Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

پاکستان کے متعلق نہرو کی پالیسی غلط تھی۔ ایڈوانی

February 16th, 2010 · No Comments

اندرا گاندھی کے اقدامات اچھے تھے۔ ایڈوانی کا اپنے انٹرنیٹ بلاگ پر تبصرہ
نئی دہلی ‘ بی جے پی کے سینئر پارٹی لیڈر ایل کے ایڈوانی نے کہا کہ جواہر لال نہرو کی جانب سے پاکستان سے غلط انداز میں نمٹنے کی وجہ سے آج دہشت گردی اور کشمیر پیچیدہ اور تشویشناک مسائل بن گئے ہیں۔ ایڈوانی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ نہرو کے پاکستان کے ساتھ غلط انداز میں نمٹنے کا نتیجہ ہے کہ دہشت گردی اور کشمیر ہمارے لیے ہنوز ایک مسئلہ بنے ہوئے ہیں ان کے یہ تبصرے 25 فروری کو خارجہ سیکرٹری کی سطح کے مذاکرات منعقد نہ کرنے بی جے پی کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کے ایک دن بعد منظر عام پر آئے ۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔ بات چیت نہ کرنا بھی ایک ڈپلومیٹ انتخاب ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ ایڈوانی نے از خود قندھار ہائی جیک مسئلہ اور پارلیمنٹ حملے کو اٹھایا جو وزیر داخلہ کے طور پر ان ہی کے عہدے کے دوران عمل میں آئے تھے۔ جس سے ایک مضبوط لیڈر کی ان کی امیج متاثر ہو گئی تھی۔ اپنے بلاگ میں ایڈوانی نے بی جے پی کے نظریہ ساز شیام پرساد مکرجی کی چین اور پاکستان کے نہرو کے کی پالیسی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ موخر الذکر کی یہ پالیسی فاش غلطی ہے ۔ ایڈوانی نے تاہم نیوز ویک انٹرنیشنل کے ایڈیٹر کی جانب سے نہرو کی دختر اور ہندوستان کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کے تعلق سے پاکستان پر ان کے سخت موقف کی ستائش کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام جانتے ہیں کہ انہی کے دور میں بنگلہ دیش وجود میں آیا اور بھارت میں نیوکلیئر اسلحہ کے شعبہ میں اپنا پہلا قدم آگے برھایا

Tags: ہندوستان