انتخابی عمل دھاندلی پر مبنی تھا، بیلٹ بکس تبدیل کیے گئے
اعتراضات داخل کیس کراؤں گا
شیخ رشید کا پریس کانفرنس سے خطاب
راولپنڈی ‘ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے این اے 55 کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انتخابی عمل دھاندلی پر مبنی تھا اور بیلٹ بکس تبدیل کئے گئے اس کے باوجود اعتراضات داخل نہیں کراؤں گا حالانکہ یہ بھی جانتا ہوں کہ وزیر اعظم کے ناشتے میں این اے 55 کے الیکشن پر کیا بحث اور فیصلہ ہوا میں ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں الیکشن ہارا ہوں ہمت نہیں ہارا نئے عزم کے ساتھ نئے شیخ رشید کے طور پر سامنے آؤں گا لال حویلی اور عوامی مسلم لیگ کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں کو باہر نکال دیا گیا ہم نے گیارہ بجے کہہ دیا تھا کہمضافات کی بستیوں میں حکومتی ایجنٹ پولنگ سٹیشنوں پر قابض ہیں میں نے پہلے کہہ دیا تھا کہ مانسہرہ کے بعد این اے 55 کی شکست کے متحمل نہیں ہو سکتے الیکشن ختم ہوئے گئے ہماری سیاسی اختلاف ہے ذاتی نہیں راولپنڈی کے عوام ساری تلخیاں بھلا دیں میرے خلاف پوری پنجاب انتظامیہ استعمال کی گئی آج میڈیا کو پولنگ سٹیشنوں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی پولیس نے دباؤ ڈال کر راشد حفیظ کے علاوہ تمام ساتھی توڑے گئے اس کے باوجود الیکشن کمیشن میں کوئی اعتراض دخل نہیں کروں گا عوامی مسلم لیگ اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرے گی عوام کو جلد سمجھ آ جائے گی کہ چوکیداروں کے روپ میں چور جلد بے نقاب ہوں گے الیکشن کو ذاتی انا کا مسئلہ بنانا افسوسناک ہے لیکن اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے پکے پولیس سٹیشنوں پر کھلی غنڈہ گردی اور پولیس موجودگی میں فائرنگ کی گئی ہماری کئی وارڈوں میں خواتین کو نکال دیا گیا ہم نے تحصیلدار کو جعلی ووٹ ڈالتے پکڑا پوری حکومت اسے چھڑانے پہنچ گئی مجھے خوشی ہے کہ ہار کر بھی جیت گیا اور لوگ جیت کر بھی شرمندہ ہیں عوامی مسلم لیگ کے قیام کا ایک سال مکمل ہو رہا ہے ہم پورے پاکستان کا دورہ کریں گے مجھے پتہ ہے کہ گیلانی کے ناشنے میں این اے 55 پر کیا بحث ہوئی میں با اثر سیاستدان ہوں حادثانی نہیں عوام اور سیاسی جماعتیں اکٹھی ہو جائیں دونوں بڑ ی جماعتیں اپنے مفاد پر چلتی ہیں میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آخری لمحات میں فیصلے دئیے میں حوصلہ مند انسان ہوں رات کے آخری پہر کیمرے کی نظر میں میرے حوالے سے کیا گیا لیکن میڈیا میرا دوست ہے پنڈی کے عوام پر امن رہیں جبکہ حقیقی قیادت اوکپر آئے گی اور وہ مصنوعی لوگ جو پارٹویں کا قبضہ گر وپ ہیں وہ ہار جائیں گے میں الیکشن ہارا ہوں ہمت نہیں ہارا موت کو قریب سے دیکھنے اور تین ساتھی قتل کر انے کے بعد میں نیا شیخ رشید ہوں جنہوں نے ووٹ دیا ان کا بھی شکر یہ جنہوں نے نہیں دیا ان کا بھی شکریہ لال حویلی اور عوامی مسلم لیگ کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے راشد حفیظ کے علاوہ مخالفین ق لیگ کے ان لوگوں کو بھی لے گئے جن کے ساتھ وہ جنت میں جانا گوارا نہیں کرتے جے یو آئی کے ایک گروپ اور پیپلز پارٹی کے بعض کارکنوں نے ہمارا ساتھ دیا الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے آگے بے بس ہے پہلے بھی میرا ڈیڑھ ماہ ہائی کورٹ میں لگا پہلے ہی دھاندلی اور پنجاب پولیس جیت گئی انہوں نے کہا کہ بھٹو مخالف اور حامی ٹرن آؤٹ نواز شریف نے متعارف کروایا اس وقت میں بھی ان کے ساتھ تھا دہرے معیار کے حامل بعض لوگ دوہری پالیسی پر چل رہے ہیں پیپلز پارٹی کے کارکن نے میری صحبت میں ووٹ نہیں دیا ن لیگ کے پارٹی مخالف بیانات کی وجہ سے دیا میں مایوسی کو کفر سمجھتا ہوں ابھی تو میری پارٹی کو ایک سال ہوا میں نے تو مشرف کے ساتھ ملا میرے مخالف اب بھی آرمی کے ساتھ ہیں چاہے ٹی وی پر مناظرہ کر لیں
سگار کے گہرے دھویں میں غم غلط کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے ہار تسلیم کر لی
February 24th, 2010 · 1 Comment
Tags: پاکستان
راولپنڈی: ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ ۔ ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن
February 24th, 2010 · No Comments
راولپنڈی ‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کے دوران کہیں سے دھاندلی کی اطلاعات نہیں ملیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شیخ رشید سمیت کسی امیدوار کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے تمام انتظامات اطمینان بخش ہیں اور کسی جگہ سے دھاندلی کی اطلاعات نہیں ملیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اصل شناختی کارڈ کے علاوہ کسی بھی دستاویز پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہے۔ ملکی اور غیر ملکی مبصرین نے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لئے رجوع کیا تھا جنہیں تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹنگ کے چند گھنٹے بعد نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ادھر راولپنڈی میں اسلامیہ ہائی اسکول اسٹیشن میں ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد کچھ دیر پولنگ روکنے کے بعدبحال کر دی گئی۔اسلامیہ ہائی اسکول میں پولنگ کے دوران شیخ رشید اور شکیل اعوان کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوگیاجس کے بعد اسکول میں کچھ دیرپولنگ کا عمل روکناپڑاجوپھر بحال کردیا گیا
Tags: پاکستان
راولپنڈی ‘ حلقہ این اے 55 میں گنتی جاری ‘ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کا امیدوار جیت کی جانب گامزن
February 24th, 2010 · No Comments
راولپنڈی ‘ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں ضمنی انتخاب کے لئے گنتی جاری ہے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے امیدوار کو برتری حاصل ہے جبکہ دوسرے نمبر پر عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ہیں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ بارش کے باعث پولنگ کی رفتار سست تھی۔ پولنگ کے موقع پر پر سیکورٹی کے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دئے گئے تھے جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے تھے۔ حلقے میں 40سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔حلقہ میں تین لاکھ 34ہزار دو سو69 رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
موجودہ و سابقہ حکمران جماعتوں نے این اے 55 کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا
February 24th, 2010 · No Comments
اسلام آباد ‘ پارلیمنٹ میں موجود تین سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 راولپنڈی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ( ق ) اور جمعیت علماء اسلام ( ف ) جن کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موثر نمائندگی موجود ہے نے این اے 55 کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا ۔ تینوں جماعتوں نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کی حمایت کی تھی ۔ اس طرح تین پارلیمانی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں خود تو حصہ نہیں لیا عوامی مسلم لیگ کے صدر کی حمایت ضرور کی
Tags: پاکستان
راولپنڈی ‘ حلقہ این اے 55 میں پولنگ کا عمل جاری
February 24th, 2010 · No Comments
راولپنڈی ‘ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں ضمنی انتخاب کے لئے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بارش کے باعث پولنگ کی رفتار سست ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب کے موقع پر راولپنڈی میں مقامی تعطیل ہے۔پولنگ اسٹیشنز سے پارکنگ چار سو میٹر کے فاصلے پر جبکہ امیدواروں کے پولنگ کیمپ پولنگ اسٹیشن سے دوسو میٹر کے فاصلے پر قائم لئے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ حلقے میں 40سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ،۔حلقہ میں تین لاکھ 34ہزار دو سو69 رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس نشست پر مسلم لیگ (ن)کے شکیل اعوان انتخابی نشان شیر کے ساتھ کامیابی کے لئے پر امید ہیں تو شیخ رشید احمد کا دعویٰ ہے کہ قلم دوات ہر صورت کامیاب ہو گی ۔ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر کمال رکشے کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز خان انتخابی نشان گھنٹی کے ساتھ میدان میں ہیں جبکہ این اے 55 پر 22 امیدوار مد مقابل ہیں
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان
ملک گیر شہرت کے حامل این اے 55 راولپندی کے ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات مکمل
February 21st, 2010 · No Comments
اپوزیشن کی بڑی جماعت کی سیاسی ساکھ داؤ پر ‘ بعض قوتیں اس زعم کو توڑنے کے لئے سرگرم
حلقہ کے 30 پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ‘ دیگر اضلاع سے بھی پولیس کی بھاری نفری طلب
۔3 لاکھ 34 ہزار سے ووٹرز کے لئے 250 پولنگ قائم قائم اور انتخابی عملے کی تعیناتی
راولپنڈی ‘ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 میں 24 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے انتظامی و سیاسی سطح پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ راولپندی کے یہ ضمنی انتخابات قومی اہمیت اختیار کر گئے ہیں جس میں اپوزیسن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی سیاسی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے جبکہ بعض قوتیں اس زعم کو توڑنا چاہتی ہیں ۔ حلقہ میں (ن) لیگ کے امیدوار ملک شکیل اعوان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت 4 بڑے اور مجموعی طورپر 8 امیدوار قسمت آزمائی کریںگے اس مقصد کے لیے راولپنڈی میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیاہے جبکہ پولنگ کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور پولیس کے چاق و چوبند دستے اور جوان تعینات کیے جائیں گے جبکہ پولنگ کے موقع پر حلقہ کے 30 پولنگ سٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اعدا د و شمار کے مطابق 24 فروری کو پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہو کر کسی وقفے کے بغیر سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گی جس میں مجموعی طور پر 3 لاکھ34 ہزار 269 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اس مقصد کے لیے این اے 55 میں کل 250 پولنگ سٹیشن اور 597 پولنگ بوتھ قائم کرکے الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی عملہ تعینات کردیا گیا ہے ووٹروں کی سہولت کے لیے کل 1 لاکھ 5 ہزار 762 خواتین ووٹروں کے لیے 117 پولنگ اسٹیشن اور 273 پولنگ بوتھ جبکہ 1 لاکھ 83 ہزار مرد ووٹروں کے لیے مجموعی طور پر 133 پولنگ سٹیشن اور 324 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں ۔ پولنگ کے موقع پر شفاف انتخابات اور امن وامان کو یقینی بنانے کے حوالے سے سرکاری ذرائع نے ثناء نیوز کو بتایا کہ پولنگ کے دوران راولپنڈی کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی ہے جو تمام پولنگ سٹیشنوں اور پولنگ کیمپوں کی نگرانی کے علاوہ حلقہ میں گشت کریں گے۔ ادھر حالیہ عام انتخابات کے بعد حلقہ این اے 55 میں یہ دوسرا ضمنی الیکشن ہے جس میں (ن) لیگ کی اس مستقل نشست پر (ن) لیگ کے نامزد کردہ ملک شکیل اعوان ایک مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ان کے مدمقابل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد بھی اپنی کامیابی کو یقینی قرار دیتے ہوئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اگرچہ یہ الیکشن مذکورہ دو امیدواروں کے درمیان ون ٹو ون مقابلے کی صورت میں ہوگا تاہم اس حلقے میں جماعت اسلامی کی طرف سے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر کمال اور تحریک انصاف کی طرف سے اعجاز خان حجازی بھی پورے زور و شور سے انتخابی مہم چلاتے رہے ہیں ۔ اسی طرح بیرسٹر شیخ دانش افتخار اور حاجی گلزار پر مشتمل دو آزاد امیدوار بھی انتخابی عمل میں جوش وخروش سے شریک رہے جبکہ جے یو پی اور آئی این پی کی طرف سے بھی امیدوار نامزد ہونے کے باوجود ان کی انتخابی مہم کہیںنظر نہ آئی ۔ تاہم راولپنڈی کے عوام نے ضمنی الیکشن کو شکیل اعوان اور شیخ رشید کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ قرار دیتے ہوئے ان کے حامیوں نے بھاری شرطیں بھی لگا رکھی ہیں۔ تاہم اولذکر 4 امیدوار آج (پیر ) رات 12 بجے انتخابی مہم کی تکمیل سے قبل آخری جلسوں کے ذریعے اپنی قوت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔
Tags: پاکستان
شیخ رشید قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ‘ 4 محافظ ہلاک ‘تین زخمی ۔۔اپ ڈیٹ و تفصیل
February 8th, 2010 · 1 Comment
صدر ‘وزیراعظم ‘ وزیر داخلہ اور وزیرا علی پنجاب نے قاتلانہ حملے کی تفصیلات طلب کرلیں
سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت
راولپنڈی + اسلام آباد ‘ راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے باعث ان کے چار محافظ ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ شیخ رشید کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو کے مطابق شیخ رشید کو گولی نہیں لگی بلکہ وہ زمین پر گرنے کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 میں اپنے مرکزی دفتر واقع محمدی چوک خیابان سرسید میں الیکشن میٹنگ کے بعد قریب ہی کارنر میٹنگ میں خطاب کرنے کے لیے جا رہے تھے ۔ ان کے ہمراہ ان کے کارکنان بھی تھے کہ اس دوران 4 مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی ۔ عینی شاہدین کے مطابق چاروں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی جس سے شیخ رشید احمد کے 3 محافظ ارشاد عرف شاد‘ انوار عرفی انواری اور جاوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ شیخ رشید احمد بھگدڑ کے دوران ٹانگ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ ان کے کارکن الیاس عباسی اور پی ایس محمد حسن بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈی ایچ کیو کے ایم ایس نے بتایا کہ شیخ رشید احمد کے پاؤں پر چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے ہیںا وران کی حالت خطرے سے باہر ہے جاںبحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں ہولی فیملی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے کارکنان بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسلم لیگ(ن) ‘ نوازشریف ‘ شہباز شریف ‘ چوہدری نثار علی خان ‘ حنیف عباسی اور شکیل اعوان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑک ا ور چوک بلاک کردئیے جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور ان کے بھائی راجہ ناصر ‘ پیپلزپارٹی راولپنڈی کے صدر عامر فدا پراچہ اور پوٹھوار ٹاؤن کے ناظم حامد نواز راجہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اس موقع پر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین نے بھی شدید احتجاج کیا ۔ فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔شیخ رشید کے پی اے جاوید قریشی کے مطابق حلقہ این اے 55 کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے شیخ رشید کے پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کے چار محافظ جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ سے انتخابی دفتر کے باہر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے شیخ رشید پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کہ رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کمشنر راولپنڈی کو واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف ‘ چاروں صوبائی وزرائے اعلی ‘ چاروں صوبائی گورنرز سمیت جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن ‘ قاضی حسین احمد ‘ عمران خان ‘ الطاف ‘ ڈاکٹرفاروق ستار‘ جاوہد یاشمی ‘چوہدری شجاعت حسین‘ مشاہد حسین سید ‘ چوہدری پرویز الہی اور دیگر رہنماؤں نے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے دوسری طرف و فاقی وزیر رحمن ملک نے قومی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد پر قاتلانہ حملے کی مکمل تحقیقات کر کے ایوان کو پیش کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ شیخ رشید پر 6:15 پر اس وقت ہوا جب وہ انتخابی جلسے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جس میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ شیخ رشید سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس کی مکمل تحقیقات ہوں گی اور اس حوالے سے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملکی ایجنسیوں پر ایسے الزامات نہیں لگائے جانے چاہیں
Tags: بریکنگ نیوز , پاکستان



