گردے کی پتھری سے محفوظ رہنے کیلئے ہرگھنٹے بعد پانی کا گلاس پینا چاہئے
لاہور ،پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر ممتاز احمد نے کہا ہے کہ موسم گرما میں گردے میں پتھری کے مریض خصوصی احتیاط برتیں۔ گرمیوں میں گردوں کی پتھری اور دیگر امراض گردہ میں تیزی سے اضافہ ہوجاتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ گرمی میں گردے کے مریضوں کو زیادہ پانی پینا چاہئے تاکہ پیشاب میں پتھری بنانے والے اجزا کو خارج ہونے میں مدد ملتی رہے کیونکہ یہی رسوب دار اجزا کم پانی کی وجہ سے گردے میں جم کر پتھری کی شکل اختیار کرجاتے ہیں۔ جو لوگ گرمیوں میں پانی کم استعمال کرتے ہیں انہیں گردے کی پتھری کے مرض کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گردے کی پتھری سے محفوظ رہنے کیلئے ہر ایک گھنٹے بعد پانی کا گلاس پینا چاہئے جبکہ رات کو بھی سونے سے کم از کم ایک دو گھنٹہ قبل پیٹ بھر کے پانی پینا چاہئے۔ اس کے علاوہ ورزش کے بعد اور کھانے کے ساتھ بھی پانی زیادہ پینے سے گردے کے امراض کم لاحق ہوتے ہیں۔
Tags: صحت
درخواستوں کی وصولی اور انٹرویو شیڈول جاری، بھرتی مکمل ہونے سے مریضوں کے علاج ونگہداشت میں بہتری آئے گی
دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نرسنگ کا شعبہ اختیار کرنے والی خواتین کو روزگار ملے گا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز
لاہور۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور دیہی مراکز صحت میں تقریبا دو ہزار نرسیں ایڈہاک کی بنیاد پر بھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت کے اس انقلابی فیصلے سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نرسنگ کا شعبہ اختیار کرنے والی خواتین کو روزگار ملے گا وہاں مریضوں کے علاج معالجہ اور نگہداشت میں مزید بہتری آئے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لاہور ڈویژن ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ نے کہا کہ طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں بیک وقت نرسیں بھرتی کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں لاہور، قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ضلعی افیسران صحت کو اپنے ماتحت نڑسنگ سکولوں سے مارچ 2006ء تا ستمبر 2009ء تک فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کو ملازمت کیلئے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عملی میدان میں آسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق صوبہ بھر سے نرسنگ طالبات 24مارچ تک ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب کے دفتر میں درخواستیں جمع کراسکیں گی۔ انٹرویو یکم تا دس اپریل تک ڈی جی نرسنگ کے دفتر میں ہوں گے جبکہ بھرتی حکومت کی پالیسی کے تحت میرٹ پر ہوگی۔
Tags: پاکستان
اسلام آباد‘ ملک میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے ایک کروڑ 40 لاکھ سے متجاوز ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت ہیپا ٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد 88 لاکھ جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کی تعداد 56 لاکھ سے متجاوز ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس بیماری پر قابو پانے کے حوالے سے اگرچہ مفت علاج کی سہولت بھی ہے مگر سہولتوں کی کمی کے باعث انتہائی تھوڑی تعداد کے مریضوں کا مفت علاج ممکن ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار سالوں کے دوران وزیراعظم کے پروگرام برائے تدارک اور کنٹرول ہیپا ٹائٹس کے تحت ہیپا ٹائٹس سی کے تقریبا 33 ہزار مریضوں جبکہ ہیپاٹائٹس بی کے 6 ہزار 3 سو کے قریب مریضوں کا مفت علاج ممکن ہو سکا ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ان بیماریوں کے مریضوں کے لیے شروع کیے گئے علاج کو فعال بنانے کے لیے صوبہ سندھ اور پنجاب نے اپنی متعلقہ بی سی ون بنایا اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے علاج کے لیے بجٹ مختص بھی کیا گیا
Tags: صحت
لاہور۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے 9.5کڑوڑروپے کی خصوصی گرانٹ سے لاہور جنرل ہسپتال میں دماغ کی اینجیوگرافی کرنے والی مشین پہنچ چکی ہے جسکی تنصیب ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ۔ یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی /ایل جی ایچ پرفیسر ڈاکٹر اسرار احمد اور ایم ایس ڈا کٹر اقبال کاظمی نے بتائی۔ انہوں نے کہاکہ برین اینجیوگرافی مشین نیورو ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں نصب کی جا ئے گی جس سے دماغ ، خراب مغزاور خون کی شریانوں کا علاج بغیر آپریشن ممکن ہو سکے گا اور بروقت علاج سے مریض کو فالج سے بچایا جا سکے گا ۔پرفیسر اسرار احمد نے مزید کہاکہ اس مقصد کیلئے ہسپتال میںسٹروک سنٹرقا ئم کیا جا رہا ہے اور یہ مشین پورے ملک میں سرکاری شعبہ میں اپنی نوعیت کی منفرد سہولت ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے لاہورجنرل ہسپتال کو سینٹر آف ایکسیلنس ادارابنانے پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے مریضوںکی مشکلات کا ازالہ ہو گیا ہے
Tags: صحت