Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4
Pages: 1 2 3 4 Next

کراچی ‘ سولجر بازار میں دھماکہ ‘ 1 خاتون جاں بحق ، 4 افراد زخمی

March 16th, 2010 · Comments Off

کراچی ‘ گارڈن کے علاقے سولجر بازار میں دھماکے سے 1 خاتون جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق دھماکا سولجر بازار میں لیاری ندی کے قریب ایک چھوٹے پل کے نیچے کچرے کے ڈھیر میں ہوا ہے ۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

کراچی ۔۔۔مولانا عبدالغفور ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے

March 14th, 2010 · Comments Off

کراچی ‘ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قاتلانہ حملے کا نشانہ بننے والے اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا عبدالغفور ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ جمعرات کے روز ٹارگٹ کلنگ میں انہیں نشانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ شدید زخمی حالت میں زندہ بچ گئے تھے جبکہ حملے میں ان کا ایک بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور دو بیٹے زخمی ہو گئے تھے اور ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا تھا۔ اتوار کی صبح مولانا عبدالغفور ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے بدن میں متعدد گولیاں لگی تھیں جس کی وجہ سے ان کا بہت زیادہ خون ضائع ہو گیا تھا ۔ جماعت اہلسنت و الجماعت نے مولانا عبدالغفور ندیم کے انتقال کی تصدیق کردی ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

پاکستان میںہر ایک لاکھ خواتین میں سے276خواتین موت کا شکار ہوجاتی ہیں

March 11th, 2010 · No Comments

ملک میں 34فیصد حاملہ خواتین کو صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں

جامعہ کراچی میں شعبہ عمرانیات اور ہینڈزکے اشتراک سے سہ روزہ کانفرنس سے ماہرین کا خطاب

کراچی۔پاکستان میںہر ایک لاکھ خواتین میں سے276خواتین موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ 34فیصد حاملہ خواتین کو صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں‘‘ بلکہ دور جدید میں بھی پاکستانی بالخصوص دیہی معاشرے کی خواتین کو عام طبی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں‘‘۔یہ بات ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا، ڈاکٹرعبدالغفار بلو اور پروفیسرڈاکٹرفتح محمد برفت نے شعبہ عمرانیات جامعہ کراچی اور ہینڈز کی جانب سے ’’یوم خواتین‘‘کے موقع پر ’’قومی کانفرنس‘‘ منعقدہ آرٹس آڈیٹوریم میں گذشتہ روز مقررین نے اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی اکثریت کو آج اکیسویں صدی میںبھی بنیادی صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ بالخصوص سندھ کے دیہات میں بہت سی عورتیں زچگی کے دوران موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ پروفیسرڈاکٹرفتح محمد برفت نے کہا کہ آج بھی ہمارے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے کی تربیت دی جاتی ہے اور یہ بچے جب یونیورسٹی پہنچتے ہیں تو ان کو بولنے کا فن نہیں آتاکیونکہ بچپن ہی میں ان صلاحیتوں کو دبادیاجاتا ہے۔ ماہرین نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچے کی عمر کے ابتدائی 8سال بہت اہم ہوتے ہیں جس پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ اس کانفرنس میں آغاخان یونیورسٹی، ٹیچرریسورس سینٹر، کراچی یونیورسٹی ،خوشحالی بینک، ماں اور بچے کی صحت کے قومی پروگرام، فلاح پروجیکٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔جبکہ کانفرنس کے تیسرے دن قائم مقام شیخ ا لجامعہ نے کہا کہ مردوں کی ذہنیت کو تبدیل کئے بغیر خواتین کو حقوق حاصل نہیں ہوسکتے ہیں۔قائم مقام شیخ الجامعہ ،پروفیسرڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی نے مزید کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین کے سماجی اور معاشی حالات کو تبدیل کرنے کے لئے مردوں کی ذہنیت کو بدلنے کی اشدضرورت ہے ،پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا کہ جب تک پاکستان میں دولت کی مساوی تقسیم امیر اور غریب کے فرق میں کمی کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے جاتے خواتین کی بنیادی ضروریات کو پورا نہیںکیاجاسکتا۔اعدادوشمار کے مطابق خواتین پاکستان کی آبادی کا 51 فیصد ہیںلیکن ان کو معاشرتی ترقی اور ملکی ترقی میں شامل نہیں کیا جاتا۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے شعبہ عمرانیا ت اور خاص طور پر ڈاکٹر فتح محمد برفت اور ڈاکٹر رعنا صبا کی کا وشوں کو سراہا اور کہا کہ تین روزہ کانفرنس میں جس نظم وضبط اور تعلیمی اور ذہنی بالیدگی کا ثبوت دیاگیا ہے وہ قابل تحسین ہے اس موقع پر ڈاکٹر عبد الغفار بلو ،ڈاکٹر رعنا صبا اور ڈاکٹر شیخ تنویر احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شعبہ عمرانیات اور دیگر شعبہ جات کے سینکڑوں طالب علم موجود تھے اور حاضرین نے شعبہ عمرانیا ت اور ھینڈز کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا مقررین اور محققین کو شیلڈ دی گئی۔

Tags: پاکستان

کراچی ائرپورٹ پر دبئی جانے والے شخص سے دھماکہ خیز مواد اور کارتوس برآمد

March 11th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ کراچی ائرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے دوبئی جانے والے شخص کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور گولیاں برآمد کیں ۔ اے ایس ایف ذرائع کے مطابق راجن پور سے تعلق رکھنے والا محمد عابد کراچی سے دوبئی جا رہا تھا کہ ائرپورٹ پر تلاشی کے دوران اس کے سامان سے دھماکہ خیز مواد اور 4 گولیاں برآمد کر کے مزید تفتیش کے لیے حساس اداروں کے حوالے کر دیا ہے

Tags: پاکستان

کراچی ، کالعدم تنظیم کے رہنما عبد الغفور ندیم قاتلانہ حملے میں دو بیٹوں اور دو محافظ سمیت زخمی ، ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا

March 11th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ کراچی میں نا معلوم افرادکی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے راہنما عبد الغفور ندیم ان کے دو بیٹے اور محافظ زخمی ہو گئے جبکہ ایک بیٹا قاتلانہ حملے میں مارا گیا ۔ انو بھائی پارک کے قریب نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے راہنما اور اہل سنت و الجماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عبد الغفور ندیم اور ان کے 3 بیٹے اور دو محافظ شدید زخمی ہو گئے ۔ جنہیں عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جہا ںان کا ایک بیٹا دم توڑ گیا جبکہ مولانا عبد الغفور ندیم اور ان کے دو بیٹوں اور دو محافظوں کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مولانا عبد الغفورندیم اپنے بیٹوں کے ہمراہ سٹی کورٹ پیشی پر جاررہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔ مولانا عبد الغفور ندیم پر پہلے بھی قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

کراچی میں سی آئی اے کی پوسٹ قائم ہو گئی ہے ‘ واشنگٹن ٹائمز کا دعویٰ

February 21st, 2010 · No Comments

اسلام آباد‘ واشنگٹن ‘ پاکستان امریکی سی آئی اے کو کراچی میں پوسٹ قائم کرنے کی اجازت دی اور سی آئی اے پوسٹ کی جمع کردہ معلومات کی بنیاد پر ہی مللا برادر اور دیگر دو اہم طالبان کمانڈرو ں کی گرفتاری ممکن ہوئی ۔ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں طالبان رہنماؤ ں کی گرفتاری کو امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا ۔ اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور امریکی ادارے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ امریکہ خفیہ اطلاعات فراہم کرتا ہے اور دونوں ممالک کے اہلکار مشترکہ کارروائی کرتے ہیں ۔ دوسری جانب امریکہ نے ملا برادر کو تفتیش کے لئے افغانستان کی نظام جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی تفتیس کے معیار سے مطمئن نہیں ہیں ۔

Tags: دنیا کی خبریں , پاکستان

ڈاکٹرعافیہ کیس:رچرڈ ہالبروک کا انکار پاکستانی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

February 20th, 2010 · 1 Comment

پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔امریکہ پاکستانی قوم کی خواہشات کا احترام کرے۔

جماعت اسلامی کی گو امریکہ گو تحریک امریکہ اور ان کے مقامی آلہ کاروں سے نجات کے لئے ہے ۔ حمیداللہ خان

کراچی۔امیر جماعت اسلامی ضلع غربی حمیداللہ خان نے کہا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ رچرڈ ہالبروک کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کیس میں کسی قسم کی معاونت سے انکار پاکستانی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ پاکستانی حکمرانوںنے اپنی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان کو امریکی کالونی بنالیا ہے جبکہ امریکی حکام پاکستان کے جائز مسائل میں ہمارا ساتھ دینے سے انکار کر رہے ہیں ۔ امریکہ نے کھبی بھی پاکستان سے ساتھ وفا نہیں کی ہے۔ حکومت کو اپنی پالیسیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ڈاکٹر عافیہ قوم کی بیٹی ہے۔ ان کا کیس ملک کی عزت و ناموس کا مسئلہ ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے چاہیے۔ امریکی الزامات سراسر بد نیتی پر مبنی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے لئے پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔امریکی حکام پاکستانی قوم کی خواہشات کا احترام کرے ۔ حمیداللہ خان نے کہا کہ ایک طرف امریکہ پاکستان کو اپنے نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستانی عوام کو جذبات سے کھیل رہا ہے ، ایسے میں چند ڈالروں کے حصول کی خاطر حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پوری پاکستانی قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مصلحت اور مفاہمت کی پالیسیوں کو بالائے طاق رکھ کر قوم کی بیٹی کی رہائی کے لئے مناسب اقدامات کرے اگر حکمرانوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے مناسب کارروائی نہیںکی تو پوری قوم سراپا احتجاج بن کر حکومت کے خلاف سڑکوں کا رخ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بے جا امریکی مداخلت کے باعث عدم استحکام ہے اور امن امان کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔جماعت اسلامی کی گو امریکہ گو تحریک پاکستانی عوام کو امریکہ اور ان کے مقامی آلہ کاروں سے نجات کے لئے جاری ہے ۔ جب تک ایک بھی امریکی پاکستان کے مقدس سرزمین پر موجود ہوگا یہ تحریک جاری رہے گی۔

Tags: پاکستان

کراچی میں رینجرز کے چھاپے ، 59 افراد گرفتار ، بھاری اسلحہ برآمد

February 18th, 2010 · No Comments

کراچی۔کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میںچھاپے ما رکر 59 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میںکہا ہے کہ خصوصی اختیارات ملنے کے بعد سٹریٹ کرائم ، دہشت گردی ، سماج دشمن سرگرمیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گلستان جوہر بلدیہ ٹاؤن پاک کالونی قائد آباد اورنگی ٹاؤن اور لیاری کے مختلف علاقوں میں چھاپے ما ر کر مزید 59 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کے قبضے سے 3 رائفلیں 2 ریپیٹر ز 34 پستول اور 799 گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بعض گرفتار افراد پچھلے دنوں کراچی میں ہونے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ہیں ۔

Tags: پاکستان

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ، مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے 3 افراد قتل کر دئیے گئے

February 12th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح 3 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں ٹارگٹ کلنگ ہوسکتی ہیں ۔ 7 بجکر 35 منٹ پر سرسید ٹاؤن تھانے کی حدود میں بلال کالونی میں مکان نمبر 327 میں 35 سالہ سکندر علی کو سر میں گولی مار کر نا معلوم افراد نے قتل کیا جس کی لاش عباسی شہید ہسپتال پہنچائی گئی ۔ دوسرا واقعہ ڈاک تھانے کی حدود مچھر کالونی میں ہوا جہاں شنواری ہوٹل کے قریب عالم گیر بنگالی نامی 35 سالہ شخص کو نا معلوم افراد نے نشانہ بنا کر قتل کیا ۔ اس سلسلے میں ٹی پی او کیماڑی نعیم شیخ نے کہا ہے کہ عالمگیر بنگالی ایک جرائم پیشہ شخص تھا ۔ اسی طرح موچکو کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں 67 سالہ شخص شاہ عالم کو بھی نا معلوم افراد نے نشانہ بنایا جس کی لاش سول ہسپتال لائی گئی ۔

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

کراچی بم دھماکوں میں بھارت ،اسرائیل اور امریکہ لابی ملوث ہونے کا امکان ۔۔۔۔حساس اداروں کا خدشہ

February 5th, 2010 · No Comments

کراچی ‘ کراچی میںچہلم اور کشمیر ڈے کے موقع پر ہونے والے دو بم دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے حساس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ بم دھماکوں میں بھارت ،اسرائیل اور امریکی لابی ملوث لگتی ہے کیونکہ امریکی عدالت کی جانب سے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو مجرم قرار دئے جانے کے بعد پاکستانی عوام اورحکومت پاکستان نے ردِ عمل کا اظہارکیا تھا جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حق میں ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس میں امریکی عدالتی نظام اورامریکی حکومت کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا جارہا تھا اسی طرح5فروری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے کشمیرڈے کی تقریبات کوسبوتاز کرنا بم دھماکہ کی وجہ ہوسکتا ہے۔حساس ادارے کراچی بم دھماکوں کے حوالے سے جہاں دہشت گردی کے سابقہ واقعات میں ملوث ایک مخصوص گروہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کی سرگرمیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں وہیں حساس اداروں نے تحقیقات کا زاویہ ان دھماکوں میں پاکستان مخالف بیرونی قوتوں کے آلہ کاروں کی سرگرمیوں کی جانب بھی موڑدیا ہے۔با وثوق ذرائع کے مطابق یوم عاشور اور چہلم کے موقع پر بم دھماکے کرنے کا مقصد پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی میںحالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کو بھی بم دھماکوں سے جوڑ کر تحقیقات کی جارہی ہیں کوئی ایسا گروہ تو ملوث نہیں جو ٹارگٹ کلنگ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہو

Tags: پاکستان