Urdu News – Online Urdu News Paper

Urdu News, Online Urdu Latest News Pakistan & World Newspaper

Urdu News – Online Urdu News Paper header image 4
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 Next

ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت تیس لاکھ فرزندان اسلام جمعرات کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

November 24th, 2009 · No Comments

ریاض ۔ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت تیس لاکھ فرزندان اسلام جمعرات کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔پانچ روزہ منا سک حج بروز بدھ کو شروع ہوں گے ، حج کے موقعے پر مکہ مکرمہ کے علاوہ منیٰ، عرفات اور دیگر مقامات پر سیکورٹی کے ایک لاکھ سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے ۔حجاج کرام حج کے ارکان کی ادائیگی کیلئے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچیں گے ۔ حجاج کرام مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنے پر منیٰ میں ظہر، عصر، مغر ب اور عشاء کی نماز ادا کریں گے اور منیٰ میں رات قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد جمعرات کو وہ حج کے رکن اعظم وقوف عرفات کیلئے روانہ ہوں گے ۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حج کے موقعے پر سیکورٹی کے ایک لاکھ سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے اور حکومت حجاج کرام کی سہولت اور ہر قسم کے انتظامات سنبھالنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ۔

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Middle East , Urdu , Urdu News

سعودی عرب میں سوائن فلو سے 4 غیر ملکی عازمین حج جاں بحق

November 22nd, 2009 · No Comments

نیا سوائن فلو وائرس عازمین کے سفر کرنے کے باعث پھیلا ہے ‘ طبی ماہرین
ریاض۔حج سے صرف تین روز قبل سعودی عرب میں سوائن فلو سے 4 عازمین جاں بحق ہوگئے ۔سعودی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام عازمین غیر ملکی تھے ، سعودی اخبارکے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شہریت معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ 30لاکھ عازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جن میں20 لاکھ سے زائد عازمین غیر ملکی ہیں۔ امریکی اورعرب ممالک کے طبی ماہرین کے مطابق نیا سوائن فلو وائرس عازمین کے سفر کرنے کے باعث پھیلا ہے ۔ دنیا بھر کے تیس لاکھ سے زائد فرزندان اسلام چھبیس نومبر کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا آخری مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے جبکہ سعودی حکومت نے حج انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Middle East , Urdu , Urdu News

گورنمنٹ ریگولر حج سکیم کے ذریعہ جانے والے حاجیوں کو زرمبادلہ کی ادائیگی میں خرد برد اور گھپلوں کا انکشاف

November 19th, 2009 · No Comments

کوہاٹ(ثناء نیوز )گورنمنٹ ریگولر حج سکیم کے ذریعہ جانے والے حاجیوں کو زرمبادلہ کی ادائیگی میں خرد برد اور گھپلوں کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر 2009ء کو ریگولر حج سکیم کے 170 حاجی صاحبان فلائیٹ پی کے 1225 کے ذریعہ کراچی ایئر پورٹ سے جدہ بعد ازاں مکہ مکرمہ پہنچے جنہیں فی کس 541 سعودی ریال زرمبادلہ کے طور پر ادا کیے گئے جو کہ دیگر ریگولر سکیم کے تحت جانے والے حاجیوں کو ملنے والے زرمبادلہ کے مقابلہ میں کم ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد اور پشاور سے ریگولر سکیم کے تحت جانے والے حاجیوں کو فی کس 1100 تا 1000 ریال زرمبادلہ ادا کیا گیا ہے ۔ کراچی سے جانے والے حاجیوں نے جب اس سلسلہ میں جدہ میں حج مشن سے رابطہ کیا تو انھوں نے بات سننے سے انکار کر دیا اور نہ ہی مسئلہ کے حل کے لیے کوئی تعاون کیا۔ موجودہ فلائیٹ کے حاجیوں نے مکہ مکرمہ سے فون پر ’’ثناء نیوز‘‘ کو بتایا کہ بہت سے حاجیوں سے پاس قربانی و دیگر اخرجات کے لیے پیسے موجود نہیں اور وہ سخت پریشان ہیں۔

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

سوائن فلو:عازمین حج پر پابندی نہیں، سعودی وزیر صحت

November 8th, 2009 · No Comments

ریاض ۔سعودی وزیر صحت عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سوائن فلو کے خدشے کے باوجود عازمین حج پر کوئی پابندی نہیں۔ یہ بات انہو ں نے ملک میں سوائن فلو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کی مہم کے آغاز کے موقعے پر کہی۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حج ایک مذہبی فریضہ ہے ، اسلئے سعودی عرب نے کسی کے حج کرنے پر پابندی نہیں لگائی۔تاہم انہوں نے کہا کہ سوائن فلو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اور بین الاقوامی ماہرین کی رائے کے مطابق بچوں ، ضعیف افراد اور حاملہ خواتین پر رواں سال کیلئے حج پر پابندی عائد کرنا ان کے متعلقہ ممالک کی انفرادی ذمہ داری ہے ۔عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سعودی انتظامیہ نے اس سلسلے میں خصوصی سفارشات مرتب کی ہیں اور امید ہے کہ تمام متعلقہ ممالک انفرادی طور پر ان تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے ۔

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Pakistan , Urdu , Urdu News

بزرگ ‘ بچے و حاملہ خواتین اس سال حج نہ کریں

September 27th, 2009 · No Comments

حکومت سعودی عرب کا مشورہ ‘ روانگی سے دو ہفتہ قبل ٹیکے لگوانے کی ہدایت

ریاض ۔ سوائن فلو وباء کے پیش نظر سعودی عرب نے بزرگوں ‘ حاملہ خواتین ‘ امراض کہنہ میں مبتلا افراد اور بچوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سال حج و عمرہ ادا نہ کریں اور دیگر افراد سے کہا گیا کہ وہ مقدس سفر سے کم سے کم دہ ہفتہ قبل ٹیکے لگوائیں ۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے سفارش کی ہے کہ بزرگوں ‘ حاملہ خواتین ‘ امراض کہنہ میں مبتلا افراد اور بچوں کو اس سال اپنی حفاظت کے لئے حج و عمرہ کا سفر ملتوی کر دینا چاہئے جن بزرگوں کو یہ مشورہ دیا گیا ہے ان کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے جبکہ بچوں کی عمر 12 سال سے کم ہے ۔ سعودی حکومت نے حج کرنے والے عازمین سے کہا کہ وہ مقدس مقامات کے سفر سے کم سے کم دہ ہفتہ قبل موسمی وباء کے لئے ٹیکے لگوالیں

اپنے پسندیدہ پروگرام کے ساتھ بُک مارک کریں
  • Add to favorites
  • Facebook
  • Google Bookmarks
  • Yahoo! Buzz
  • Live
  • Yahoo! Bookmarks
  • Twitter
  • del.icio.us
  • Technorati
  • Digg
  • MySpace
  • Sphinn
  • Mixx
  • Blogplay
  • blogmarks
  • Internetmedia
  • LinkedIn
  • MyShare
  • NewsVine
  • Ping.fm
  • Reddit
  • Simpy
  • Slashdot
  • Webnews.de
  • Wikio
  • Fark
  • Gwar
  • LinkArena
  • Upnews
  • Webride
  • Yigg
  • Blogosphere News
Tags: , ,

اوپر والی خبر سے ملتی جلتی خبریں دیکھیں

Tags: Middle East , Pakistan , Urdu , Urdu News