Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: 1 2 3 4 5 6 7 8 9 Next

پاکستان میں اس وقت مجاہدین کے تقریبا بیالیس کمیپس موجود ہیں ۔ ۔ ۔ بھارت کا پھر الزام

March 17th, 2010 · Comments Off

کیمپوں کو تباہ کرنے کے لیے پاکستان موثر اقدامات نہیں کررہا
بھارت کے وزیر دفاع اے کے اینٹنیکا پریس کانفرنس سے خطاب
نئی دہلی‘ بھارت کے وزیر دفاع اے کے اینٹنی نے ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مجاہدین کے تقریبا بیالیس کمیپس موجود ہیں اور ان کیمپوں کو تباہ کرنے کے لیے پاکستان موثر اقدامات نہیں کررہا ہے۔گوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع اے کے اینٹنی نے کہا ہے کہ اس وقت ” پاکستان کی اپنی سرزمین پرمجاہدین کے متعدد کیمپوں کو تباہ کرنے کے لیے پاکستان نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔”ان کا کہنا تھا ” ہماری اہم تشویش سرحد پر ان کیمپوں کی موجودگی ہے جو ممبئی حملے میں ملوث رہے ہیں۔ لیکن انہیں ختم کرنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ ”بھارت اور پاکستان کے درمیان خارجہ سکریٹری سطح کی بات چیت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور دیگر مسائل کے باوجود بھارت پاکستان کے ساتھ مجاہدین سمیت ہر مسئلے پر بات چیت کرنے کے اپنے موقف پرقائم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ” ہم نے خارجہ سکریٹری کی سطح پر بات چیت کا فیصلہ سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت کیا تھا اور ہمیں بات چیت سے کسی معجزے کی توقع بھی نہیں تھی۔ ہم نے اپنی بات پاکستان کے خارجہ سکریٹری تک پہنچا دی ہے۔”مسٹر اینٹنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کی پیشکش کا سہرا بھی بھارت کے سر ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے دارندازی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے تو انھوں نے کہا کہ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ کشمیر میں امن کا عمل صحیح راستے پر ہے

Tags: پاکستان , ہندوستان

سابق وزیر اعلی بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ 25 مارچ کو لاہور آئیں گے

March 17th, 2010 · Comments Off

لاہور۔بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی کیپٹن (ر) امریندر سنگھ اپنی کتاب ’’دی لاسٹ سن سائیٹ‘‘ کی تقریب رونمائی کیلئے 25مارچ کو لاہور آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما عرفان کھوکھر نے بتایا کہ کیپٹن امریندر سنگھ 20رکنی وفد کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے۔ وہ اپنے دس روزہ دورے کے دوران اسلام آباد بھی جائیں گے اور سرکردہ پاکستانی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

Tags: پاکستان , ہندوستان

بھارت ، خواتین میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں حیران کن اضافہ

March 17th, 2010 · Comments Off

ممبئی ‘ خواتین میں سگریٹ نوشی کا رجحان حیران کن حد تک زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا میں تمباکو نوشی سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے 2008 ء کے سروے کے مطابق بات اگر سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی ہو، تو امریکہ اور چین کے بعد آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک بھارت اب تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ اکثریتی طور پر ہندو آبادی والے بھارتی معاشرے میں تمباکو نوشی کو طبی کے علاوہ ثقافتی وجوہات کی بنا پر بھی برا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے باوجود کروڑوں بھارتی شہریوں کی یہ عادت آج نہ صرف روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے، بلکہ اب تمباکو نوشی صرف مردوں ہی کا مشغلہ بھی نہیں رہی۔ عوامی سروے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بھارتی خواتین میں تمباکو نوشی کا رجحان روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ بھارت میں ملکی سطح کے کئی سماجی تحقیقی منصوبوں کے نتائج اس امر کی دلیل ہیں کہ زیادہ تر بھارتی لڑکیاں سگریٹ نوشی چھوٹی عمر سے ہی شروع کر دیتی ہیں۔ اِن میں سے بیس فیصد لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی زندگی میں پہلا سگریٹ دس اور بارہ سال کے درمیان کی عمر میں پیتی ہیں۔ یہ رجحان خاص طور گنجان آبادی والے بڑے بڑے بھارتی شہروں میں پایا جاتا ہے۔ تمباکو نوشی کرنے والے مردوں کی طرح سگریٹ نوش خواتین بھی اپنی اس عادت کے دفاع میں کئی طرح کی دلیلیں پیش کرتی ہیں۔ مثلاً ایڈورٹائزنگ کی صنعت میں کام کرنے والی اور بہت سی ملازمت پیشہ خواتین یہ بھی کہتی ہیں کہ تمباکو نوشی کے باعث وہ اپنے وزن کو متوازن رکھنے میں کامیاب رہتی ہیں۔ اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی بالغ یا نابالغ بھارتی لڑکی نے محض ایک مرتبہ کے تجربے کے طور پر سگریٹ کو ہاتھ لگایا اور پھر تمباکو نوشی کے نقصانات کے حوالے سے اپنے غیر سنجیدہ رویئے کی بنا پر وہ سگریٹ نوشی کی عادی ہو گئی۔

Tags: ہندوستان

بھارت ‘ بی جے پی نے نئی ’ٹیم‘ کا اعلان کر دیا 40 خواتین بھی شامل ہیں

March 17th, 2010 · Comments Off

نئی دہلی ‘ بھارت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نتن گڈکری نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں چالیس خواتین بھی شامل ہیں۔ ففنتن گڈکری نے حال ہی پارٹی کے صدر کا عہدہ سنبھالا ہے اور اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ وہ پارٹی میں بعض تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس نئی ٹیم میں تیرہ نائب صدر، دس جنرل سیکرٹریز اور پندرہ سیکرٹریز شامل ہیں۔نتن گڈکری نے ہیما مالینی، نجمہ ہیپت اللہ، ونیے کٹیار، کلراج مشر، مختار عباس نقوی اور شانتا کمار کو بی جے پی کا نائب صدر مقرر کیا ہے۔پارٹی کے سیکریٹریز کی فہرست میں جن نئے لوگوں کو جگہ ملی ہے ان میں ورون گاندھی، نوجوت سنگھ سدھو اور سمریتی ایرانی شامل ہیں۔پارٹی کی کارکردگی کے خلاف بغاوت کرنے والی راجستھان کی سابق وزیرِاعلٰی وسندھرا راجے سندھیا کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل سیکرٹریز کی فہرست میں اننتھ کمار، وجے گوئل، ارجن منڈا اور روی شنکر پرساد کے نام بھی شامل ہیں۔شاہ نواز حسین اور آر ایس ایس کے ترجمان اخبار کے سابق اڈیٹر ترون وجے کو پارٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے تاہم بی جے پی کے سینئررہنما ارون شوری اور یشونت سنہا کے نام اس فہرست سے غائب ہیں۔پارٹی کے ترجمان روی شنکر پرساد نے صحافیوں کو بتایا’ بی جے پی کی فہرست میں انڈمان سے لیکر جموں و کشمیر اور گجرات سے لے کر آسام تک کی نماندگی کا خیال رکھا گیا ہے۔‘اس کے علاوہ بارہ رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے جس کی صدارت نتن گڈکری کریں گے۔ اس بورڈ میں اٹل بہاری واجپئی، لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی، وینکیہ نائڈو، راج ناتھ سنگھ ، سشما سواراج اور ارون جیٹلی بھی شامل ہیں

Tags: ہندوستان

بھارتی شہر بنگلور میں خلائی ادارے کے باہر فائرنگ

March 16th, 2010 · Comments Off

بنگلور‘ بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے قریب بیالالو میں ملک کے خلائی ادارے اسرو کے باہر فائرنگ ہوئی ہے۔ معاملے کی تفتیش کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبج سیکورٹی اہلکاروں اور دو نا معلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق اسرو کے ٹریننگ سینٹر کے باہر نا معلوم افراد گھوم رہے تھے۔ سیکورٹی اہلکاروں کو ان پر شک ہوا اور جب سیکورٹی اہلکاروں نے ان افراد سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے گولیاں چلانی شروع کردی۔اسرو کے ترجمان ایس ستیش نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ’اسرو سینٹر کے باہر دو افراد کو گھومتے دیکھا گیا۔ جب سیکورٹی فورسز نے انہیں چیلنج کیا تو انہوں نے گولیاں چلانی شروع کردی۔ فائرنگ کچھ دیر تک چلی اور پھر یہ افراد فرار ہوگئے‘۔انکا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش ہورہی ہے اور اب پولیس کو یہ پتہ لگانا ہے کہ یہ شدت پسند حملہ تھا یہ نہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزارات داخلہ کہ چکی ہے کہ اسرو سینٹر شدت پسندوں کے نشانے پر ہے۔بھارت کے وزیر داخلہ پی چدامبرم نے حملے کے بارے ذارئع ابلاغ سے کہا ہے کہ جس طرح کی فائرنگ ہوئی اس سے نہیں لگتا کہ یہ شدت پسند حملہ تھا

Tags: بریکنگ نیوز , ہندوستان

بھارت اور بنگلہ دیش کی فوج کے درمیان فائرنگ ،18 دیہاتی زخمی

March 15th, 2010 · Comments Off

ڈھاکہ۔بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحدی فوج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں18 دیہاتی زخمی ہوگئے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سکیورٹی حکام کے مطابق اتوار کو بھارتی قبائلی علاقے کے رہائشی بنگلہ دیش کے علاقے میں مچھلی پکڑنے کے لیے داخل ہوگئے ۔ بنگلہ دیشی باشندوں نے انہیں روکا توبھارتی سکیورٹی فورسز نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد بنگلہ دیشی گارڈز نے بھی جوابی کارروائی کی۔دو گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ کے نتیجے میں18 بنگلہ دیشی زخمی ہوگئے۔

Tags: مڈل ایسٹ , ہندوستان

راجھستان ‘ فوجی تربیت کے دوران بم دھماکہ ‘ 4 بھارتی فوجی ہلاک

March 15th, 2010 · Comments Off

جے پور‘ بھارتی ریاست راجستھان میں فوجی تربیت کے دوران بم پھٹنے سے چار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے. بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ پوکھران فائرنگ رینج میں پیش آیا۔ فوجی جوان تربیت کے دوران بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثے میں چار فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

Tags: ہندوستان

بھارت کا میزائل ٹُھس ‘ ایک اور تجربہ ناکام

March 15th, 2010 · Comments Off

نئی دہلی ‘ بھارت کے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگیاہے۔ بھارتی میڈیا کے بعد گزشتہ روز کے ناکام تجربے کے بعد آج دوبارہ ٹیسٹ رینج چاندی پور سے تجربہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ہدف بننے والا میزائل وقت پر فضا میں بلند ہوا تاہم دشمن میزائل کو نشانہ بنانے والا میزائل مقرر وقت پر فضا میں بلند ہونے میں ناکام رہا جس کے بعد بھارتی حکام نے تجربہ منسوخ کردیا۔ اس سے پہلے بھی اسی قسم کا مسئلہ پیش آیا جس کے بعد میزائل تجربے کو منسوخ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے یہ نہیں بتایاکہ دوبارہ میزائل تجربہ کب کیا جائے گا۔

Tags: ہندوستان

بھارتی صوبہ راجستان میں بس پل سے خشک دریا میں گر گئی ‘ 26 طلباء ہلاک ‘ 37 زخمی

March 15th, 2010 · Comments Off

نئی دہلی ‘ بھارتی صوبے راجستان میں ایک بس پل سے خشک دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 26 طلبہ ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس پل پر ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ جس میں ایک تدریسی ادارے میں زیر تربیت 63 طلبہ سوار تھے ۔

Tags: ہندوستان

بھارتی فوجی نے اپنی بندوق سے گولی مار کر خود کشی کرلی

March 15th, 2010 · Comments Off

سری نگر‘ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 11آر آر سے تعلق رکھنے والے 26سالہ بھارتی فوجی گووردن رام ساکن جودھپور راجستھان نے مغل میدان کیمپ میں اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے خود پر گولی چلائی ۔ آواز سنتے ہی دیگر فوجی اہلکار جائے واقعہ کی طرف دوڑ پڑے جہاں مذکورہ اہلکار خون میں لت پت پڑا تھا۔ گووردن کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس رجسٹر کرلیا ہے

Tags: کشمیر , ہندوستان