Urdu News

Urdu News…The 3rd Largest Online Urdu Newspaper

Urdu News header image 4

Entries Tagged as 'lahore murder'

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی چند روز میں متوقع ہے ،امریکی میڈیا کادعویٰ

February 5th, 2011 · No Comments · دنیا کی خبریں, پاکستان

حکومت پاکستان اس وقت تک عدالت میں کیس چلنے دیگی جب تک امریکا ریمنڈ کے سفارتی دستاویزات پیش نہیں کردیتا‘ واشنگٹن میں پاکستانی حکام
پاکستانی سفارتی عملے نے ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا‘ ترجمان پاکستانی سفارتخانہ عمران گردیزی
واشنگٹن(ثناء نیوز)امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی چند روز میں متوقع ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے متعلق بیان دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لاہور میں دو افراد کے قتل میں گرفتار امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو آئندہ چند روز میں رہا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت پاکستان اس وقت تک عدالت میں کیس چلنے دے گی جب تک امریکا ریمنڈ ڈیوس کے سفارت کار ہونے سے متعلق ضروری دستاویزات پیش نہیں کردیتا ۔ ریمنڈ ڈیوس کی سفارتی اسناد عدالت میں پیش کرنے پر سفارتی استثنیٰ حاصل ہو سکتا ہے۔ پاکستانی عہدیداروں کے مطابق پولیس کے خیال میں شواہد اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ریمنڈ ڈیوس کی کہانی درست ہے ۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان عمران گردیزی نے امریکی خبر رساں ایجنسی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتی عملے نے ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔ترجمان نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے معاملے پر بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Tags: ·

ناجائز اسلحہ کیس میں ریمنڈ ڈیوس کی ضمانت منظور

February 3rd, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

لاہور‘ لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال سیال کی عدالت نے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی ناجائز اسلحہ کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔لاہور میں امریکی ملزم ریمنڈ ڈیوس کو کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر اقبال سیال کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ریمنڈ ڈیوس کو ناجائز اسلحہ کیس میں جوڈیشل کرنے کی استدعا کی جبکہ ریمنڈ ڈیوس کی جانب سے وکیل نے اس کی ضمانت کے استدعا کی جس پر مقامی عدالت نے اسے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جو امریکی عملے کی جانب سے جمع کرانے پر ناجائز اسلحہ کیس میں اس کی ضمانت کو منظور کر لیا گیا ہے۔

Tags:

ریمنڈ ڈیوس مقامی مجسٹریٹ میں پیش ، جسمانی ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع

February 3rd, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

لاہور ‘ لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی سفارتخانے کے اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے جسمانی ریمانڈ میں 11 فروری تک توسیع کر دی گئی ۔ ریمنڈ ڈیوس کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل رانا بختیار احمد نے عدالت سے ریمنڈ ڈیوس کی دو مقدموں میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی جس پر عدالت نے ملزم ریمنڈ ڈیوس کے جسمانی ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کر دی ۔ واضح رہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے کیس میں عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے کیونکہ ناجائز اسلحہ کیس کی سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ ملزم کو کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ ظفر اقبال چوہدری کی عدالت میں عدالتی وقت شروع ہونے سے پہلے پیش کیا گیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات کی گئی تھی جبکہ عدالتی احاطہ میں میڈیا سمیت کسی بھی شخص کے داخلہ پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔#

Tags:

امریکی شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پاکستانی نوجوانوں کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری

February 1st, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

٭۔ ۔ ۔ دونوں کو مجموعی طور پر 9 گولیاں لگیں، فہیم موقع پر جبکہ فیضان ایک گھنٹہ 35 منٹ بعد ہلاک ہوا
لاہور ‘ امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو پاکستانی نوجوانوں فیضان حیدر اور فہیم کی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ ان دونوں نوجوانوں کو امریکی شہری نے بڑی مہارت سے اپنی گاڑی کے اندر سے نشانے لگا کر 27 جنوری کو قرطبہ چوک مزنگ چونگی میں قتل کردیا تھا۔پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوان کو مجموعی طور پر 9 ولیاں لگیں۔ فہیم کو چار گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی 2بج کر 45 منٹ پر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ فیضان حیدر کو پانچ گولیاں لگیں اور وہ وقوعہ کے ایک گھنٹہ اور 35 منٹ بعد سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

Tags:

لاہور ہائی کورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے پر پابندی لگا دی

February 1st, 2011 · No Comments · بریکنگ نیوز, شہر شہر کی خبریں, پاکستان

نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت
ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالہ نہ کیا جائے ، لاہور ہائی کورٹ
نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، سفارتی استثنیٰ سے متعلق فیصلے کا اختیار عدالت کو ہے
لاہور ‘ لاہور ہائی کورٹ نے دو شہریوں کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ دینے سے روکنے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ محمد حارث ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے لئے سفارتی استثنیٰ طلب کرنے کے لئے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ۔ جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا جائے تو سفارتی استثنیٰ سے متعلق فیصلہ سے متعلق اختیار بھی عدالت کو ہی ہے ۔ وفاقی حکومت کو اختیار نہیں ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دفتر خارجہ کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لئے 15 روز کی مہلت طلب کی ہے اور عدالت نے سماعت 17 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ امریکہ نے تین شہریوں کے قاتل امریکی شہری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارج کے ترجمان فلپ جے کراولی نے کہ اکہ گرفتار امریکی شہری سفارتخانے کا تکنیکی اہلکار ہے اور اسے مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل ہے ۔ ویانا کنونشن کے تحت کسی سفارتکار کو گرفتار کر کے حراست میں نہیں رکھا جا سکتا ۔ سفارتی عملے کے کچھ اہلکاروں کو اسلحہ لے کر چکنے کی اجازت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لئے پاکستانی حکام کو فون کیا ہے ۔ ڈیوس نے گولی اپنے دفاع میں چلائی اور مرنے والے جرائم پیشہ افراد تھے ۔

Tags:

پاکستان تحریک انصاف نے پاکستانیوں کے قاتل امریکی کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

January 31st, 2011 · No Comments · پاکستان

اسلام آباد ‘ پاکستان تحریک انصاف اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان پر وحشیانہ تشدد سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ہمارے بزدل حکمران امریکہ کے غلام ہیں. انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد فوری طور پر واقع میںملوث ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو برطرف کریں. تحریک انصاف ان امریکی غلاموںکے خلاف اپنی جدوجہدجاری رکھے گی.ان خیالات کا اظہار ISFسٹی کے رہنما چوھدری بلال اور ملک مبشر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا. انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاکہ امریکی دہشت گرد پر دہشتگردی کی عدالت میںمقدمہ چلایا جائے اور اس کو عبرتناک سزا دی جائے. اور اگر پاکستانی حکومت نے امریکی باشندے کو چھوڑنے کی کوشش کی توعوام حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیگی۔قبل ازیں تحریک انصاف ضلع اسلام آباد کے صدرنےG-10میں تاجروںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وقت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں.دونوں کی قیادت کرپٹ اور عوام دشمن ہیں.آج نوازشریف اس بات کا جواب دیںکہ برطانیہ میں ان کے بیٹے حسین نوازکے نام پر جو چون لاکھ پونڈ کی جائداد موجودہے .وہ جائداد انہوں نے کہاںسے بنائی ہے. یہ ساری جائداد عوام کا پیسہ ہضم کر کے بنائی گئی ہے.اور نواز شریف سالانہ صرف5000ٹیکس اداکرتے ہیں. لاہور میں امریکی کے ہاتھوں بیگناہ پاکستانیوںکا قتل یہ بات ثابت کرتاہے کہ امریکیوںکوڈرون اٹیکس کے بعد اس بات کی بھی کھلی اجازت ہے. کہ وہ سرعام پاکستان کے شہروںمیںعوام کو قتل کریں . اگرکچھ عرصہ قبل لاہور میںپکڑے جانیوالے امریکی کو شہبازشریف کے کہنے پر چھوڑ نہ دیاجاتاتوآج ایک امریکی دہشتگردکواتنی جرات نہ ہوتی کہ وہ بے گناہ پاکستانیوں کو قتل کرتا۔ .اس موقعہ پر مرکزسے نور لاسلام،سجاد کیانی،ملک ظفر،ماسٹر یامین،نور الحق،عمران ستی اور حمادکیانی سمیت کئی تاجروںنے تحریک انصاف میںشمولیت کااعلان کیا۔جبکہ تحر یک انصاف این.اے 48کے صدر عمران ملک نے اپنے دفترمیں کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کیا. ریمنڈ ڈیوس پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلاکراسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پرامن ریلی پر تشدد سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے. کہ پاکستان کے حکمران امریکہ کے غلام ہیں. اگر ریمنڈڈیوس کو رہا کرنیکی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف اس کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بیگناہ پاکستانیوں کی امریکی ایجنٹ کے ہاتھوں ظالمانہ شہادت کی مذمت کرتی ہے.پاکستانی قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ریمنڈڈیوس کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایاجائے تاکہ پھر کسی امریکی کوجرات نہ ہو کہ وہ کسی پاکستانی پر گولی چلا سکے. حکومت پاکستان اس دہشتگرد پر دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چلائے۔

Tags: ·

پاکستانیوں کو قتل کرنے والا امریکی ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے

January 31st, 2011 · No Comments · شہر شہر کی خبریں, پاکستان

لاہور ‘ امریکی اخبار کے مطابق لاہور میں تین پاکستانیوں کو قتل کرنے والا امریکا کا شہری ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے۔ امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز اور ہوفنگٹن پوسٹ اخبار کے مطابق ریمنڈ ڈیوس ہائپریون پروٹیکٹو کنسلٹنٹ ایل ایل سی کا ملازم ہے ۔ریاست فلوریڈا کے شہر اور لانڈو میں قائم کمپنی سی آئی اے جیسی کارروائی کرتے ہے۔ لیکن بظاہر کیڑا مار ادویات اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔یاد رہے کہ ریمنڈ ڈیوس لاہور پولیس کی حراست میں ہیں جہاں ان سے تین پاکستانی شہریوں کے قتل کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے لاہور میں ستائیس جنوری کو دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایک تیسرا شخص ان کی گاڑی کے نیچے آ کر کچلا گیا تھا۔یاد رہے کہ پولیس تفیتش کے مطابق امریکی باشندہ وزٹ ویزے پر پاکستان آیا تھا۔امریکی سفارت خانے کے بیان کے مطابق’ گرفتار ہونے والا امریکی اہلکار اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں تعینات تھا اور اس کے پاس امریکہ کا سفارتی پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزہ موجود تھا جو جون دو ہزار بارہ تک کارآمد ہے۔

Tags: