی کے ساتھ ہیں استنبول میں بہت بڑا اجتماع ہوا لیکن یہ اجتماع بھی ان شاء اللہ استنبول سے کم نہیں ہے پاکستان کے کونے کونے سے فلسطینی مسلمانوں کے لئے آواز اٹھے گی ہمارے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے قائدین و علمائے کرام اپنا فریضہ ادا کریں قوم کو متحد وبیدار کریں مسلمانوں کے اندر اسلامی انقلاب کروٹ لے رہا ہے خلافت اسلامیہ کے راستے ہموار ہو رہے ہیں ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں لیکن ہیکل سلیمانی نہیں بنے گا مسجد اقصیٰ آزاد ہو گی حالات بڑی تیزی سے بدل رہے ہیں روسی کمیونزم کی طرح امریکی امپریلزم بھی افغانستان کے پہاڑوں میں دفن ہو رہا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ پوری امت میں بیداری کی لہر دوڑ رہی ہے مسلمان سروں پر کفن باندھ کر میدانوں میں نکل کھڑے ہوئے ہیں اور مسلم حکمران امریکہ کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہیں اسی سے پالیسیاں لیتے ہیں ایک طرف یہ حکمران ہیں تو دوسری طرف قربانیاں پیش کرنے والے مسلمان ہیں غزہ کے مسلمان صبرو استقامت کا پہاڑ ثابت ہو رہے ہیں افسوس کہ مسلم حکمران وہ کردار ادا نہیں کر رہے مصر بھی اسرائیل جیسا کردار ادا کر رہا ہے اس نے لوہے کی دیواریں کھڑی کر دی ہیں تاکہ غزہ کے لوگوں کو خوراک وادویات نہ مل سکیں اس کا کردار انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ترکی کا جرأتمندانہ کردار مسلم حکمرانوں کے لئے مشعل راہ ہے ترکی بآواز بلند یہ کہ رہا ہے کہ اسرائیلیو سن لو تم نے مسلمانوں کی دوستی دیکھی ہے دشمنی نہیں پاکستانی حکمرانوں کو بھی ترکی جیسا کردار ادا کرنا چاہیے لیکن جعلی ڈگریوں والے حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپ جب افغانستان وعراق پر بارود برسائیں گے تو اس کا ردعمل بھی ہو گا اتحادی افغانستان میں ٹھہر نہیں سکیں گے ہم اس ملک کے پرامن شہری ہیں قانون اور آئین کے پابند ہیں صوفی محمد کو تو گرفتار کیا جاتا ہے مگر علیحدگی پسند اور قوم پرستوںکو کچھ نہیں کہا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ امت محمد میں جذبہ جہاد فروغ پا رہا ہے حالات انقلاب کی طرف بڑھ رہے ہیں۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ اسرائیل و امریکہ کا ظلم وستم عراق وافغانستان کی طرح پوری دنیا کے مسلمانوں پر ہے جب تک مسلمانوں پر بزدل حکمران مسلط ہیں یہ ظلم وستم ختم نہیں ہو گا امریکہ اسرائیل اور بھارت کی سرپرستی کر رہا ہے اسی کی وجہ سے فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل نہیں ہو رہے افسوسناک بات یہ ہے کہ ہمارے حکمران امریکہ کو ہی اپنا اصل آقا اور رزق دینے والا سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمان تین سال سے محصور ہیں ان کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات نہیں مل رہیں افسوس کہ مصر اسرائیل کی درپردہ حمایت کر رہا ہے اور دیگر مسلم حکمران بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان امریکہ ویورپ کی غلامی سے نکل آئیں۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماحافظ حسین احمد نے قبلہ اول کارواں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے تحت اسرائیل کے خلاف اور مسلمانوں کے قبلہ اول پر صہیونیوں کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف عظیم الشان ریلی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کے عوام خواہ ان کا تعلق کسی بھی صوبے، مسلک یا جماعت سے ہو وہ امریکی سامراج و صہیونی لابی کے خلاف متحد وبیدار ہیں انہوں نے کہ غزہ میں محصورین کی امداد کے لیے جانے والے قافلے پر طاقت کا استعمال کیا گیا جس پر اقوام متحدہ خاموش اور امریکہ اسرائیل کی وکالت کر رہا ہے اور او آئی سی بھی اسرائیلی دہشت گردی پر خاموش ہے ملک کی تمام دینی ، سیاسی جماعتوں کو امریکی سامراج کے خلاف امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید کی قیادت میں متحد ہونا ہو گا ۔ممتاز عسکری ماہر جنرل (ر) حمید گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو ایسی جمہوریت قبول نہیں جس کے ذریعہ منتخب ہونے والے لوگ اس کی پالیسیوں کی راہ میں رکاوٹ بن سکیں ترکی کے اس انداز میں ابھر کر آنے سے امت مسلمہ کے سرفخر سے بلند ہو گئے ہیں ترکی کے وزیراعظم کا آئندہ بھی امدادی قافلے بھجوانے کا اعلان قابل تحسین ہے اس موقع پر ترکی سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے زوردار نعرے لگائے گئے انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کا ممبر ہے اس کے تاریخی رویہ سے امریکہ سخت پریشان ہے اور دوسری طرف پاکستان عالم اسلام کا سب سے طاقتور ملک ہے لیکن اس کا کردار شرمناک ہے انہوں نے کہا کہ عالم کفر ہم سے ڈر رہا ہے اور ہمارے حکمران اپنے ہی سایہ سے خوفزدہ ہیں اسرائیل نے ایران پر حملہ کی غلطی کی تو امت مسلمہ جہاد کے لئے زبردست انداز میں اٹھ کھڑی ہو گی حکومت پاکستان بھرپور انداز میں ترکی کے ساتھ مل کر غزہ امداد پہنچانے کا اعلان کرے۔معروف شیعہ عالم دین علامہ عبدالجلیل نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امدادی بحری بیڑے پر اسرائیلی دہشت گردی پر انسانی حقوق کے تمام عالمی ادارے خاموش ہیں امریکہ واسرائیل کے خلاف متحد وبیدار ہو کر صدائے احتجاج بلند کرنا ہو گی امریکہ اب پاکستان میں بھی پنجے گاڑ رہا ہے اندیشہ ہے کہ پاکستان بھی امریکہ کالونی نہ بن جائے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے تمام عالمی ادارے امت مسلمہ کے خلاف ہیں اسی وجہ سے اسرائیل نے بحری بیڑے پر حملہ کیا۔جماعۃ الدعوۃ شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پرفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ سلامتی کونسل ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی حقوق انسانی کی تنظیمیں فلسطینی مسلمانوں پر بدترین ظلم وستم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں فلسطینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں پاکستانی مسلمان ان کے تحفظ کے لئے اپنے بھائی بیٹے، جان ومال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں اردن، مصر و دیگر عرب ممالک اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اللہ کا قرآن انہیں مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد کا حکم دیتا ہے انہیں کسی صورت خاموش نہیں رہنا چاہیے ان کی اس بات پر فلسطینیوں سے رشتہ کیا لاالہ الا اللہ، سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد کے زوردار نعرے لگائے ۔تحریک تحفظ قبلہ اول کے مرکزی کنوینئر مولانا رانا شمشاد احمد سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں محصور مسلمانوں کے لیے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کی پوری دنیا مذمت کر رہی ہے مگر ان مذمتوں سے کچھ نہیں ملے گا۔ کشمیر، افغانستان، عراق، فلسطین سمیت تمام مسائل کا حل صرف اور صرف جہاد میں ہے جب تک ہم عملی میدان میں نہیں نکلیں گے ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے۔ تحریک حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پاکستان کے کنوینئر اور جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی مذمتی قراردادوں سے ختم نہیں ہو گی مسلم حکمران ترکی کے ساتھ مل جائیں مسلمان صلاح الدین ایوبی اور سلطان محمد الفاتح کا کردارادا کریں اسرائیل ، امریکہ سمیت کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تحریک حرمت رسول کمیٹی کے چیئرمین ارشاد اللہ چٹھہ ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم الشان قبلہ اول کارواں کے ذریعہ صلیبیوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ دین اسلام امت وسلامتی کا دین ہے مگر ہماری سلامتی کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے پوری امت مسلمہ تمہاری سازشوں کے خلاف متحد وبیدار ہے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء قبلہ اول تحریک کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ پاکستان واٹر موومنٹ کے مرکزی کنوینئر حافظ سیف اللہ منصوراور قاری یعقوب شیخ نے قبلہ اول کارواں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے جماعۃ الدعوۃ نے کارواں کا اہتمام کیا بیت المقدس کی آزادی، غزہ کے مظلوموں کی مدد، پاکستان کے تحفظ وغلبہ اسلام کے لیے جہاد ہی بہترین راستہ ہے اس سے ہی ہماری تمام مسائل حل ہوں گے۔

٭قبلہ اول کارواں کے شرکاء سے خصوصی خطاب امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کیا۔
لاہور ‘فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے جماعۃ الدعوۃ پاکستان کا ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک تحفظ قبلہ اول کارواں ، مال روڈ پر انسانوں کا سمندر ا مڈ آیا ، لاہور اور اسکے گردونواح سے طلباء ، وکلاء ، تاجروں ، صنعتکاروں ، سول سوسائٹی سمیت تمام تر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد کی شرکت، فلسطینیوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ، سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد، قبلہ اول کی آزادی تک الجہاد الجہاد،دست قاتل مروڑ دو محاصرے سب توڑ دو کے فلگ شگاف نعرے، اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف زبردست جوش وجذبہ کا اظہار، جماعۃ الدعوۃ کے مقامی ذمہ داران موٹر سائیکلوں ، کاروں ، بسوں اور ویگنوں پر لوگوں کو لیکر قافلوں کی شکل میں ناصر باغ پہنچتے رہے سہ پہر (3:00)بجے قبلہ اول کارواں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف کارواں میں شرکت کیلئے جوش و خروش کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ دوپہر ایک بجے ہی لوگوں نے ناصر باغ پہنچنا شروع کر دیا شرکاء کی بڑی تعداد نے نماز ظہر ناصر باغ میں ادا کی سہ پہر تین بجے تک ایک بہت بڑا جم غفیر ناصر باغ جمع ہو چکا تھا فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شرکاء کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جا ری تھا کہ رش بہت زیادہ بڑھ جانے کے باعث تحفظ قبلہ اول کارواں کا آغاز کر دیا گیا جماعۃ الدعوۃ کے کارواں کے لاکھوں شرکاء انتہائی سبک رفتار میں چلتے ہوئے اسمبلی ہال کی طرف بڑھنا شروع ہوئے تو دور دور تک ہر طرف سر ہی سر نظر آرہے تھے سورج کی گرمی اور تپتی ہوئی سڑکیں بھی لاکھوں شرکاء کے جذبہ حریت اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے جذبہ کو سر د نہ کر سکیں شدید گرمی اور حبس کے باوجود کارواں کے شرکاء انتہائی منظم انداز میں پیدل چلتے ہوئے اسمبلی ہال کی طرف بڑھتے رہے شرکاء کی اکثریت نے ہاتھوں میں کلمہ طیبہ والے پرچم، پلے کارڈز، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے ختم کرنے تک امن کا قیام ممکن نہیں،قبلہ اول مذاکرات سے نہیں اسرائیل کی مرمت سے آزاد ہو گا،منصفو ! ہم اپنے بچوں کو خوراک بھی نہیں دے سکتے؟ اور دنیا کے تین ذلیل امریکہ، بھارت ، اسرائیل جیسی تحریریں درج تھیں کارواں کے شرکاء نے مال روڈ کی دونوں سڑکیں کور کر رکھی تھیں جماعۃ الدعوۃ کے سیکورٹی پر مامور رضاکار خاردار تاروں کے ذریعہ سڑک کے دونوں سائیڈوں پر پورے مجمع کو گھیرے میں لے کر ساتھ ساتھ چلتے رہے پولیس کی بھاری نفری بھی کارواں کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے اسمبلی ہال چوک تک پہنچی تحفظ قبلہ اول کارواں کی قیادت تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینئر رانا شمشاد احمد سلفی، جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ، حافظ سیف اللہ منصور، حافظ خالد ولید، مولانا ادریس فاروقی ودیگر نے کی لاہور ہائی کورٹ چوک میں جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان نے اسرائیل کے پرچم سڑک پر کیلوں کے ساتھ گاڑ رکھے تھے لاکھوں شرکاء اس کے اوپر سے گزر کر آگے بڑھتے رہے کارواں کے شرکاء دوگھنٹے میں انتہائی آہستہ رفتار میں چلتے ہوئے ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک پہنچے جہاں باقاعدہ طور پر بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا۔

تحفظ قبلہ اول کارواں کی جھلکیاں
٭جماعۃ الدعوۃ کے تحت قبلہ اول کارواں کا آغاز 3بجے ناصر باغ سے ہوا۔
٭ قبلہ اول کارواں کے شرکاء کے قافلے ایک بجے سے ہی ناصر باغ پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
٭ قبلہ اول کارواں مولانا شمشاد احمد سلفی، جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماؤں مولانا امیر حمزہ حافظ سیف اللہ منصور ودیگر کی قیادت میں روانہ ہوا۔
٭قبلہ اول کارواں کے شرکاء نے کلمہ طیبہ والے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف نعروں والے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
٭ ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی ہال دور دور تک انسانی سر ہی سر نظر آرہے تھے جبکہ مال روڈ نعرہ تکبیر کے نعروں سے گونج رہا تھا ۔
٭موسم گرم ہونے کے باعث گرمی کی شدید شدت میں بھی قبلہ اول کارواں کے شرکاء فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے رواں دواں رہے اور اس بات کا عزم کرتے نظر آئے کہ اگر فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے پسینے کی بجائے خون بھی بہانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔
٭ قبلہ اول کارواں کی حفاظت کے لیے پولیس وحساس اداروں کی نفری بڑی تعداد میں موجود تھی جبکہ جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رضاکار بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔
٭ شرکاء کارواں کے لیے ناصر باغ تا پنجاب اسمبلی ہال مختلف جگہوں پر ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
٭ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز اور رضاکار کارواں کے ساتھ ساتھ چلتے رہے جبکہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے پنجاب اسمبلی ہال کے قریب موبائل آپریشن تھیٹر میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔
٭فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے موبائل آپریشن تھیٹر کی نگرانی انچارج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف کر رہے تھے۔
٭ جماعۃ الدعوۃ کے قبلہ اول کارواں میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گونگے بہرے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
٭قبلہ اول کارواں کے دوران سڑک کے دونوں اطراف گھروں ودفاتر سے عورتیں، مرد، بوڑھے، بچے کارواں کا استقبال کرتے رہے اور نعروں کا جواب دیتے رہے۔
٭ جماعۃ الدعوۃ کے تحت قبلہ اول کارواں کی کوریج کے لیے ملکی و غیر ملکی میڈیا کی نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
٭ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ہائیکورٹ چوک پر تحریک حرمت رسول ایکشن کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار کے چیئرمین ارشاد اللہ چٹھہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں قبلہ اول کارواں کا استقبال کیا۔
٭ لاہور ہائیکورٹ بار چوک، ریگل چوک پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم سڑک کے درمیان بچھائے گئے تھے جنہیں قافلے کے شرکاء روندتے رہے اور اسرائیل وامریکہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
٭ انارکلی چوک میں تحریک تحفظ قبلہ اول کے مرکزی کنوینئر رانا شمشاد احمد سلفی نے کارواں کے شرکاء سے مختصر خطاب کیا اور اسرائیل کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے لگوائے۔
٭ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان تحفظ ناموس ریلی کو روک کر قبلہ اول کارواں کے شرکاء کے نعروں کا جواب دے کر اظہار یکجہتی کرتے رہے۔
٭جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے تحریک منہاج القرآن کے قافلے سے خطاب میں کہا کہ آج تمام مسلمان ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے متحدو بیدار ہیں اور عامر چیمہ شہید کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
٭ گرمی کی سخت شدت میں سیاسی ومذہی جماعتوں کے قائدین اسٹیج پر بیٹھے رہے اور شرکاء دلجمعی سے قائدین کا خطاب سنتے رہے۔
٭ قاری عبدالودود و قاری عبدالرؤف نے قبلہ اول کے حوالے سے ترانہ مسلم حکمرانوں کے نام قبلہ اول کا پیغام پڑھا اس موقع پر شرکاء اسرائیل کا ایک علاج ، الجہاد الجہاد، القدس کی پکار الجہاد الجہاد کے نعرے لگاتے رہے۔
٭مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے خطاب کے دوران شرکاء حافظ سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگاتے رہے۔
٭ قبلہ اول کارواں کے اسٹیج کے ساتھ سڑک پر امریکہ واسرائیل کا پرچم بچھایا گیا تھا جس کو روندتے ہوئے مرکزی قائدین اسٹیج پر چڑھتے رہے اور امریکہ واسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے رہے۔
٭قبلہ اول کارواں کے شرکاء سے خصوصی خطاب امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کیا۔

Tags: ···