تہران ‘ ایران نے کہا ہے کہ وہ افزودہ یورینیم سے ایٹمی ایندھن کا تبادلہ اپنی سرزمین پر ہی کرے گا۔ یہ بات ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبرصالح نے تہران میں ایرانی اخبار کوانٹرویو میں بتائی ۔ انہوںنے کہا کہ وہ ایران کے تحقیقاتی ری ایکٹر کے لیے 1200 کلو گرام کم افزودہ یورینیم کا ایٹمی ایندھن سے تبادلہ کرنے کو تیار ہے لیکن یہ تبادلہ ایران ہی میں کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے ایران نے اقوام متحدہ کو 400 کلو گرام یورینیم کاتبادلہ ایٹمی ایندھن سے کرنے کی تجویز دی تھی
افزودہ یورینیم سے ایٹمی ایندھن کا تبادلہ اپنی سرزمین پر ہی کریں گے ، ایران
March 18th, 2010 · Comments Off
Tags: مڈل ایسٹ
ایرانی صدر احمدی نژاد آج افغانستان جائیں گے
March 9th, 2010 · No Comments
تہران ۔ایرانی صدر احمدی نژاد ( آج ) بدھ کو افغانستان کا دورہ کریں گے اپنے دورے کے دوران صدر احمدی نژاد اپنے افغانی ہم منصب حامد کرزئی سے ملاقات کریں گے اور بین الاقوامی معاملات اور بارہمی تعلقات پر بات چیت کریں گے ۔ تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان دامن میمن پراٹس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر احمدی نژاد ( آج ) بدھ کو افغانستان کے دارالحکومت کابل جائیں گے اور مختلف امور پر صدر حامد کرزئی سے بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر احمدی نژاد کا موقف ہے کہ افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل نہیں ہو سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑائی لڑنے کے بجائے مغربی ممالک کو اپنی افواج وہاں سے نکال کر فوجی بجٹ کا معمولی ساحصہ افغانستان میں 25 ملین افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے پر خرچ کرنا چاہیے ۔
Tags: دنیا کی خبریں
عالمی طاقتیں ایرانی ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کرنے میں نا کام ہوں گی۔ ۔ ۔ ایران
March 7th, 2010 · No Comments
تہران۔ایران نے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں ایرانی ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کرنے میں نا کام ہوں گی۔ اتوار کے روز ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ویٹو پاور رکھنے والے سلامتی کونسل کے ممبران امریکہ،برطانیہ ، فرانس، روس ، چین اور جرمنی تہران پر پابندیاں نہیں لگا سکیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کا عالمی طاقتوں کے پاس کوئی جواز نہیں۔ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ عالمی حالات میں پر امن ایٹمی پروگرام پر پابندیاں لگانے کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کرنے میں نا کام ہو ں گی۔
Tags: دنیا کی خبریں
ایران نے نئے کروز میزائل تیار کرنے کا اعلان کر دیا
March 7th, 2010 · No Comments
تہران ۔ایران نے نئے کروز میزائل تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی فوج کے جنرل واحدی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ریڈار پر نظر نہ آنے والا کروز میزائل نصر 1 (ون) 100 ٹن ورنی ہو گا میزائل کو ابتدائی طور پر زمین سے داغنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے تاہم بعد میں ہیلی کاپٹر ز اور آبدوزوں کے ذریعے داغنے کے لیے اس میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔qa…zs…ik
Tags: دنیا کی خبریں
۔9/11 کا واقعہ عظیم جھوٹ اور عراق ‘ افغانستان پر حملے کے جواز کے لئے استعمال کیا گیا ‘ محمود احمدی نژاد
March 7th, 2010 · 1 Comment
تہران ‘ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے 9/11 کے واقعہ کو عظیم انسان جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے عراق اور افغانستان پر حملے کے جواز کے لئے استعمال کیا گیا ۔ تہران میں ایران کے کلچرل قونصلروں سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ 11 ستمبر 2001 ء کو امریکہ میں پیش آنے والا واقعہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا تیار کردہ کارنامہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام کو اسرائیل نے قوموں کے وسائل لوٹنے کے لئے تشکیل دیا تھا جو اپنے انجام کے قریب پہنچ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں غنڈہ گردی ‘ قتل و غارت گری اور تباہی سرمایہ دارانہ فکر کا نتیجہ ہے ۔
Tags: مڈل ایسٹ
پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہوں گے
March 2nd, 2010 · No Comments
اسلام آباد۔پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط اگلے ہفتے ہوں گے۔ ایرانی حکام کے مطاق دستخطوں کی تقریب 9 یا10 مارچ کو ہو گی جس کے مقام کے بارے میں فی الحال نہیں بتایا گیا ہے معاہدہ طے پانے کی تقریب5 سال بعد پاکستان کو ایران سے گیس کی فراہمی شروع ہو سکے گی۔
Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان
امریکا ، روس ، فرانس اور اسرائیل کا ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ ، سعودی عرب کی مخالفت
March 2nd, 2010 · No Comments
ایران کا جوہری معاملہ پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے ، سعودی عرب
ایران کے خلاف پابندیوں کی قرار داد میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ، ہیلری کلنٹن
تہران کی جوہری سرگرمیوں کے مکمل طور پر پر امن ہونے کی تصدیق نہیں کر سکتے ، آئی اے ای اے
ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور تل ابیب مل کر کام کر رہے ہیں ، جان کیری
گزشتہ سال ایران کے دوگنے اثاثے منجمد کئے گئے ۔ امریکی محکمہ خزانہ
واشنگٹن + پیرس + ویانا + ریاض ‘امریکا، روس اور اسرائیل نے جوہری پروگرام کے تنازعہ پر ان کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ دے دیا جبکہ سعودی عرب نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنازعہ پر امن طریقے سے حل ہونا چاہیے ۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرار داد پیش کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔ ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ جوہری پروگرام جاری رکھنے پر تہران کے خلاف پابندیوں کی قرار داد کے لیے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ۔ اس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں اور اس کے لیے جامع انداز میں کام کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ ہفتے ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف کئی پابندیوں کی قرار داد ایک سے دو ماہ میں پیش کر دی جائے گی ۔ مگر اب یہ ڈیڈ لائن بڑھا دی ہے۔ پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی صدر دمتری میدیدیف نے کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں پر غور کے لیے تیار ہیں مگر اب بھی تہران کے جوہری پروگرام پر جاری تنازعہ پر تصفیے کے لیے پر امید ہیں ۔ اس موقع پر فرانس کے صدر سرکوزی نے کہا ہے کہ اس معاملے میں پیرس اور ماسکو کا موقف یکساں ہے۔ ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے تنظیم کے بورڈ آف گورنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی کا کہنا ہے کہ ایران نیو کلےئر وار ہیڈز کی تعمیر سے متعلق آئی اے ای اے کی رپورٹ پر تنقید کے بجائے اس میںاٹھائے گئے سوال کا جواب دے۔ ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چےئرمین سینیٹر جان کیری نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن اور تل ابیب مل کر کام کر رہے ہیں اور دونوں کا اس بارے یں موقف ایک ہی ہے ۔ دوسری طرف امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایران کے دوگنے اثاثے منجمد کئے گئے ۔ محکمہ خزانہ کے مطابق 2007 ء میں 4 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کے ایرانی فنڈز منجمد کئے گئے جو 2008 ء کے مقابلے میں ایک کروڑ 95 لاکھ ڈالرز زائد ہیں ۔
Tags: دنیا کی خبریں , مڈل ایسٹ
ایران سے بلوچستان کیلئے ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کا ابتدائی معائدہ طے پا گیا
February 25th, 2010 · No Comments
بلوچستان کو 1150 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے ۔ منصوبے کی تکمیل سے پوری ہو جائیگی
ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی صحافیوں سے گفتگو
کوئٹہ۔ایران سے بلوچستان کے لیے ایک ہزار میگا واٹ بجلی حاصل کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ نے بتایا کہ بلوچستان کو 1150 میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان کی بجلی کی ضروریات پوری ہو جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ساحلی علاقوں کے لیے ایران سے 39 میگا واٹ بجلی لے رہے ہیں ابھی پیپکو کی ٹیم ایران گئی ہوئی تھی اور وہاں مزید 1000 میگا واٹ کے لیے معاہدے پر دستخط کرکے آئی ہے اور ا س بجلی کے نرخ بھی کافی سستے ہوں گے ۔ یہ 1000 میگا واٹ بجلی ساحلی علاقوں کے لیے ہے اور وہاں کھپت کم ہونے کی صورت میں ملک کے بالائی علاقوں میں بھی استعمال ہو سکتی ہے اس کے علاوہ ایران سے مزید ایک ہزار میگا واجٹ بجلی لی جائے گی جس کے لیے ابتدائی معاہدہ ہو چکا ہے ۔
Tags: پاکستان
ایران کا آئی اے ای اے سے جوہری ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ
February 23rd, 2010 · No Comments
آئی اے ای اے نے جوہری ایندھن فراہم نہ کی تو کم افزودہ یورینیم کے بدلے جوہری ایندھن حاصل کریں گے‘ خط میں انتباہ
تہران۔ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے جوہری ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’’ارنا‘‘کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیوامانو کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر آئی اے ای اے نے جوہری ایندھن فراہم نہ کی تو ایران کم افزودہ یورینیم کے بدلے جوہری ایندھن حاصل کرے گا۔ خط میں آئی اے ای اے سے کہا گیا ہے کہ وہ جوہری ایندھن فراہم کرنے میں دلچسپی رکھنے والے رکن ممالک کو اس پیشکش سے آگاہ کرے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ایک ساتھ یا مرحلہ وار ہوسکتی۔ اس تبادلے کا ایرانی سرزمین پر ہونا لازمی ہے۔
Tags: دنیا کی خبریں
ایران کے جوہری عزائم پر فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں ۔رابرٹ گبز
February 17th, 2010 · No Comments
واشنگٹن۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری عزائم پر فوجی کارروائی سمیت تمام آپشنز کھلے ہیں ۔ رابرٹ گیز نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کی جانب سے اوبامہ انتظامیہ کی سفارتی سطح پر کی جانے والی تمام کوششوں کو رد کیا جا چکا ہے ۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کا جوہری پروگرام ویسا نہیں جیسا وہ ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ رابرٹ گبز کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا اور عالمی برادری کی جانب سے بات چیت کے تمام امکانات کو نظر انداز کر رہا ہے اس کے نتیجے میں اس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کی جا سکتی ہے ۔ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ فوجی کارروائی کا امکان رد نہیں کرتے ۔
Tags: دنیا کی خبریں



