لندن ‘ سابق صدر پرویز مشرف نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے 11 فروری کو لندن میں اجلاس طلب کر لیا ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے پرانے وفاداروں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پرویز مشرف نے ایک سابق وفاقی وزیر کے ذریعے مسلم لیگ ( ق ) اور مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے بعض رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں ۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مسلم لیگ ( ق ) کے بعض رہنماؤں نے بتایا ہے کہ اکثر افراد نے پرویز مشرف کے نمائندہ سابق وفاقی وزیر سے اس حوالے سے معذرت کر لی ہے ۔ ان کا موقف ہے کہ پاکستانی عوام ابھی لال مسجد کا سانحہ نہیں بھولے اور وہ پرویز مشرف کو معصوم طالبات کا قاتل سمجھتے ہیں ۔ تاہم اس کے باوجود پرویز مشرف نے 11 فروری کو لندن کے ایک ہوٹل میں اجلاس طلب کر یا ہے جس میں وہ مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
سابق صدر پرویز مشرف نے نئی سیاسی جماعت بنانے کے لئے 11 فروری کو لندن میں اجلاس طلب کر لیا
February 7th, 2010 · No Comments
Tags: پاکستان
مشرف کی آمد ‘ فیصلہ اپریل میں ہونے کا امکان
February 6th, 2010 · No Comments
لاہور‘ سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان آمد کا فیصلہ اپریل میں کرلیا جائے گا۔یہ بات سابق صدر کے ترجمان فواد چوہدری نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی مقبولیت کا گراف دن بدن اوپر جارہا ہے اور ان کے مخالفین بھی اس بات کا اعتراف کررہے ہیں کہ ان کا دور موجودہ دور سے بہت بہتر تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کے حامیوں کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں آکر اپنا سیاسی کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل کے دوران لندن میں ان کی پاکستان آمد کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے چند شہروں کی جماعت ہے اور ان کی قیادت ڈیل کرکے باہر گئی تھی جبکہ پرویز مشرف کوئی ڈیل کرکے بیرون ملک نہیں گئے۔
Tags: پاکستان



