Urdu News-Online Urdu Newspaper

Urdu news Online Urdu Newspaper

Urdu News-Online Urdu Newspaper header image 4

آرمی چیف بیلنس شیٹ جاری کریں کے طاقت کے استعمال سے دہشت گردی میں کتنی کمی یا زیادتی ہوئی ہے ۔۔سید منور حسن

February 8th, 2010 · No Comments

مڈٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں ‘ این آر او کے فیصلے پر عمل ہونا چاہئے ‘ کراچی واقعات میں بھارت ملوث ہے
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کی منصورہ میں پریس کانفرنس
لاہور ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات ملکی مسائل کا حل نہیں جب تک سندھ حکومت میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم موجود ہیں کراچی میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔ بھارت سے کشمیری عوام کو حق خودارادیت دئیے بغیر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔ عدالتی فیصلہ پر حکومت تصادم کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا نقصان پیپلزپارٹی کو ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی مجلس شوری کے اجلاس کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سید منور حسن نے کہا کہ 18 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں عوام نے ڈکٹیٹر پرویزمشرف کو مسترد کردیا لیکن عوام کو ان انتخابات کے ثمرات نہیں ملے انتخابات کے بعد صدر آصف علی زرداری نے صاف کہہ دیا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کو ججوں کی بحالی کے نعرہ پر نہیں بلکہ روٹی ‘ کپڑا اور مکان کے نام پر ووٹ دئیے ہیں لیکن حکمران ان ایجنڈوں پربھی کامیابی حاصل نہیںکر سکے ۔ا نہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر بھی حکومت غفلت کی مرتکب ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر عافیہ کو مجرم قرار دئیے جانے سے دنیا کے سامنے امریکی عدل کی حقیقت کھل گئی ہے۔ ا نہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے سفیر کو ڈاکٹر عافیہ کے کیس کو ٹھیک طریقے سے پیش کرنے کے لیے ہدایت کرے ۔ جماعت اسلامی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے یکجان ہو کر اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارتی کے وزراء سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی کے واقعات کا ایم کیو ایم کا ذمہ دار قرار د ے چکی ہے لیکن معلوم نہیں کہ وہ کون سا قومی مفاد ا ور بیرونی دباؤ ہے کہ یہ دونوں اکٹھے چلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں دونوں جماعتیں اقتدار اور سٹی ناظم بھی ایم کیو ایم کا ہونے کے باوجود کراچی میں امن قائم نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بارہ مئی ‘ وکلاء کو زندہ جلانے اور 12 ربیع اولال کے موقع پر علماء کرام کو بم دھماکے سے اڑانے کے ملزمان کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اور عوام کو حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا کراچی میں امن قائم نہیں ہو گا۔ مڈٹرم انتخابات سے متعلق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ میں مڈٹرم انتخابات کا قائل نہیں ہوں کیونکہ ان انتخابات کے نتیجے میں تازہ دم امریکی حامی اقتدار میں آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے این آر او پر عدالتی فیصلہ کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا اور اس پر عملدرآمد کروانے کی بجائے تصادم کی راہ پر گامزن ہیں جس کا نقصان خود پیپلزپارٹی کو ہی ہو گا۔ جماعت اسلامی اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے عدلیہ کی تحریک کی طرح پشتیبانی کرے گی خواہ اس مقصد کے لیے اسلام آباد کی طرف مارچ ہی کیوں نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب امریکہ پاکستان کو اپنی مشرقی سرحدوں سے فوجیں ہٹانے کے لیے کہہ رہا ہے ۔ دوسری طرف بھارت پاکستان کے خلاف جنگی جنون کا شکار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کے واقعات میں بھی بھارت ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عسکری سٹیٹ بنانے سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہو گا۔ حکومت کو طالبان کے کسی ایک گروپ سے نہیں بلکہ سب سے مذاکرات کرنے چاہئیں ۔ خودکش حملوں کو حرام قرار دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلے ڈرون حملوں ‘ امریکہ کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے ‘ اپنے ہی شہریوں پر گولیاں چلانے ‘ شازیہ قتل کیس اور د یگر ایسے واقعات کی فہرست بنائی جائے تب میں باری باری بتاؤں گا کہ کون سی چیز حلال ہے اور حرام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کو 20 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھنا بھی ایک سوالیہ نشان ہے ؟ سیاست دانوں کی ناکامی کا یہ مطلب نہیں کہ فوج آجائے۔ جس کا جو کام ہو اسے ہی کرناچاہیئے۔ سیاست دان جیسے بھی ہیں یہ مسائل انہی کو ہی حل کرنے چاہیئے ۔ انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف سے بھی ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیلنس شیٹ جاری کریں کہ طاقت کے استعمال سے دہشت گردی میں کتنی کمی یا زیادتی ہوئی ہے

Tags: پاکستان

صدر زرداری اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ۔ ۔ سید منور حسن

January 19th, 2010 · No Comments

کراچی ۔ امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا ہے کہ صدر زرداری اور جمہوریت ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ میاں نواز شریف صاحب کو موجودہ حکومت سے اختلاف ہے تو سڑکوں پر احتجاج کریں۔ کراچی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی رہائی کمیٹی کے تحت احتجاجی کیمپ کے دورے کے بعد مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت الطاف حسین، عوامی نیشنل پارٹی، فضل الرحمان، اور نواز شریف کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسا قانون ہے کہ اپنے ہی شہریوں کو سرعام فروخت کردیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔منور حسن نے کہا کہ این آر او کی طرح لاپتہ افراد بھی حکومت کے لیے مسائل کا سبب بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں گوانتا ناموبے جیل کی بندش اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے آواز کیوں بلند نہیں کرتیں۔ فوجی سربراہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کا منہ توڑ جواب دیکر قوم کے حوصلوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔ منور حسن نے کہا کہ ملک میں تمام بم دھماکوں کے پیچھے را اور بلیک واٹر کا ہاتھ ہے۔

Tags: پاکستان

اگر قبائلی محب وطن نہیں ہیں تو پھر ملک میں کوئی شخص بھی محب وطن نہیں ۔سید منور حسن

January 14th, 2010 · No Comments

٭۔ ۔ ۔ آرمی چیف آپریشن راہ نجات کی بیلنس شیٹ دکھائیں تا کہ اصل صورتحال سے عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے کہ آپریشن سے دہشت گردی کم ہونے کی بجائے بڑھی ہے۔امیر جماعت اسلامی
٭۔ ۔ ۔ اگر امریکہ اور حامد کرزئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے منصوبے بنا رہے ہیں تو پاکستان میں ایسا ممکن کیوں نہیں
٭۔ ۔ ۔ فوجی آپریشن کی آڑ میں قبائلیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔ آپریشن میں دس ہزار سے زائد بے گناہ لوگوں کا قتل اورپندرہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ’’ڈرون حملے ، فوجی آپریشن ، امریکی مداخلت اور دہشت گردی ‘‘ کے موضوع پر ہونے والے قبائلی جرگے سے مقررین کا خطاب
لاہور ۔امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اگر قبائلی محب وطن نہیں ہیں تو پھر ملک میں کوئی شخص بھی محب وطن نہیں ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی آپریشن راہ نجات کی بیلنس شیٹ دکھائیں تا کہ اصل صورتحال سے عوام کو آگاہی حاصل ہو سکے کہ آپریشن سے دہشت گردی کم ہونے کی بجائے بڑھی ہے ۔ پاکستان کے مستقبل کی حفاظت ’’گو امریکہ گو ‘‘ تحریک سے ہو گی ۔ ان خیاات کا اظہار انہوں نے منصوبہ میں ’’ڈرون حملے ، فوجی آپریشن ، امریکی مداخلت اور دہشت گردی ‘‘ کے موضوع پر ہونے والے قبائلی جرگے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اگر امریکہ اور حامد کرزئی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے منصوبے بنا رہے ہیں تو پاکستان میں ایسا ممکن کیوں نہیں ۔ امریکہ کی ایما پر قبائلی علاقوں میں جاری فوجی آپریشن فی الفور بند کیا جائے اور امریکہ سے علیحدگی کی علامت کے ڈر پر ڈرون حملے بند کرائے جائیں ۔ فاٹا میں بلا جواز آپریشنوں سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے ئے اعلی عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔ قیام امن کیلئے مذاکرات اور جرگہ کی راہ اپنائی جائے ۔ قبائلی علاقوں کیلئے اصلاحاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔ فوجی آپریشن کی آڑ میں قبائلیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے ۔ آپریشن میں دس ہزار سے زائد بے گناہ لوگوں کا قتل اورپندرہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ پندرہ لاکھ بے گھر ہونے والے افراد کو با عزت طریقے سے واپس گھروں کی رسائی دی جائے ۔سید منور حسن نے کہا کہ فوجی آپریشن سے پچاس لاکھ افراد دربدر ہوئے تا ہم سرحد کی عوام نے متاثرین کیلئے اپنے گھروں کے دروازے کھول کر انصار مدینہ کی یاد تازہ کر دی ۔ سوات آپریشن پر آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن کامیاب ہو چکا ہے اگر ایسا ہے تو پھر وہاں کرفیو کیوں لگایا جاتا ہے ۔ زندگی مفلوج ، غیر محفوظ اور بازار ویران کیوں ہیں ۔ امریکہ کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ دراصل عالم اعلام کے خلاف جنگ ہے ۔ مسلم انتہا پسندی نے کسی نظریہ سے نہیں بلک خالات سے جنم لیا ہے ۔ دنیا کی تاریخ گواہ ہے فوجی آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے طاقت کا استعمال کمزور لوگ اس وقت کرتے ہیں جب ان کے پاس کوئی ٹھوس دلیل موجود نہ ہو ۔ نیلسن منڈیلا کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد کہا جاتا تھا ۔ 27 سال جیل میں رکھنے کے بعد مجبورا اس سے مذاکرات کرنے پڑے ۔ آج اسے دنیا کا سب سے بڑا جمہوریت پسند کہا جاتا ہے ۔ بلوچستان میں پانچواں آپریشن اس لئے ہورہا ہے کیونکہ پہلے چار ناکام ہ گئے تھے ۔ الطاف حسین کراچی آپریشن کی مخالفت جبکہ قبائلی علاقہ جات کے آپریشن کی تائید کرتے ہیں ۔ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے ۔ چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل اشفاق کیانی سے گزارش کرتا ہوں کہ بھارت کی وکٹ پر کھیلنا چھوڑ دیں ۔ امریکہ ڈومور پالیسی کی حمایت ترک کر دیں ۔ انہوں نے آئی ایس پی آر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات حالات کے برعکس ہوتے ہیں ۔ بے گناہ معصوم لوگوں کو قتل کر کیان پر دہشت گرد کا لیبل لگا دیا جاتا ہے ۔ جماعت اسلامی سرحد کے امیر سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’قائد اعظم محمد علی جناح‘‘ نے قبائل کو پاکستن کا بازو شمشیر کہا تھا ان کی طاقت سے بھارت کے خلاف لڑی جانے والی تینوں جنگوں میں مغربی سرحدیں محفوظ رہیں تھیں ۔مشرف اور موجودہ حکومت نے امریکہ کو واضح پیغام دیا ہے کہ اسے پاکستان میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں ہم خود تمام کام اس کی مرضی کے مطابق کریں گے ۔ آصف علی زرداری ڈرون حملے رکوانے کی بجائے امریکہ سے ٹیکنالوجی مانگ کر کہہ رہے ہیں ہمیں اجازت دیں ہم خود ڈرون حملے بھی کردیں گے ۔ آئی ایس پی آر نے 71 کی جنگ میں بھی جھوٹے دعوے کئے تھے ۔ سابق رکن قومی اسمبلی ہارون رشید نے کہا کہ افغانستان امریکیوں کیلئے قبرستان بن چکا ہے جبکہ ہمارے حکمران امریکہ کی خوشنودی حاص کرنے کیلئے اپنے ہی معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہی ہے ۔ جرگہ سے قبائلی علاقہ جات سے آئے ہوئے عمائدین ظہور احمد آفریدی، زرفروش، محمد الیاس بنگش، ملک محمد سعید، لیاقت الملک، راج محمد ، شاہ فیصل آفریدی ، محسود اللہ خاں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پوری دنیا کیلئے 150 سال تک وسائل موجودہیں ۔ یہی امریکہ کا ٹارگٹ ہے ۔ امریکہ سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے بلکہ اسے یہاں سے بھگا کر دم لیں گے ۔ خراب ترین حالات کے باوجود قبائلی علاقہ جات سے پاکستان کے خلاف بغاوت کی آواز بلند نہیں ہوئی ۔ حکومت کے حمایتی خواہ ان کا تعلق جمعیت علماء اسلام سے ہی کیوں نہ ہو سب امریکی ایجنٹ ہیں ۔ سوات آپریشن معاہدہ کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا جائے تا کہ عوام جان سکیں کہ معاہد کی خلاف ورزی پہلے کس نے کی تھی ۔ اس موقع پر عماودین نے ڈرون حملوں اور آپریشن کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے واقعات بتائے جس سے پورے ماحول پر افسردگی چھا گئی ۔ بونیر سے آئے زرفروش خاں نے بتایا کہ خراب ترین حالات کے باعث ان کے علاقے میں فجر اور عشاء کی نمازیں مساجد میں ادا نہیں ہوئیں

Tags: پاکستان