سوات ‘ سوات کے شہر مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہو گئے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سوات کے شہر مینگورہ میں خودکش حملہ آور نے خود کو سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا ۔ جس کے باعث 13 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے ۔ جبکہ 52 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔ خودکش حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں تباہ اور پبلک لائبریری اور ہوٹل سمیت متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سرحد سے رپورٹ طلب کر لی ہے
مینگورہ میں سیکورٹی فورسز کے قریب خودکش حملہ ‘ ایک بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ‘ 52 زخمی
March 13th, 2010 · Comments Off
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان



