فلوجہ ‘ عراق کے مغربی صوبے انبار میں کار بم دھماکے سے سات افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق دھماکہ فلوجہ شہر میں فوجی گاڑیوں کے قریب کھڑی کار میں ہوا جس کے نتیجے میں عام شہری نشانہ بنے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اکثر افراد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
عراق کے مغربی صوبے میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک
March 15th, 2010 · Comments Off
Tags: مڈل ایسٹ
عراقی الیکشن کمیشن کاابتدائی نتائج کے اعلان سے انکار ، چار روز بعد ہی ممکن ہے ۔ فرج الحیدری
March 9th, 2010 · No Comments
ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا ، آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ نگران انتخابی سرکل حمدیہ الحسینی
نیشنل سنٹر کو انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں
آزاد انتخابی کمیشن غیر حتمی نتائج کا اعلان جمعرات کو کرے گا اور حتمی نتائج کا اعلان مارچ کے آخر میں کیا جائے گا
نتائج کے مطابق وزیراعظم نوری المالکی کے ’’ سٹیٹ لاء اتحاد ‘‘ جنوبی اضلاع کو برتری حاصل ہے
بغداد ‘ عراق کے آزاد الیکشن کمیشن نے ملک میں گذشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف الیکشن کمیشن فرج الحیدری کا کہنا ہے کہ انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان ووٹنگ کے چار دن بعد ہی ممکن ہے کیونکہ اب بھی قومی انتخابی کاوئنٹنگ سینٹرز میں بیلٹ باکس لائے جا رہے ہیں۔ فرج الحیدری نے مزید کہا کہ نیشنل سینٹر کو انتخابات میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ یہ شکایات سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور انتخابات کی نگرانی کرنے والے مبصرین نے درج کرائی ہیں۔انتخابی سرکل کی نگران حمدیہ الحسینی نے کہا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 55 سے 60 فی صد کے درمیان رہا۔ بقول مس حمدیہ اس شرح میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو گا کیونکہ بہت سے پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہو رہے ہیں۔انہوں نے بغداد کے ضلع میں ووٹنگ کا ٹرن آوٹ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی گنتی کا عمل جاری ہے۔ 325 کنی عراقی پارلیمان میں 68 نشستیں بغداد کے لئے مخصوص ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں نشستوں کے لیے ڈالے گئے ووٹ ابھی جاری ہے۔ اعلٰی آزاد انتخابی کمیشن غیر حتمی نتائج کا اعلان جمعرات کو کرے گا اور حتمی نتائج کا اعلان مارچ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔اب تک سامنے آنے والے نتائج کے مطابق وزیر اعظم نوری المالکی کے “سٹیٹ لاء اتحاد” جنوبی اضلاع کو برتری حاصل ہے جبکہ ایاد علاوی کی سربراہی میں “عراق لسٹ” کو شمال اور مغرب کے سنی اضلاع میں برتری حاصل ہے۔ سپریم اسلامی کونسل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ سابق عراقی وزیر اعظم ایادعلاوی کی قیادت میں اتحاد تیسرے نمبر پر ہے.اس اتحاد میں بیشتر سنی سیاسی جماعتیں شامل ہیں.شمالی عراق میں عراقی کردستان نامی جماعت صدر جلال طلبانی کی پیٹریاٹک یونین آف کردستان پی یو کے کے لیے ایک سخت حریف ثابت ہوئی ہے اور اس کی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں پی یوکے اورمسعود بارزانی کی جماعت کردستان ڈیموکریٹک کی پوزیشن کمزور ہوگی۔واضح رہے کہ ماضی ان دونوں جماعتوں ہی کی شمالی عراق میں بالادستی قائم رہی ہے۔انتخابات میں شرکت کرنے والی بڑی جماعتوں میں بڑی شیعہ جماعتوں پر مشتمل قومی اتحاد اور عراقی وزیر داخلہ جواد البولانی کی سربراہی میں “متحدہ عراق” اتحاد نمایاں تھے۔ووٹنگ شروع ہونے کے فورا بعد پہلا ردعمل عراقی لسٹ کے سربراہ ایاد علاوی کی جانب سے سامنے آیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور عراقی حکومت پر ناکافی سیکیورٹی انتظامات کا الزام عائد کیا۔ الیکشن کمشنر فرج الحیدری نے انتخابی امیدواروں اور جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور بیدار مغز انتخابی کلچر کا مظاہرہ کریں۔انتخابی دنگل کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں بعض امیدواروں اور ان کی جماعتوں نے اپنی کامیابی کا بزعم خود اعلان کر دیا، جس کے بعد الیکشن کمیشن کو صبر اور میچور انتخابی کلچر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرنا پڑی۔عام انتخابات کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کے سرکاری اعدادوشمار فوری طور دستیاب نہیں ہوئے تاہم انتخابی حکام کا کہنا ہے کہ سنی اکثریتی صوبہ الانبارمیں ووٹ ڈالنے کی شرح اکسٹھ فی صدرہی ہے اورشمالی صوبہ کرکوک میں ستر فی صد اہل ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔عراقی پارلیمان کی تین سو پچیس نشستوں کے انتخاب کے لیے گذشتہ روز ووٹ ڈالے گئے تھے اور راکٹ حملوں اور بم دھماکوں کے باوجود لاکھوں ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا.پولنگ کے دوران عراق بھر میں تشدد کے واقعات میں اڑتیس افراد ہلاک ہوگیے تھے۔
Tags: مڈل ایسٹ
عراقی انتخابات ‘ مارٹر حملے اور دھماکے، 24 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی ۔۔اپ ڈیٹ
March 7th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق میں صدام حکومت کے خاتمے کے بعد ہونے والے دوسرے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کے دور ان دارالحکومت بغداد میں تشددکے واقعات میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پولنگ کے دوران دارالحکومت بغداد میں مارٹر کے حملے اور دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 24افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے انتخابات میں 19 ملین ووٹر325 ممبر پالیمنٹ منتخب کریں گے۔ انتخابات کے لیے عراق میں سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ عراقی سرحد کو بند کردیا گیا۔ اور انتخابات کے لیے دو لاکھ سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے اور ملک بھر میں سکیورٹی سخت ہونے کے باوجود بغداد اور بغداد کے جنوب میں واقع ایک شہر بیجی میں مارٹر گولے فائر کرنے کی اطلاعات ہیں۔تقریبا ڈیڑھ ہزار بین الاقوامی مبصرین ان انتخابات کی نگرانی میں مصروف رہے ایران میں شیعہ رہنما مقتدی الصدر نے ایک بیان میں عراق کی عوام سے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور تشدد کو مسترد کریں۔انتخابات شروع ہونے سے قبل عراق کے وزیرِ اعظم نورالمالکی نے عراقی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ پارلیمانی انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر جمہوریت کو مضبوط کریں۔عراقی کے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا تھاکہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ جموریت کا فائدہ اٹھائیں اور آپ سب کو ووٹ ڈالنے جانا چاہیے۔عراق کے دو ہزار تین میں عراق پر حملے کے بعد سے دوسرے انتخابات ہیں۔ اس سے قبل سنہ دو ہزار پانچ میں انتخابات ہوئے تھے جس میں ملکی شیعہ جماعتوں کی مدد سے وزیر اعظم بنے۔یاد رہے کہ عراق میں سابق صدر صدام حسین کی جماعت بعث پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیداروں کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی سے تنازعہ پیدا ہوا تھا اور ان امیدواروں پر پابندی کے خلاف اپیل سننے کے لیے ایک پینل تشکیل دیا گیا تھا۔ اس پینل نے اس پابندی کو ہٹائے جانے کی سفارش کی تھی جب کہ حکومت اس پابندی کو برقرار رکھنے کے حق میں تھی۔سنی مسلک سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماں نے الزام لگایا تھا کہ یہ پابندی ان کے خلاف ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ووٹر اکژیتی شیعہ برادری کی نمائندگی کرنے والے تین بڑے سیاسی اتحادوں کے امیدواروں میں سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ ان میں وزیر اعظم کی قیاد ت میں سٹیٹ آف لا اتحاداور سابق وزیراعظم عیاد علاوی کے عراقیہ بلاک نے ملک کے سنی ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں کوبھی اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنایا تھا۔ تیسرا سیاسی اتحاد عراقی نیشنل الائنس ہے جسے ایران کی حمایت حاصل ہے۔ ا س کے علاوہ امریکہ مخالف مذہبی رہنما مقتدہ الصدر کے پیروکاربھی اس سیاسی اتحاد کی حمایت کر رہے ہیں۔ دنیا کے14ممالک میں مقیم لاکھوں عراقیوں کے علاوہ عراقی فوجی، پولیس، طب کے شعبے سے وابستہ عملہ، مریض اور قیدی پہلے ہی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر چکے ہیں2005 کے انتخابات کے برعکس اس مرتبہ کئی سنی عراقیوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا تھا۔ سنی تنظیموں نے اس وقت عراق میں ہونے والے انتخابات کابائیکاٹ کیا تھا جس نے شیعہ تنظیموں کوفتح اور اقتدار سنبھالنے کو موقع فراہم کیا۔ لیکن اس کی وجہ سے ملک میں سنی شورش پسندوں کے ہاتھ مضبوط ہوئے اور ملک میں تشدد میں غیر معمولی اضافہ ہوا
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
عراقی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ‘ مارٹر حملوں اور بم دھماکوں سے 8 افراد ہلاک ‘ 13 زخمی
March 7th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ کے آغاز پر ہی مارٹر حملوں اور بم دھماکوں سے 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ۔ عراقی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق بغداد میں ایک عمارت دھماکے سے تباہ ہو گئی جس کے باعث 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ۔ بغداد میں ہی ایک اور عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔ دوسری جانب بغداد کے شمال مشرق میں مارٹر حملوں میں 3 افراد مارے گئے ۔ عراقی پولیس کے مطابق مارٹر گولے گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
عراقی شہر نجف میں کار بم دھماکہ ‘ 4 ایرانی زائرین جاں بحق ‘ 54 زخمی
March 6th, 2010 · No Comments
بغداد۔عراق کے شہر نجف میں کار بم دھماکے میں 4 ایرانی زائرین جاں بحق اور 54 زخمی ہو گئے ۔ جبکہ کل اتوار کو پورے ہونے والے عام انتخابات کے لئے سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ۔ عراق میں عام انتخابات سے ایک روز پہلے بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں ۔ ہفتہ کو کار بم دھماکے میں 4 ایرانی زائرین جاں بحق اور 54 زخمی ہو گئے ۔ عراقی پولیس حکام کے مطابق دھماکہ نجف میں زائرین کی بس کے قریب ہوا ۔
Tags: دنیا کی خبریں
عراق ‘ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں خودکش دھماکے اور راکٹ حملے ‘ فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک ‘ درجنوں زخمی
March 5th, 2010 · No Comments
بغداد ‘عراق کے پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران خودکش دھماکوں اور راکٹ حملوں میں عراقی فوجیوں سمیت 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے مغربی بغداد کے پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے ہوئے عراقی فوجیوں کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ جس سے 6 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ۔ وسطی بغداد میں دوسرے خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔ حملے میں 4 افراد مارے گئے جبکہ تیسرا حملہ راکٹ کے ذریعے ایک پولنگ سٹیشن کے قریب کیا گیا جس کی زد میں آ کر 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔ عراقی وزارت داخلہ نے 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں ۔ قبل ازوقت پولنگ میں قیدیوں اور ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
عراق میں 7 مارچ کو پارلیمانی انتخابا ت کے لیے قبل از وقت پولنگ جاری
March 4th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق میں 7 مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں قبل از و قت پولنگ جاری ہے ۔ قبل از وقت پولنگ میں قیدی ، ہسپتالوں میں زیر علاج مریض فوجی اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔ عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق قبل از وقت پولنگ میں 6 سے 7 لاکھ کے قریب افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابات کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں
Tags: مڈل ایسٹ
عراق میں خودکش حملے ‘ 29 افراد ہلاک ‘ 42 زخمی
March 3rd, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق کے شہر بعقوبہ میں خودکش حملوں کے دوران 29 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے ۔ پولیس حکام کے مطابق پارلیمانی انتخابات سے چند روز قبل بغداد کے شمال مشرق میں واقع بعقوبہ شہر میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو پولیس کے تربیتی مرکز سے ٹکرا دیا ۔ جس سے دو تھانوں کو نقصان پہنچا ۔ جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور نے خود کو اس ہسپتال میں جا کر دھماکے سے اڑا لیا جہاں زخمیوں کو لے جایا گیا تھا
Tags: بریکنگ نیوز , مڈل ایسٹ
عراق میں اسلحہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی اور بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک ، 35 زخمی
February 13th, 2010 · No Comments
بغداد ‘ عراق میں اسلحہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی اور بم دھماکوں میں 5 اسمگلر ، 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 26 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔ امریکی فوج کے مطابق ایرانی سرحد کے قریب علی الشرقی نامی گاؤں میں مشتبہ اسلحہ اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی گئی اسی دوران جھڑپ میں 5 اسمگلر مارے گئے جب کہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 10 عراقی شہری جاں بحق ہوئے ۔ ادھر جنوبی عراق کے شہر نجف میں دو بم دھماکوں میں 6 شہری جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے ۔صوبائی سیکورٹی حکام کے مطابق بم دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے جس سے شہر لرز اٹھا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتو ن اور بچہ بھی شامل ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو بم سڑک کے کنارے نصب کئے گئے تھے جبکہ تیسرے بم دھماکے کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا
Tags: مڈل ایسٹ
عراق کا بلیک واٹر کو ایک ہفتے میں نکل جانے کا حکم
February 11th, 2010 · 1 Comment
ستمبر 2007 میں بلیک واٹر کے گارڈز نے فائرنگ میں 17عراقی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا
بغداد ‘ عراق کے وزیر داخلہ نے متنازع امریکی کمپنی بلیک واٹر سے ماضی میں تعلق رکھنے والے تقریباً150 نجی محافظوں کوایک ہفتے کے اندر ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔عراقی وزیر داخلہ جواد البولانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان سکیورٹی گارڈز کو اگلے سات روز کے اندر ملک سے نکلنے کا وقت دیا ہے۔عراقی حکومت کا یہ اقدام امریکہ میں اس عدالتی فیصلے کے بعد آیا ہے جس میں ایک جج نے بلیک واٹر کے ان پانچ امریکی گارڈز کے خلاف وہ مقدمہ خارج کردیا جس میں ان گارڈز پر 17عراقیوں کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔ یہ واقعہ2007ء میں بغداد میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے کے بعد عراق میں امریکہ مخالف جذبات میں شدید اضافہ ہوا تھا۔بلیک واٹر گارڈز کی فائرنگ میں مرنے والے عراقیوں کے خاندانوں کو انصاف نہیں مل سکا۔2007ء کے اس واقعے پر عراقی حکومت کے سخت رد عمل کے باعث امریکی وزارت خارجہ نے پھر بلیک واٹر سے عراق میں امریکی سفارتکاروں کو حفاظت فراہم کرنے کے تمام ٹھیکے ختم کر دیئے تھے۔ اس کے بعد بلیک واٹر نے اپنا نام تبدیل کر کے ’زی سروسز‘ رکھا لیا۔عراقی وزیر داخلے کا کہنا ہے کہ عراق اب اس تکلیف دہ واقعے کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہتا ہے
Tags: مڈل ایسٹ



