Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: 1 2 Next

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے پاک فوج کے ترجمان کے بیان کو مسترد کر دیا

March 2nd, 2010 · No Comments

٭۔ ۔ ۔ سید منور حسن کا فوج کے ترجمان کے بیان پر ردعمل
لاہور‘ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے صاحبزادہ ہارون الرشید کے بارے میں پاک فوج کے ترجمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون الرشید دہشت گرد ہیں اور نہ ہی دہشت گردوں کے ساتھ ان کا کوئی تعلق ہے ۔ پاک فوج نے ان کے گھر کو ظالمانہ طریقے سے بارود کے ذریعے نہ صرف دھماکے سے اڑایا بلکہ ان کی بوھی والدہ بھتیجی اور ایک تین سالہ رشتہ دار بچے کو شہید کیا ان کی والدہ کی موت کو حادثاتی قرار دینا عذر گناہ بد تراز گناہ کے مترادف ہے ۔ سید منور حسن نے کہا کہ دن کی روشنی میں صاحبزادہ ہارون الرشید کے گھر پر فوج نے بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے چڑھائی کی ان کے ساتھ امریکی بھی تھے انہوں نے نہ صرف ان کے بلکہ ان کے عزیزروں کے گھروں کی تلاشی بھی لی جہاں سے ان کو ایک کارتوس تک نہیں ملا اس کے باوجود ان کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا ۔ وہاں پر موجود لوگوں نے فوج سے استدعا کی کہ دھماکہ کرنے سے پہلے گھر سے خواتین کو نکال لینے دیا جائے لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی اور دھماکہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی والدہ اور بھتیجی شہید ہو گئیں ۔ سید منور حسن نے کہا کہ فوج کی یہ صریحا انتقامی کارروائی ہے ۔ صاحبزادہ ہارون الرشید کو ڈرون حملوں اور فوجی آپریشن کی مخالفت کرنے کی سزا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ایک پرامن ، جمہوری اور قانون پر کاربند رہنے والی جماعت ہے اس کی سرگرمیاں کھلے عام ہوتی ہیں ۔ ہارون الرشید جماعت اسلامی کے صوبائی عہدیدار اور سابق ممبر قومی اسمبلی ہیں ان کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنا صحیح نہیںہے

Tags: پاکستان

جماعت اسلامی نے سینیٹرز نے ہارون الرشید کے گھر پر بمباری کے خلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی

February 16th, 2010 · No Comments

اسلام آباد ‘جماعتِ اسلامی پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز پروفیسر خورشید احمد، پروفیسر محمد ابراہیم خان اور عافیہ ضیاء نے جماعتِ اسلامی صوبہ سرحد کے نائب امیر اور سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید کے گھر پر بمباری اور اس کے نتیجے میں ان کی والدہ اور بھتیجی کی شہادت کے خلاف تحریکِ التواء جمع کرائی ہے۔تحریک التواء سینیٹ کے قواعد و ضوابط مجریہ 1988ء کے قاعدہ 74کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔تحریکِ التواء میں کہا گیا ہے کہ مؤرخہ 16 فروری 2010ء کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے مطابق مورخہ 15 فروری کو جماعتِ اسلامی صوبہ سرحد کے نائب امیر اور سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید کے گھر پر بمباری کرکے ان کی والدہ اور بھتیجی کو شہید کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ ہارون الرشید نے بحیثیت ممبر قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں اپنے حلقے کے عوام اور قومی ایشوز کے حوالے سے انتہائی مؤثر اور فعال کردار ادا کیا ۔ جماعتِ اسلامی کے سینیٹرز نے سابق ممبر قومی اسمبلی کے گھر پر بمباری اور اس کے نتیجے میں ان کی والدہ اور بھتیجی کی شہادت کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ اس معاملے کو زیر بحث لائے

Tags: پاکستان

باجوڑ ایجنسی ‘ سیکیورٹی فورسز نے قبائلی علاقوں سے جماعت اسلامی کے نائب امیر کا گھر بارود سے اڑا دیا‘ گھر میں موجود والدہ اور بھتیجی جاں بحق ‘ جماعت اسلامی نے احتجاج کی اپیل کر دی

February 15th, 2010 · 1 Comment

باجوڑ(ثناء نیوز ) سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے قبائلی علاقوں کے لئے نائب امیر اور سابق ایم این اے صاحبزادہ ہارون الرشید کے گھر کو بارود سے اڑا دیا گھر میں موجود والدہ اور بھتیجی جاں بحق ۔ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار صاحبزادہ ہارون الرشید کے گھر گئے اور ان کے بارے میں پوچھا وہ گھر پر موجود نہیں تھے سیکیورٹی فورسز نے گھر کے چاروں اطراف بارود رکھ کر اڑا دیا جس سے گھر میں موجود ان کی والدہ اور بھتیجی شہید ہو گئیں۔ سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ادھر جماعت اسلامی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مِِِِِذمت کرتے ہوئے عوام سے احتجاج کی اپیل کی ہے واقعے کی مِذمت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید کے گھر کو بمباری کے ذریعے تباہ کرنے اور ان کی والدہ اور بھتیجی کو شہیدکرنے کے خلاف 16 فروری بروز منگل ملک بھر میں یوم احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ عوام کے نام اپنے پیغام میں سید منور حسن نے کہاکہ وہ یوم احتجاج میں بھر پور شرکت کر کے عوام کے خلاف فوجی آپریشن کی مذمت اور فاٹا کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں۔یوم احتجاج کے سلسلے میں لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور ، کراچی ، کوئٹہ سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی کی صوبائی و ضلعی قیادت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

ایوان صدر نے فوجی آمر کی طرح عدلیہ کو اپنی مرضی کے تابع کرنے کیلئے وار کیا ۔جماعت اسلامی

February 15th, 2010 · No Comments

٭۔ ۔ ۔ این آر او زدہ لوگ اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں‘حکمرانوں کے عدلیہ کیخلاف عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں‘ حکمران ہر محاذ پر ناکام ہیں‘ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے‘ بھارت پانی روک کر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے
٭۔ ۔ ۔ فوج کو سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور اپنا آئینی کردار ہی ادا کرتے رہنا چاہیے‘ چاروں صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بھی فیصلہ نہیں کرسکیں: لیاقت بلوچ کی پریس کانفرنس

لاہور‘ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عدلیہ کی آزادی اور ملک میں قانون کی عملداری کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گی۔ ایوان صدر نے فوجی آمر کے طرز پر عدلیہ کو اپنی مرضی کے تابع کرنے کیلئے وار کیا ہے جو غیرآئینی اقدام ہے جس سے جمہوریت اور سیاسی اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ وکلاء کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی نے جن اقدامات کو طے کیا ہے ہم امریکی بھرپور تائید کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وکلاء برادری عدلیہ کی حفاظت کیلئے یکجان اور ایک آواز رہیں گے اور حکمرانوں کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ این آر او فوجی آمر کے ساتھ غیرآئینی معاہدہ تھا اسے ختم کرنے سے ملک کا کرپٹ طبقہ تلملا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایوان صدر کے غیرآئینی اقدامات کو کالعدم قرار دے کر بالکل صحیح اور بروقت فیصلہ کیا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک مرتبہ پھر حکمرانوں نے عدلیہ کے بارے اپنے چھپے ہوئے عزائم کو ظاہر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان تصادم پیدا کر کے ملک کو پھر آئین سے ماورا نظام کے حوالے کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ہم ان سازشوں کو روکیں گے اور آئین کی عملداری کی ہرقیمت پر حفاظت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید بحرانوں کی زد میں ہے اور اب عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ پیدا کر کے نیا بحران کھڑا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے اندر بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور دنیا کے سامنے اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کیلئے مذاکرات کا ڈھونگ بھی رچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مذاکرات کیلئے مخلص ہوتا تو اس موقع پر مذاکرات کو بھارت میں ہونیوالے بم دھماوں کے ملزمان کو سزا دینے سے مشروط بھی کر رہا ہے۔ دوسری طرف پاکستان کے دریاؤں پر ڈیم بنائے جارہے ہیں اور دریائے سندھ کا پانی سرنگیں کھود کر چوری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔ حلیف حکمران گروہ کراچی کے واقعات کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ کراچی میں قومی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے بلدیاتی اداروں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرپائے۔ عوام کو بلدیاتی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ آئین میں ترامیم کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات اٹھانے میں مخلص نہیں۔ لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوج کو مداخلت کا کوئی حق نہیں۔ اسے غیرجانبدار اور آئین کا پابند رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی مفادات سمیٹنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کیلئے ناجائز ذرائع استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کے تحفظ اور آزادی کیلئے سیمینارز منعقد کریں گے جن میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھروپور شرکت کریں گے

Tags: پاکستان

حکومت نے جنگ کا بگل بجادیا ہے ،صدر زداری اور وزیراعظم گیلانی ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں۔۔۔سید منور حسن

February 14th, 2010 · No Comments

وزیر اعظم اتنے معصوم نہیں کہ انہیں ججز کی تقرری سے متعلق اس فیصلے کا علم ہی نہ ہو
حالات کی خرابی اور اداروں سے محاذ آرائی میں سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کا ہوگا
امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ہنگامی پریس کانفرنس

کراچی ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا کہ حکومت نے جنگ کا بگل بجادیا ہے ،صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں ،ان کے تمام رویے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے ۔سپریم کورٹ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے ،وزیر اعظم اتنے معصوم نہیں کہ انہیں ججز کی تقرری سے متعلق اس فیصلے کا علم ہی نہ ہو ۔ انہوں نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اداروں سے اسی طرح تصادم کا راستہ اختیار کرینگے تو ملک میں بہت بڑا بحران پیدا ہوگا اور حالات کی خرابی اور اداروں سے محاذ آرائی میں سب سے زیادہ نقصان پیپلز پارٹی کا ہوگا اور جمہوریت کو بھی دہچکہ لگے گا ۔25فروری کوپاک۔ بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھاجائے اور وزیراعظم اس سلسلے میں قوم کو اعتماد میں لیکر اسمبلی کے فلور پر مذاکرات کے ایجنڈے کی تفصیلات سے آگاہ کریں ،بصورت دیگر یہ مذاکرات پاکستانی قوم کے ساتھ مذاق ہونگے ۔اس موقع پر صوبائی امیر اسد اللہ بھٹو ،ڈاکٹر ممتاز میمن معراج الہدیٰ صدیقی ،قیم سید راشد نسیم ،محمد حسین محنتی اور سکریٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کی دوپہر جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عدالتی فیصلوں کے پشتی بان اور ترجمان بنیں ،ان فیصلوں کو عوامی تائید و حمایت کی ضرورت ہے اس سلسلے میں دیگر پارٹیوں سے مشاورت سے وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملکر اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے بہت بڑے احتجاجی مظاہرے کے ذریعے چیف جسٹس آف پاسکتان کو یقین دلائیں گے کہ وہ تنہا نہیں ہیں ،پاکستان کے سولہ کروڑعوام ان کے ساتھ ہیں اور عدلیہ کے فیصلوں کے پشت بان ہیں ۔ آئین و قانون شکنی اور عدالت کے فیصلوں کی خلاف ورزی پیپلز پارٹی کی ہمیشہ وطیرہ رہا ہے ۔موجودہ صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی قیادت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اداروں کے تصادم سے باز رہیں ورنہ ملک بدترین آئینی و قانونی وسیاسی بحران سے دوچار ہوجائے گا اور حالات بد سے بدتر ہوجائیںگے اور اس محاذ آرائی میں سب سے زیادہ نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہی ہوگا ۔ سپریم کورٹ کے یہ دونوں ججز قابل تحسین ہیں ابنہوں نے ان ججوں کی یاد تازہ کردی ہے جنہوں ن نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا ۔ یوسف رضا گیلانی کو جو کاروائیاں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے پر کرنی چاہئیں تھیں وہ نہیں کیں حالانکہ وہ بارہا یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں گے لیکن عملاً انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا اور اب حکمرانوں نے ججز کی تقرری کے معاملے میں یہی روش اختیار کی اور عدلیہ کے فیصلے سے انحراف کیا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔سید منور حسن نے مزید کہا کہ وہ ادارے جو آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں اگر عوام ان کی پشتبانی نہ کرتے تو وہ یہ فیصلے نہ کرپاتے ۔ ہمارے حکمران اپنے کرتوتوں کے نتیجہ میں عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں جبکہ این آر او کے حوالے سے ان حکمرانوں کی کرپشن اور جرائم کی داستانیں زبان زد عام ہیں جس سے لوگ مایوس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام کالم نگاروں اور اداریہ نویسوں نے اپنے تجزیوں میں ان حکمرانوں کو ملک میں ہونی والی لوٹ مار اور قتل وغارتگری کا ذمہ دار قرار دیا ہے ۔این آر او کے حوالے سے سید منورحسن نے کہا کہ عوام اس حوالے سے بڑے دکھی ہیں کہ ان کا خیال تھا کہ این آر او زدہ حکمران جمہوریت کا پاس اور عوامی دباؤ محسوس کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے الگ ہوجائیں گے کہ ہم عدالتوں سے پاک صاف ہوکر آئیں گے لیکن ان میں سے کسی حکمران نے بھی استعفیٰٗ نہیں دیا جس سے ان کی جمہوریت پسندی کے دعووں کی قعلی کھل گئی ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کن کن امور کے حوالے سے مستعفی ہونے کی بات کی لیکن وہ کسی بھی معاملے پر مستعفی نہیں ہوئے ۔جب حکمرانوں نے اپنی اس ہٹ دہرمی کا مظاہرہ کیا تو عوام نے یہ سوچ لیا تھا کہ حکمرانوں کو عدالت کے کٹھڑے میں ضرور لائیں گے ۔ہنگامی صورتحال سے آج پوراملک اور معاشرہ دوچار ہے جہاں ایک طرف قوم کی اعلیٰ عدلیہ سے بڑی توقعات وابستہ اور وہ امید کی نظر سے عدلیہ کو دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف حکمرانوں کی آئین و قانون شکنی اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی سب کے سامنے ہے ۔سید منورحسن نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف غیر ممالک میں قائم مقدمات ری اوپن ہونے چاہئیں ۔ایک طرف موجودہ حکمران امریکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں جبکہ دوسری طرف انہوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا ہے جس سے حالات مزید خراب ہونگے ۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے کہا کہ امریکی عدالت کے اس فیصلے نے امریکہ کی انصاف پسندی کا پول کھول دیا ہے اور مغرب کے دوہرے معیار ات کھل کر سامنے آگئے ہیں اس سلسلے میں سب سے زیادہ قصور پاکستانی حکمرانوں کا ہے جس کے سفیر نے بھی اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی جس سے حکمرانوں کی بے حسی ظاہر ہوتی ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کی اس محب وطن بیٹی کو ملک میں واپس لایا جائے ۔سید منور حسن نے کہا کہ بھارت نے 62ڈیم قائم کردےئے ہیں ،بھارت پاکستان کو ریگستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت پاکستان کے ساتھ کئیعالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوچکا ہے ۔وزیر اعظم بتائیں کہ پاک ۔بھارت مجوزہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر ایجنڈے پر ہے کہ نہیں؟ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کے خلاف ورزیاں بند نہیں کرے گا اور کشمیر کو اپنا اٹوٹ انگ قرار دینے کا راگ الاپنے سے باز نہیں آتا اس وقت تک اس کے ساتھ مذاکرات بامعنی نہیں ہونگے ۔ بلوچستان کے آئی جی ایف سی نے یہ بات کہی ہے کہ بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان اور صوبہ سرحد میں مداخلت کررہا ہے جبکہ خود آرمی چیف نے بھی یہ بات کہی ہے کہ بلوچستان میں بھارت کا اسلحہ پکڑا گیا ہے ،جب آرمی چیف سے پوچھا گیا کہ اس پر انہوں نے بھارت سے احتجاج کیوں نہیں کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وقت آنے پر احتجاج کرینگے

Tags: پاکستان

حکومت نے محاذ آرائی کا بگل بجا دیا ہے ۔ بحران کا نقصان پیپلزپارٹی کو ہوگا۔۔ سید منور حسن کی میڈیا سے بات چیت

February 14th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو جمہوریت کا پاس ہوتا تو وہ این آر او کے ساتھ ہی مستعفی ہوجاتے ۔ حکومت عوام کو درپیش مشکلات کی ذمہ دار ہے ۔ یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ اندھے کو بھی نظر آرہا تھا کہ ادارے تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں یہ کسی فرد کا مسئلہ نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے محاذ آرائی کا بگل بجا دیا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے بحران سے سب سے بڑا نقصان پیپلزپارٹی کا ہو رہا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اس کے بعد حالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں اور وزیراعظم اتنے بھی معصوم نہیں کہ انہیں معلوم نہ ہو کہ صدارتی حکم کیا آیا ہے ۔ سید منور حسن نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر اور وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لے ا ور عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے موقع پر عدلیہ کا ساتھ دیں اور اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں سمیت این جی اوز کے ساتھ مل کر سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ کرکے عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی ۔

Tags: پاکستان

اگرحکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔سید منور حسن

February 13th, 2010 · No Comments

وزیر اعظم ‘ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو سبوتاژ کررہے ہیں
اداروں کے درمیان تصادم کو ہوا دی گئی تو اس کا نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہوگا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف امریکی عدالت کا فیصلہ امریکہ کے ظلم و نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر کا ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیدمنور حسن نے کہا ہے کہ اگرحکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔وزیر اعظم ‘ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو سبوتاژ کررہے ہیں، اداروں کے درمیان تصادم کو ہوا دی گئی تو اس کا نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہوگا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف امریکی عدالت کا فیصلہ امریکہ کے ظلم و نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی‘ سیکرٹری حافظ نعیم الرحمٰن‘ سیکرٹری اطلاعات سرفراز احمد بھی موجود تھے۔ سیّد منور حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہلچل بڑھ رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ہونے کی وجہ سے بے یقینی کی فضا قائم ہورہی ہے۔ عوام سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17! رکنی بینچ نے جو فیصلے کئے ہیں ان فیصلوں کونافذ ہونا چاہیے‘ فل بینچ کے فیصلوں کو جس طرح نظر انداز کیا جارہا ہے وہ ایک سوالیہ نشان اور ملک کو محاذ آرائی کی جانب لے جانے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم فیصلوں کو سبوتاژ کررہے ہیں اور محاذ آرائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلا رہے ہیں اگر اداروں کے درمیان تصادم کو ہوا دی گئی تو اس کا سب سے زیادہ نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہوگا۔ آج ججوں کی تقرری میں بھی لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے جسکی وجہ سے انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہورہی ہے۔ سیّد منور حسن نے کہا کہ اگر حکومت معاملات کو اسی طرح سے التواء میں ڈالتی رہی تو عوام لازمی طور پر سڑکوں پر نکل آئیں گے اور عدلیہ کی پشتیبانی کرینگے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف امریکی عدالت کا فیصلہ امریکہ کے ظلم و ناانصافی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد سے لے کر ان تک حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے بھی اس سلسلے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ رحمان ملک اور حکومتی اہلکار جو اعلانات کرتے رہے وہ سب غلط ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے امریکی پکڑے گئے انہیں ایک ٹیلیفون کال پر رہا کردیا گیا اور مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔ اس پس منظر میں پاکستانی عوام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے ساتھ ہونے والے سلوک پر احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کا یہی عدل ہے جو ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں سامنے آیا ہے تو امریکہ کا ظلم کیا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور متحدہ بار بار فوج بلانے کی بات کررہے ہیں فوج کو سویلین کی طرف سے دعوت دینا پاکستان اور فوج کے حق میں بہتر نہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کرنے سے انتخابی، سیاسی، اور جمہوری عمل متاثر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہے۔ امریکی انخلاء کے ساتھ ہی دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

Tags: پاکستان

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بد دیانت قیادت ہے ، بزدل حکمران مسائل حل نہیں کر سکتے ۔ ۔ ۔ سراج الحق

February 12th, 2010 · No Comments

بجلی، گیس ، آٹا، چینی اور دیگر تمام مسائل قیادت کی نا اہلی اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا این اے 55 کے امیدوار ڈاکٹر کمال کے انتخابی جلسہ سے خطاب

راولپنڈی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بد دیانت قیادت ہے ، بزدل حکمران مسائل حل نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹر محمد کمال قومی اسمبلی میں عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج فوجی کالونی میں ڈاکٹر محمد کمال کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی ہارون الرشید امید وار حلقہ این اے 55 ڈاکٹر محمد کمال ،محمد سعید، شمس الرحمن سواتی، حنیف چوہدری ، منظور اکبرترک، ظفر محمود شاہ اور دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ چین اور جاپان نے دیانتدار قیادت کی وجہ سے ترقی کی ہے ۔چین نے نشہ کی عادی اور جاپان نے اٹیم بم سے تبادہ شدہ قوم کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا۔ انھوں نے کہا کہ بجلی ، گیس ، آٹا ، چینی اور دیگر تمام مسائل قیادت کی نا اہلی اور لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون حملے ہماری ملکی سلامتی اور خودمختاری پر ضرب کاری ہیں۔ حکمران امریکا کی تابعداری میں قوم سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد ڈرون حملوں کو رکوانے کے سلسلے میں تھی مگر امریکا نواز حکومت نے پارلیمنٹ کی عزت با توقیر کو خاک میں ملوا دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ امریکی اہلکار آئے دن ہدایات اور ڈکٹیشن دینے کے لیے پاکستان کے دورے کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ راولپنڈی کے عوام کو بھیڑ بکریوں کی طرح رکھا جا رہا ہے۔ اب حالات بدلیں گے اور ڈاکٹر محمد کمال حلقہ این اے 55 کے عوام کی آواز بن کر اسمبلی میں جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو ان کے حق رائے دہی سے محروم سے کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ شیخ رشید پر حملہ انتظامیہ اور پولیس کی نا اہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ 24 فروری کو عوام غریبوں کے نشان رکشہ پر مہر لگا کر ڈاکٹر محمد کمال کو قومی اسمبلی میں بھجوائیں گے

Tags: پاکستان

آرمی چیف بیلنس شیٹ جاری کریں کے طاقت کے استعمال سے دہشت گردی میں کتنی کمی یا زیادتی ہوئی ہے ۔۔سید منور حسن

February 8th, 2010 · No Comments

مڈٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں ‘ این آر او کے فیصلے پر عمل ہونا چاہئے ‘ کراچی واقعات میں بھارت ملوث ہے
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کی منصورہ میں پریس کانفرنس
لاہور ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ملکی مسائل کا حل نہیں جب تک سندھ حکومت میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم موجود ہیں کراچی میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ بھارت سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دئیے بغیر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ عدالتی فیصلہ پر حکومت تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا نقصان پیپلزپارٹی کو ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی مجلس شوری کے اجلاس کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید منور حسن نے کہا کہ 18 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں عوام نے ڈکٹیٹر پرویزمشرف کو مسترد کردیا لیکن عوام کو ان انتخابات کے ثمرات نہیں ملے انتخابات کے بعد صدر آصف علی زرداری نے صاف کہہ دیا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کو ججوں کی بحالی کے نعرہ پر نہیں بلکہ روٹی ‘ کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ دئیے ہیں لیکن حکمران ان ایجنڈوں پربھی کامیابی حاصل نہیںکر سکے ۔ا نہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر بھی حکومت غفلت کی مرتکب ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کو مجرم قرار دئیے جانے سے دنیا کے سامنے امریکی عدل کی حقیقت کھل گئی ہے۔ ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے سفیر کو ڈاکٹر عافیہ کے کیس کو ٹھیک طریقے سے پیش کرنے کے لیے ہدایت کرے ۔ جماعت اسلامی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے یکجان ہو کر اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارتی کے وزراء سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی کے واقعات کا ایم کیو ایم کا ذمہ دار قرار د ے چکی ہے لیکن معلوم نہیں کہ وہ کون سا قومی مفاد ا ور بیرونی دباؤ ہے کہ یہ دونوں اکٹھے چلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دونوں جماعتیں اقتدار اور سٹی ناظم بھی ایم کیو ایم کا ہونے کے باوجود کراچی میں امن قائم نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بارہ مئی ‘ وکلاء کو زندہ جلانے اور 12 ربیع اولال کے موقع پر علماء کرام کو بم دھماکے سے اڑانے کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اور عوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا کراچی میں امن قائم نہیں ہو گا۔ مڈٹرم انتخابات سے متعلق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں مڈٹرم انتخابات کا قائل نہیں ہوں کیونکہ ان انتخابات کے نتیجے میں تازہ دم امریکی حامی اقتدار میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے این آر او پر عدالتی فیصلہ کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا اور اس پر عملدرآمد کروانے کی بجائے تصادم کی راہ پر گامزن ہیں جس کا نقصان خود پیپلزپارٹی کو ہی ہو گا۔ جماعت اسلامی اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے عدلیہ کی تحریک کی طرح پشتیبانی کرے گی خواہ اس مقصد کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ ہی کیوں نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب امریکہ پاکستان کو اپنی مشرقی سرحدوں سے فوجیں ہٹانے کے لیے کہہ رہا ہے ۔ دوسری طرف بھارت پاکستان کے خلاف جنگی جنون کا شکار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کے واقعات میں بھی بھارت ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عسکری سٹیٹ بنانے سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ حکومت کو طالبان کے کسی ایک گروپ سے نہیں بلکہ سب سے مذاکرات کرنے چاہئیں ۔ خودکش حملوں کو حرام قرار دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلے ڈرون حملوں ‘ امریکہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے ‘ اپنے ہی شہریوں پر گولیاں چلانے ‘ شازیہ قتل کیس اور د یگر ایسے واقعات کی فہرست بنائی جائے تب میں باری باری بتاؤں گا کہ کون سی چیز حلال ہے اور حرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کو 20 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھنا بھی ایک سوالیہ نشان ہے ؟ سیاست دانوں کی ناکامی کا یہ مطلب نہیں کہ فوج آجائے۔ جس کا جو کام ہو اسے ہی کرناچاہیئے۔ سیاست دان جیسے بھی ہیں یہ مسائل انہی کو ہی حل کرنے چاہیئے ۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف سے بھی ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیلنس شیٹ جاری کریں کہ طاقت کے استعمال سے دہشت گردی میں کتنی کمی یا زیادتی ہوئی ہے

Tags: پاکستان

صدر زرداری اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ۔ ۔ سید منور حسن

January 19th, 2010 · No Comments

کراچی ۔ امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ میاں نواز شریف صاحب کو موجودہ حکومت سے اختلاف ہے تو سڑکوں پر احتجاج کریں۔ کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کمیٹی کے تحت احتجاجی کیمپ کے دورے کے بعد مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت الطاف حسین، عوامی نیشنل پارٹی، فضل الرحمان، اور نواز شریف کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا قانون ہے کہ اپنے ہی شہریوں کو سرعام فروخت کردیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔منور حسن نے کہا کہ این آر او کی طرح لاپتہ افراد بھی حکومت کے لیے مسائل کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں گوانتا ناموبے جیل کی بندش اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے آواز کیوں بلند نہیں کرتیں۔ فوجی سربراہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کا منہ توڑ جواب دیکر قوم کے حوصلوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔ منور حسن نے کہا کہ ملک میں تمام بم دھماکوں کے پیچھے را اور بلیک واٹر کا ہاتھ ہے۔

Tags: پاکستان