Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کے قریب خودکش حملہ ‘ ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ‘ 52 زخمی

March 13th, 2010 · Comments Off

سوات ‘ سوات کے شہر مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا ۔ جس کے باعث 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ 52 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ خودکش حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں تباہ اور پبلک لائبریری اور ہوٹل سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سرحد سے رپورٹ طلب کر لی ہے

Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان

مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، سابق ایم پی اے محمد امین سمیت 400 سے زائد افراد گرفتار

February 24th, 2010 · No Comments

مینگورہ ‘ مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران سابق ایم پی اے محمد امین سمیت 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سوات میڈیا سنٹر کے مطابق مینگورہ شہر کے علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جس سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے دوسری طرف سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری رہا اور اس سرچ آپریشن میں 400 سے زیادہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے محمد امین بھی شامل ہیں

Tags: پاکستان