اسلام آباد ۔ہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرثانی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا 2 سے 4 اگست تک تین روزہ خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی کے جائزہ کے لئے وزیر خارجہ ‘ وفاقی وزیر داخلہ ‘ حساس اداروں کے سربراہ اور ملٹری آپریشنز کے حکام پارلیمانی کمیٹی کو گزشتہ اجلاسوں میں بریفنگ دے چکے ہیں اور حکومتی و عسکری حکام اس سلسلے میں پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کو اپنے موقف سے آگاہ کر چکے ہیں ۔ آئندہ تین روزہ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے صف اول کے ملک کی حیثیت سے کردار کا بھی جائزہ لے گی ۔ پارلیمانی کمیٹی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کے لئے سفارشات حکومت کو بجھوائے گی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت بھی اس بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو ان کی سفارشات کے مطابق دہشت گردی سے متعلق جنگ کی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے چکی ہے ۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرثانی کے لئے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا تین روزہ اجلاس 2 اگست کو طلب
July 14th, 2010 · No Comments
Tags: پاکستان
سپریم کورٹ آفتاب شعبان میرانی کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل کرے گی
July 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد۔ سپریم کورٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی کی انتخابات میں کامیابی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل کرے گی ۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس راجہ فیاض احمد ‘ جسٹس جواد ایس خواجہ ‘ جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بنچ کرے گا ۔ مقدمہ کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق ‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل ‘ سینئر وکیل عبدالحفیظ پیزادہ ‘ بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن اور سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کو نوٹس جار ی کئے گئے ہیں ۔
Tags: پاکستان
سپریم کورٹ یو اے ای میں پاکستانی بچوں کو اونٹ ریس میں استعمال کے خلاف ازخود نوٹس کی سماعت پرسوں کرے گی
July 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان متحدہ عرب امارات میں پاکستانی بچوں کو اونٹ ریس میں استعمال کئے جانے کے خلاف لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت پرسوں کرے گی ۔ مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس غلام ربانی اور جسٹس خلیل الرحمان پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بنچ کرے گا ۔ ازخود نوٹس کی سماعت کے لئے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے ۔
Tags: پاکستان
سپریم کورٹ پنشن کے حوالے سے اپیل کی سماعت جمعہ کو ہوگی
July 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سابق چیف جسٹس ( ر ) سید سجاد علی شاہ کی طرف سے پنشن کے حوالے سے دائر اپیل کی سماعت جمعہ کو ہو گی۔ مقدمہ کی سماعت کے لئے اٹارنی جنرل آف پاکستان مولوی انوارالحق ‘ ڈپٹی اٹارنی جنرل ‘ سینئر وکیل محمد اکرم قریشی اور اکرام احمد انصاری کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔
Tags: پاکستان
کامیابی کے لیے ہر کسی سے رائے نہیں لیتا، شاہد آفریدی
July 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد.قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ چار سال قبل مجھے کپتانی دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ایک دن قبل کسی اور کو قیادت سونپ دی گئی تھی۔ اس لیے کپتانی کی خواہش پرانی تھی ۔ تاہم ہر کام میں اللہ کی مصلحت ہوتی ہے۔ وہ ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسروں سے کم رائے لیتا ہوں کیوں کہ یہ مشکل ہوجاتا ہے کہ ہر ایک کے مشورے پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے، اگر کوئی اچھی رائے دیتا ہے تو میں اس پرعمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوئی فیصلہ کرلوں تو اس پر قائم رہتا ہوں ، میرے ساتھی مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 13,14سال سے پاکستان کے لیے کھیل رہا ہوں پاکستان کی قیادت ملنا اعزاز کی بات ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ حالیہ سالوں میں کئی کپتان آئے اور انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ مسائل رہے کیوں کہ کھلاڑی ان کی کپتانی میں کھیلنے کو تیار نہ تھے۔ کوئی بھی شخص پیدائشی قائد نہیں ہوتا وہ وقت کے ساتھ ساتھ سیکھتا ہے۔ انہوں نے براہ راست شعیب ملک کا نام لینے سے گریز کیا اور کہا کہ ایک دن پہلے بورڈ نے مجھے بتایا تھا کہ آپ کو کپتان بنایا جارہا ہے لیکن اگلے دن کپتانی کسی اور کو دے دی گئی، مجھے اس فیصلے سے دلی صدمہ ہوا کہ بورڈ نے مجھے اعتماد میں نہیں لیا۔ لیکن اب کافی وقت گذرنے کے بعد اب میں نارمل ہوچکا ہوں اور معاملات کافی حد تک بہتر ہوچکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے تمام کھلاڑی برابر ہیں میں جانب داری پر یقین نہیں رکھتا اور کوشش کررہا ہوں کہ تمام کھلاڑیوں کو اس کی اہلیت کی بناء پر جگہ ملے۔
پاک بھارت مذاکرات کا سلسلہ انتہائی اطمینان بخش ہے ‘ رحمان ملک
July 14th, 2010 · No Comments
ممبئی حملے ‘ ملزمان سے متعلق معلومات میں اضافہ کے لئے بھارتی تفتیشی ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے
اسلام آباد.وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے بھارت میں ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار اجمل قصاب کے بیانات قلمبند کرنے والے تفتیشی افسران کو پاکستان بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دونوں اطراف سے تفتیش اور ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے متعلق معلومات میں اضافہ ہو ۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ خطے میں امن کے قیام میں بھارت کی سنجیدگی پر خوشی ہوئی ہے۔۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ انتہائی اطمینان بخش ہے اوردونوں ممالک اسے نتیجہ خیز بنانے میں سنیجدہ ہیں ۔
Tags: پاکستان
اسلام آباد میں کل دو ہزار فلیٹس کی تعمیر سے متعلق منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
July 14th, 2010 · No Comments
اسلام آباد۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل ( جمعرات کو ) کو کم آمدنی والے طبقہ کے لئے 2000 فلیٹس کی تعمیر سے متعلق منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ۔ یہ فلیٹس سیکٹر آئی سولہ میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات رحمت اللہ کاکڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
Tags: پاکستان
پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر بنیادی تنازعہ ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط
July 13th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ۔پاکستان نے کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم پر اظہار تشویش کر تے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بنیادی تنازعہ ہے اسے حل کئے بغیر پاک بھارت تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ 15 جولائی کو پاک بھارت وزراء خارجہ ملاقات میں کسی ڈرامائی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ چین سے جوہری تعاون پر امریکی خدشات بے معنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ مسائل ہیں اور یہ مسائل ایک ملاقات میں حل ہو نے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
Tags: پاکستان
بھارتی وزیرخارجہ کی اسلام آباد آمد پر مسئلہ کشمیراور پانی کے تنازع کو مذاکرات میں سرفہرست رکھاجائے، ترجمان سرداراظہر طارق خان
July 13th, 2010 · No Comments
اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف امور داخلہ کے ترجمان سرداراظہر طارق خان نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہارتشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کی اسلام آباد آمد پر مسئلہ کشمیراور پانی کے تنازع کو مذاکرات میں سرفہرست رکھاجائے۔گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی دفتر میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کے راہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات بے معنی ہوں گے۔مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور نہتے شہریوں کی ہلاکت بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہیں۔وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے جس طرح ظلم و ستم کیا جارہا ہے اس پرعالمی برادری کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی خاموشی مجرمانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا حکومت پاکستان کو بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر نہ لائے جانے کا مشورہ مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔تحریک انصاف کے راہنما نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کی طرف سے وادی کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لینا احسن اقدام ہے مگر صورتحال اس سے آگے کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بے مثال جدوجہد نے بھارتی سوشلزم اور جمہوریت کی قلعی کھول دی ہے۔
Tags: پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ملاقات
July 13th, 2010 · No Comments
اسلام آباد. وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں شہباز شریف اور قائم علی شاہ نے چشمہ لنک کینال اور پانی کی تقسیم کے معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلی کے درمیان ملاقات میں چشمہ جہلم لنک کینال اور صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق سندھ کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ پنجاب پانی کی تقسیم کے فارمولے پر عمل نہیں کر رہا جس سے سندھ کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب کی جانب سے سندھ کو پانی کے معاملے پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دونوں وزرائے اعلی نے مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب کے سینئر مشیر سردار ذوالفقار علی کھوسہ،سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض، سندھ کے وزیر آبپاشی مراد علی شاہ اور وزیر خوراک نادر علی مگسی بھی موجود تھے۔
Tags: پاکستان

